یہ ایک اظہارِرائے ہے جو جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اور وزارت محنت اور سماجی پالیسیوں کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
اس سے یہ اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے کہ آیا اٹلی میں بناسرپرستی کے غیر ملکی نابالغ کا تجربہ مثبت رہا ہے، جیسے کہ:
۔آیا وہ اسکول گیاتھا؛1
۔آیا وہ کام کرتا رہا یا اس نے تربیتی کورسز کیے (انٹرن شپ، اپرنٹس شپ)2
۔آیا اس نے میزبان کمیونٹی کے قوانین کی تعمیل کی؛3
۔آیا اس شخص نے اطالوی قوانین کی تعمیل کی؛4
۔آیا اس شخص نے مقامی سماجی زندگی میں حصہ لیا ۔5
جب آپ 18سال کے ہو جاتے ہیں تو آپ کے نابالغ ہونے کا رہائشی اجازت نامہ کی وقط ختم ہو جاتی ہے۔
اٹلی میں رہائش پذیر رہنے کے لیے، آپ کو ایک اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
نیا رہائشی اجازت نامہ مندرجہ ذیل قسموں کا ہو سکتا ہے:
۔روزگار؛
۔تعلیم حاصل کرنے کے لیے؛
۔کام تلاش کرنے کے انتظار کے لیے(مزید معلومات کے لیے، دیکھیں – اکثر پوچھے جانے والے سوالات- اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے منتظر افراد کے حقوق)
FAQ – Permesso di Soggiorno per Attesa Occupazione).
ڈائریکٹوریٹ کا اظہارِ راۓ امیگریشن دفتر کو نیا رہائشی پرمٹ دینے کے لیے فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ایک مثبت اظہارِ رائے امیگریشن دفتر کے لیے ایک مثبت فیصلہ لینے میں نمائندگی کرتی ہے: مثبت اظہارِرائے کے ساتھ، ڈائریکٹوریٹ ،امیگریشن دفتر کو بتاتا ہے کہ اس کے رہنے کا دورانیہ بہت اچھا رہا ہے۔ اس وجہ سے امیگریشن دفترکی جانب سے مطالعہ، کام، کام کی تلاش کے لیے رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کے امکان زیادہ ہو جاتے ہیں۔
منفی اظہارِرائے کا مطلب یہ ہے کہ ڈائریکٹوریٹ، درخواست دہندہ کے رہائش پذیری سے مطمعن نہیں ہوا۔
براہ کرم نوٹ کریں:
۔منفی اظہارِرائے سے مراد کا خود بخود یہ مطلب نہیں ہے کہ رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم، امیگریشن دفتر صورتحال کا زیادہ محتاط ہو کر جائزہ لیتا ہے اور رہائشی اجازت نامہ کی درخواست کو مسترد بھی کر سکتا ہے۔
اطالوی قانون کے مطابق، امیگریشن دفتر کو محتاط ہو کر ساری ذاتی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے، چاہے رائے منفی ہی کیوں نہ ہو۔
اگر امیگریشن دفتر آپ کےرہائشی اجازت نامے کو تبدیل کرنے سے انکار کرتا ہے، تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔
اپیل کے ذریعے جج فیصلے پر نظر ثانی کرتا ہے۔
اپیل کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے؟
-اپیل پولیس ہیڈ کوارٹر کے انکار کے 60 دنوں کے اندر جمع کروائی جانی چاہیے ۔
-اس کے لیے وکیل سے رابطہ کرنا ضروری ہے (معلومات کے لیے جمعہ ماپ پر وکلاکے دفاتر کی فہرست دیکھ سکتے ہیں)۔
-اپیل کے دوران، آپ نئی دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں، مثال کے طور پر
۔پڑھائی کا ایک نیا کورس؛
۔حال ہی میں شروع کی گئی نوکری؛
۔ذاتی معلومات جس پر پہلے غوروخوص نہیں کیا گیا تھا۔
یہ لازمی نہیں کہ تمام بنا سرپرستی کے غیر ملکی نابالغوں کو ڈائریکٹر یٹ کی اظہارِ رائے لینی پڑے۔
قانون کے مطابق کچھ ایسے معاملات میں اظہاررِاۓ کی ضرورت نہیں ہوتی(آرٹیکل 32قومہ 1 بِس، قانون 286/1998، قانون 47/2017، آرٹیکل 13)
کس کو اظہارِرائے لینے کی ضرورت نہیں ہوتی؟
جس نے سماجی ماحول میں بسنے کے لیے طویل عرصہ گزارا ہو اور اس کے پاس اس سارے دورانیہ کا ثبوت موجود ہو۔
مندرجہ ذیل لوگوں کو اظہارِ راۓ کی ضرورت نہیں ہوتی:
-جو اٹلی میں کم از کم 3 سال سے رہائش پذیر ہوں۔
-جس نے کم از کم 2سال تک سماجی ماحول میں بسنے کا عمل مکمل کیا ہو۔
مثال کے طور پر :باقاعدگی سے اسکول جانا؛ تربیتی کورسز ؛ ٹریننگ، باقاعدہ کام۔
ایسے معاملات میں قانون اس کو پہلے سے ہی سماجی ماحول میں شمولیت کے لیے سمجھتا ہے۔
جو رضاعی خاندانی سرپرستی میں ہوں۔
وہ نابالغ جو رضاعی خاندانی سر پرستی میں رہے ہوں ان کو اظہارِ راۓ کی ضرورت نہیں پڑتی:
–چوتھی ڈگری تک کا رشتہ دار (مثال کے طور پر چچا، خالہ، دادا دادی، کزن)۔
اس صورت میں، سماجی شمولیت کے منصوبے کی نگرانی خاندان کے رکن کرتے ہیں۔
وہ شخص جس کے پاس پہلے سے ہی نابالغوں کی عدالت کا حکم نامہ ہو۔
آپ کو اظہارِرائے کی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگرآپ:
-اگر آپ کے پاس نابالغوں کی عدالت کی طرف سے سماجی تحفظ کے تسلسل کا حکم نامہ یا فیصلہ کا دستاویز ہو (مزید معلومات کے لیےجمعہ ماپ کے – اکثر پوچھے جانے والے سوالات- سماجی تحفظی تسلسل سے کیا مراد ہے؟
اگر کسی کے پاس پہلے سے ہی کسی اور قسم کا رہائشی اجازت نامہ موجود ہو۔
مندرجہ ذیل صورتوں میں اظہارِ راۓ کی ضرورت نہیں ہوتی:
-بین الاقوامی پناہ کی درخواست؛
-سیاسی پناہ؛
-ذیلی پناہ؛
-خصوصی پناہ؛
-خاص قسم کے مقدمات۔
یہ رہائشی اجازت نامے ہر شخص کی فردی صورت حال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔
اظہارِرائے کی درخواست جمع کروانے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکارہوتے ہیں:
– پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی ایک کاپی؛
-آپ کے رہائشی اجازت نامے کی ایک کاپی؛
–نابالغوں کی عدالت کے حکم نامے کی ایک کاپی (سماجی خدمات میں تعیناتی یا تقرری کا حکم)؛
–سماجی خدمات کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ
(رپورٹ مثال کے طور پر اس بات کی وضاحت کرے کہ اسکول؛ صحت؛ انٹرن شپ یا ملازمت؛ یا کمیونٹی میں رہتے ہوۓاس کا رویہ)۔
اس قانون سے پہلے کیا ہوتا تھا؟
قانون 50/2023 سے پہلے، اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتاتھا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت قرار دیا جاتا تھا۔ اس سے یہ مراد تھا کہ امیگریشن دفتر تحریری جواب کے بغیر بھی رہائشی اجازت نامہ جاری کر سکتا تھا۔
اب کیا ہوگا؟
قانون 50/2023 میں تبدیلی کے ساتھ:
-خاموش رضامندی اب مزید نہیں رہی ہے۔
-امیگریشن دفتر کو ڈائریکٹوریٹ کے تحریری جواب کا انتظار کرنا پڑے گا۔
-اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت جواب نہیں سمجھا جاۓگا ۔
اصل میں کیا ہوگا:
-امیگریشن دفتراس وقت تک رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کر سکے گا جب تک کہ اسے جواب موصول نہ ہوجاۓ، چاہے وہ دیر سے ہی کیوں نہ پہنچے۔
براہ کرم نوٹ کریں: ڈائریکٹوریٹ کے لیے دو ماہ کی آخری تاریخ تک جواب دینا ابھی بھی برقرار ہے، لیکن ابھی بھی تحریری جواب درکار ہے۔
اس قانون سے پہلے کیا ہوتا تھا؟
قانون 50/2023 سے پہلے، اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتاتھا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت قرار دیا جاتا تھا۔ اس سے یہ مراد تھا کہ امیگریشن دفتر تحریری جواب کے بغیر بھی رہائشی اجازت نامہ جاری کر سکتا تھا۔
اب کیا ہوگا؟
قانون 50/2023 میں تبدیلی کے ساتھ:
-خاموش رضامندی اب مزید نہیں رہی ہے۔
-امیگریشن دفتر کو ڈائریکٹوریٹ کے تحریری جواب کا انتظار کرنا پڑے گا۔
-اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت جواب نہیں سمجھا جاۓگا ۔
اصل میں کیا ہوگا:
-امیگریشن دفتراس وقت تک رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کر سکے گا جب تک کہ اسے جواب موصول نہ ہوجاۓ، چاہے وہ دیر سے ہی کیوں نہ پہنچے۔
براہ کرم نوٹ کریں: ڈائریکٹوریٹ کے لیے دو ماہ کی آخری تاریخ تک جواب دینا ابھی بھی برقرار ہے، لیکن ابھی بھی تحریری جواب درکار ہے۔
اگر رائے دو ماہ کے اندر نہیں پہنچتی ہے تو اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر، تاخیر دو عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے:
1-آپ کی درخواست سے متعلق وجوہات
ڈائریکٹوریٹ بعض اوقات اظہارِرائے دینے سے قاصر ہوتا ہے کیونکہ اضافی دستاویزات یا معلومات کی ضرورت ہوتی ہے، مثال کے طور پر:
-اگر کویٔ اہم دستاویز پیش نہ کیا گیا ہو (جیسے پاسپورٹ یا قومیت کا سرٹیفکیٹ)؛
– اگر ڈائریکٹوریٹ آپ کی کمیونٹی یا سماجی کارکن سے اٹلی میں آپ کے تجربے کے بارے میں مزید معلومات بھیجنے کو کہتا ہے (اسکول، کام، سماجی اور ثقافتی انضمام)؛
ڈائریکٹوریٹ اس بارے میں جاننا چاہتا ہےکہ اب آپ کیا کرتے ہیں، جسے کہ اب آپ بالغ ہو ۓہیں تو وہ آپ کی سماجی شمولیت (پڑھایٔ، کام اور پرجیکٹس )کے بارے میں بہتر اندازہ لگانا چاہتے ہیں۔
جب تک یہ معلومات نہیں پہنچتی، دفتر میں زیادہ وقت لے سکتا ہے۔
2-دفتر کی مصروفیات سے متعلق وجوہات
بعض اوقات تاخیر آپ کی وجہ سے نہیں ہوتی ہے۔
قانون 50/2023میں تبدیلی کے بعد، اظہارِ رائےکو لازمی
قرار دے دیا گیا ہے، اور درخواستوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس کی وجہ سے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور درخواستوں کا جوواب دینے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیے ہیں ، تو آپ دو چیزیں کر سکتے ہیں:
1-یاد دہانی کے لیے تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی)بھیج سکتے ہیں
آپ اپنے سرپرست، سماجی کارکن، یا کمیونٹی کے سربراہ سے انتظامیہ کو اظہارِراۓ کی رپورٹ کی یاد دہانی کے لیے ایک تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی) بھیجنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
یاد دہانی سے مراد ہے کہ آپ اپنی کاغذی کاروائی کے لیے ان کے اظہارِ خیال کی رپورٹ کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں: تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی)ایک ایسی ای میل ہے جو حکومتی اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
2-ٹی اے آر میں اپیل
اگر انتظار کرنے کی مدت دو ماہ سے بہت زیادہ طویل ہو جاۓتو آپ ٹی اے آر(علاقائی انتظامی عدالت)میں اپیل کر سکتے ہیں۔
اپیل وکیل کی مدد سے کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو آپ مفت حکومتی مدد کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
اپیل کے لیے مندرجہ ذیل شامل ہونے چاہیے:
-پہلے سے بھیجے گئے تمام دستاویزات ؛
-یاد دہانی کے لیے بھیجا گئی ای میل پی ای سی۔
اظہارِ رائے پر اس وقت پابندی نہیں ہے: اس سے مراد یہ ہے کہ اگر جج اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ آپ نے تمام دستاویزات وقت پر جمع کرواۓتھے لیکن دفتر کا قصور ہے کہ انہوں نے وقت پر جواب نہیں دیا، تو ٹی اے آر ، امیگریشن دفتر کو بنا اظہارِ راۓکی رپورٹ کے رہائشی اجازات نامہ جاری کرنے کا حکم دیتا ہے۔
ایس آئی ایم ، یکم جولایٔ 2025سے نیا نیشنل انفرمیشن سسٹم فعال میں ہے ، جس کے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے اٹلی میں موجود بنا سرپرستی کےغیر ملکی نابالغوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
یہ نظام طریقہ اس لیے متعارف کیا گیا ہے تا کہ تمام مراحل کو آسان بنایا جا سکے ، اور نابالغوں کے حقوق کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے اور مختلف کمیونٹیز اور مجاز حکام کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔
وزارت محنت اور سماجی پالیسیوں کی سرکاری ہدایات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مندرجہ زیل سے حاصل کر سکتے ہیں:
ایس آئی ایم رہائشی اجازت نامے کی درخواست میں کس طرح مدد کرتا ہے؟
ایس آئی ایم آپ کو اظہارِ رائے کے لیے اپنی درخواست براہ راست آن لائن جمع کرانے اور اس کی تکمیلیت کو جاننے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل طریقہ درخواست کو تیز تر اور آسان بناتا ہے، اس کی تکمیلیت کے بارے میں جاننے کے عمل کو قابل بناتا ہے (آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا یہ موصول ہوا ہے، جاری ہے یا تکمیل تک پہنچ گیا ہے)، اور اس پر کام کیے جانے کے اوقات اور کاغذی دستاویزات کے کھو جانے کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔
ایس آئی ایم کے ذریعے کو ن اظہارِرائے مانگ سکتا ہے:
-دلچسپی رکھنے والا فریق (یعنی وہ نوجوان جو ابھی ابھی بالغ ہوۓہوں اور نابالغی میں ان کا کویٔ سرپرست نہ رہا ہو)
سماجی کارکن، استقبالیہ کمیونٹی آپریٹرز، سرپرست، یا وکیل۔
اس کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے:
1-ایس آیٔ ایم کے پورٹل پر نجی فرد کے طور پر ایس پی آئی ڈی یا سی آیٔ ای کے ذریعے رسایٔ حاصل کر سکتے ہیں۔ اظہارِ راۓ کو منتخب کریں(18 سال کی عمر کو پہنچنے پر رہائشی اجازت نامہ کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے)۔
2-یہاں پر تمام ضروری دستاویزات ، اور تمام وہ معلومات تو آپ نے تعلیمی اور سماجی انضمام کے عمل کے دوران حاصل کیے تھے اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔
مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں:
S.O.L.E.I.L. (Servizi di Orientamento al Lavoro ed Empowerment Interregionale Legale) è un progetto che si propone di favorire l’integrazione socio-lavorativa, sanitaria, abitativa di cittadini di paesi terzi, vittime e potenziali vittime di sfruttamento lavorativo.
NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.
Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:
- Ascolto e supporto da remoto
- Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
- Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)


