مندرجہ ذیل میں ان اینٹی کوویڈ ویکسین کی فہرست ہے جو اگر بیرون ممالک سے لگوائی گئی ہو ںاور ان کے ذریعے اٹلی میں گرین پاس حاصل کیا جا سکتا ہے:

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

vaccini Covid validi in Italia

مندرجہ ذیل میں ان اینٹی کوویڈ ویکسین کی فہرست ہے جو اگر بیرون ممالک سے لگوائی گئی ہو ںاور ان کے ذریعے اٹلی میں گرین پاس حاصل کیا جا سکتا ہے:

 

-کووی شیلڈ(سیرُم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا)

– آر -کووی (آر -فارم)

-کوویڈ 19 ویکسین ریکومبیننٹ(فیوکروز)

مندرجہ ذیل لوگ اس کی معیاد اور پہچان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں:

اطالوی شہریت رکھنے والے (اگرچہ وہ کسی اور ملک میں رہائش پذیر ہوں) اور ان کے تمام گھر والے جو ان کے ساتھ رہتے ہوں۔

-تمام وہ غیر ملکی رہائشی جو اٹلی میں عارضی طور پرکام یا پڑھائی کے لیے آئے ہوں اور وہ ذاتی طور پر قومی طبی سہولیات کی سروسز میں رجسٹر ہوں یا پھر ایس اے ایس این (اسیسٹنزا سانیتاریاال پرسونالے ناویگانتے)۔

-تمام وہ لوگ جو قومی طبی سہولیات کی سروسز میں رجسٹر ہوں اور انہوں سارس -کوو-2کے خلاف کسی بیرون ِ ملک میں ویکسین لگوائی ہو۔ 

مندرجہ بالا ویکسن کی بنا پر جو کووڈ -19کا گرین سرٹیفیکیٹ (یورپین یونین کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ) اس کی معیا د اور وقار وہی ہو گا جو اطالوی حکومت کی جانب سے سب کے لیے ہے۔