کام کی جگہ پر حفاظت سے مراد وہ تمام وہ أصول اور
آلات کا مجموعہ ہے جو کام کرنے کی جگہ پر درپیش
آنے والے حادثات کو روک سکتے ہیں( جیسے کہ حادثات
، کارکنوں کو جانی نقصانات، کاروباری بیماریوں کا پیدا
ہونا یا بڑھ جانا)، اس لیے کام کی جگہ کو محفوظ بنانے
کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ ضروری ہے کہ آپ حفاظتی تدابیر، صفائی ، خطرناک
واقعات سے کنارہ کشی ، حفاظتی تربیت حاصل کرنااور
کام کے حوالے سے حفاظتی آلات کا استمعال (جیسے کہ
جوتے، ہیلمٹ، دستانے وغیرہ)یہ سب چیزیں کام کے
مالک کو مہیا کرنی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ضروری
ہے کہ خطرناک اور غیر معمولی حالات کے بارے میں
اطلاع دی جائے۔
اٹلی میں،عام طور پر ایک ہفتے میں کام کرنے کے لیے 40 گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں، لیکن یہ آپ کے کام کے کانٹریکٹ پر منحصر ہوتا ہے۔کچھ کانٹریکٹ ایسے بھی ہوتے ہیں جس میں غیر معمولی کام بھی شامل ہوتا ہے (کام کے گھنٹوں میں اضافہ)، لیکن اس کی اجازات کام کے ملک سے لی جاتا ہے، خاص طور پر یہ لکھا ہوا ہو اور اس کی وضاحت بھی ہو۔
ایک کارکن کا حق ہے کہ اس کوگیارہ گھنٹے کا آرام ملے ہر چوبیس گھنٹے کے کام کے بعد اور اسی طرح چوبیس گھنٹے کا آرام بھی جو قانونی طور پر اتوار کو دیا جاتا ہےیعنی کہ ہر سات دن بعد۔ کارکن کو سالانہ ادا کردہ چار ہفتے کی چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں جن کو لینا لازمی ہوتا ہے۔
جی نہیں، اٹلی یورپین یونین کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن میں کم از کم مقررہ معاوضہ کا قانون نہیں ہے۔ ایک قریبی سروے کے مطابق کم از کم معاوضہ سات سے نو یورو کے درمیان ٹیکس سمیت ہے۔
ام پر زیادتی کو اس وقت تصور کیا جاتا ہے ، جب ایک شخص ضرورتمند ہو یا پھر مجبور ہواور اس کو مجبوری میں کام کی شرائط کو قبول کرنا پڑے۔ جو اس کو کام پر رکھتا ہے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اکثر جس کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہو اس کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔
اطالوی قوانین کے مطابق مندرجہ ذیل صورتوں میں کام پر زیادتی کو تصور کیا جا تا ہے:
-جب معاوضہ یا کام کے گھنٹے حکومت کی جانب سے تہہ کردہ معیار سے کمترہوں ۔
-جب کوئی بہت زیادہ کام آرام، چھٹیاں کے بغیر اور بیماری میں بھی کام کرتا رہے۔
-جب کام کی جگہ پر حفاظتی تدابیر کا خیا ل نہ رکھا جا رہا ہو۔
-نگرانی کے دوران اگر کارکن سے عزت سے پیش نہ آیا جائے۔
-جب رہائش کی فراہمی کی جگہ نہ رہنے کے قابل ہو۔
مندرجہ ذیل صورتوں میں جرم زیادہ سنگین ہوتا ہے:
-اگر اس حالت میں تین سے زیادہ کارکن ملوث ہوں۔
-اگر اس حالت میں ایسے نابالغ جوکام کرنے کی عمر نا رکھتے ہوں۔
-اگر کارکنوں سے خطر ناک کام لیا جائے۔
اگر کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہو یا ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہوں تو مالک کو ایک دم گرفتار کرنا لازم ہوتا ہے، کیونکہ اس کو کام پر زیادتی کی سنگین نوعیت تصور کیا جاتا ہے۔
کام پر زیادتی دیگر سنگین جرائم کا سبب بن سکتی ہے:
–غلامی
–انسانی اسمگلنگ (مزدوری، جسم فروشی، بھیک مانگنے، اعضاء کی اسمگلنگ)
–غلاموں کی خرید و فروخت
اٹلی میں قوانین ان کے لوگوں کے لیے جو غلامی یا انسانی اسمگلینگ کا شکار ہوں کے حقوق کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔ خاص طور پر آرٹیکل 18 اس بات کی حمائت کرتا ہے کہ وہ غیر ملکی جو انسانی اسمگلنگ یا پھر کام پر زیادتی کی سنگین صورت میں ایسے حالات کے شکار لوگوں گو ایک خاص قسم کا رہائشی پرمٹ دیا جاتا ہےجسے سپیشل کیسز کا رہائشی پرمٹ کہا جاتا ہے۔
جی ہاں، لیکن حالات کی نوعیت کے مطابق ردوبدل ہو سکتا ہے:
-اگر سوال انسانی اسمگلنگ، ظلم و تشدد اور سنگین کام کی زیادتی کا ہو تو وہ شخص ’کازی سپیچالی‘ یعنی کہ خاص قسم کی صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ (آرٹیکل 18 ایمیگریشن کا یونیق دستاویز) اس کو حاصل کرنے کے دو طریقہ کار ہوتے ہیں:
-رپورٹ کیئے بغیر لیکن سوشل پروٹیکشن میں داخلے کے ذریعے (انسانی تشدد کے خلاف اداروں کے ذریعے ، طبعی اورسماجی خدمات کےادارے اور دیگر اسی قسم کے اداروں کے ذریعے)؛
-رپورٹ کرنے کے زریعے یا پھر قانونی مقدمہ چلانے کے ذریعے۔
اس رہائشی پرمٹ کی معیاد 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے اور اس کے بعد اگر انصافی مقاصد کی بنا پر اس کو ایک سال یا اس سے زاید کی معیاد بڑھائی جا سکتی ہے۔
–اگر بنیادی طور پر جرم کام پر زیادتی کا ہو اور اس شخص کے کنٹرول اور تفشیش کے دوران ثابت ہو جائے تو اس کو خاص صورتِ حال کے حوالے سے رہائشی پرمٹ – آرٹیکل 18 کے تہت دیا جاتا ہے جس کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے اور اس کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
جس شخص کے ساتھ زیادتی پیش آئی ہو ، اٹلی میں موجود اس کے گھر والوں کو بھی خاندانی مقاصد کا رہائشی پرمٹ مل سکتا ہے تاکہ ان کو مشکل صورتِ حال سے باہر نکالا جا سکے۔
جی نہیں، خصوصی حالات کے لیے رہائشی اجازت نامہ کی درخواست کے بعد، جج کارروائی کو معطل کر دیتا ہے اور، رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی صورت میں، «کوئی کیس نہیں» کو آگے بڑھنے کا حکم دیتا ہے، اس عمل کی تکمیل کر دیتا ہے۔
اگر پولیس کی تفتیش کے دوران یا پھر کانونی کاروائی کے دوران کام پر زیادتی کی صورتِ حال ثابت ہو جائے تو یہ ضروری نہیں کہ اس کا شکار شخص اس کے بارے میں پرچہ کروائے، لیکن اس کے زمہ دار اشخاص کی شناخت کے لیے اس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
اگر کام کا انسپیکٹر (ایسا عوامی ادارہ جو کارکنوں کے حقوق کے قوانین کا خیال رکھتا ہے) کام پر زیادتی کی تصدیق کر دے اور وہ صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رہائشی پرمٹ کی اجازات دے سکتا ہے۔
جی نہیں ، اس قسم کے رہائشی پرمٹ کے لیے قانون اس کے بارے میں نہیں پوچھتا۔ لیکن ابھی تک اس چیز کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اس کے گھر والوں کو رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کے لیے رہائش گاہ کے بارے میں اگاہ کرنا ہو گا کہ نہیں۔ تاہم خاص صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے لیے آرٹیکل 18 ٹیر کے مطابق یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی رہائش پذیری کے بارے میں اگاہ کرے جدھر وہ رہنا چاھتا ہے۔
اگر پولیس ہیڈ کواٹر – ایمیگریشن دفتر رہائش گاہ کے مطالبےکا اسرار کرے تو ان سے لکھوائیں کہ وہ کس وجہ سے اس کا مطالبہ کر رہے ہیں ور پھر اپنے وکیل سے رابطہ کریں۔
قانونی مدد کے دفاتر کی فہرست کے لیے مندرجہ ذیل پر کلک کریں:
https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg
مقامی لیبر انسپیکٹریٹ کے نقشے کا رابطہ:
خاص صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے ذریعے سے تمام سوشل سروسز اور پڑھائی، میونسیپل میں رجسٹریشن ، کام کے اداروں تک رسائی اور کام کرنے کی اجازت چاہے وہ کسی کے متحت ہو یا ذاتی کاروبار ہو۔
جی ہاں، جس نے رہائشی پرمٹ کی درخواست جمع کروائی ہو وہ اس دورانیے میں کام شروع کر سکتے ہیں۔ جس کے پاس رہائشی پرمٹ حاصل کروانے کی رسید ہو تو وہ اطالوی حدود میں رہ سکتا یا سکتی ہے اور وہ عارضی کام بھی کر سکتے ہیں، اگر چہ ان کا رہائشی پرمٹ نہ بھی بنا ہو۔
آرٹیکل 18ٹیر کے مطابق کام کے چھٹ جانے سے رہائشی پرمٹ ختم یا نااہل نہیں ہو جاتا۔
غیر ملکی کارکن جو کام پر زیادتی کا شکا ہو کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ایس ائی ائی ایس ایل اینفورمیٹیو سیسٹم آف سوشل انکلوژن اینڈ لیبر میں اندراج کروا سکت ہیں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہ اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں جس میں ان کو کام اور فارمیشن کی مختلف پیشکش بھیجی جاتی رہتی ہیں۔ ایس آئی آئی ایس ایل پر ریجسٹریشن آئی این پی ایس کے پلیٹ فارم یا پھر پاتروناتو کے دفاتر کے ذریعے کی جا سکتی ہے دونوں صورتوں میں ڈیجیٹل شناخت کے لیے سی آئی ای یا ایس پی آئی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔
جی ہاں ، جن کے پاس خاص صورتِ حال کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے ان کو مندرجہ ذیل حقوق حاصل ہیں:
–سماجی مدد کا الاؤنس(رہائشی صورتِ حال ، معاشی حالت اور اثاثوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے)
–یونیق اور یونیورسل خاندانی مدد کاالاؤنس بچوں کے لیے جب کا دارومدار آپ پر ہوتا ہے۔
ان امداد کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے اگر آپ کے پاس رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید ہی ہو تو کافی ہے۔
پورے ملک میں امداد کے مختلف دفاتر کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔ مفت میں آپ اپنی شناخت دیئے بغیر (اپنا نام بتائے بغیر) ٹول فری نمبر 800290290پر کال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ اپنی بلدیہ کی مختلف انجمنوں اور یونین سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
کام پر زیادتی کے خلاف دفاتر کی فہرست مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کریں:
https://www.jumamap.it/it/soleil/
قانونی مدد حاصل کرنے کے دفاتر کی فہرست مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کریں https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg
جی ہاں ، اس کی اطلاع دینا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر کام کے مالک کو آئی این اے آئی ایل کے دفتر کورپورٹ کرنا ہوتا ہے اگر کارکن تین دن سے زائد کام پر نا آئے(جس دن حادثہ پیش آیا ہو اس دن کو نکال کر)۔ پیشہ وارانہ بیماریوں (جو کام کی وجہ سے لگتی ہیں) ان کی روپورٹ کرنا بھی لازمی ہے، کارکن اور مالک دونوں کا فرض ہے کہ وہ آئی این اے آئی ایل کو مطلع کریں۔ اگر کام کی جگہ پر حادثہ پیش آتا ہے تو آپ کو: – اپنے مالک کو فوری طور پر مطلع کریں، چاہے چوٹ معمولی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو آپ کو حادثہ کی اطلاع دینے سے پہلے کے دنوں کے لیے اپنا معاوضہ (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کھونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ – آپنے کام کے مالک کو میڈیکل سرٹیفکیٹ (شناختی نمبر، تاریخ اورصحت کی بحالی کی متوقع مدت) اور اس کے بعد کے کسی اور بھی سرٹیفکیٹ کی معلومات فراہم کریں۔ اگر آپ کو پیشہ ورانہ بیماری ہے تو پھر: بیماری کے رونما ہونے کے 15 دنوں کے اندر اپنے کام کے مالک کو اس کی اطلاع دیں۔ اگر آپ بعد میں ایسا کرتے ہیں، تو آپ اس کی اطلاع دینے سے پہلے کے دنوں کے اپنے معاوضے (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کے کھونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ -اس صورتِ حال میں بھی بیماری کے ابتدا اور بعد کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروانا بھی ضروری ہے۔ کام کے مالک کولازمی طور پر میڈیکل سرٹیفیکیٹ وصول ہونے کے بعد دوبارہ دن کے اندر آئی این اے آئی ایل کی ویب سائٹ پر الیکٹرانک رپورٹ جمع کروانی ہوتی ہے جس میں ڈاکٹر نے تین دن سے زائد کی غیر موجودگی کی نشاندہی کی ہوتی ہے۔ اگر کام کا مالک اس پر عملدرآمد نہ کرے تو کارکن خود سے بھی اس کی رپورٹ کر سکتا ہے۔ |
ارکنوں کو کسی حادثے یا پیشہ ورانہ بیماری کی صورت میں فوری طبی دیکھ بھال اور معاوضہ (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کا حق ہے۔ کام کے مالکان پر یہ فرض ہے کہ وہ کام کی جگہ کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں اور انہیں پر ایک محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا لازمی ہے ۔
گر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے کام کا مالک آپ کے معاہدے اور یونین کے حقوق کا احترام نہیں کر رہا ہے، تو آپ غیر منصفانہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے کسی ٹریڈ یونین یا وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں اوروہ اس کی وجہ سےآپ کو پہنچنے والے نقصانات کے لیے معاوضہ بھی طلب کر سکتے ہیں۔
یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنے کام کے مالک یا کام کی جگہ کے حفاظتی مینیجر کو ہراساں کیے جانے یا امتیازی سلوک کی فوری طور پر اطلاع دیں، یا قانون نافذ کرنے والے اداروں (پولیس، کارابینیری، وغیرہ) یا مقامی لیبر انسپکٹوریٹ جیسے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں، رابطہ کرنے کے لیے مجاز تنظیمیں اور حکام موجود ہیں۔ اپنے آپ کو کام کی جگہ پر نسل پرستی، جنس پرستی، ہومو فوبیا، یا صحت کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر کلک کریں: https://www.jumamap.it/it/faq/discriminazioni/ تعاقب، ایذا رسانی اور تشدد کا شکار خواتین — نہ صرف کام کی جگہ پر — قومی ٹول فری نمبر 1522 پر مکمل گمنامی کے ساتھ کال کر سکتی ہیں۔ یہ سروس آپ کی مدد کے لیے قریب ترین تنظیم کے پاس بھیج سکتا ہے۔ جمعہ ماپ کےصنفی بنیاد پر تشدد کے ویب سائٹ پر جا کر اپنے قریب ترین تنظیم کے بارے میں جانئے۔ |
کیا آپ جانتے ہیں کہ اٹلی میں مزدوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے نمٹنے کے لیے کئی منصوبے سرگرم ہیں؟ پیئمونتے،فریولی وینیزیا جولیا، ایمیلیا رومانیا، لیگوریا ، وینیتو کامن گراؤنڈ https://www.piemonteimmigrazione.it/lp/commonground لازیو، توسکانا، اومبریا،مولیزے، مارکے ایس۔او۔ایل۔ای۔آئی۔ایل۔ https://www.jumamap.it/it/soleil/ اومبریا اومبریا لیگالے اے سیکورا سیسلی، باسیلیکاتا، کالابریا، کامپانیا، پولیا سو۔پر۔ایمے https://www.supremeitalia.org/focus/helpdesk-anticaporalato/ ساردےنیا سی۔اے۔ایس۔ایل۔آئی۔ایس ان تمام منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے جو متحرک ہیں: https://integrazionemigranti.gov.it/it-it/Altre-info/e/2/o/18///id/32/Azioni-e-progetti یہ تمام اکثر پوچھے جانے والے سوالات اے آر سی آئی کی جانب سے انفو میگیشن کے حوالے سے تیار کئے گئے ہیں |
![]()


