انسانی ٹریفیکنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

اگر آپ نے ایسی زندگی گذاری ہو یا گذار رہے ہوں کہ آپ سمجھیں کہ آپ کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہو یا جا رہا ہو تو آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس نمبر پر رابطہ کریں  800290290 

مفت -نامعلوم -24گھنٹے کی سروس

اٹلی میں ایسی خدمات کے ادارے موجود ہیں  جو ان تمام لوگوں کی مدد اور حفاظت کرتے ہیں جنہوں نے ایسی زندگی گزاری ہو یا گزار رہے ہوں جس میں وہ سمجھیں کہ ان کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہو یا اٹھایا جا رہا ہو۔ 

یہ ادارے فوراً ایسے گھروں میں جو کسی کے علم میں نہ ہوں میں رہائش، صحت کے حوالے سے ، وکیل اوراگر آپ چاہتے ہوں تو  اٹلی میں آپ کے مستقل قیام کے انتظامات جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک خاص پروگرام کے ذریعے جس کے اہم قوانین وہ آپ کو بیان کرتے ہیں میں حصّہ لینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ 

آپ ان لوگوں سے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ تا کہ آپ ان کی خدمات کو جان سکیں اور آپ فوراً ان سے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

یہ خدمات مفت ہیں  اور کسی کے علم میں نہیں  آتیں۔ 

اگر آپ ان میں سے کسی بھی صورت حال میں ہوں تو آپ:

اگر آپ کسی قسم کی بھی معلومات جو قوانین کے بارے میں ہو  اور اپنے حقوق کے بارے میں کسی قسم کی بھی مدد حاصل کرنا چاہیں۔

اگر آپ صحت کے حوالے سے کسی قسم کی مدد حاصل کرنا چاہیں

اگر آپ اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں اور کسی محفوظ جگہ پر رہائش پذیر ہونا چائیں

اگر آپ بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینا چاہیں اور یا پھر کسی اور قسم کا رہائشی اجازات نامہ حاصل کرنا چاہیں تا کہ آپ مستقل طور پر اٹلی میں رہائش پذیر ہو سکیں۔ 

اگر آپ باحفاظت اپنے ملک واپسی ایک ایسے پروجیکٹ کے ذریعے جس میں آپ کی آزادانہ مرضی سے واپسی اور مدد کی جا سکے میں شامل ہونا چاہیں

مجھے اس بات پر قائل کیا گیا کہ اگر میں یہاں آؤں گا تو میں ایک اچھی زندگی بسر کر سکوں گا۔ اب میں یہاں سٹرک پر رہتا ہوں اور لوگوں سے بھیک مانگتا ہوں اور اس کا کچھ حصّہ ان کو بھی دیتا ہوں جو مجھے یہاں لے کر آئے۔
جی ایس۔ 20سال
میں نے ایک بہت ہی خطرناک سفر طے کیا کیونکہ میرے باپ نے فیصلہ کیا کہ مجھے یورپ جانا ہو گا تا کہ میں اپنے خاندان کی مدد کر سکوں ۔ اب میں دس گھنٹے روزانہ کام کرتا ہوں ، ہر روز بلا ناگااور بنا چھٹی کے، میں جہاں کام کرتا ہوں وہیں پر سوتا ہوں اور مجھے ابھی بھی اس شخص کا قرض ادا کرنا ہے جو مجھے اٹلی لے کر آیا۔
ایم ایج ۔ 18 سال
میں نے ایک ایسی عورت کی باتوں پر اعتماد کیا جس نے مجھ سے وعدہ کیاکہ وہ مجھے اٹلی لے جا ئے گی اور میں اپنی زندگی بدل سکوں گی۔ اب ، ایک خطر ناک سفر کرنے کے بعد، میں یہاں ہوں اور مجبوری کے تہت مجھے جسم فروشی کرنی پڑتی ہے تا کہ میں اپنا قرض ادا کر سکوں ۔
جے آر 22 سال

Presidenza del Consiglio dei Ministri / Ministero dell’Interno / Unhcr