گرین پاس (یا گرین سرٹیفیکیٹ ) یورپ میں ْای یو ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفیکیٹ ْ ایک ایسا دستاویز ہے جو اٹلی اور یورپ میں تحفظ کے ساتھ سفر کرنے کے لیے درکار ہے۔ یکم جولائی 2021سے یہ سرٹیفیکیٹ پورے یورپین یونین میں متعین کر دیا جائے گا۔
اگست سے سفید زون میں بھی مندرجہ ذیل کے لیے لازم ہوگا:
-ریسٹورنٹ کے میز پر کھانے کے لیے اور بند بار کے اندر
-میوزیم اور نمائشوں میں جانے کے لیے
-اگر آپ پبلک کی شرکت والے پروگراموں یا شو میں ، کونسرٹز، تفریحی اور مقابلہ بازی والے کھلوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو۔
-اگر آپ بند جگہوں والی مشغلوں جیسے کہ ثقافتی ، معاشرتی اورفنّی مراکز میں جانا چاہتے ہیں (ما سوائے تعلیمی اور گرمیوں کی چھٹیوں کے مشغلوں والے سینٹروں کے)
صحت کے حوالے سے اور کھیلوں کے اداروں میں جیسے کہ (سویمنگ پول ، جم، ٹیم کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیلوں کے مراکز) جو بند یا بلنڈنگ کے اندار ہوں۔
-تھیم پارک اور تفریحی پارکوں میں داخلے کے لیے۔
-نمائشوں ، کانفرس اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے لیے۔
پارٹیوں اور دعواتوں میں شرکت کے لیے۔
-حکومتی اسامیوں میں شرکت کے لیے۔
-کھیلوں کے ہالوں ، بڈنگ ، بنگواور کسینوکے ہالوں میں جانے کے لیے۔
اٹلی میں گرین پاس حکومت وزارات ِ صحت کی جانب سے ڈیجیٹل اور کاغذی کی صورت میں مہیا کیا جائے گا۔
مندرجہ ذیل طریقوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
یا صحت کے کارڈ یا پھر آئی ڈی spidکی ویب سائٹ پر dgc.gov.it–
کارڈ کے ذریعے
کے ذریعےImmuni-آئپ
کے ذریعےIO-آئپ
-الیکٹرونک صحت کے ریکارڈ کے ذریعے
-خاندانی ڈاکٹر کے ذریعے، بچوں کے ڈاکٹروں کے ذریعےاور فارمیسی سے۔
کی ویب سائٹ Certificazione verde COVID-19 اگر آپ قومی صحت کے سسٹم میں رجسٹر نہیں ہیں تو پھر بھی آپ یہ سرٹریفیکیٹ
)کوڈ جو آپ نے ایس ایم ایس یا ای میل حاصل کیا ہو گا اور دستاویز کا نمبر جو آپ نےکوویڈAUTHCODEسے حاصل کر سکتے ہیں۔ وہاں پر آپ کو (
ٹیسٹ کے دوران یا پھر جب آپ نے صحت یاب ہونے کے سرٹیفیکیٹ کے دواران دیا ہو گا۔
کون یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتا ہے؟
یہ سرٹیفیکیٹ اٹومیٹک طورپر اور بالکل مفت مندرجہ ذیل صورتوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے:
الف)جب آپ نے ویکسن کی پہلی ڈوز یا پھر ایک ہی ڈوز والی ویکسن لگوائی ہو، کے پندرہ دن بعد۔
-معیاد:جب تک آپ کو ویکسن کی دوسری ڈوز نہ لگ جائے(دو ڈوز والی ویکسن کے لیے)یا 9مہینےتک (ایک ڈوز والی ویکسن کے لیے)
-یہ سرٹیفیکیٹ ڈیجیٹل یا کاغذ کی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویکسن کی پہلی ڈوز (دو ڈوز والی ویکسن کے لیے)یا پھر ایک ڈوز والی ویکسن کے
لگنے سے پندرہ دن بعد۔
ب)ویکسن کی تکمیل
-معیاد: 9 مہنیے
-یہ سرٹیفیکیٹ ڈیجیٹل یا کاغذی صورت میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایک ڈوز والی ویکسن لگوانے کے پندرہ دن بعد اور یا پھر دو ڈوز والی ویکسن کی
دوسری ڈوز کے لگنے کے دو دن بعد۔
ج)کوویڈ -19 سے بادیاب ہونے کے بعد اور اکیلے رہنے کے مدت ختم کرنے کے بعد
-معیاد: صحت یاب ہونے کے بعد سے6 ماہ تک
-اس صورت میں گرین پاس صرف اور صرف شخصی درخواست کی بنا پر دیا جائے گا(ڈیجیٹل یا کاغذی صورت میں )اس ادارے سے جہاں اس کا
علاج ہوا ہو گا، وہ مریض جو کسی ادارے میں نہ رہے ہوں ان کو اپنے خاندانی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہو گا، یہ سرٹیفیکیٹ وہ ٹھیک ہونے کے اگلے روز
سے حاصل کر سکتے ہیں ۔
د)کوویڈ -19کے فوری اینٹی جینیکو یا مالیکیولار ٹیسٹ کے منفی ہونے کی صورت میں
-معیاد: ٹیسٹ کے 48گھنٹے کے بعد تک
-اس صورت میں گرین پاس چند گھنٹوں کے اندر شخصی درخواست پر دیا جائے گا(ڈیجیٹل یا کاغذی صورت میں)یہ صحت کے حکومتی یا نجی اداروں،
فارمیسی یاپھر خاندانی ڈاکٹر سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔