اگر آپ اپنے رہائشی پرمٹ کو دوبارہ بنوانے کا یا اس کے حصول کا انتظار فرما رہے ہوں تو آپ کے پاس اٹلی کی سرزمین پر رہنے کا حق ہے اور باقی تمام حقوق بھی حاصل ہیں۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ ہدایت 11050/ایم نمبر پانچ میں کہا گیا ہے کہ: جب تک آپ کے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کا عمل جاری ہے، آپ کو اٹلی میں رہنے اور آپ کے درخواست کردہ رہائشی اجازت نامے سے وابستہ تما م حقوق کو حاصل کرنے کا حق ہے۔
تمام وہ غیر ملکی جو رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کر رہے ہوں یا اس کے حصول کا انتظار کر رہے ہوں جب وہ اس کی درخواست جمع کرواتے ہیں تو ان کو ایک رسید یا چیدولینو دی جاتی ہے، اس کی حثیت وہی ہوتی ہے جو ایک رہائشی اجازت نامے کی ہوتی ہے : یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو عارضی طور پر حتمی رہائشی پرمٹ کو حاصل کرنے سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فرق صرف یہ ہوتا ہے:
–رسید پوسٹ آفس (سپورتیلو آمیکو ) کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔
-جبکہ چیدولینو براہ راست پولیس کے دفتر کی جانب سے دی جاتی ہے۔
آئیے غور فرماتے ہیں کہ یہ کیا ہیں، انہیں کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے، اور یہ آپ کو کیا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
رسید ایک ایسا دستاویز ہے ، جب آپ پوسٹ آفس میں سپورتیلو آمیکو میں اپنے رہائشی اجازت نامے کے اجراء، تجدید، یا تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرواتے ہیں۔
یہ آپ کو اس وقت دیا جاتا ہے جب اصلی رہائشی اجازت نامہ کو حاصل کرنے کے لیے کافی لمبا وقت درکار ہوتا ہے، اگر چہ قانونی طور پر یہ بیس دن میں دیا جانا چاہئے(ڈی ۔ پی۔آر1999/394)
رسید کے ساتھ آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آپ نے رہائشی اجازت نامے کے حصو ل کی درخواست دی ہوئی ہے اور یہ آپ کو رہائشی پرمٹ سے منسلک حقوق کو حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
رسید مندرجہ ذیل رہائشی اجازت ناموں کے حصو ل کے لیے دی جاتی ہے:
-موسمی یا کسی کے ماتحت کام کے لیے
-گود لینے یا سر پرستی کے لیے
-مذہبی مقاصد کے لیے
-پڑھائی کے لیے
-سیاسی اقاما یا بین الاقوامی پناہ یا نجی پناہ کے لیے
-کام کی ٹریننگ یا فارمیشن کے لیے
-کام کی تلاش یا شہریت کے حصول کے لیے
-پرمننٹ رہائشی پرمٹ(جس کو آج ای یو کا لونگ ٹرم رہائشی پرمٹ کہا جاتا ہے)
-ذاتی کاروبار کے لیے۔
-خاندانی مقاصد کے حوالے سے۔
-اپڈیٹ کے لیے (جیسے کہ بچوں کا اندراج، نام کی تبدیلی یا )دیگر وجوہات کے حوالے سے۔
1مرحلہ- پوسٹل کٹ
پوسٹ آفس جائیں اور پیلے رنگ کی کٹ لیں: اس میں درخواست جمع کروانے کے فارم ہوتے ہیں۔
2مرحلہ-فارم پُر کرنا
فارم کو پُر کریں اور پوسٹ آفس کے سپورتیلو آمیکو کو لفافہ بند کئے بغیر پیش کریں، اگر آپ کو پُر کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہوتو پتروناتو ،سی اے ایف کے دفتر یا سپیشل ایسوسی ایشن کے اداروں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
3مرحلہ-امیگریشن پولیس کے دفتر میں حاضری
آپ کو امیگریشن پولیس کے دفتر میں فنگر پرنٹس کے لیے تاریخ دی جائے گی۔
4مرحلہ-دستاویز کی تیاری کا کنٹرول
آپ مندرجہ ذیل پر اپنے دستاویز کی نتائج کو کنٹرول کر سکتے ہیں:
یا پولیس کی ویب سائٹ پر
چیدولینو اس وقت دی جاتی ہے جب درخواست پوسٹ آفس کی بجائے براہ راست امیگریشن پولیس کے دفتر میں جمع کروائی جائے۔
اس پر درخواست دہندہ کی ذاتی معلومات (جیسے کہ نام ، تاریخ پیدائش ، تصویر، اور امیگریشن پولیس آفس کی مہر )۔
اس کی حثیت وہی ہوتی ہے جو ایک رسید کی ہوتی ہے: اس سے آپ اٹلی میں مقیم رہ سکتے ہیں اور باقاعدہ کام بھی کر سکتے ہیں جب تک آپ کو حتمی دستاویز نہیں مل جاتا۔
اکثر یہ مندرجہ ذیل درخواست دہندگا ن کا دیا جاتا ہے:
-بین الاقوامی پناہ گزینوں کے لیے(پیلا رہائشی پرمٹ جس کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے)
-اقاما والوں کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے
-نجی بین الاقوامی پناہ کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے
-سپیشل کیسز کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے
-نابالغوں کے رہائشی پرمٹ کے لیے
-علاج معلاجہ کے رہائشی پرمٹ کے لیے
اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو امیگریشن پولیس کے دفتر جانا ہو گا یا پھر اگر آپ کسی ریفیوجی کیمپ میں مقیم ہوں تو قانونی رہنمائی کے اپریٹر کے ذریعے۔ کئی شہروں میں امیگیشن پولیس کا دفتر آن لائن تایخ لینے کے لیے کہتا ہے۔
جی ہاں ، چیدولینو اور رسید کی قانونی حثیت ہوتی ہے (ڈی پی آر کے 28 دسمبر 2000 کے آرٹیکل 1 نمبر 445 کے مطابق): یہ دستاویزات اطالوی حکومتی دفاتر سے دیے گئے ہیں، اس کے اوپر تصویر بھی موجود ہے اور اس کی حثیت عارضی طور پر رہائشی پرمٹ کے برابر ہوتی ہے۔
اس بات کا خیال کریں: جب تک آپ کو حتمی رہائشی پرمٹ نہیں مل جاتا اس وقت تک رسید اور چیدولینو کی
اہمیت وہی ہوتی ہے جو باقاعدہ ایک رہائشی پرمٹ کی ہوتی ہے۔ تمام وہ حقوق جو رہائشی پرمٹ کے ذریعے دیے جاتے ہیں وہ تمام حقوق برقرار رہتے ہیں جب تک حتمی رہائشی پرمٹ نہیں مل جاتا۔ یہ حقوق صرف اس صورت میں منسوخ ہوتے ہیں جب رہائشی پرمٹ کا انکار ہوجائے یا پھر اس کو ختم کر دیا جائے۔
چیدولینو یا رسید جو رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے ہوتی ہے کے ساتھ آپ بہت سی ایسے کام کرسکتے ہیں جو آپ رہائشی پرمٹ کے ساتھ کر تے ہیں۔ جب تک آپ کے رہائشی پرمٹ کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک آپ اٹلی میں رہائش پذیر رہ سکتے ہیں۔ تاہم باقی حقوق کی حصولی آپ کے رہائش پرمٹ کی قسم پر منحصر ہوتی ہے۔
تاہم آپ:
-باقاعدہ کام کر سکتے ہیں
اس بات کا خیال کریں: اگر آپ نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کے ساٹھ دن کے بعد کام شروع کر سکتے ہیں۔
-اسکول اور یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
خیال کریں: کچھ یونیورسٹیاں ان لوگوں کو جنہوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے کو مکمل یونیورسٹی کا داخلہ نہیں دیتیں جبکہ وہ صرف چند مخصوص مختصر کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
-کرائے کے گھر کا کانٹریکٹ کر سکتے ہیں۔
-ڈرائیونگ لائسنس لے سکتے ہیں۔
-بینک اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔
-بلدیہ میں اندراج کروا کر شناختی کارڈ حاصل کر سکت ہیں۔
-(ایس ایس این )نیشنل ہیلتھ سروسز میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
-کام کی تلاش کے دفتر میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
-ائی این پی ایس کے دفتر میں بے روز گاری کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
-آپ اپنے آبائی ملک جا سکتے ہیں اگر آپ یورپین یونین کے ملکوں سے نہ گزریں تو۔
اس بات کا خیال کریں: جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے وہ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتا۔ اگر آپ کو بین الاقوامی پناہ مل گئی ہو(ریفیوجی سٹیٹس یا نجی ریفیوجی سٹیٹس) اور آپ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہوں تو جب آپ واپس آتے ہیں تو اطالوی احکام آپ کے وہاں جانے کی وجہ کی تحقیق کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو وہاں خطرہ درپیش نہ ہو تو وہ آپ کا سٹیٹس بھی ختم کر سکتے ہیں۔
–آپ خاندانی ملاپ کی درخواست بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
خیال کریں: اس کا انحصار آپ کے رہائشی پرمٹ پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے وہ خاندانی ملاپ کی درخواست جمع نہیں کروا سکتا۔
ریفرنس: آرٹ 5، قومہ 9بِس ، ڈی ایل جی ایس ۔ 1998/286(امیگریشن یونیق ٹیسٹ)، انٹیریر منسٹری کے 17اکتوبر 2006کے دستاویز کے مطابق۔
جی ہاں!
قانون(امیگریشن یونیق ٹیسٹ کے آرٹیکل 5، قومہ 9بِس مطابق)یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کے پاس چیدولینو یا رسید ہو جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ نے تجدید کا عمل
شروع کیا ہوا ہے تو آپ حتمی رہائشی پرمٹ کے انتظار کے دورانیہ میں باقاعدہ کام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے رہائشی پرمٹ کا انکار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد آپ مزید کام نہیں کر سکتے۔
جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے کیا وہ فیصلہ کے دوران کام کر سکتا یا سکتی ہے؟
جی ہاں ، لیکن ساٹھ دن کے بعد۔ جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے وہ درخواست کے ساٹھ دن کے بعد اگر ابھی تک اس کی درخواست کا فیصلہ نہ ہوا ہو۔
چیدولینو یا سرٹیفیکیٹ (فارم سی 3)جس میں بین الاقوامی پناہ کی درخواست ہو عارضی رہائشی پرمٹ کے طور پر قبول کیا جاتاہے۔
ریفرنس: ڈی ۔ ایل جی ایس 201/142کے آرٹیکل 4، قومہ 3 کے مطابق
جی ہاں!
بلدیہ میں اندراج کے ذریعے آپ مستقل پتا ، شناختی کارڈ اور نیشنل ہیلتھ سروسز تک رسائی کر سکتے ہیں۔
بلدیہ میں اندراج کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:
-کارآمد پاسپورٹ (بین الاقوامی پناہ گزینوں یا جن کو پناہ کا سٹیٹس مل چکا ہو کو پاسپورٹ پیش نہیں کرنا پڑتا)۔
-اینٹری ویزا(بین الاقوامی پناہ گزینوں یا جن کو پناہ کا سٹیٹس مل چکا ہو کواس کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا)۔
-رسید یا چیدولینو اگر آپ نے رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہو۔
-نان اوبجیکشن لیٹر کی کاپی(اگر آپ کام یا خاندانی مقاصد کے اجازات نامہ سے آئے ہوں)۔
ریفرنس: 2اگست 2007 کے انٹیریر منسٹری کے دستاویز کے نمبر 43کے مطابق
جی ہاں!
رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید یا چیدولینو(چاہے وہ پہلی بار کے حصول یا تجدید کے لیے ہو)کےذریعے آپ ایس ایس این میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سے آپ ڈاکٹر ، علاج اور ہیلتھ سروسز کا حق حاصل کر سکتے ہیں۔
جمعہ ماپ کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات -اٹلی میں صحت کے حوالے سے حقوق پر رابطہ کریں۔
جی ہاں!
رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید یا چیدولینو اور کوڈیچے فزکالے کافی ہوتے ہیں اگر آپ بینک میں یا پوسٹ آفس میں اکاونٹ کھلوانا چاہتے ہیں ۔ اس کے لیے ریزیڈنس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جن لوگوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے وہ بھی رسید یا چیدولینو کے ذریعے اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں(اس پر تصویر اور معلومات ہونی چائے)۔
ریفرنس : 19اپریل 2019کے اے بی آئی کے دستا ویز کے مطابق۔
جی ہاں!
آئی این پی ایس نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ (25جولائی 2022 کا پیغام اور 22اپریل 2024کا پیغام نمبر 1589)جس کسی نے بھی رہائشی پرمٹ کی تجدید کی درخواست کی ہو اس کے پاس ایکنومک امداد کا حق ہوتا ہے جیسے کہ این اے ایس پی ائی ، ڈیس کول، نرسری سکول کا بونس، بچوں کا بونس وغیرہ وغیرہ۔ یہحقوق اس وقت تک رہتے ہیں جب تک اس کے رہائشی پرمٹ کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ NASpI, Dis-Coll, bonus asilo nido, assegno unico, ecc
جی ہاں !
رہائشی پرمٹ کی رسید کے ساتھ :
-پریکٹیکل اور تھیوری کا ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
-کسی اور ملک کے لائسنس کو تبدیل کروانا یا لائسنس کی تجدید کروانا
-گاڑی کے کاغذات حاصل کرنا یا ان کی نقل نکلواناْ
ریفرنس: 6نومبر 2023کے وزارتِ ٹرانسپورٹ اور انفا سٹرکچر کے دستاویز کے مطابق۔
اس کے قوانین کا انحصار رہائشی پرمٹ کی قسم پر ہوتا ہے کہ کون سی قسم کی درخواست جمع کروائی گئی ہے (یا حاصل کیا گیا ہے):
-جس کسی نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہو وہ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتایا سکتی۔
-جس کسی کے پاس ریفیوجی سٹیٹس یا نجی ریفیوجی سٹیٹس ہو اس کو اپنے ابائی ملک جانے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے:کیونکہ اس کے ذریعے اس کی پروٹیکشن رسک میں آسکتی ہے۔
جس کے پاس باقی قسم کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے وہ اپنے ابائی ملک میں جا سکتا ہے لیکن اس
بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ ڈائریکٹ فلائٹ کے ذریعے جا ئے تا کہ اس کو دوسرے یورپین یونین کے ممالک میں رکنے یا پار کرنے کی اجازات نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر آپ اٹلی سے یا اٹلی میں کسی اور یورپین یونین کے ملک میں رُکے بغیر آ یا جا سکتے ہیں۔
تاہم یورپین یونین کے ممالک کے باہر جہاں آپ پاسپورٹ کے ذریعے جا سکتے ہیں کی اجازات ہوتی ہے۔
اس بات کا خیال کریں : کہ رہائشی پرمٹ یورپین یونین میں ویزے کے طور پر استعمال ہوتا ہے ، جبکہ رسید یا چیدولینو کو یورپین یونین میں ویزے کی حثیت نہیں دی جاتی۔
سفر کرنے کے دوران اپنے ہمراہ مندرجہ چیزیں رکھیں:
-کارآمد پاسپورٹ
-پرانا رہائشی پرمٹ
-پوسٹ آفس کی رسید یا امیگریش پولیس کی رسید (چیدولینو)، جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ رہائشی پرمٹ کے حصول یا اس کی تجدید کا انتظار کر رہے ہیں۔
آپ اتنی دیر تک یورپین یونین کے باقی ممالک میں سیاحت ، کام یا کاروبار اور دوسرے مقاصد کے لیے نہیں جا سکتے جب تک آپ کے پاس حتمی نیا رہائشی پرمٹ نہیں آ جاتا، یا پھر اگر آپ کے پاس کوئی خاص قسم کا اجازت نامہ ہو۔ بہت زیادہ سخت ضرورت یا ایمرجنسی کی صورت میں امیگریشن پولیس آپ کو عارضی کاغذی رہائشی پرمٹ بنا کر دے سکتی ہے، آپ کے حتمی رہائشی پرمٹ سے پہلے ، تاکہ آپ کچھ وقت تک یورپین یونین میں سفر کر سکیں۔
اگر آپ پہلی بار والے رہائشی پرمٹ کے حصول کے انتظار میں ہوں:
اگرآپ کے پاس لانگ ٹرم (ڈی ٹائپ ) ویزا ہو، تو آپ 90دن کے لیے ہر 180دن بعد لیکن صرف ویزے کی معیاد کے دورانیے میں تو آپ یورپین یونین کے باقی ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ویزے کی معیاد ختم ہو جائے اور ابھی تک آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہ ہو تو پھر آپ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتے ۔
قانونی ریفرنس: 5اگست 2006کے انٹیریر منسٹری کے دستاویز ، یورپین یونین کے ممالک میں آمد ورفت، اطالوی امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق۔
یہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات اے آر سی آئی نے تیار کیئے ہیں جو اس نے مایگریشن انٹیگریشن کے پورٹل سے لیے ہیں
S.O.L.E.I.L. (Servizi di Orientamento al Lavoro ed Empowerment Interregionale Legale) è un progetto che si propone di favorire l’integrazione socio-lavorativa, sanitaria, abitativa di cittadini di paesi terzi, vittime e potenziali vittime di sfruttamento lavorativo.


