ریم – ایمرجینسی کی مالی مدد – غیر معمولی حالات میں مالی مدد

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

ریم – ایمرجینسی کی مالی مدد  – غیر معمولی حالات میں مالی مدد

400یورو سے لے کر 840یورو ماہانہ تک

ایک اہم خبر  – 31مئی 2021تک آپ ریم کی درخواست پیش کر سکتے ہیں اور یہ مدد  مارچ، اپریل اور مئی 2021کے مہینوں کے لیے دی جائے گی

یہ درخواست صرف اور صرف آن لائن مندرجہ ذیل زرئع سے پیش کی جا سکتی ہے:

  • پاتروناتو کے دفاتر سے
  • آئی این پی ایس کی ویب سائٹ جو صرف پِن اور ایس پی آئی دی (پبلک ڈیجیٹل آئی ڈینٹٹی سِسٹم )لیول دوئم ، سی این ایس(نیشنل سروسز کارڈ) یا سی آئی ای (الیکٹرونک آئی ڈی کارڈ) کے ذریعے۔ 

کون یہ درخواست پیش کر سکتا ہے؟

الف) وہ خاندان جو مشکل میں ہو اور مندرجہ ذیل تقاضے رکھتے ہوں:

  • درخواست ڈالتے وقت وہ اٹلی میں رہائش پزیر ہوں۔
  • خاندان کی آمدن درخواست کی گئی رقم سے کم ہو۔
  • خاندانی اثاثے دس ہزار یورو سے کم ہوں۔
  • آئی ایس ای ای پندرہ ہزار یورو سے کم کا ہو۔

ب) وہ لوگ جنہوں نے یکم جولائی 2020اور 28فروری 2021کے دوران این اے ایس پی آئی اور ڈی آئی ایس -سی او ایل ایل (ڈیس -کول) حاصل کرنا ختم کر دیا ہو اور ان کے پاس مندرجہ زیل تقاضے ہوں:

  • درخواستے جمع کرواتے وقت وہ اٹلی میں رہائش پزیر ہوں۔
  • آئی ایس ای ای تیس ہزار یور سے کم کا ہو

کون یہ درخواست جمع نہیں کروا سکتا/سکتی؟

  • وہ لوگ جنہوں نے پہلے سے کوویڈ 19 کی معاشی مدد حاصل کر لی ہو جس کے بارے میں قانون سازی نمبر 2021/41 آرٹیکل نمبر 10بیان کرتا ہے۔ (وہ لوگ جو یہ مدد بطور سیاحت کے حوالے سے، ڈرامہ یا کھیل سے حاصل کر چکے ہیں)
  • وہ لوگ جن کو ڈائرکٹ یا ان ڈائرکٹ پینشن ملتی ہو ، جن کو اپاہجی کی بدولت یا پھر سول اپاہجی کی بدولت مدد ملتی ہو۔ 
  • درخواست ڈالتے وقت جس کو پینشن یا شہریت کی وجہ سے معالی مدد مل رہی ہو۔ 

(ڈی ایل 22مارچ 2021، نمبر 41)

Pidgin English
Asilo e immigrazione

1-اٹلی میں آنے کے لیے

اٹلی میں کام کے لیے کیسے داخل ہوا جا سکتا ہے؟ اٹلی میں غیر ملکی کارکنوں کے داخلے چاہے وہ ماتحت کام (موسمی کام) یا

 364 Visite totali,  43 visite odierne

Continua a leggere »