Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.
کثر پوچھے گئے سوالات -سرحدی حدود میں مراحل کی تیز رفتاری
3مراحل:
1-بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروانے کا اظہار
کسی بھی لمحے آپ بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ 12جون 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک آپ امیگریشن دفتر یا سرحدی پولیس کے ذریعے آپنی درخواست جمع کروانے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
2-درخواست کی رجسٹریشن
جب آپ بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروانے کا اظہار کرتے ہیں تو وہ درخواست پانچ دن کے اندر اندردررجسٹر ہونی چاہیے۔اس مرحلے میں ایوروڈاک سسٹم میں آپ کی تصویری شناخت کو شامل کیا جاتا ہے،اور آپ کو ایک دستاویز مہیا کیا جاتا ہے جس میں ایک منفرد شناختی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ ہوتی ہے
3-درخواست کو مکمل کرنے کا مرحلہ
رجسٹریشن کے پانچ دن کے اندر، آپ کی درخواست کو مکمل کیا جائے گا۔ آپ اپنی بین الاقوامی درخواست کے حوالے سے جو بھی خاص دستاویزات جوآپ کے پاس موجود ہوں کو جمع کروائیں گے۔ درخواست کے مکمل ہونے پر آپ کو ایک دستاویز دیا جائے گا(جس کو ماضی میں بین الاقوامی پناہ کی درخواست کا کاغذی رہایشی پرمٹ کہا جاتا تھا)
خیال رکھیں
- وہ تمام بین الاقوامی پناہ کی درخواستیں جو 12 جون 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک جمع کروائی جائیں گی ان کو درخواست کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی اس کو مکمل بھی کر دیا جائے گا!!
- اگر آپ درخواست کو مکمل کرنے کی اپونٹمنٹ پر نہیں جائیں گے تو آپ کی درخواست کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔ اس لیےآپ اپنی بین الاقوامی پناہ کی درخواست کے حوالے سے کی جانے والی خط وکتابت کے لیے ہمیشہ چوکس رہیں۔ اگر آپ کی درخواست منسوخ ہو جاتی ہے، اور آپ ایک نئی درخواست جمع کرواتے ہیں تو یاد رکھیں تو اس کو ناقابل قرار دیا جا سکتا ہے اور اس کی جانچ پڑتال بھی نہیں کی جاتی۔
اہم نوٹ:
-اسکرینینگ کے مرحلے کے دوران ، جو آپ کی آمد پر فوری طور پر کیا جائے گا، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی طبی ضرورتوں کے بارے میں اگاہ کریں تک کہ آپ کو طبی سہولیات تک رسائی مل سکے( جیسے کہ حمل ، اسمگلنگ کا شکار، صنفی بنیاد پر تشدد، جسمانی یا ذہنی معذوری وغیرہ)۔
۔سرحدی کاروائی کے سارے دورانیے میں قانون آپ کو استقبالیہ کے ادارے کی مقرر کردہ حدود سے دور جانے کی اجازت نہیں دیتا(ایسے تصور کیا جاتا ہے کہ وہ شخص ملک میں داخل ہی نہیں ہوا)۔
۔اس سارے مرحلے کے دوران آپ کو ایک استقبالیہ کے ادارے میں بھیجا جائے گا اور آپ اس میں رہنے کے حقدار ہوں گے۔ امیگریشن کا دفتر اس کا فیصلہ کرے گا اور آپ کو حقوق و ضوابط سے اگاہ کرے گا۔ کسی بھی صورت میں آپ کو استقبالیہ ادارے کے قوانین کا پابند رہنا ہوگا۔
۔کچھ صورتوں میں کاروائی کی کاملیت تک آپ کو سرحدی سینٹر یا حراستی مرکز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
۔سرحدی کاروائی کا دورانیہ جس دن سے آپ نے درخواست کی رجسٹریشن کروائی ہو سے زیادہ سے زیادہ بارہ ہفتے کا ہوتا ہے۔
۔بارہ ہفتوں میں مندرجہ ذیل کام ہوتے ہیں:
درخواست کی کاملیت، ٹیریٹوریل کمیشن میں انٹر ویو اور اس کا فیصلہ، اس کی انکاری پر اپیل یا اس کا منسوخ کر دیا جانا۔
۔اگر کاروائی کا دورانیہ بارہ ہفتوں میں کاملیت تک نہیں پہنچتا تو پھر آپ عام کاروائی میں شامل ہو جاتے ہیں اور ملکی حدود میں داخل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔
۔اگر آپ ٹیریٹوریل کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں تو جب آپ کو فیصلے کی اطلاع ملی ہو،آپ اس کے پانچ دن کے اندر اندر کر سکتے ہیں۔ اپیل سے فیصلے کا منفی نتیجہ خود بخود ختم نہیں ہوتا۔ اس لیے اگر آپ کو منفی فیصلہ ملا ہواور آپ نے اس کی اپیل کی ہو، تو اس کے ساتھ ساتھ آپ کے وکیل کو اس فیصلے کے منفی اثرات کو ختم کرنے کی بھی اپیل کرنی ہو گی، کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو پھر بھی آپ کو آپ کے آبائی ملک واپس بھیجا جا سکتا ہے۔
۔جب آپ کو ٹیریٹوریل کمیشن کے منفی فیصلے یا پھر عدالت میں اپیل کے بعد بھی نا قبولیت کے فیصلے کی اطلاع موصول ہو تو آپ کو آپ کے آبائی ملک بھیجنے کی کاروائی بارہ ہفتوں میں کی جاتی ہے۔
۔اگر بارہ ہفتوں میں آپ کو آپ کے آبائی ملک بھیجنے کی کاروائی تکمیل تک نہیں پہنچتی تو پھر آپ کو ملک سے اخراج کا حکم نامہ موصول ہوتا ہے۔


