سی پی آر سے انکار-نہ ہی کاسٹل وولٹورنومیں اور نہ ہی کہیں اور۔

سی پی آر سے انکار-نہ ہی کاسٹل وولٹورنومیں اور نہ ہی کہیں اور۔

کاسٹل وولٹورنو کے لیے ہاں ، انسانیت کی درسگاہ، سماجی اور قانونی حقوق کے لیے۔

24اکتوبر بروز ہفتہ-دوپہر ایک بجے
ایک بڑا ملکی جلسہ

مونسینرپیٹر لانیزے نے ایک اپیل کا اہتمام کیا جس میں کاسٹل وولٹورنو میں سی پی آر کی تعمیر کے لیے 43 ملین یورو مقررکیے گۓ جس کو انہوں نے روکا۔ گزشتہ مہینوں میں ہم نے بہت سی ملاقاتیں کیں، ہم نے بہت سے اجتماع کیٔے ، موسیقی کے پروگرام اور بہت اور تقریبات جس میں ہم مل سکے۔ اب ہم آپ سب کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری اس جدوجہد میں حصہ لیں، تاکہ پورے جوش کے ساتھ ہم سب کی ایک ہی آواز ہو سکے:

🔴 سی پی آر سے انکار، نہ یہاں نہ کہیں اور۔

سی پی آر کو ختم کیا جاۓ۔ یہ حراستی کیمپ ہیں، یہ ایسی غیر انسانی جگہیں ہیں جہاں جسمانی، نفسیاتی اور فارماسولوجیکل بد سلوکی کی جاتی ہے ، یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں انسان کی زندگی ختم ہو جاتی ہے ان جگہوں کا حقیقی تحفظ سے کؤی لینا دینا نہیں ہے۔

وہ تحفظ جو ہم چاہتے ہیں

ہماری فوری ضرورت سماجی تحفظ ہے، یہ ایک ایسی اچھایٔ ہے جو خوف یا حراست سے پیدا نہیں ہوتی۔ یہ تحفظ صرف اور صرف اس وقت ،جب معاون کمیونٹیز، متحرک عوامی خدمات کے ادارے، استقبالیہ کے ادارے، کام کاج، متحرک تعلیمی ادارے، طبی ادارے ، رہنے کی جگہ ، سماجی اور مقامی تقریبات میں حصہ لینے اور ان اداروں کے متحرک ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔

کاسٹل وولٹورنوایک میگنیفایٔنگ گلاس کی طرح ہے جس سے اس بات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ کئ دہائیوں تک نسل پرستی اور ناکام امیگریشن پالیسیوں کے کیا نتا ئج رہے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمیشہ انسانی ترقی اور مزاحمت کا گڑھ بھی رہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ عوامی وسائل کو عوامی سہولیات، روزگار،عوام کی آمدن میں اضافہ کرنے،آمدورفت اور ان لوگوں پر خرچ کیے جائیں جو درحقیقت ضرورتمند ہوں۔

علاقے اور ماحول کا تحفظ

کاسٹل وولٹورنومیں بھی دیگر علاقوں کی طرح ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بھی اچھائی کا مظاہرہ کیا جائے دریاؤں اور ساحلی خطوں کا تحفظ کیا جائے، غیر قانونی زمین میں بہائے جانے والے کیمیائی اجزا کو روکا جائے اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مزاحمت کی جائے اور کمیونٹی کی جگہوں کو مافیا سے چھڑوا کر ان کو واپس کیا جائے۔

امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لیے نئے راستے اختیار کیے جائیں۔

کاسٹل وولٹورنو میں ہم ایک حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں:مہاجرین سے چھٹکارا اور ان کو مسترد کرنے سے کنارہ کشی جسے یورپین یونین سی پی آر کے ادارے بنا کر فروغ دے رہی ہے۔ہم غربت کے خلاف،قانونی امیگریشن کو فروغ، رہائشی اجازت ناموں کی اجازت، بین الاقوامی پناہ کے حقوق، استقبال اور ہر اس چیز کے خلاف جو ناانصافی کا سبب بنےکے خلاف آواز بلند کرنے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ہماری درخواست ہر کسی سے ہے:مومنین، عام لوگ،انجمنیں سیاسی لوگ،سماجی اور ماحولیاتی گروہ،طلباء و طالبات،امیگریشن گروہ،افسران اور ہر شہری کہ وہ ہمارے ساتھ حصہ لیں۔ہم ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہوئے بھی،ایک مشترکہ عقیدے کے ساتھ یکجا ہو سکتے ہیں:وقار، حقوق اور تحفظ سب کے لئے یکساں ہونے چاہئیں۔

🔴 سی پی آر سے انکار، نہ یہاں نہ کہیں اور — اپنے شہروں میں حراستی کیمپوں کو فروغ نہیں دیں گے

🔴 نئی دیواروں اور خاردار تاروں سے انکار — ماحولیات کے خلاف جانے والوں سے انکار

🟢 سماجی تحفظ کے لیے ہاں — ماحول اور انسانیت کے تحفظ کے لیے ہاں

🟢 کاسٹل وولٹورنو کے لیے ہاں — انسانیت ، حقوق اور سماجی انصاف کی تجربہ گاہ

ریجنل کمیٹی سی پی آر سے انکار کرتی ہے
نہ یہاں اور نہ ہی کہیں اور

مندرجہ ذیل فارم کو پُر کریں: اپیل میں شامل ہوں

bit.ly/3WaSojQ

جلسہ میں شرکت کے لیے ہمارے ساتھ آئیں!

ہم پورے اٹلی سے بسوں کا انتظام کر رہے ہیں۔ لنک چیک کریں:
bit.ly/471Oexd

JumaMap کیا ہے؟

JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔

آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it

ویلکم سینٹر

اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:

پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک

بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک

ڈیجیٹل مدد

منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30

پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں کے لیے ٹول فری نمبر

معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)

یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it

معذوری کے ساتھ مہاجر افراد کے لیے ٹول فری نمبر

NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome

نابالغ اور نوجوان مہاجرین کے لیے معاونت اور گفتگو کی جگہ

U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔