Categories
Covid Regole e comportamenti

3دسمبر کا ڈی پی سی ایم اور عید ِ ولادت المسیح کا ڈی پی سی ایم

21دسمبر سے 6جنوری تک رات 10بجے سے صبح 5بجے تک کسی قسم کی نقل و حرکت ممنوع ہے۔

یکم جنوری کو رات 10سے صبح 7بجے تک کسی بھی قسم کی نقل حرکت ممنوع ہے۔

ایک ہی صوبے میں اپنے دوسرے گھر میں جانے کی اجازت ہے چاہے وہ کسی دوسری بلدیہ میں ہو،سوائے 26،25دسمبر اور یکم جنوری کے۔

24دسمبر 2020اور 6جنوری 2021کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اجازت ہے لیکن صرف دن میں ایک دفعہ ، زیادہ سے زیادہ دو افراد کو، صرف اور صرف اس صوبے میں اپنے ذاتی نجی گھر میں واپس جانے کے لیے۔ ایک فرد یا دو افراد جو نقل حرکت کر رہے ہوں ان کے ساتھ ان کے 14سال سے کم عمر کے بچے ، اپاہج افراد یا پھر ایسے افراد جو ان کے ساتھ رہتے ہوں لیکن خود مختار نہ ہو ں ، ان کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ 

سارا اٹلی ریڈ زون میں :نقل و حرکت ممنوع ہے، نقل حرکت صرف اور صرف خاص وجوہات کی بنا پر کی جاسکتی ہے ۔ خود علانی کے فارم کی ضرورت رہے گی۔

بند رہیں گی: دکانیں ، بیوٹی پارلر ، بار اور ریسٹورینٹ ۔ ریسٹورینٹ سے رات 10بجے تک کھانا خریدا جا سکتا ہے لیکن گھر پر کھانے کی فراہمی کے اوقات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ 

کھلی رہیں گی: سپر مارکٹیں ، کھانے پینے اور بنیادی ضروریات کی دکانیں ، فارمیسی اور پارا فارمیسی ، اخباروں کی دکانیں ، تاباکی (سگریٹ والی دکانیں )، کپڑے دھونے کی دکانیں ، حجام کی دکانیں ۔ 

سارا اٹلی اورنج زون: اپنی رہائش کی بلدیہ کے اندر نقل حرکت کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ 

بند رہیں گے: بار اور ریسٹورینٹ۔ ۔ ریسٹورینٹ سے رات 10بجے تک کھانا خریدا جا سکتا ہے لیکن گھر پر کھانے کی فراہمی کے اوقات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

کھلی رہیں گی: ساری دکانیں رات 9بجے تک کھلی رہیں گی۔