فیس ماسک اور گرین پاس کے استعمال کے حوالے سے نئے قوانین(17مارچ 2022کے قانون کے مطابق): یہاں پر آپ تمام وہ بنیادی معلومات اور نئے قوانین کے بارے میں جان سکتے ہیں جن کا اجرأ یکم اپریل 2022سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 31 مارچ 2022 سے کوویڈ -19کی وبا کی ایمرجنسی ختم ہو جائے گا۔
فیس ماسک
30اپریل 2022تک ایف ایف پی ٹو فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے:
-پبلک ٹرانسپورٹ میں۔
– ان جگہوں میں جہاں شوز عوام کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔
کام کی جگہوںپر کافی ہے کہ سانس کو محفوظ لینے کے حوالے سے آلٰہ جات موجود ہوں (لازمی نہیں ہے کہ ایف ایف پی ٹو ماسک استعمال کیئے جائیں)
کام کی جگہ پر گرین پاس
یکم اپریل سے تما م کرنے والے بنیادی گرین پاس کے ذریعے کام کی جگہ پر داخل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ یکم مئی سے یہ لازمی نہیں ہو گا۔
31دسمبر 2022تک لازمی ہے کہ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والوں، ہسپتالوں اور آر ایس اے میں کام کرنے والوں کو ویکسین لگی ہو:وہ کارکن جو اس قانون کی پابندی نہیں کریں گے انہیں کام سے معطل رکھا جائے گا۔
31دسمبر 2022تک گرین پاس لازمی رہے گا اگر کوئی آر ایس اے(نرسنگ ہومز)، ہسپتال اور ہسپتال کی وارڈوں میں جانا چاہے گا ، لیکن اگر کوئی کوویڈ کے بعد صحت یاب ہو گیا ہو اور اس کے پاس گرین پاس ہو تو اس کو کوویڈ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
اسکول
نرسری اسکول ، پرائمری اور مڈل اسکول ، اور باقی تمام سیکنڈری اسکولوں میں: اگر وہاں پر چار افراد کوویڈ کے حوالے سے مثبت پائے جاتے ہیں تو، پھر بھی کلاسیں موجودگی میں ہوں گی- اور وہ طالبعلم جن کی عمر 6سال سے زیادہ ہو گی-ان کو جب ان کا مثبت کوویڈ فرد سے رابطہ ہوا ہو گا سے لیے کر 10دن تک ایف ایف پی ٹو فیس ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔ وہ طالبعلم جن کو کوویڈ ہو گا اور ان کے پاس ڈاکٹر کا سرٹیفیکیٹ ہو گا وہ آن لائن کلاسز(ڈی اے ڈی)لے سکیں گے۔ واپس اسکول آنے کے لیےان کو صرف کوویڈ ٹیسٹ کروانا ہو گا جو منفی ہونا چاہئے۔
تنہائی یا علہدگی اور قرنطینہ
یکم اپریل 2022سے اگر آپ کا رابطہ کسی کوویڈ مثبت شخص سے ہوا ہو تو آپ کوالگ رہنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ قرنطینہ ختم کر دیا گیا ہے لیکن اپنی حفاظت خود کی تعقید کی گئی ہے: باہر صرف اس صورت میں جائے اگر اس کو بہت زیادہ ضرورت درپیش آئےاور اگر اس کو کوویڈ کے حوالے سے علامات نظر آئیں یا محسوس ہوں تو پھر پانچ دن بعد کوویڈ ٹیسٹ کرواے۔ تنہائی /علہدگی اور قرنطینہ صرف اس کے لیے ہے جس کو واقعی میں ہی کوویڈ ہو : اس کو اس وقت تک گھر میں رہنا ہو گا جب تک اس کا کوویڈ ٹیسٹ منفی میں نہیں آتا۔
باقی خبریں
17مارچ 2022کی قانون سازی یہ بھی بتاتی ہے کہ:
-صوبوں اور اظلاع میں رنگوں کی تقسیم کا اختتام
-یکم اپریل 2022سے اندرونی اور بیرونی کھیلوں کے سنٹر مکمل طور پر معمول کے مطابق کام کر سکیں گے۔
2,017 Visite totali, 1 visite odierne