نیا امیگریشن قوانین کا فرمان 2023: داخلے کے بہاؤ پر آسانیاں، “بے قاعدہ” امیگریشن اور خصوصی تحفظ کی پابندیوں کے برعکس

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on telegram

امیگریشن کا نیا فرمان نافذ کر دیا گیا ہے(قانون 20/2023) ۔مندرجہ ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیںْ

غیر قانونی امیگریشن سے وابسطہ  جرائم کے لیے سخت سزائیں:

“غیر قانونی امیگریشن سے متعلق جرائم کے نتیجے میں موت یا حادثے” کا نیا جرم متعارف کرایا گیا ہے، جس میں سنگین سزائیں متعین کی گئی ہیں:

-دس سے بیس سال کی سزا اگر کسی ایک شخص یا زیادہ  کا بھی حادثہ ہو یا سنگین حالت درپیش آئے۔ 

-پندرہ سے چوبیس سال کی سزا اگر کوئی شخص وفات پا جائے۔

-بیس سے تیس سال کی سزا اگر ایک سے زائد افراد کی وفات ہو جائے۔ 

اخراج:

سزا نافذ کرنے کے  بعد ملک بدری کے حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے امن کے انصاف کے جج  کی توثیق ضروری نہیں رہے گی۔

فلوسی کا قانون:

-غیر ملکی کارکنوں کے قانونی داخلے کے نظام کی منصوبہ بندی کے نئے طریقے

ماتحت کام کے لیے اٹلی میں داخل کیے جانے والے غیر ملکیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا، اب اس کی معیاد صرف ایک سال کے لیے نہیں بلکہ تین سال کی ہو گی (2023-2025) کے لیے۔

جن ممالک میں غیر قانونی نقل مکانی کے خدشات زیادہ ہیں ان ممالک کے سے آنے والے خواتین و حضرات کو ترجیح دی جائے گی۔ 

غیر ملکیوں کے ماتحت کام کرنے کے داخلے اور رہائش کے اجازت ناموں کے قوانین میں تبدیلی

اطالوی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکیوں کے روزگار کے تعلقات کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور ماتحت کام کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے دستاویز جاری کرنے کے طریقہ کار کو تیز کیا گیا ہے، یہاں تک کہ موسمی ملازمتوں کے لیے بھی۔

تربیتی پروگرام

غیر ملکی جنہوں نے اپنے آبائی ملک میں، اٹلی کی طرف سے تسلیم شدہ اور وزارت روزگار کی طرف سے ترقی یافتہ تربیتی کورسز پاس کیے ہیں، وہ فلوسی قانون کے کوٹے سے باہر اٹلی میں داخلے کی درخواست پیش کر سکتے ہیں ۔

تجدید شدہ رہائشی اجازت نامے کی معیاد:

مستقل کام، ذاتی روزگار کے لیے یا خاندانی ملاپ کے لیے جاری کردہ رہائشی اجازت نامے کی تجدید کی زیادہ سے زیادہ مدت تین سال اور کم از کم دو سال ہوگی۔

خصوصی تحفظ پر نئے پابندی والے اقدامات

خصوصی تحفظ کی قبولیت کے لیے درخواست کرنے والے شخص کی نجی اور خاندانی زندگی کے تحفظ کا حوالہ ختم کر دیا گیا ہے۔

-خیال کریں: تبدیلی صرف ان درخواستوں پر لاگو ہوتی ہے جو2023/03/10 کے بعد جمع کرائی جائیں گی، سوائے ان لوگوں کے جن کے پاس  پہلے سے پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کی تاریخ موجود ہے۔

ان لوگوں کے لیے جن کی ابھی تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی تاریخ نہیں ہے، لیکن انہوں نے2023/03/10 سے پہلے درخواست جمع کروائی تھی، ہم تجویز کرتے ہیں کہ وہ لوگ اس ای میل پرنٹ کریں (اوراپنے پاس رکھیں) جس کے ساتھ درخواست پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیش کی گئی تھی۔

نوٹ: ایسے معاملات میں خصوصی تحفظ جاری رکھا جائے گا جہاں اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہو کہ اس شخص کی دوبارہ نقل مکانی “نسل، جنس، زبان، شہریت، مذہب، سیاسی آراء، ذاتی حالات یا سماجی حالات کی وجہ سے ظلم و ستم کا باعث بن سکتی ہے(ارٹیکل 19، کومہ1ٹی یو آئی)

خصوصی تحفظ کے وہ رہائشی اجازت نامے جو 2023/03/10سے پہلےحاصل کیے گئے ہیں اور وہ اس بنا پر ملے کہ اس کی اپنی ذاتی جان اور خاندان کے لیے، ان کی ایک اور سال کی تجدید ہو سکتی ہے اور ان کو کام کے رہائشی پرمٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 

خصوصی تحفظ کی وہ درخواستیں جو 2023/03/10کے بعد جمع کروائی گئی ہوں

ہمارا مشورہ ہے کہ تحفظاتی ادارے سے رابطہ کریں 

جیسے کہ پناہ کے متلاشیوں اور پناہ گزینوں کے لیے اے آر سی آئی(800905570 یا 00393511376335 ، یا   

ای میلnumeroverderifugiati@arci.itپھر  

یا پھر آپ اپنے عتبار کے وکیل کی مددخصوصی مدد کی درخواست ڈال سکتے ہیں ، اس کے ہمرہ تمام وہ دستاویزات بھی شامل کریں جن سے اس بات کا اندازہ لاگایا جا سکے کہ آپ کی ذاتی جان کو خطرہ ہے(اس میں سماجی، کاروباری زندگی اور خاندانی زنگی کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے)اس قانون کی تصدیق آرٹیکل 5 کومہ 6 ٹی یو جو امیگریشن کے متعلق ہے اور آرٹیکل 8 سی ای ڈی یو، جس کو ہمیشہ مدِ نظر رکھا جا تا ہے کیونکہ وہ آئن کے آرٹیکل نمبر 117کے تحت ہے۔

اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانہ

پاکستان اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانہ پتہ پلاٹ نمبر 12-15، گلی نمبر 17، جی-5، ڈیپلومیٹیک اینکلیو، 44000، اسلام آباد، پاکستان https://goo.gl/maps/gDN1ejwur35LjD929   رابطہ +92 (0)51

 1,319 Visite totali,  1 visite odierne

Continua a leggere »