اٹلی میں طبی حقوق کی ضمانت اطالوی آئین کے ذریعہ
دی گئی ہے، خاص طور پر آرٹیکل 32، جو اس بات کی
وضاحت کرتا ہے کہ ، جمہوریہ طبی حقوق کو انفرادی
اور اجتماعی طور پر سب کو تحفظ فراہم کرتی ہے، اور
غریبوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر تی ہے۔ خاص کر
ایسے لوگ جو بہت ہی غربت کی حالت میں ہوں اور ان
کے پاس طبی وسائل نہ ہوں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام لوگ جو اٹلی کی سر زمین پر
موجود ہیں ،ان کی شہریت ، قانونی حثیت اور معاشی
حالت کو دیکھے بغیر ان کے پاس طبی سہولیات کو
حاصل کر نا ایک بنیادی حق ہے ۔ یہ ایک عالمی حق ہے
اور سب لوگوں پر لاگو ہوتا ہے۔
اس بنیادی حق کی ضمانت کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس
(ایس ایس این )بنایا گیا ہے ، ایک ایسا عوامی سسٹم جو
پورے اٹلی میں طبی سہولیات میسر کرتا ہے۔ مقامی ہیلتھ
اتھارٹیز(اے ایس ایل )اور آزاد ہسپتال مقامی طور پر طبی
سہولیات کی ضمانت دیتے ہیں۔تنظیمی اور رسائی کے
طور طریقے مختلف علاقوں کے حوالے سے فرق ہو
سکتے ہیں، اس لیے لازمی ہے کہ جس شہر میں آپ
رہتے ہوں وہاں کے مقامی ہیلتھ اتھارٹی (اے ایس ایل )
میں اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں۔
براے کرم نوٹ کریں: لوکل ہیلتھ اتھارٹیز (اے ایس ایل )
کی اصطلاح عام ہے اور یہ کافی صوبوں میں استعمال کی
جا تی ہے جیسے کہ کامپانیا، لازیو اور ساردینیا۔ تاہم اٹلی
کے دوسرے صوبوں میں ان طبی اداروں کی اصطلاح
مختلف ہو سکتی ہے ۔
مثال کے طور پر:
-اے ٹی ایس(ایجنزیا دی توتے لا دیلاسالوتے) لومباردیا
میں استعمال کیا جاتا ہے۔
-اے ایس ایس ٹی (ازیندا سوچو سانی تاریا تیری
توریالے) یہ بھی لومباردیا میں استعمال ہو تا ہے۔
-اے ایس پی (ازیندا سانی تاریا پرووینچالے) یہ سسلی
میں استعمال ہو تا ہے۔
-یو ایل ایس ایس (اونیتالوکالی سوچو -سانی تاریا) یہ
وینے تو میں استعمال ہوتا ہے۔
-یو ایس ایل ایجنسی (ازیندا اونیتا سانی تاریا لوکالے)یہ
توسکانا ، ایمیلا رومانیا اور اومبریا میں استعما ل ہوتا
ہے۔
طبی سہولیا ت کی رسائی کے لیے لازمی ہے کہ اپنے آپ
کو ایس ایس این نیشنل ہیلتھ سسٹم میں درج کرویا جائے
اور طبی کارڈ حاصل کیا جائے(یا پھر ایس ٹی پی – ایک
ایسا کوڈ کا کارڈ جو ان لوگوں کے لیے ہےجو یورپین
یونین کے شہری نہیں ہیں اور ان کے پاس رہائیشی پرمٹ
نہ ہو)۔ خاندان کے ہر فرد اور بچوں کے پاس بھی طبی
کارڈ یا ایس ٹی پی کا ہونا ضروری ہے۔
جیسے ہی آپ نیشل ہیلتھ سسٹم میں درج ہوتے ہیں تو آپ
کو طبی کارڈ فراہم کیا جاتا ہے، اس کی معیاد اتنی ہوتی
ہے جتنی آپ کے رہائشی پرمٹ کی ہوتی ہے۔ اور جب
رہائشی پرمٹ کو دوبارہ بنوایا جاتا ہے اس کے بعد اس کو
بھی دوبارہ بنوایا جا سکتا ہے۔ یہ کس لیے استعما ل ہوتا
ہے؟
-ڈاکٹر کے پاس مفت جانے کے لیے۔
-ڈاکٹر کے نسخے سے ادوایات خریدنے کے لیے۔
-طبی ٹیسٹ یا طبی ماہرین کے پاس جانے کے لیے(کلینک
میں عام طبی دورے، ماہر طبی دورے، گھریلو طبی
دورے، ویکسینیشن، خون کے ٹیسٹ، ایکس رے،
الٹراساؤنڈ)۔
-ہسپتال میں علاج کروانے کے لیے۔
-یورپین یونین کے دوسرے ممالک میں علاج کروانے کے
لیے۔ اس کے لیے آپ کو اے ایس ایل سے درخواست
کرنی پڑتی ہے تا کہ وہ آپ کو یہ والا کار ڈ دے سکیں
تیسرا یورپیو دی اسیکو رازیونے مالاتیا – ٹی ای اے ایم
اگر آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہیں ہے، تو آپ ایس ٹی
پی کارڈ(سترانیریو تیمپورامینٹا مینتے پریزینتے) اےایس
ایل کے طبی اداروں سے حاصل کر سکتے ہیں(آپ کے
قریب اس کے دفاتر کی تفصیل مندرجہ ذیل ویب سائٹ
سے حاصل کر سکتے ہیں
https://www.jumamap.it/map/litemap.php?s
er=san
ایس ٹی پی کارڈ (کوڈیچے فیزکالے پروویزوریو) ایک
ایسا دستاویز ہے، جو آپ کو ضروری طبی ضروریات کو
مفت فراہم کر تا ہے۔ یہ کارڈ اے ایس ایل کے دفتر سے
حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ مفت ہوتا ہے اور اس کی معیاد
چھ ماہ کے لیے ہوتی ہے، اگر آپ کی قانونی کاروائی
ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو تو پھر بھی آپ اس کو دوبارہ
سے بنوا سکتے ہیں۔
قومی طبی سہولیات کی سروسز (ایس ایس این) کی
رجسٹریشن ایسے لوگوں کے لیے لازمی ہے جن کے پاس
مندرجہ ذیل کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے:
-کسی کے ماتحت کام کرنا،
-ذاتی کاروبار،
-خاندانی مقاصد ،
-بین الاقوامی پناہ،
-نجی بین الاقوامی پناہ،
-سپیشل کیسز
-سپیشل پروٹیکشن
–طبی علاج(خاص قسم کی بیماریوں کے حوالے سے جن
کا پیدائشی ملک میں علا ج ناممکن ہو)،
-بین الاقوامی پنا ہ کے متلاشی (بین الاقوامی پناہ کے
متلاشی جب وہ اٹلی میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے چھ ماہ
کے لیے اس کی قیمت بھی ادا نہیں کرتے)،
-کسی کو گود لینے کے انتظار میں،
-کسی کی سپردگی کے لیے،
-جب کسی کو شہریت مل جاتی ہے۔
ایسے غیر ملکی نابالغ جن کے ساتھ کوئی بالغ یا سر
پرست نہ ہو ان کو کمزور گروہ تصور کیا جاتا ہے اور ان
کی نیشنل طبی سروس میں ریجسٹریشن لازمی اور مفت
قرا ر دی جاتی ہے۔ اگر چہ نا بالغ رہائشی اجازت نامہ کا
انتظار کر رہا ہو تو پھر بھی اس کو طبی سہولیات میسر
ہوتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس مندرجہ بالا رہائشی پرمٹ میں سے کوئی
بھی نہ ہو لیکن کسی اور نوعیت کا ہو (مثال کے طور پر
پڑھائی یا پھر اس سے ملتا جلتا)، تو بیماریوں ، حادثات
اور زچہ بچہ کے لیے مندرجہ ذیل نقاط پرغور کریں:
-تو آپ کو پرائیویٹ انشورنس (اطالوی یا کسی اور ملک
کی جو اٹلی میں مانی جاتی ہو)؛
-ایس ایس این میں رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے اگرآپ
اس کی سالانہ قیمت ادا کریں (ہمیشہ خوشخبری یا بچت
کے لیے انفرمیشن حاصل کرتے رہیں)۔
خیا ل کریں! انتخابی رہائشی اجازات نامہ (اکثریہ ان غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جو کسی معذوری کا شکار ہوتے ہیں) ان کے پاس مفت میں ایس ایس این میں رجسٹریشن کا حق نہیں ہوتا۔ جن کے پاس یہ والا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے وہ فوری اور لازمی علاج کے حوالے سے ،بنا رہائشی پرمٹ والوں کے گروہ میں بھی اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کروا سکتے۔ ایسی صورت حال میں ان کو متبادل کوریج کی ضرورت ہوتی ہے(انشورنس ، رضاکارانہ رجسٹریشن ، جہاں ممکن ہو سکے)۔
معلومات کے لیے، ٹول فری نمبر 800999977 NABILA،، تارکین وطن کے معذور اور کمزور شہریوں کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں (جمعہ کے نقشے کا صفحہ دیکھیں
رجسٹریشن کے لیے آپ کو اے ایس ایل (لوکل ہیلتھ ایجنسی) کے دفتر مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ،جو آپ کے شہر میں موجو د ہو سے ربطہ کرنا ہوتا ہے:
–رہائشی پرمٹ (یا اس کی رسید اگر آپ اس کو حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہوں)۔
-ایک ایسا دستاویز جو اس بات کی عکاسی کرے جہاں آپ رہائش پذیر ہوں (کرائے کے گھر کا کانٹریکٹ ، یا پھر مہمان نوازی کا سرٹیفیکیٹ ، وغیرہ)۔
مثال کے طور پر اگر آپ روم میں رہائش پذیر ہوں تو آپ کو اپنے محلے کے اے ایس ایل کے دفتر کے ساتھ مندرجہ بالا دستا ویزات کے ساتھ رابطہ کرنا ہو گا۔
رجسٹریشن اور کارڈ مفت ہوتے ہیں ، لیکن اس کے حصول کے لیے آپ کو کوڈیچے فزکالے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ اٹلی میں عارضی طور پر یا بغیر رہائشی پرمٹ کے رہ رہے ہیں تو:
-اگر آپ غیر ملکی ہیں اور یورپین یوننین کے شہری نہیں ہیں اور آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہیں ہے (مثال کے طور پر امریکہ ، گامبیہ، أفغانستان)، تو آپ کو ضروری اور اہم طبی علاج کا حق ہے۔اگر آپ کے پاس علاج کے لیے پیسے نہ بھی ہوں تو بھی عوامی ہسپتالوں کا فرض ہے کہ وہ آپ کا علاج کریں۔
علاج کروانے کے لیے آپ ایس ٹی پی کارڈ (سترانیرو تیمپورانیا مینتے پریزینتے)طلب کر سکتے ہیں،ایک دستاویز(عارضی کوڈیچے فیزکالے)آپ کو اس چیز کی اجازات دیتا ہے کہ آپ مفت میں فوری لازمی علاج کروا سکیں(کہ ایسے علاجوں میں تاخیر نہیں کی جا سکتی اگر وہ زندگی اور صحت کے لیےخطرہ ہوں) اور لازمی (پیتھالوجیز سے متعلق تشخیصی اور علاج معالجے کی خدمات جو مختصر مدت میں خطرناک نہیں ہیں، لیکن جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی ہیں یا اس شخص کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتی ہیں)۔
چند مثالیں کہ کون ایس ٹی پی حاصل کر سکتا ہے:
کوئی بھی شخص جس کو طبی علاج کی ضرورت ہو اور اس کے پاس اٹلی میں رہنے کا اجازات نامہ نہ ہو۔ مثال کے طور پر:
– سیاحت کے حوالے سے اٹلی میں موجود لوگ جو کچھ مدت کے لیے آئے ہوں اور ان کو فوری طبی مدد درپیش آئے۔
–بین الاقوامی پناہ کے متلاشی، جو رہائشی پرمٹ کے حصول کا انتظار کر رہے ہوں ۔
-کچھ صوبوں میں ایسے نابالغ جن کے ساتھ کوئی سرپرست نہ ہو اور وہ ابھی ابھی اٹلی میں آئے ہوں اور رہائشی پرمٹ کا انتظار کر رہے ہوں۔
–غیرملکی غیر قانونی صورتِ حال کا شکارہوں تو بھی وہ ایمرجنسی علاج کے لیے جا سکتے ہیں۔
-اگر کوئی شخص یورپ سے باہر سے آتا ہے اور اس کے پاس چھ ماہ سے کم کے لیے رہائشی اجازت نامہ ہے، تو اسے ایک عارضی کاغذی صحت کارڈ ملتا ہے۔ اس کارڈ کے ساتھ، آپ اب بھی طبی دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں، لیکن صرف اپنےرہائشی اجازت نامے کی معیاد تک۔
ذاتی جنرل ڈاکٹر(یا خاندانی ڈاکٹر) ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو بنیادی طبی مدد فراہم کرتا ہے، اور اگر ضرورت پڑے تو وہ آپ کو خاص ڈاکٹروں کے پاس بھی بھیج سکتا ہے۔
ذاتی جنرل ڈاکٹر کیا کرتا ہے؟
-وہ عام بیماروں میں آپ کا معائنہ کرتا ہے(جیسے نزلہ زکام، سر درد، بخار وغیرہ)۔
-وہ آپ کو ادویات لکھ کر دے سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو خاص ڈاکٹروں کے پاس بھی بھیج سکتا ہے۔
-وہ آپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنا کر دے سکتا ہے۔
اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو کوئی بڑا طبی مسلہ ہو رہا ہے تو پھر بھی آپ اپنے ذاتی جنرل ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہیں،آپ فورا ہسپتا ل میں نہیں جاتے ۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر کی سروس مکمل طور پر مفت ہوتی ہے۔
نیشنل طبی سروس (ایس ایس این)پر ریجسٹریشن کرنے کے بعدآپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں اور یا پھر وہ خودبخود دیا جاتا ہے۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر کا انتخاب کرنے کے لیے آپ کو اے ایس ایل (لوکل طبی ادارہ)جو آپ کی رہائش گاہ کے علاقے میں ہو۔ یہ دفتر آپ کو اس علاقے میں موجود ڈاکٹروں کے ناموں کی فہرست مہیا کرتا ہے اور آپ کو ان میں سے ایک کو چننے کے لیے کہتاہے (یہ دفتر خود آپ کے لیے ڈاکٹر نہیں چنتا)۔
آپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کے کلنک میں فون کر سکتے ہیں یا خود سے ادھر جا سکتے ہیں جن أوقات میں وہ کھلا ہو۔آپ کو کلنک کے کھلنےکے دن اور وقت کودیکھنا ہو گا۔ کچھ ڈاکٹر بغیر مقررہ وقت کے بھی جب ان کا کلنک کھلا ہو مریضوں کو چیک کر لیتے ہیں۔
اس بات کا خیال کریں: اگر آپ صحیح طریقے سے اطالوی زبان نہ بولتے ہوں تو آپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے اپنے ہمراہ کوئی ترجمان بھی لے کر جا سکتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر اور ترجمان کے ساتھ اچھے طریقے سے ہم کلامی کریں: ترجمان کی مدد سے آپ اپنے آپ کو بہتر طور پر بیان کر سکیں گے اور وہ علاج میں آپ کی زیادہ مدد کر سکے گا۔
نیشنل طبی سسٹم میں غیر ملکیوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خاص کر ان کے دستاویزات اور قانونی قوائد کی وجہ سے۔
یہ مسائل خاص کر ان لوگوں کو بھی ہوتے ہیں جو اپنے رہائشی پرمٹ کے حصول کے انتظار میں ہوتے ہیں:
-جس کسی نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے ان کے پاس صرف اس کی رسید ہوتی ہے(ایک ایسی رسید جو صرف یہ بتاتی ہے کہ اس شخص نے صرف درخواست جمع کروائی ہوئی ہے)، لیکن اس کے پاس رہائشی پرمٹ موجود نہیں ہوتا۔
-رہائشی پرمٹ کی غیرموجودگی میں حتمی کوڈیچے فیزکالے کا حصول مشکل ہوتا ہے، جو کہ ایس ایس این میں اندراج کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
-کچھ لوگ جنہوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے ان کو ہندسی کوڈیچے فزکالے ملتا ہے جس کو طبی سسٹم قبول نہیں کرتا۔
اس کے ممکن حل: وکیل یہ مشورہ دیتے ہیں رسید ایک قابل ِ قبول دستاویز ہے جو کوڈیچے فزکالے کے حصول کے لیے کافی ہے اور عارضی کوڈیچے فزکالے کے لیے کافی ہے(یعنی کہ ایس ٹی پی کارڈ – سترانیریو تیمپورانیو پریزینتے)۔
کسی وکیل یا قانونی امداد کی خدمت سے مشورہ کریں۔
https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg
شروع میں نابالغ غیر ملکی جن کا کوئی سر پرست نہ ہو بھی مختلف مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے کاغذات کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ تاہم یہ جاننا لازمی ہے کہ ان کے پاس یہ حق ہے کہ وہ نیشنل طبی سسٹم میں اپنی رجسٹریشن کروائیں اور یہ بلکل مفت ہوتی ہے ، اور ان کے پاس بھی اٹلی میں موجود باقی تمام نابالغوں والے طبی حقوق ہیں۔
-عام بیماریوں کے لیے ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جانا ہوتا ہے (سر درد، بخار یا عام دردیں وغیرہ)۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر خاص قسم کے ڈاکٹروں کے پاس بھیجنے یا طبی ٹیسٹ کروانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔
-اگر رات کے وقت ، یا ہفتہ کے اخری دنوں میں یا چھٹی والے دن جب ذاتی ڈاکٹر کا کلنک بند ہے تو میڈیکل گارڈ کے پاس جایا جا سکتا ہے۔
–ایمرجنسی جب شدید قسم کی ایمرجنسی پیش آئے، جسیے کہ سانس لینے میں دقت ہو رہی ہو، یا پھر چھاتی وغیر میں شدید قسم کا درد ہو رہا ہو یا اس سے ملتی جلتی علامتوں کی صورت میں۔
ایمرجنسی کے کوڈ کے بارے میں دھیان کریں: جب آپ ہسپتال پہنچتے ہیں، تو ایک نرس آپ کا معائنہ کرتا یا کرتی ہے اور آپ کو ایک رنگ کا کوڈ دیتی یا دیتا ہے:
–لال: یہ زندگی کے خطرہ کو ظاہر کرتا ہے ، اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس کو فوری علاج کیا جائے۔
–پیلا: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کافی مسلہ ہے اور جلد اس مریض کو دیکھا جائے۔
–سبز: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے اور اس صورت میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
–سفید: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاملہ سنگین نہیں ہے اور ایمرجنسی کی بات نہیں ہے ، اس کے لیے بہت لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے، یا پھر اس کو ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے کہا جاتا ہے۔
اگر آپ کی صورتِ حال سنگین نہیں ہے تو ہو سکتا ہے آپ کو بہت گھنٹے انتظار کرنا پڑے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ہسپتال کے ایمرجنسی میں جانے سے پہلے اپنے ذاتی جنرل ڈاکڑ یا پھر میڈیکل گارڈ سے رجوع کریں۔
گر آپ کا ذاتی جنرل ڈاکٹر بات کی تصدیق کرے کہ آپ کو خاص قسم کے کنٹرول کی ضرورت ہے تو پھر وہ آپ کو خاص قسم کے ڈاکٹر کے پاس بھیجتا ہے، یعنی کہ ایک ایسا ڈاکٹر جو صرف خاص قسم کے طبی مسائل کو حل کرتا ہے (جیسے کہ آنکھوں کے مسائل کے لیے آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس، پٹھوں کے مسائل کے حوالے سے فیزشن کے پاس، دل کے مسائل کے لیے دل کے ڈاکٹر کے پاس وغیرہ )۔
بعض اوقات مسلے کو مذید غور سے دیکھنے کے لیے سپیشلسٹ کچھ خاص قسم کے ٹیسٹ بھی کہہ سکتا ہے جئسے کہ ایکسرے کروانا (آر ایکس)۔ تاہم اس قسم کے ٹیسٹ کروانے کے لیے کافی لوگوں کو ضرورت پیش آتی ہے اور یہ ٹیسٹ کروانے کے لیے لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجیح کس طرح سے دی جاتی ہے؟
سپیشل قسم کے ڈاکٹرکے پاس جانے کے حوالے سے ذاتی جنرل ڈاکٹر ایمرجنسی کی تصدیق کا کوڈ دیا جاتا ہے:
-یو (ارجنٹ)یہ دورہ چند روز میں ہونا چاہئے۔
-بی (ان قریب)یہ دورہ دس دن کے اندر ہونا چاہئے۔
-ڈی(بنا جلد بازی کے) یہ دورہ تیس سے ساٹھ دن کے اندر ہونا چاہیے۔
-پی (جب بھی ممکن ہو): یہ ارجنٹ نہیں ہے ۔ اس کے لیے کافی لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
جب انتظار کافی لمبا ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل راستہ اختیار کا جا سکتا ہے:
1-مختلف ہسپتالوں میں جگہ تلاش کی جائے، قریبی شہروں میں، جہان پر کم انتظار کر نا پڑے۔
2-پرائیویٹ طبی ادوروں سے رابطہ کر کے ٹائم لیا جائے، جہاں پر سرف ٹیکٹ کی قیمت ادا کی جائے (اگر ممکن ہو سکے)۔
3-طبی اسسٹینٹ کے اداروں سے رابطہ کر کے ایمرجنسی بتائی جائے تا کہ اس دورہ کو پہلے کیا جا سکے۔
اگر آپ کو اطالوی زبان صحیح سے نہیں آتی تو پہلے سے ہی طبی عملے کو اس سے اگاہ کریں تا کہ دورہ کے دوران وہ آپ کے لیے کسی ترجمان کا اہتمام کر سکیں۔
ماہر اطفال وہ ڈاکٹر ہوتا ہے جو بچوں اور نابالغ لوگوں کا علاج کرتا ہے۔
وہ بچوں کے برھنے پر توجہ دیتا ہے، بیماریوں اور مسائل کا علاج کرتا ہے، ان کی عمر اور صحت کے مطابق ان کو ادوایات دیتا ہے، چھوٹے بچوں کے حوالے سے ان کو ویکسین کے بارے میں اگاہ کرتا ہے(خوراک کے حوالے سے مسائل، نیند، اور وہ روزمرہ زندگی سے کیسے پیش آتے ہیں۔۔۔)۔ اٹلی میں ہر بچے کو ماہر أطفال کا حق ہے۔
اٹلی میں ماہر أطفال کو ڈھونڈنےکے لیے آپ اپنے علاقے کے اے ایس ایل لوکل طبی اسسٹینٹ کے دفتر میں جاتے ہیں۔ یا پھر اپنے دوستوں ، رشتہ داروں یا وہ لوگ جو آپ کے علاقے میں رہتے ہیں سے رائے لے سکتے ہیں
– 112پر کال کریں (یہ نمبر ایمرجنسی کا ہے اور پورے ملک میں ہے اور بلکل مفت ہے)
-اپنے قریبی ہسپتال کے ماہر أطفال کی ایمرجنسی سے رابطہ کریں۔
-پورے طور پر اور دھیان سے طبی عملے کو ایمرجنسی کی صورت میں ساری صورتِ حال کو بیان کریں۔
-اپنے ماہر أطفال کا نمبر ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھیں۔
مریضوں کو مندرجہ ذیل حقوق حاصل ہوتے ہیں:
-ان کی صحت کے حوالے سے ان کو بیان کیا جائے۔
-علاج کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کریں (باخبر رضامندی)،
-طبی ڈیٹا کی رازداری۔
-اپنے میڈیک ریکارڈ سے باخبر رہنا۔
مزید جاننے کے لیے، آپ اپنی مقامی ہیلتھ اتھارٹی یا مریضوں کی انجمنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
طبی اسسٹینٹ کے نقشہ سے فائدہ لیں
https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=san
یہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات اے ار سی آئی نے تیار کیے ہیں جو اس نے انفو میگرانتی کے مواد سے حاصل کیے ہیں۔
![]()


