شی اجازت ناموں کو کام کے پرمٹ میں تبدیل کرنے کی خوشخبری

Condividi su facebook
Condividi su twitter
Condividi su linkedin
Condividi su telegram

20دسمبر 2020کو قانون نمبر 173بنایا گیا ہے جس میں امیگریشن کے حوالے سے اہم خوشخبری ہے۔
خوشخبری
رہائشی اجازت نامے جو کام کے پرمٹ میں تبدیل ہو سکتے ہیں کی فہرست
ٹی ۔یو۔امیگریشن کےآرٹیکل 6 بِس قومہ 1:ان رہائشی اجازت ناموں میں جو کام کے پرمٹ میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن اگر وہ تمام ضروری دستاویزات فراہم کر سکیں۔
تعلیمی رہاشی اجازت نامے کے بعداب مندرجہ ذیل رہائشی اجازت ناموں کو بھی کام کے پرمٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے:
اسپیشل پروٹیکشن کا رہائشی اجازت نامہ(جو بین الاقوامی پناہ کے ذمرے میں نہ آتے ہوں ، لیکن ان پر کو بہت ہی خطرناک الزام یا جرم عائد ہو جو قانون 2007/ 251 آرٹیکل 10قومہ 2، یا پھر اس کو قومی سطح پر سکیورٹی کا مسلہ ہو جو قانون 2007/251 آرٹیکل 12 اور دوسری وجوہات جو قانون 2007/251 آرٹیکل 16 کے مطابق ہو)،

  • قدرتی آفات کی بنا پر رہائشی اجازت نامہ
  • انتخابی رہائش کی بنا پر رہائشی اجازت نامہ
  • شہریت کے حصول یا پھر بے وطنی کی بنا پر رہائشی اجازت نامہ
  • کھیل کے حوالے سے رہائشی اجازت نامہ
  • آرٹ اور فن کے حوالے سے رہائشی اجازت نامہ
  • مذہبی مقاصد کے حوالے سے رہائشی اجازت نامہ
  • نابالغوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے رہائشی اجازت نامہ
  • صحت یا علاج کے حوالے سے رہائشی اجازت نامہ