یکم مارچ 2026 کو نافذ ہوئیں معذوری کی اصلاحات، جو اس نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے ذریعے اٹلی میں معذوری اور سول معذوری کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
حکم نامہ 62/2024کی قانون سازی کے ذریعہ فراہم کیا گیا ایک نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس میں اس کے طریقے کا ر کو تبدیل کیا گیا ہے:
۔طبی تشخیصات
۔معذوری کی تشخیص
۔سول معذوری اور قانون 104 سے متعلق نتائج کی تیاری
اس قانون میں اصلاحات کا مقصد اس کے نظام کی ستاویزات کو کم کرنا ہے اور اس کا مقصد نہ صرف طبی تشخیص پر غور کرنا ہے بلکہ اس شخص کی روزمرہ زندگی پر معذوری کے حقیقی اثرات پر بھی غور کرنا ہے۔
نہیں، اصلاحات فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ:
۔تجرباتی مراحل میں حصہ لینے والے صوبوں میں (اٹھویں نقطے کو دیکھیں)، نئی درخواستیں نئے
تشخیصی نظام کی پیروی کریں گی۔
۔دوسرے صوبوں میں پرانے تشخیصی نظام کی ہی پیروی کی جائے گی۔
(اکثر پوچھے گئے سوالات- معذوری کی حالت کی شناخت – جمعہ ماپ)۔
حکومت کا ارادا ہے کہ وہ یکم جنوری 2027سے ملک بھر میں اس ماڈل کو نافذ کر یں۔
اس وجہ سے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ اپنی درخواست کس صوبے میں جمع کروا رہے ہیں،کیونکہ ہر صوبے کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔
یہ اصلاحات بتدریج کئی اطالوی صوبوں میں متعارف کرائی گئیں ہیں۔ ذیل میں اس وقت شامل صوبوں کی فہرست ہے:
الیزاندریا
انکونا
آریزو
اسکولی پی چینو
آستی
بیرگامو
بولونیا
بولزانو / بوزین
بریشا
برندیسی
کالیاری
کالتانیسیتا
کامپوباسو
کازیرتا
کاتانیا
کاتنزارو
کھیئتی
کومو
کوسینزا
کروتونے
کونیو
فیرینزے
فورلی چیزینا
فروسینونے
جینوا
ایزرنیا
لا سپیزیا
لیچے
ماچیراتا
مانتووا
ماسا کارارا
ماتیرا
میسینا
میلان
پالیرمو
پاویا
پیروجا
پیاچینزا
پوردینونے
پوٹینزا
راوینا
ریجو کالابریا
رمینی
روما
سالیرنو
ساساری
ساوونا
سوندریو
تیرامو
تیرنی
تورینو
تریویزو
تریئستے
اودینے
وینیزیا
ویرونا
ویبو والینتیا
ویچینزا
اگر آپ ان صوبوں میں رہتے ہیں اور آپ کو ایک نئی درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے، تو آپ کی صورت حال کا اندازہ نئے سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد نئے ماڈل کو یکم جنوری 2027 تک ملک بھر میں توسیع دینا ہے۔
1-ڈاکٹر کے پاس جائیں۔
آپ کا بنیادی ڈاکٹر یا پھر ماہر ڈاکٹر ، ایک تعارفی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کا فارم پُر کرے گا اور ڈیجیٹل طریقے سے آئی این پی ایس (نیشنل سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ ) کو بھیجے گا۔
خاندانی ڈاکٹر سب کچھ آئی این پی ایس کو بھیجے گا۔ آپ کو صرف درج ذیل چیزیں کرنے کی ضرورت ہے:
-اپوائنٹمنٹ بک کروانی ہو گی
-دستاویزات ساتھ لانے ہوں گے
-اس کی رسید اپنے پاس رکھنی ہو گی
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا عمل خود بخود شروع ہو جا ئے گا، اور آئی این پی ایس خود اس کا عمل شروع کر دے گی، تاہم: یعنی کہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد اب آپ کو الگ سے اس کی درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اٹلی میں خاندانی ڈاکٹر کو تلاش کرنے کے بارے میں جاننے کے لیے رابطہ کریں اکثر پوچھے گئے سوالات-اٹلی میں صحت کے حقوق – جمعہ مآپ ۔
2-اپنی تشخیص کا وقت طے کریں۔
درخواست جمع کروانے کے بعد آئی این پی ایس آپ
سے مندرجہ ذیل طریقوں سے رابطہ کرتی ہے:
-ایس ایم ایس
-ای میل
-خط (کچھ معاملات میں)
-آن لائن آئی این پی ایس کی ویب سائٹ کے ذاتی حصہ میں
عام طور پر وہ آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں بھیجتے ہیں:
-دورے کی تاریخ
-وقت
-جگہ (یا طریقہ)
تشخیص مندرجہ ذیل پر مشتعمل ہوتی ہے:
-طبّی معائنہ (پہلے کی طرح، لیکن نئے طریقے کے ساتھ)
-کچھ معاملات میں، ایک دستاویزی جائزہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
تشخیص مندرجہ ذیل نقاط کا جائزہ لیتی ہے:
-صحت
-خودمختاری
-سماجی اور روزگارکی زندگی
اسی وجہ سے اس کو کثیر جہتی تشخیص کہا جاتا ہے: ایک ماہروں کی ٹیم نہ صرف بیماری کو مدِ نظر رکھتی ہے بلکہ زندگی کے سیاق و سباق، اس کی خواہشات اور اس کی روزمرہ کی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیتی جس کا اس شخص کو عموماً سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تشخیص صرف بیماری کی فیصد تک محدود نہیں ہوتی بلکہ زندگی کے دیگر پہلوں کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے اس وجہ سے تشخصی عمل کثیر جہتی بن جاتا ہے۔
3-نتیجہ حاصل کرتے ہیں۔
پرانے معذوری کے فیصد کی بجائے، آئی سی ایف (انٹر نیشنل کلاسیفیکیشن آف فنکشننگ)کے بین الاقوامی معیا کی بنیاد پر مدد کی ضرورت کی شدت کو چار درجون میں تقسیم کرتا ہے
–ہلکا: کم سے کم مدد کی ضرورت ہے۔
–درمیانی: معتدل مدد کی ضرورت ہے۔
–شدید (زیادہ): خود مختاری کی شدید حد کے حالات سے متعلق۔
–شدید (بہت زیادہ): غیر خود کفالت کے حالات جن میں مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپاہج شخص کی حالت کی شناخت
حتمی سرٹیفکیٹ یہ ثابت کرتا ہے کہ آیا آپ ایک معذور شخص ہیں۔ یہ آپ کی شناخت کی ہوئی معذوری کی شدت پر منحصر ہے (ہلکا، درمیانی ، زیادہ، یا بہت زیادہ)، اس کا نتیجہ آپ کے معذوری کے حقدار ہونے کی تصدیق کرتا ہے:
مالی فوائد: یہ پرانی پنشن اور الاؤنسز کی جگہ لے لیتے ہیں۔ اگر بنیادی تشخیص کسی معذوری کا تعین کرتا ہے جس میں مدد کی ضرورت «زیادہ » یا «بہت زیادہ» ہوتی ہے، تو فوائد اور الاؤنسز (جیسے کہ امدادی الاؤنس یاکی کسی دوسرے شخص کی موجودگی کا الاؤنس) خود بخود ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔
–ٹیکس اور روزگار کے فوائد: ایک مثبت نتیجہ ورک پرمٹ تک رسائی کی ضمانت دیتا ہے (قانون 104 کے مطابق)، گاڑیوں یا تکنیکی امداد کے لیے ٹیکس میں کٹوتی میں کمی ، اورمعذوری کی امفادی چیزوں کی خریداری میں بچت دی جاتی ہے۔
تشخیص کا نتیجہ خود بخود آپ کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ایف ایس ای ) میں شامل ہو جاتا ہے،یہ ایک ایسا ڈیجیٹل ٹول ہے جو آپ کی پوری طبّی تاریخ (آپ کی صحت سے متعلق دستاویزات ) کو جمع کرتا ہے۔ آپ ان دستاویزات تک ایس پی آئی ڈی یا ڈیجیٹل شناختی کارڈ(سی آئی ای) کے ذریعے سے رسائی کر سکتے ہیں۔
طبی الیکٹرونک ریکارڈ تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں!
اصل میں آپ کو کیا ملے گا؟
آپ کو ایک ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ملے گا جو اس بات کی تصدیق کرے گا کہ آپ کے پاس واحدمعذوری کا سٹیٹس ہے۔ یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو مندرجہ ذیل کے لیے ضروری ہے:
1-اس سے آپ کو آئی این پی ایس سے مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
2-ٹیکس ایجنسی سے ٹیکس میں کمی یا معافی کے فوائد حاصل ہوں گے۔
3-رہائشی بلدیہ سے سوشل سروسز کے فوائد حاصل ہوں گے۔
قانون ساز حکمنامہ 62/2024 کا مقصد ہے:
1-اس مقصد سوشل معذوری اور معذوری کےدستاویزات کے درمیان الجھنوں کو دور کرنا ہے:
–سول معذوری کا سرٹیفیکیٹ : یہ کام کرنے کی صلاحیت میں کمی کا اندازہ لگاتا ہے(اور اس کے فیصد کے بارے میں بتاتا ہے جیسے کہ 74فیصد ، 100فیصد)۔ اس سے بنیادی طور پر مالی مدد لی جاتی ہے (پینشن یا مالی فوائد)یا پھر ٹیکس میں کمی یا معافی۔
معذوری کا سرٹیفکیٹ (قانون 104/92): جسمانی، ذہنی، یا حسی خرابیوں کو پہچانتا ہے اور اس کا اندازہ لگاتا ہے (سول معذوری، اندھا پن، بہرا پن، گونگا بہرا پن) اور کسی بھی مدد کی ضرورت ، جس کی اس فرد کو ضرورت ہو (سماجی تشخیص، قانون 104/1992)۔
2-دونوں سرٹیفیکیٹوں کو یکجا کرنا
اصلاحات 62/2024 کے ذریعے، اب علیحدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے، بلکہ ایک ہی سرٹیفکیٹ ساری معذوری کی حیثیت کو بیان کرے گا۔
3-اس کے ذریعے نئی اصطلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔
اس حکم نامہ کے ذریعے تمام پرانی اصطلاحات «معذوری»، «معذور» یا «مختلف طور پر معذور»کو ختم کیا جائے گا اور ان کی جگہ «معذور شخص»کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔
4-«لائف پروجیکٹ «تک رسائی حاصل کر سکتےہیں۔
اس کو مثبت نتیجہ کے لیے حکمتی دفتر (بلدیہ اور لوکل ہیلتھ اتھارٹی) سے درخواست کرنے پر ، انفرادی لائف پروجیکٹ ، ایک ایسا ذاتی منصوبہ جو آپ کو درکار ضروریات(مالی ، سماجی اور طبی) میں مدد کرتاہے ۔
لائف پروجیکٹ اور مہاجرین کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات سے مشورہ کریں۔
صلاحات کے ظریعے تشخیصی نقطہ نظر میں تبدیلی آئے گی۔
ماضی میں، تشخیص بنیادی طور پر معذوری کے فیصد پر مبنی تھا، جس کو ایک چارٹ کے ذریعے ہر بیماری کے فیصد کے ساتھ منسلک کیا جاتا تھا۔
تاہم، نیا نظام ہر شخص کی زندگی کے حالت کے اثرات کا بھی جائزہ لے گا، مثال کے طور پر:
-ذاتی خودمختاری
-کام کرنے کی صلاحیت
-سماجی شرکت
-روزمرہ کی سرگرمیوں میں دشواری۔
اس طریقہ کار کے ذریعے معذوری کو زیادہ حقیقت پسندانہ اور اس کی شخصی اہمیت کو پہچانا جائے گا۔
جی ہاں
نئے تشخیصی ماڈل کے ساتھ، تشخیص روزمرہ کی زندگی میں درپیش آنے والی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتا ہے۔
مثال کے طور پر ، ایک شخص جو خود مختا ر ہے لیکن اس کی بیماری ویسی ہی ہے جیسے ایک اور شخص کی لیکن اس دوسرے شخص کو اس سے زیادہ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے ، چاہے ان کی بیماری ایک جیسی ہی ہو۔
ان إصلاحات کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ معذوری کا واحد سرٹیفیکیٹ متعارف کروایا جائے۔
مستقبل میں، ایک ہی سرٹیفکیٹ مختلف فوائد کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے، جیسےکہ:
-سول معذوری۔
-قانون 104 میں شمولیت
-دیگر فلاحی یا امدادی اقدامات۔
اس کا مقصد معذور افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے عمل کو کم کرکے آسان بنانا ہے:
-بار بارطبی دورے
-لمبا انتظار
-بیوروکریٹک طریقہ کار۔
اصلاحات فوائد کے لیے اہلیت کے تقاضوں کو خود بخود تبدیل نہیں کرتی ہیں۔
خاص طور پر:
-صحت کی حدیں کم نہیں کی جائیں گی۔
-مالیاتی حدوں کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
-زیادہ فیصد کی ضمانت نہیں دی گئی ۔
تاہم، تشخیص کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا
مقصد کسی شخص کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنا ہے۔
سول معذوری یا قانون 104 کے فوائد کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو:
1-حالیہ طبی دستاویزات اور تفصیلی طبی سرٹیفیکیشن حاصل کریں۔
درج ذیل کو اپنے ڈاکٹر کے پاس لائیں:
-ماہرین کی حالیہ رپورٹس
-درست تشخیص (بہتر ہے کہ وہ حالیہ ہوں)
-ہسپتال کے سرٹیفکیٹ
-ماضی کی تمام میڈیکل رپورٹس۔
تمام دستاویزات واضح، قابل فہم، اطالوی زبان میں ہونے چاہئیں، اوران میں یہ بیان ہوناچاہیے کہ معذوری آپ کی روزمرہ کی زندگی کو کیسے متاثر کررہی ہے۔
2-اپنے ڈاکٹر سے واضح طور پر بات کریں، اپنی روزمرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات کو واضح طور پر بیان کریں، اور کسی بھی کام یا سماجی حدود کی اطلاع دیں۔
ڈاکٹر آپ کو (بنیادی یا ماہر)سرٹیفیکیٹ کو پُر کرے گا، اس لیے مندرجہ ذیل چیزیں لانا لازمی ہے:
-تمام طبی بیماریاں (چاہے اگرایک سے زیادہ ہوں )
-حقیقی علامات
–عملی مشکلات (چلنا، کام کرنا، خود مختاری ،
وغیرہ)
نوٹ فرمائیں : صورت حال کو کم نہ کریں؛ یہ بھی تشخیص کی بنیاد ہے۔
3-دفتری ضروریات کو چیک کریں۔
اس عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے مندرجہ ذیل کو یقینی بنائیں:
-آپ کے پاس کوڈیچے فیزکالے کا شناختی نمبر ہو اور اس کی معیاد ابھی تک باقی ہو۔
-آپ اٹلی میں مقیم ہوں۔
-آپ کے پاس ایس پی آئی دی یا سی آئی ای (جو اس کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں )موجود ہوں ۔)
4-اور بھی اضافی دستاویزات تیار کریں۔
مختلف صورتوں میں:
-ملازمت کے سرٹیفکیٹ (اگر آپ کام کرتے ہوں)
-اسکول کا ریکارڈ (نابالغوں کے لیے)
-سماجی یا فلاحی ریکارڈ
اصلاح کے لیے درکار زیادہ «مکمل» تشخیص کے لیے خاص طور پر مفید ہیں۔
صلاحاتی عمل میں یہ تصور کیا گیا ہے کہ ، ایک دفع جب تجرباتی مرحلہ پورا ہو جائے گا تو یکم جنوری 2027سے پورے اٹلی میں اس کو نافذ کر دیا جائے گا۔
آنے والے مہینوں میں مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جائے گی، جس میں :
-دورے کے لیے بلاوا
-رپورٹوں کا مسودہ تیار کرنے کا طریقہ کار
-مالیاتی اور فلاحی فوائد پر اثر۔
اس سب کے بارے میں باخبر رہنا کیوں ضروری ہے؟
منتقلی کے مرحلے کے دوران، طریقہ کار ایک صوبے سے دوسرے صوبے کے لحاظ میں مختلف ہو سکتے ہیں۔
اصلاحات کی نئی خصوصیات کو جاننا اور دستاویزات کو صحیح طریقے سے تیار کرنا آپ کو اور آپ کے خاندان کو درخواست کے عمل تک زیادہ باخبر رہنے میں مدد کر سکتا ہے۔
چونکہ اصلاحات ابھی بھی لاگو ہو رہی ہیں، ہم اس کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی تجویز کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جنوری 2027 میں اصل میں نافذ ہو جائیں گی۔
NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.
Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:
- Ascolto e supporto da remoto
- Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
- Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)


