اطالوی اسکول میں خوش آمدید

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

اطالوی اسکول میں خوش آمدید

ہم آپ کو اطالوی اسکول میں خوش آمدید کہتے ہیں!

اٹلی میں یہ لازمی ہے کہ تمام وہ بچے جن کی عمر 6سے 16سال کے درمیان ہے وہ اسکول میں داخلہ لیں۔ تمام طلبااور طالبات کو چاہے وہ اپاہج ہوں کو اسکول میں داخلہ لینا ہے۔ 

ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کے قریب والے  اسکول کے محل وقوع کے بارے میں معلومات حاصل کریں، اسکول کے گریڈ پر منحصر ہے کہ آپ کے بچے کو اطالوی اسکول سسٹم کے مطابق  کس اسکول میں جانا پڑے گا، جیسا کہ نیچے دی گئی فہرست میں بیان کیا گیا ہے۔

مکمل  معلومات اس پر بھی مل سکتی ہیں:

https://cercalatuascuola.istruzione.it/cercalatuascuola/

 

مندرجہ ذیل کی Scuola in Chiaroآئپ سکولہ ان کیارو

اجازت دیتی ہے:

-اس سے آپ ملک کی حدود میں کوئی بھی اسکول یا علاقائی پیشہ ورانہ تربیتی مراکز تلاش کر سکتے ہیں۔

-اس سے آپ دستیاب تمام  قسموں کے اسکولوں اور مطلوبہ پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

-اس سے آپ منتخب اسکولوں اور تربیتی مراکز کی تربیتی پیشکش کا موازنہ کر سکتے ہیں۔ 

اس سے آپ اسکولوں کی تلاش سے متعلق کچھ خدمات تک   براہ راست رسائی حاصل کریں جیسے، مثال کے طور پر، “آن لائن رجسٹریشن”۔

اس آئپ میں دی گئی معلومات ایم آئی کے سسٹم میں موجود معلومات سے حاصل کی گئی ہے (جس کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے)اور تمام وہ معلومات جو ہر ایک  تعلیمی اداراہ ایس آئی ڈی آئی کے مطابق فراہم کرتا ہے۔ 

تک رسائی براہ راست ایم ائی کی Scuola in Chiaro 

ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہےhttps://www.miur.gov.it/

پہلا میگنفائنگ لینس آئیکن

یہ آپ کو ادارے کے نام یا اسکول کے گریڈ اور شہر کی قسم کے ذریعہ اسکول تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

وسرا لوکلائزیشن آئیکن

اس سرچ میں آپ کو ایک ایڈریس لکھنا پڑے گا ، اس کے بعد فاصلہ کو منتخب کرنا ہو گا(ریڈیس) ایک کلو میٹر ، دو کلو میٹر وغیرہ ، اور کس قسم کا تدریسی ادارہ : کنڈرگارٹن، پرائمری اسکول وغیرہ۔ اس کے بعد آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کیا آپ صرف ریاستی یا مساوی اسکول چاہتے ہیں یا دونوں، اور آخر میں ویو میپ پر کلک کریں اگر آپ نقشے پر دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسکول کہاں واقع ہے یا پھر اگر آپ فہرست دیکھنا چاہتے ہیں۔تیسرا آئیکن ایڈوانس سرچ  کا ہے اور آپ کو علاقہ، صوبے، میونسپلٹی، اسکول کی قسم وغیرہ کے لحاظ سے اسکولوں کی فہرست تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اٹلی میں اسکول 

-نرسری اسکول 3سال تک

-کنڈر گارٹن 3 سے 6 سال تک

-پرائمری اسکول 6 سے 11 سال تک

-اوّل درجے کا سیکنڈری اسکول 11 سے 14سال تک

-دوسرے درجے کا سیکنڈری اسکول 14سال سےزائد

 داخلہ لینے کے لیے دستاویزات

اسکول میں بچوں کو داخل کروانے کے لیے والدین کو اسکول کے سیکریٹری سے فارم لے کر اس کو پُر کرنا ہو گا۔ 

اگر والدین کے پاس مندرجہ ذیل دستاویزات موجود ہیں تو اسکول کے سیکریٹری کو فارم جمع کروا سکتے ہیں:

-پیدائش کا سرٹیفیکیٹ 

-ویکسین کا سرٹیفیکیٹ 

-اپنے ملک میں زیر ِ تعلم اسکول کا سرٹیفیکیٹ 

اگر والدین کے پاس یہ والے دستاویزات نہیں ہیں تو ان کو ذاتی حلف نامہ لکھ کر دینا ہو گا جس میں وہ بچے کی تاریخ پیدائش ، اپنے ملک میں وہ جس جماعت تک اسکول گیا ہواور باقی تمام معلومات جو ان سے پوچھی گئی ہو۔

 داخلے کے دوران مندرجہ ذیل فارم پُر کرنا ہو گا:

-کس قسم کے اسکول کا چناؤ

-کیتھولک مسیحی تعلم کا چناؤ یا ترک کرنا۔ 

آپ سال کے دوران کسی بھی وقت اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروا سکتے ہیں چاہے تعلیمی سال شروع ہو چکا ہو۔ اٹلی میں تمام بچوں کا حق ہے کہ وہ اسکول جائیں چاہے ان کے پاس رہاشی پرمٹ ، اور ویکسین سرٹیفیکیٹ ہو یا نہ ہو۔ 

نرسری اور کنڈرگارٹن کے لیے، چونکہ یہ لازمی اسکول نہیں ہیں، اس لیے حفاظتی ٹیکے لگانا ضروری ہے۔

اطالوی اسکول – ٹائم ٹیبل – تسلسل

اسکول تقریباً 9 ماہ جاری رہتا ہے۔ یہ ستمبر کےدرمیان میں شروع ہوتا ہے اور جون کے درمیان میں ختم ہوتا ہے۔ نرسری اور پری اسکول جون کے آخر تک کھلے رہتے ہیں۔

تمام اسکولوں میں چھٹیوں کے دو مرحلے ہیں: دو ہفتے تقریباً کرسمس کے لیے اور ایک ہفتہ تقریباً ایسٹر کے لیے (اس سال 14 سے 19 اپریل تک)۔

چھٹیوں کے دیگر دن پورے تعلیمی سال میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور انفرادی اسکولوں کے فیصلوں پر منحصر ہوتے ہیں۔ اسکول آپ کو اپنے اسکول کیلنڈر سے آگاہ کرتا ہے۔

عام طور پراسکول کی سرگرمیاں  صبح  کے وقت ہوتی ہیں، لیکن بعض صورتوں میں وہ دوپہر تک جاری رہتی ہیں۔ داخلہ اور اخراج کے اوقات اسکول کے گریڈ، والدین کے ذریعہ منتخب کردہ ماڈل اور انفرادی اسکول کی تنظیم کے لحاظ سے مختلف  کیے جا تے ہیں۔ 

اپنے بچے کی حاضری کے لیے اسکول سے متوقع وقت کے لیے پوچھیں۔ طالبعلم  کی غیر حاضری کو ہمیشہ والدین یا ان کی جگہ لینے والے کی طرف سے جائز قرار دیا جانا لازمی ہے۔

کیتھولک مذہب کی تعلیم یا متبادل انتخاب

ہفتے میں ایک یا دو گھنٹے، اسکول کے گریڈ کے لحاظ سے، کیتھولک مذہب کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

رجسٹریشن کے وقت، والدین کوبتانا یا اقرار کرنا ہوتا ہے  کہ آیا وہ انتخاب کرتے ہیں یا نہیں۔

-متفق ہوں 

-متفق نہیں ہوں

ریفیکشن اور ٹرانسپورٹ

جب دوپہر میں بھی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں تو اسکولوں کے اندر اسکول کینٹین سروس فراہم کی جاتی ہے۔ والدین اپنے بچے کو خاندانی آمدنی کے مطابق دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے مختلف فیس ادا کرتے ہیں۔

صحت کی وجوہات یا مذہبی وجوہات کی بنا پر مخصوص کھانے کی درخواست کرنا  بھی ممکن ہے۔

اسکول کی کینٹین  میں داخلہ لینے کے لیے، زیادہ تر معاملات میں، اسکول کے ذریعے میونسپلٹی میں جہاں آپ کا ڈومیسائل/رہائش ہے، ایک درخواست بھیجی جاتی ہے۔

 *کسی بھی دوسرے سوالات یا مسائل کے لیے، براہ کرم اسکول کے دفتر سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کے بیٹا یا بیٹی کو اطالوی زبان نہیں آتی 

اگر آپ کا بچہ اطالوی زبان نہیں جانتا ہے، تو اسکول زبانی اور تحریری اطالوی تدریسی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔ اس کا نتظام انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ میں کیا جائے گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، اسکول اپنے اساتذہ اور علاقے میں  دستیاب تمام وسائل کا استعمال کریں گے۔

اساتذہ اور والدین کے درمیان ملاقات

اساتذہ وقتاً فوقتاً والدین سے ملاقات کرتے ہیں تاکہ ان سے کلاس کے شیڈول، ان کے بچوں، ان کی مشکلات اور پیش رفت کے بارے میں بات  چیت کریں۔

ملاقات کے یہ لمحات بہت اہم ہیں کیونکہ اسکول اور خاندان  مل کر نئے سیاق و سباق میں اچھی شمولیت  کے مقصد کے لیے  تعاون کر سکتے ہیں۔

ہر استاد والدین کو ملنے کا وقت اور دن سے اگاہ کرتا ہے۔ والدین بھی اساتذہ سے ملنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 

تربیتی موازنہ/رپورٹ

ہر تعلیمی سال کو سہ ماہی یا چار مہینوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ سہ ماہی یا چار ماہ  کے اختتام پر اساتذہ طلباء کے تعلیمی نتائج کا جائزہ لیتے ہیں اور ایک “تشخیصی دستاویز” تیار کرتے ہیں جو خاندان کو پہنچائی جاتی ہے۔

تربیتی موازنہ کا اظہار پرائمری اسکول میں اور دسویں میں 1 سے 10 تک کے نمبروں کے ساتھ لوئر اور اپر سیکنڈری اسکولوں میں وضاحتی فیصلے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

نرسری اور کنڈرگارٹنز اسکول

اٹلی میں نرسری اسکولوں اور کنڈرگارٹنز میں بچوں کی حاضری لازمی نہیں ہے۔ تاہم، رجسٹریشن اور حاضری کی ہدائت  کی جاتی ہے۔ کچھ معاملات میں بتدریج داخل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، پہلی مدت میں کم گھنٹے کے ساتھ۔ چونکہ یہ لازمی اسکول نہیں ہے، اس لیے وقت کی کوئی خاص پابندیاں عائد نہیں کی جاتیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ صبح کے وقت آہستہ آہستہ  شروع کیا جائے  اور 40 گھنٹے فی ہفتہ تک پہنچا جاسکے۔ چونکہ یہ پہلو بچے کی خصوصیات سے بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے، اس لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جائے کہ کس طرح سے بچے کو اسکول میں بھیجا جا سکے۔ 

پرائمری سکول

بہت سے اسکولوں میں، والدین مختلف ٹائم ٹیبل اور اسکول کی تنظیم کے درمیان انتخاب کرسکتے ہیں:

-مکمل وقت  کی کلاس: 40 گھنٹے فی ہفتہ (عام طور پر پیر سے جمعہ تک (مثال کے طور پر 8 سے 16 – گھنٹے انفرادی اسکول پر منحصر ہے)، اسکول کینٹین سروس کے چناؤکے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ 

عام وقت کی کلاس:ایک ہفتے میں  24، 27 یا 30 گھنٹے۔

اس معاملے میں اسکول کی تنظیم کےمطابق دوپہر کی  متغیر  سرگرمیوں کے حوالے سے۔ 

پیش کردہ مضامین یہ ہیں: اطالوی زبان، ریاضی، سائنس، تاریخ، جغرافیہ، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، انگریزی، آرٹ اور مصوری، موٹر سائنس، موسیقی کی تعلیم، مذہب (یا متبادل مضمون) 

*اساتذہ سے اسکول کے ضروری مواد کی فہرست طلب کریں۔

فرسٹ ڈگری سیکنڈری سکول

لوئر سیکنڈری اسکول فی ہفتہ 30 گھنٹے فراہم کرتا ہے۔ کچھ اسکولوں میں یہ ایک توسیعی وقت ہوسکتا ہے جس میں دوپہر کی واپسی کے ساتھ فی ہفتہ 36/40 گھنٹے شامل ہوسکتے ہیں۔

لوئر سیکنڈری اسکول میں، مندرجہ ذیل مظامین رکھے گئے ہیں: اطالوی زبان ، تاریخ، جغرافیہ؛ ریاضی اور سائنس؛ ٹیکنالوجی؛ انگریزی؛ دوسری یورپین  کمیونٹی کی زبان؛ آرٹ اور مصوری؛ جسمانی تعلیم اور کھیل؛ موسیقی، کیتھولک مذہب (یا متبادل مضمون)۔

نئے آنے والے غیر ملکی طلباء کے لیے اطالوی زبان کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے دوسری  یورپین کمیونٹی کی زبان کے 2 گھنٹے استعمال کرنا  بھی ممکن ہے۔

لوئر سیکنڈری اسکول کے بعد، بچوں کو کم از کم 2 سال کےاپر  سیکنڈری اسکول یا پروفیشنل کورسز میں شرکت کرنا  لازمی ہے۔ 

*اساتذہ سے اسکول کے ضروری مواد کی فہرست طلب کریں۔

سیکنڈ ڈگری سیکنڈری اسکول

اپر سیکنڈری اسکولوں کو پیشہ ورانہ اداروں، تکنیکی اداروں اور ہائی اسکولوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان اقسام کے اندر، مخصوص کورسز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، یعنی ایسے کورسز جو کچھ مضامین کی گہرائی تک جاتے ہیں، جو طالب علم کی سب سے زیادہ دلچسپی کے شعبے سے منسلک ہوتے ہیں۔

پیشہ ورانہ اداروں کی خصوصیت کام کی دنیا کے ساتھ قریبی رابطے اور ایسے راستوں سے ہوتی ہے جو عملی مطالعہ کے مضامین کو بھی بڑھاتے ہیں، جب کہ تکنیکی ماہرین اور ہائی اسکول نظریاتی علم کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں، حالانکہ تکنیکی ماہرین ایک مخصوص لیبارٹری نقطہ نظر کے ساتھ سیکھنے کی بھی  پیشکش کرتے ہیں۔

*اساتذہ سے اسکول کے ضروری مواد کی فہرست طلب کریں۔

قومی تعطیلات کے علاوہ، سب کے لیے یکساں، درحقیقت، ہر صوبہ  اپنی اپنی قراردادوں کے ساتھ سالانہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز اور اختتام کر سکتے ہیں اور کسی بھی پل اور دیگر تعطیلات کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

شائع شدہ علاقائی کیلنڈرز

Uncategorized @ur

نیا امیگریشن قوانین کا فرمان 2023: داخلے کے بہاؤ پر آسانیاں، “بے قاعدہ” امیگریشن اور خصوصی تحفظ کی پابندیوں کے برعکس

امیگریشن کا نیا فرمان نافذ کر دیا گیا ہے(قانون 20/2023) ۔مندرجہ ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیںْ غیر قانونی امیگریشن سے وابسطہ  جرائم کے لیے

 773 Visite totali,  8 visite odierne

Continua a leggere »