نئے فلوسی قانون جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کام کاج کے لیے غیر ملکی اٹلی میں تشریف لا سکتے ہیں

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

چھبیس جنوری 2023 کو 29 دسمبر 2022 کا جاری کردہ ڈی پی سی ایم شائع کیا گیا ہے۔ جس کو دیکریتو فلوسی کہا جاتا ہے۔ جس کے تحت تمام ان اراکین کی تعداد کا تعین کیا گیا ہے جو کام کرنے کے لیے اٹلی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ان کی زیادہ سے زیادہ تعداد 82,705 تہہ کی گئی ہے ، جن میں سے مندرجہ ذیل نمبروں کے حوالے سے ویزے دئیے جائیں گے:

-موسمی کاموں کے لیے 44000ویزے

-غیر موسمی کاموں کے لیے38705ویزے، جن میں سے:

ان میں سے 30,105کام کے ایسے ویزے ہیں جو کسی کے ماتحت رہ کر کام کرنے کے حوالے سے ہیں جیسے کہ، سامان اٹانے کی گاڑیاں چلانے، تعمیری کام کرنے والوں کے لیے، سیرو سیاحت اور ہوٹل, ٹیکنیکل کام کرنے، ٹیلی کمیونیکیشن ، کھانے پینے کے حوالے سے ، بحری جہازوں میں کام، اور زاتی کام کرنے کے حوالے سے ہیں۔ 

ان میں سے ایک ہزار ویزے ان غیر ملکی کام کرنے والوں کے لیے ہیں جن کو حکومت کے قوانین کے مطابق کام کرنے کی پیشکش، جیسے کہ بیفور یو گو دی گئی ہو۔

جن کے پاس پہلے سے رہائشی پرمٹ ہو اور وہ اس کی نوعیت کو تبدیل کروانا چاہتے ہوں۔

مندرجہ ذیل رہائشی پرمٹ والوے  رہائشی پرمٹ کی نوعیت کو تبدیل کروا سکتے ہیں:

1-موسمی کاموں کا رہائشی پرمٹ

2-تعلیمی رہائشی پرمٹ

3-لامحدود رہائشی پرمٹ کو دوسرے یورپی ممالک کے رہائشی پرمٹوں میں تبدیل کرنے کے لیے۔

اس کی درخواست کیسے جمع کروائی جا سکتی ہے:

جیسے کہ پچھلے سالوں میں ہوتا تھا اس کی نسبت اس دفعہ کام کا نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے پہلے کام دینے والے مالک کو کام دینے سے پہلے روزگار کے دفتر سے پوچھنا ہو گا کہ اس کام کے لیے اطالوی سر زمین پر پہلے سے اہسے افراد موجود ہیں جو اس کے پیش کردہ کام کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں ۔

اس کی چھان بین کے لیے کام کے مالک کو اس فارم کو پر کر کے روزگار کے دفتر کو بھیجنا ہو گا۔مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے مزید معلومات حاصل کریں 

Guida per i datori/datrici di lavoro

کام کا نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست صرف اور صرف اس وقت بھیجی جا سکتی ہے، اگر مندرجہ ذیل عناصر واضح ہوں:

-جب روزگار کے دفتر کو درخواست بھیجی جائے اور وہ کام کے دنوں کے پندرہ روز میں اس کا جواب نہ دے

-اگر روزگار کا دفتر کسی شخص کا چناؤ اس کام کے لیے کرے لیکن کام دینے کا مالک اس شخص کو اس کام کے لیے ٹھیک نہ پائے

-وہ شخص جس کو روزگار کے دفتر نے کام کے لیے بھیجا ہو لیکن وہ کسی خاص وجہ کی بدولت حاضر نا ہوا ہو، لیکن اس کے پاس بیس دن کی مہلت ہوتی ہے ۔

اگر مندرجہ بالا وجوہات میں سے کوئی ایک بھی موجود ہو تو اس کے بارے میں کام دینے کا مالک نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ کی درخواست کے ساتھ خود اس کے بارے میں ساتھ لکھ کر بھیجنا ہو گا۔ 

اس بات کا خیال رکھیں: موسمی کام کرنے والوں کی چھان بین اور ایسے اشخاص جو قانونی طور پر دوسرے ممالک میں فنی تعلیم حاصل کررہے ہیں کی چھان بین اطالوی سر زمین پر نہیں کی جائے گی۔

درخواست پیش کرنے کے تیس دن بعد اگر اس می میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، اس جواب خود بخود ان لائن بھیج دیا جائے گا اور متعلقہ سفارتخانہ کو بھی آن لائن بھیج دیا جائے گا جہان پر اس ویزا کے لیے سفارتخانہ بیس دن میں اس کا ویزا دے گا۔

کلک ڈے

ساری درخواستیں 27مارچ 2023 سے بھیجی جا سکتی ہیں،جب تک کہ اس کی تعداد کا کوٹہ مکمل نہیں ہو جاتا تاہم اس کی معیاد 31 دسمبر 2023 تک ہے۔

اس بات کا خیال رہے:تمام درخواستوں پر ان کے بھیجنے کی فہرست کے مطابق کام کیا جائے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اہم دستاویزات پہلے سے تیار کر لیے جائیں ، کیونکہ اگر دستاویزات مکمل نہیں ہوں گے تو وہ شخص ان ویزوں کی تعداد سے باہر ہو جائے گا ۔اور پھر اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔

کچھ ہی عرصے میں اس کی مزید معلومات اور طریقہ کار کے بارے میں قانونی دستاویز شعاع کیا جائے گا۔

 

مزید معلومات اور ویزوں کی تعداد کی تفصیل ، درخواستوں اور اس کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل لنک سے مدد لیں۔

https://integrazionemigranti.gov.it/it-it/Dettaglio-approfondimento/id/48/FLUSSI-2022-Ingressi-per-lavoro-e-conversioni

decreto flussi
Evidenza

2023کی سرکاری ملازمتوں کی نشستوں میں ترمیم:ان نشستوں کے انتخاب میں مہاجرین اور غیر ملکیوں کی شمولیت

سرکاری ملازمتوں کی نشستوں میں ترمیم (فرمانِ قانون نمبر 80/2021، جسے 6 اگست 2021 کو قانون نمبر 113 میں تبدیل کیا گیا)، سرکاری ملازمتوں میں

 1,098 Visite totali,  3 visite odierne

Continua a leggere »
Uncategorized @ur

نیا امیگریشن قوانین کا فرمان 2023: داخلے کے بہاؤ پر آسانیاں، “بے قاعدہ” امیگریشن اور خصوصی تحفظ کی پابندیوں کے برعکس

امیگریشن کا نیا فرمان نافذ کر دیا گیا ہے(قانون 20/2023) ۔مندرجہ ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیںْ غیر قانونی امیگریشن سے وابسطہ  جرائم کے لیے

 2,386 Visite totali,  3 visite odierne

Continua a leggere »