سپر گرین پاس: 6دسمبر 2021سے نئے قوانین

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram

donna mascherina

6دسمبر 2021سے 15جنوری 2022تک نئے قوانین کا لاگو:

اعلٰی گرین پاس (جسے سپر گرین پاس بھی کہا جاتا ہے): کون اسے حاصل کر سکتا ہے؟

-جس نے مکمل طور پر ویکسین لگوا لی ہو۔

-جس نے کوویڈ 19سے صحت یابی حاصل کی ہو

 

بنیادی گرین پاس: کون اسے حاصل کر سکتا ہے؟

-جس نے صرف کوویڈکا ٹیسٹ کروایا ہو۔

سپر گرین پاس اور بنیادی گرین پاس کی معیاد

سپر گرین پاس کی معیاد 9ماہ کی ہے اس وقت سے جب آپ نے آخری ویکسین لگوائی ہو یا جب آپ کو کوویڈ سے صحت یابی کا سرٹیفیکیٹ ملا ہو۔ 

بنیادی گرین پاس کی معیاد صرف 72گھنٹے کے لیے ہو گی جب آپ کا کوویڈ مالیکیولر ٹیسٹ نفی میں آیا ہو، اور 48گھنٹے کے لیے جب آپ کا کوویڈآنٹیجینک ٹیسٹ نفی میں آیا ہو۔ 

پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے خبریں

تیز رفتا ریل گاڑیوں اور جہازوں میں سوار ہونے سے پہلے، ریجینل ریل گاڑیوں میں (انٹر سٹی اور معمول والی ریل گاڑیاں)میں لازم ہے کہ آپ کے پاس کم از کم 48گھنٹے پہلے والا کوویڈ کا نفی ٹیسٹ ضرور ہو۔ 

اہم خبر: عام پبلک ٹرانسپورٹ (بس، میٹرو وغیرہ)میں بھی کوویڈ کے نفی ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، اس کی جانچ پڑتال کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ جن کے پاس سپر گرین پاس ہو گا وہ بلا کسی تکلیف کے سفر کر سکتے ہیں۔ 

بند جگہوں میں ماسک کا استعمال

ہر بند جگہ میں  ہر کسی پر ماسک کا  استعمال لازم ہے

کھلی جگہ میں ماسک کا استعمال 

پیلے ، نارنجی اور سرخ زون میں ماسک کا استعمال لازم ہے!ہر زون میں یہ لازمی ہے کہ آپ اپنے ساتھ ماسک لے کر جائیں ۔ 

کام کی جگہ پر کیا ہو گا

کام کی جگہ پر کام کے حوالے سے آپ کے پاس بنیادی گرین پاس یعنی کہ کوویڈ مالیکیولر نفی ٹیسٹ (جس کی معیاد 72گھنٹے ) یا پھر کوویڈ آنٹیجینک نفی ٹیسٹ (جس کی معیاد 48گھنٹے)کا ہونا لازمی ہے۔ لیکن کام کی جگہ پر کھانے کی جگہوں میں داخل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ آپ کے پاس سپر گرین پاس ہو۔

کام کی جگہ پر کون جانچ پڑتال کر سکتا ہے اور جرمانہ عائد کرسکتا ہے؟

کسی بھی وقت کام کی جگہ پر جانچ پڑتال ہو سکتی ہے۔ مالکان کام کی جگہ پر بنیادی گرین پاس کی جانچ پڑتا ل کریں گے۔ خاص طور پر یہ جانچ پڑتال کام پر داخلے کے وقت کی جا سکتی ہے لیکن اس کے علا وہ  بھی یہ بنا بتائے کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ جو ان قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو 600سے 1500یورو تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔اور جو جانچ پڑتال نہیں کرے گا اس کو 400سے 1000یورو تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 

جس کے پاس سپر گرین پاس نہیں ہو گا وہ بار(کافی شاپ) ریسٹورینٹ اور کلب وغیرہ میں داخل نہیں ہو سکتا

اگر چہ آپ سفید زون میں ہیں ، جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگی ہوئی وہ بار(کافی شاپ) ، اندرونی ریسٹورینٹوں ، میلوں ، کلبوں ، عوامی تقریبات میں حصّہ نہیں لے سکتے اور نہ ہی کھیلوں کی تقریبات ، سٹیڈیم میں جا سکتے ہیں اور نہ ہی حصّہ لے سکتے ہیں ۔ 

لیکن اگر ان کے پاس کوویڈ کا نفی ٹیسٹ ہے تو پھر وہ سویمنگ پول اور جم میں جا سکتے ہیں۔ 

اہم نوٹ: سرخ زون میں جو پابندیاں ان لوگوں کے لیے ہیں جن کو ویکسین نہیں لگی ہوئی ہوسکتا ہے کہ وہی پابندیاں جن کے پاس سپر گرین پاس ہے والوں پربھی  عائد ہو سکتی ہیں۔ 

 

سکی (برفانی سکیٹینگ )کے علاقے: نئے قوانین 

سفید اور پیلے زون میں اگر کسی پاس بنیادی گرین پاس ہے تو وہ سکی (بر فانی سکیٹینگ )کے لیے جا سکتا ہے جبکہ نارنجی زون میں وہ صرف ان علاقوں میں سپر گرین پاس کے ساتھ جا سکتا ہے۔ لیکن سرخ زون میں یہ تمام  سرگرمیاں  سب کے لیے بند رہیں گے۔