یورپین یونین کے ممالک میں تربیتی منصوبوں میں شامل غیر یورپی یونین کے شہریوں کے داخلے کے لیے اور رہائشی اجازت نامے کی تبدیلی کی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔ فلوسی فرمان (وزراء کی کونسل کے صدر کا فرمان جو 21دسمبر کو بنایا گیا) غیر ملکی کارکنوں کا زیادہ سے زیادہ کوٹہ 69700مقرر کیا گیا ہے جو اٹلی میں کام کرنے کے لیے داخل ہو سکتے ہیں ۔
خاص طور پر ، درخواستیں مندرجہ ذیل صورتوں میں ابھی بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں:
1)رہائشی پرمٹ کی ماتحت کام اور ذاتی کام کے رہائشی پرمٹ میں تبدیلی
مکمل کوٹہ کو دیکھتے ہوئےآج تک 45فیصد درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں۔
2)بیرون ملک مقیم غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے اٹلی میں داخلہ جنہوں نے اپنے آبائی ممالک میں تربیت اور تعلیم کے پروگرام مکمل کیے ہیں۔
درحقیقت ابھی تک ان کارکنوں کاکوٹہ جن کی تعداد 100مقرر کی گئی ہے ابھی تک پورا نہیں ہوایہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے آبائی ممالک میں تعلیم اور تربیتی پروگرام مکمل کیے ہیں (25 جولائی 1998 کے قانون سازی کے حکم نمبر 286 کے آرٹیکل 23 کے مطابق)۔
درخواست کیسے پیش کی جا سکتی ہے
اس عمل کی پیش رفت کے لیے ، جو کام دینے والا ہے یعنی کہ مالک(اطالوی یا غیر ملکی قانونی طور پر اٹلی میں مقیم) کو مندرجہ ذیل ویب سائٹ پرفارم پر کر کے غیر ملکی ملازم کو دعوت دینے کے لیے کام کرنے کا اجازت نامہ (نولا آوستہ)لینا ہو گا۔
https://nullaostalavoro.dlci.interno.it
درخواست پیش کرنے کے لیے 30ستمبر 2022تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے(پہلے یہ صرف 17مارچ2022تک تھا)اور پہلے آئیں پہلے پائیں کے قاعدے کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا۔
خیال رکھیں: درخواست جمع کروانے کے لیے آپ پاس ایس پی آئی ڈی کی آئی ڈی کا ہو نا ضروری ہے۔
پراجیکٹ بی فور یو گو، جو کہ 30ستمبر 2022کو ختم ہو جائے گا ، نے اب تک 583 ایسے افراد کی نمائندگی کی ہے جو اٹلی میں رہائش پذیری کے بارے میں سوچتے ہیں، وہ اپنے آبائی مملک میں ثقافتی ، لسانی ، سماجی اور کاروباری نقطہ نظر سے تیاری کر رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی مزید معلومات کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں۔
1,603 Visite totali, 1 visite odierne