معذوری کارڈ: ایک ایسا آلہ ہے جو نقل و حرکت اور امداد اور سروسز تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔

اگر آپ کی معذوری کو تسلیم کیا جاتا ہے تو پھر آپ معذوری کارڈ کے حق دار ہوتے ہیں۔ اس اقدام کا اہم مقصد معذور افراد کی آزادانہ نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرناہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رہائشیوں کو مختلف امداد، سروسز اور ، فوائد، ثقافتی سرگرمیوں ، کھیلوں کی سہولیات، آمدورفت، اور پارکنگ جو مختلف یوپین یونین کے ممالک میں مخصوص ہوتی ہیں ،تک رسائی مل سکے۔

 

 

 

اس کے بنیادی فوائد مندرجہ ذیل لوگوں کے لیے ہوتے ہیں:

 

-وہ لوگ جن کی سماجی معذوری 67فیصد یا اس سے زیادہ تصور کی جائے؛

-وہ لوگ جن کی معذوری کو قانون 104 (آرٹیکل 3، کومہ 3) کے تحت سنگین تسلیم کیا گیا ہو؛

-وہ نابالغ جو حاضری کے ساتھ الاؤنس حاصل کرتے ہیں؛

-وہ نابالغ جن کو کسی کے ساتھ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے؛

 

 

 

 

معذوری کے زمرے میں آنے والے دوسرے افراد بھی اس کارڈکی درخواست دے سکتے ہیں۔اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی مکمل فہرست کے لیے ، اے این ایف ایف اے ایس نیشنل کے ٹیبل معذوری کی حالت کی تسلیمی اور معذوری کارڈ  (صفحہ نمبر 51)  کو دیکھیں (یہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی دستیاب ہے)۔

https://www.anffas.net/dld/files/4%20Riconoscimento%20della%20condizione%20di%20disabilit%C3%A0%20invalidita%CC%80%20civile%20l_n_%20104_92%20e%20disability%20card.pdf

 

آئی این پی ایس کا دفترماضی کے دستاویزات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کی اہلیت کی تصدیق خود بخود کرتا ہے۔

 

معذوری کی شناخت اور متعلقہ سرٹیفیکیشن کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم اکثر پوچھے جانے والے سوالات سے رجوع کریں:

 

اکثر پوچھے جانے والے سوالات-معذوری کی حالت کی قبولیت-جمعہ مآپ

یکم مارچ 2026سے اٹلی کے کچھ صوبوں میں معذوری کی درخواست کے عمل میں ترمیم کے لیے ایک تجرباتی طریقہ اختیار کیا گیا ہے: اکثر پوچھے جانے والے سوالات – معذوری اور قانون 104 میں اصلاح: 2026 سے اس میں کیا تبدیلی آئے گی- جمعہ مآپ

اکثر پوچھے جانے والے سوالات – معذوری اور قانون 104 میں اصلاح: 2026 سے اس میں کیا تبدیلی آئے گی- جمعہ مآپ

معذوری کارڈ یا یورپی معذوری کارڈ، ایک ایسا آلہ ہے جو معذور لوگوں کو سماجی شمولیت، خودمختاری، فوائد اور سروسز تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ کارڈ یورپین ممالک میں جب کوئی معذور فرد اپنے رہائشی مملک میں موجود نہ ہو تو پھر بھی اس کی معذوری کی حالت کو تسلیم کرنے میں ، فوائد ، سروسز اور علاج میں ترجیحی تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔

 

معذوری کارڈ حکومتی دفترکی طرف سےمعذور شخص کی معذوری کی حثیت کی تصدیق کرتا ہے۔ تاہم ، یہ شناختی دستاویزات کی جگہ نہیں لیتا، اس لیے اس کو ہمیشہ کسی بھی حکموتی  منظورشدہ شناختی دستاویز کے ساتھ پیش کیا جانا چاہئے(غیر ملکی رہائشیوں کے لیے رہائشی پرمٹ یا اگر اس کو دوبارہ بنوایا جا رہاہو تو اس کی رسید ہمراہ رکھنا لازمی ہے)۔

 

معذوری کی حالت کے متعلق معلومات کیو آر کوڈ جو کارڈ کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے ، جو رازداری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف اور صرف متعلقہ فرد کی معذوری کے بارے میں جاننے کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

 

کارڈ کے سامنے والے حصے ایک مخصوص علامت کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے اس چیز کا پتہ چلتا ہے کہ آیا معذور شخص کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر کسی خاص مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اگر وقت کے ساتھ ساتھ معذور شخص کی حالت میں تبدیلی آتی ہے تو نیا کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ آئی این پی ایس کا دفتر اس کی معلومات کو خود بخود اپ ڈیٹ کر دیتا ہے جس کو کیو آر کوڈ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔تا ہم نئے کارڈ کی درخواست کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب معذور شخص کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہو یا اس کو خاص توجہ کی ضرورت ہو، کیونکہ اس صورت میں اس کے کارڈ کے سامنے والے حصے پر ایک  علامت کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

 

مندرجہ ذیل جگہوں اور صورتوں میں معذوری کے کارڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے:

 

۔اٹلی میں، حکومتی دفاتر میں معذوری کو ثابت کرنے کے لیے ، پرانے کاغذی دستاویزات کی جگہ اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

۔ان یورپین ممالک میں جہاں یورپی معذوری کے کارڈ کو تسلیم کیا جاتا ہے (اس وقت بیلجیم ، سپرس ، ایستونیا ، فِن لینڈ، مالٹا، رومانیہ اور سلووینیا شامل ہیں)اس کے ذریعے مقامی خدمات ، سرگرمیوں ، ضروریات کی اشیا اور فوائد تک رسائی کے لیے اس استعمال کیا جا سکتا ہے

سفر کرنے کی خود مختاری

 

معذوری کارڈ کے اہم فوائد میں سے ایک نقل و حرکت ہے۔

 

اٹلی کے بہت سے شہروں میں اس کارڈ کے ذریعے عوامی ٹرانسپورٹ احکام کی شرائط کے مطابق ، جیسے کہ لوکل بسوں ، ریجنل ٹرینوں اور سب ویز میں سفر کرنے میں کمی ، رعایت یا پھر مفت سفر کرنے جیسی  سہولتوں میں مدد ملتی ہے۔

 

سب سے اہم رعایتوں میں سے ایک ٹرین اطالیہ ہے، اگر معذور شخص کے کارڈ کے سامنے والے حصے میں خاص علامت(اگر اس پر اےلکھا ہو) جیسے کہ اس کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے ، اس صورت میں اس کے ساتھی کو بھی رعایت ملتی ہے، اس کو کم قیمت والی ٹکٹ کی بجائے پورے اٹلی کی حدود  میں سفر مفت ہو جاتا ہے۔ ٹرین اطالیہ کی شرائط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کو رعایت نیشنل اور ریجنل دونوں ٹرینوں میں ملتی ہے۔

 

ٹرین کی قسم اور علاقے کے لحاظ سے رعایتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس وجہ سے، ہمیشہ علاقے میں انفرادی سرکاری اور نجی اداروں کے ذریعے کیے گئے معاہدوں کی جانچ پڑتال کرنا  ضروری ہے۔

 

اگر آپ والے دوستا میں رہتے ہیں تو پھر مندرجہ ذیل لنک پر جائیں:

 

والے دوستا کا خودمختا ر ریجن ۔ آمدورفت

 

ثقافت، کھیل، اور تفریح

معذوری کارڈ کے ذریعے بہت سے ثقافتی مقامات اور سرگرمیوں میں مفت یا کم قیمت رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس میں عجائب گھر، آثارِ قدیمہ کے جگہیں، تھیٹر ، نمائشیں اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔

 

بہت سے کھیلوں اور تفریحی کے ادارے بہت سی خصوصی پیشکش اور رعایت بھی پیش کر تے ہیں۔

 

مختلف صوبوں میں دستیاب خدمات کی فہرست دیکھنے کے لیں ، اس لنک پر کلک کریں:

https://disabilita.governo.it/it/carta-europea-disabilita-ced/dove-utilizzarla/

معذوری کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست آئی این پی ایس کی آن لائن سروس (آئی این پی ایس کے آن لائن پورٹل ) یا پھر معذور لوگوں کی خدمت سے متعلق انجمنوں کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے:

https://www.inps.it/it/it/dettaglio-scheda.it.schede-servizio-strumento.schede-servizi.carta-europea-della-disabilit—disability-card-58828.carta-europea-della-disabilit—disability-card.html

۔اے این ایف ایف اے ایس(مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے آئی این پی ایس کے قومی سطح پر اے این ایف ایف اے ایس کی مجاز تنظیموں کا رابطہ تلاش کر سکتے ہیں http://www.anffas.net/it/news/16827/strutture-anffasaccreditate-al-rilascio-della-disability-card/(

۔اے این ایم آئی سی

۔یو آئی سی آئی

۔ای این ایس

 

نابالغو ں کے لیے درخواست وہ شخص پیش کر سکتا ہے جو نابالغ کے والدین یا  قانونی سرپرستی کا ذمہ دار ہو، یا پھر وہ خاندان جس نے اس کو گود لیا ہو(اس سارے دورانیہ میں جس میں نابالغ ان کے پاس رہ رہا ہو)۔

 

 

اس کی درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت پڑتی ہے:

 

۔پاس پورٹ سائز کی ایک حالیہ تصویر؛

۔2010سے پہلے والی تمام روپورٹیں جو ڈیجیٹل سسٹم میں موجود نہیں ہیں؛

۔معذوری کی تصدیق کے حوالے سے عدالتی کاغذات یا پھر اس کی معذوری کی حالت کے باقی سرٹیفیکیٹ۔

 

آئی این پی ایس کا دفتر خود بخود سسٹم میں موجود تاریخی دستاویزات کے ذریعے اس کی معلوما ت حاصل کرتاہے ۔اور جب اس کی تصدیق اور قبولیت ہو جاتی ہے تو حکومت کےاستی توتو پولی گرافیکو اور زیکا کی طرف سے کارڈ، جس نے اٹیلین پوسٹ آفس کے ذریعے درخواست کی ہو، کے گھر پر بھیج دیا جاتا ہے۔

تمام مطلوبہ معلومات اور دستاویزات کے جمع کروانے کے 60دن کے اندر اندر یہ عمل تعمیل تک پہنچنا چاہیے۔

معذوری کارڈ کی معیاد زیادہ سے زیادہ دس سال کی ہوتی ہے، لیکن اگر اس میں کوئی تبدیلی پیش آتی ہے تو آئی این پی ایس کا دفتر اس کو واپس بھی لے سکتا ہے۔ اگر یہ کارڈ گم ، ٹوٹ یاچوری ہو جاتا ہے تو اس کو دوبارہ آئی این پی ایس کے دفتر سے بنوایا جا سکتا ہے؛اس درخواست سے پرانا کارڈ خود بخودمنسوخ ہو جا تا ہے۔ یاد رکھیں کہ کارڈ کے گم یا چوری ہونے کی صرت میں آپ کو پولیس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی کاپی لگانا بھی ضروری ہے

دسمبر 2024سے آئی او ایپ کے ذاتی دستاویزات کے سیکشن میں معذوری کارڈ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ استعمال کرنے کے لیے، مندرجہ ذیل کی ضرورت ہوتی ہے:

-آپ کے پاس پہلے سے معذوری کارڈ ہونا چاہیے؛

-آپ کے پاس ایس پی آئی ڈی یا پھر اطالوی الیکٹرانک شناختی کارڈ (سی آئی ای)ہونا چاہیے؛

-آپ کے موبائیل میں آئی او ایپ موجود ہونی چاہیے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ میں فزیکل کارڈجیسی معلومات موجود ہوتی اور اس میں اس کی تصدیق کرنے کے لیے کیو آر کوڈ بھی موجود ہوتا ہے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ کی اہیمت فزیکل کارڈ جیسی ہی ہوتی ہے لیکن یہ مکمل طور پر اس کی جگہ نہیں لیتا، فزیکل کارڈ کی اہمیت ہمیشہ رہتی ہے اور اس کو استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

نبیلا معذور اور کمزور تارکین وطن شہریوں کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک ہے، جو پورے ملک میں سماجی اور قانونی امداد، زبان کی ثالثی اور مقامی خدمات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

مفت فون نمبر 800 999 977 کے ذریعے، نبیلا فراہم کرتی ہے:

دور سے سننے اور مدد کی سہولت

JUMA MAP کے ذریعے مقامی خدمات کے بارے میں رہنمائی

ذاتی ملاقاتوں (ARCI Nazionale امیگریشن آفس میں) کا وقت طے کرنے کا آپشن

یہ منصوبہ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ‘آٹھ پر ہزار’ انکم ٹیکس الاٹمنٹ کے ذریعے فنڈ کیا گیا ہے۔

 

JumaMap کیا ہے؟

JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔

آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it

ویلکم سینٹر

اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:

پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک

بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک

ڈیجیٹل مدد

منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30

پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں کے لیے ٹول فری نمبر

معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)

یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it

معذوری کے ساتھ مہاجر افراد کے لیے ٹول فری نمبر

NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome

نابالغ اور نوجوان مہاجرین کے لیے معاونت اور گفتگو کی جگہ

U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔