عیدوں اور 29دسمبر کے قوانین:گرین پاس اور قرنطینہ کے حوالے سے نئے قوانین

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

نوٹس

قوانین میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات کے لیے جائیں

https://www.jumamap.it/it/covid/ per le ultime novità​

عیدوں اور 29دسمبر کے قوانین:گرین پاس اور قرنطینہ کے حوالے سے نئے قوانین

تہواروں کے حوالے سے 23دسمبر کے فرمان اور 29دسمبر کے فرمان کے مطابق کوویڈ-19کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹلی میں نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

10جنوری 2022سے پاور گرین پاس(سپر گرین پاس) اور قرنطینہ کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔

 

پاورگرین پاس کے حوالے سے 10جنوری 2022سے نئے قواعد

پاورگرین پاس (جوکہ ویکسین کی ڈوز کے مکمل ہونے یا پھر کوویڈ کی بیماری سے بایابی کے بعد حاصل کیا جاسکتا ہے) مندرجہ ذیل سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ضروری ہے:

-مقامی اور ضلعی بپلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لیے۔

-ہوٹل اور رہائشی سہولیات کے لیے۔

-مذہبی اور دنیاوی تقریبات میں شرکت کے لیے۔

-میلوں اور تہواروں میں شرکت کے لیے۔

-کانگرس کے مراکز کے لیے

-ریسٹورینٹ چاہے وہ باہر کھلی جگہ پر ہوں کے استعمال کے لیے۔

-سکی کے حوالے سے چاہے وہ سکی کے علاقے میں ہو یا پھرسیاحت کے حوالے سے  کسی قسم کے سکی کے کاروبار سے وابسطہ ہو۔

-سوئمنگ پول، تیراکی کے مراکز ، کھیلوں کی ٹیمیں اور فلاح وبہبود کے مراکز چاہے وہ باہر کھلے میں ہوں ۔

-ثقافتی ، سماجی اور تفریحی مراکز چاہے وہ باہر کھلے میں ہوں۔

 

ملازمین اور کارکن اپنے کام کوویڈکے منفی ٹیسٹ کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں(ان ٹیسٹوں کی معیاد: 24گھنٹے کوویڈ کے فوری ٹیسٹ کے لیے اور 48گھنٹے کوویڈ کے مالیکیولر ٹیسٹ کے لیے)۔

یونیورسٹی کے طلبأ یونیورسٹی میں کوویڈ کے منفی ٹیسٹ کی بدولت رسائی کر سکتے ہیں۔ 

 

یکم فروری 2022سے گرین پاس کے حوالے سے نئے قوانین

یکم فروری 2022سے ویکسین کے گرین پاس کی معیاد 9ماہ سے 6ماہ ہو جائے گی ۔ ویکسین کی تیسری ڈوزلگوانے  کے لیے دورانیہ پہلے والی دونوں ویکسین ڈوز کے مکمل ہونے سے  5ماہ سے 4ماہ ہو جائےگا۔ 

 

قرنطینہ کے حوالے سے نئے قوانین

اب سے لازمی نہیں ہے کہ اگر آپ کا رابطہ کسی قریبی خاندانی رکن سے ہوا ہو جس کو کوویڈ ہو کہ آپ قرنطینہ میں جائیں لیکن یہ صرف مندرجہ ذیل صورت ِ حال میں ممکن ہے:
-جنہوں نے 4ماہ کے اندر کوویڈ ویکسن کی دونوں ڈوز لگوائی ہوں۔

-جن کو کوویڈ ویکسن کی تیسری (بوسٹرڈوز)لگ گئی ہو۔ 

ماسک کا استعمال 10دن تک کریں اگر آپ کوویڈ مثبت شخص سے ملے ہوں۔ Ffp2نوٹ فرمائیں: کسی بھی صورت میں لازمی ہے کہ آپ 

اگر علامات ظاہر ہوں تو پھر کوویڈ اینٹی جینک کا فوری ٹیسٹ یا پھر مالیکیولر ٹیسٹ کوویڈ مثبت شخص سے ملنے کے 5دن بعد کروائیں ۔ 

 

ماسک

-ہر جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی ہے چاہے آپ کھلی جگہ پر ہوں اور چاہے آپ سفید زون میں ہوں۔ 

ماسک کا استعمال کی جائے جیسے کہ عوام کے لیے کھلے شوز کے موقع پر، چاہے وہ اندر ہوں یا باہر کھلے میں۔ تھیٹروں میں، Ffp2-لازمی ہے ہر جگہ 

سنیما گھروں میں، کنسرٹ ہالز، تفریحی مقامات اور لائیو میوزک کی تقریبات میں ، کھیلوں کی تقریبات اور مقابلوں میں چاہے وہ بند یا کھلی جگہوں میں منعقد ہوئے ہوں ۔ ان تمام صورتوں میں بند جگہوں میں کھانا بھی ممنوع ہے۔ 

ماسک کا استعمال بھی لازمی ہے۔ Ffp2-تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں 

 

تقریبات، تہوار اور ڈسکو کلب

31جنوری 2022تک تمام وہ  تقریبات ، تہوار، کانسرٹ جس میں باہر اجتماع یا ہجوم اکٹھا ہو سکتاہے ممنوع ہیں۔ اس کے علاوہ ڈانس کلب ، ڈسکو کلب اور تمام ایسی جگہیں بند رہیں گی۔ 

 

سماجی -طبی سہولیات کے لیے زائرین کا داخلہ اور ار ایس اے

رہائشی، سماجی بہبود، سماجی صحت اور ہاسپیس کی سہولیات کا دورہ کرنے کے لیے صرف ان لوگوں کے لیے داخل ہونا ممکن ہے جن کے پاس پاورگرین پاس اور کوویڈ کا منفی ٹیسٹ یا پھرجن کوکوویڈ ویکسین کی تیسری ڈوزلگی  ہو گی۔

 2,597 Visite totali,  1 visite odierne

Evidenza

2023کی سرکاری ملازمتوں کی نشستوں میں ترمیم:ان نشستوں کے انتخاب میں مہاجرین اور غیر ملکیوں کی شمولیت

سرکاری ملازمتوں کی نشستوں میں ترمیم (فرمانِ قانون نمبر 80/2021، جسے 6 اگست 2021 کو قانون نمبر 113 میں تبدیل کیا گیا)، سرکاری ملازمتوں میں

 1,983 Visite totali,  22 visite odierne

Continua a leggere »
Uncategorized @ur

نیا امیگریشن قوانین کا فرمان 2023: داخلے کے بہاؤ پر آسانیاں، “بے قاعدہ” امیگریشن اور خصوصی تحفظ کی پابندیوں کے برعکس

امیگریشن کا نیا فرمان نافذ کر دیا گیا ہے(قانون 20/2023) ۔مندرجہ ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیںْ غیر قانونی امیگریشن سے وابسطہ  جرائم کے لیے

 3,249 Visite totali,  22 visite odierne

Continua a leggere »