[ITALIANO ] [UCRAINO – український] [RUSSO – РУССО] [INGLESE – ENGLISH]
-جب آپ اٹلی میں داخل ہوتے ہیں، تو بارڈر کی پولیس کے ذریعے
-کسی بھی وقت امیگریشن آفس کے پولیس سٹیشن میں(جمعہ میپ کی ویب سائٹ پر لنک موجود ہے)
نقشہ سے مشورہ کریں
1)
1)اپنی ذاتی مرضی کا اظہار کرنا-جب پہلی دفعہ آپ امیگریشن کے پولیس سٹیشن پر جائیں تو ان کو بیان کریں کہ آپ پناہ کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں، یا پھر آپ ایک صفحہ پراپنا مکمل نام، تاریخ پیدائش ، وغیرہ اور یہ بھی لکھیں کہ میں بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروانا چاہتا /چاہتی ہوں۔
اگر امیگریشن پولیس اسٹیشن بند ہے تو پھر آپ ای میل کر سکتے ہیں(اکیلے یا پھر کسی وکیل کے ساتھ)ان سے تاریخ لینے کے لیے کہ آپ پناہ کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں۔
2) امیگریشن پولیس سٹیشن آپ کو ایک چیڈولینو،ایک صفحہ (جس پر مہر اور دستخط ہوئے ہوتے ہیں)جس کے اوپر آپ کو تاریخ دی جاتی ہے جس کے ذریعے تا کہ آپ کی درخواست کو مستحکم کیا جا سکے۔
3) 3)بین الاقوامی پناہ کی درخواست کو مستحکم بنانا-سی 3کے فارم کو بھرنا ہوتا ہے۔ جب آپ سی3کا فارم بھر لیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو پناہ کی درخواست کا رہائشی اجازت نامہ مل جا تا ہے جس کی معیاد 6ماہ ہوتی ہے، اس کو دبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے، اور اس کے ح
خیال کریں!
اگر آپ اٹلی میں بنا ویزا کے داخل ہوئے ہیں ، اور آپ کا ڈیجیٹل اندراج (جیسے کہ ہاتھوں کے ڈیجیٹل نشانات )نہیں لیے گئے، ہو سکتا ہے کہ امیگریشن پولیس کا دفتر آپ کو دو تاریخیں دے: پہلی تاریخ ڈیجیٹل اندراج کے لیے، اور دوسری سی 3 بنانے کے لیے۔
یاد رہے کہ سی 3 کا کاغذ رہائشی پرمٹ کا کارڈ نہیں ہے، لیکن پھر بھی اس کو ہمیشہ آپ نے اپنے ساتھ رکھنا ہے!
آپ کو کسی بھی کاغذکو پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف آپ کو ایک فارم پر کرنا ہو گا جو امیگریشن دفتر والے آپ کو دیں گے۔
خیال کریں!
گر آپ کے پاس کوئی شناختی دستاویزات ہیں (مثال کے طور پر پاسپورٹ)، تو امیگریشن دفتر والے آپ سے پوچھیں گے اور جمع کروانے کے لیے کہیں گے اس کے علاوہ آپ کو 4 ذاتی پاسپورٹ سائز کی تصوریریں بھی جمع کروانی ہوں گی۔
جب تک آپ کا پناہ کا کیس چلتا رہے گا آپ کا پاسپورٹ امیگریشن دفتر کے پاس ہی رہے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو تمام وہ دستاویزات جو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پناہ کے کیس میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں جیسے کہ (ڈپلومہ ، تعلیمی کاغذات، تصاویر، اخبار کے صفحات ، مختلف کارڈ)اس کے علاوہ وہ کاغذات جو آپ کی عمر، شہریت، جن مملک اور جگہوں میں آپ رہائش پذیر رہے ہوں، اور تمام ان ثبوتوں کی نشاندہی کریں ، جمع کروانے ہوں گے۔
اس بات کا خیال رکھیں
آپ سے یہ بھی طلب کیا جائے گا کہ آپ کہاں پر رہتے ہیں تک کہ آپ کے ساتھ کسی بھی قسم کی خط وکتابت اس پتے پر کی جا سکے۔ اگر آپ اپنے کسی دوست یا عزیز کے پاس رہتے ہیں اور اس نے آپ کو مہمان نوازی کا سرٹیفیکیٹ بنوا کر دیا ہوا ہے تو اس کو بھی اپنے ہمراہ لائیں!
اگر آپ کے پاس کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں آپ رہ سکیں تو یہ آپ کا حق ہے کہ آپ پرفیکچر یا میونسیپل سے کسی سینٹر میں رہنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس اختیار ہے کہ جب تک آپ کا کیس ختم نہیں ہو جاتا آپ اس سینٹر میں رہ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی بھی پتہ نہیں ہے تو پھر بھی آپ پناہ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
جب آپ پناہ کی درخواست جمع کروا دیتے ہیں تو امیگریشن پولیس اسٹیشن والے آپ کے کاغذات ٹیریٹوریل کمیشن کے پاس بھیج دیتے ہیں(اٹلی کے ہر صوبے میں تقریباً ایک دفتر موجود ہے)۔
ٹیریٹوریل کمیشن جہاں پر پناہ کے درخواست دہندگان کا انٹرویو ہوتا ہے، اور پھر اس کے مطابق ان کی بین الاقوامی پناہ کی پیش کردہ درخواست کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
کمیشن کے دوران کیے جانے والے انٹرویو کے حوالے مندرجہ ذیل نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں:
- -ریفیوجی (مہاجر) سٹیٹس : اس حوالے سے بین الاقوامی پناہ کا سب سے بڑا سٹیٹس ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر وہ شخص اپنے ملک واپس جاتا ہے تو اس کے ساتھ نا انسانی برتاؤ کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کو یہ نتیجہ مل جاتا ہے تو پھر امیگریشن پولیس اسٹیشن جاتے ہیں اور وہ آپ کو بین الاقوامی پناہ کا پانچ سال کا رہائشی پرمٹ جاری کرتے ہیں، جس کو بعد میں دوبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ مہاجرین کا سفری دستاویز بھی دیا جاتا ہے
-نجی ریفیوجی (مہاجر ) سٹیٹس: یہ ایک اور قسم کا بین الاقوامی پناہ کا سٹیٹس ہے، جس کی نثبت آپ کو پانچ سال کا رہائشی اجازت نامہ ملتا ہے اور اس کو بعد میں دوبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے۔
-خاص قسم کی پناہ کا سٹیٹس: یہ ایک خاص قسم کی قومی پناہ کا سٹیٹس ہے اس کی وجہ سے امیگریشن پولیس اسٹیشن آپ کو دوسال کا رہائشی پرمٹ جاری کرتا ہے، جس کو بعد میں دوبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے اور کام کے پرمٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
- -طبی ضرورت کا سٹیٹس:یہ اس صورت میں دیا جاتا ہے جو ایک شخص کو جسمانی اور نفسیاتی مثائل ہوں اور یا پھر اس کو اور کوئی بڑا طبی مسلٔہ ہو ۔ اس کے حوالے سے آپ کو ایک سال رہائشی پرمٹ دیا جاتا ہے، جس کو بعد میں دوبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے اور اس کو بعد میں کام کے پرمٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
-انکار: کمیشن اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ آپ ان شرائط پر پورے نہیں اترے جو بین الاقوامی پناہ یا پھر خاص پناہ کے حوالے سے ہیں۔
خیال کریں!
آپ کو ملاقات کی ایک اضافی تاریخ بھی دی جا سکتی ہے۔ یہ اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ اگر کمیشن پہلی پیشی کے بعد آپ کی آپبیتی کو صحیح طور پر سمجھ نہ پایا ہو اور ان کو فیصلہ لینے میں مشکل پیش آ رہی ہو۔ آپ کو اس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ کے کیس کو وہ مزید بہتر طور سمجھنا چاہتے ہیں۔
کمیشن میں ملاقات کے دوران آپ کے مندرجہ ذیل حقوق ہیں:
-آپ اپنی بات چیت اپنی مادری زبان میں کر سکتے ہیں(یا پھر ایک ایسی زبان جس کو آپ اچھے سے جانتے ہوں)، انٹرویو کے دوران آپ کو ترجمان کی سہولت موجود ہوتی ہے۔
-کمیشن میں انٹرویو کے دوران کی جانے والی بات چیت اور معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے(یعنی کہ ان میں سے کسی بات کو بھی وہ آپ کے ملک کے احکام کے ساتھ متبادلہ خیال یا فراہم نہیں کی سکتی )۔
- -آپ ایک وکیل کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
-اگر آپ کو ترجمان کی سمجھ نہیں آرہی تو آپ اس کے بارے میں اگاہ کر سکتے ہیں۔
-آپ انٹرویو کے دوران بریک بھی لے سکتے ہیں۔
-کسی خاص وجہ سے آپ انٹرویو کے دوران اس کو ختم بھی کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر اگر کسی کو طبی مسلّہ ہو جائے)۔
-جو کچھ بھی آپ نے انٹر ویو کے دوران کہا ہے اس کو دوبارہ سے پڑھنے کا اور اگر اس میں کو ئی غلطیاں ہو تو ان کو درست کرنے کا۔
اصل میں جب آپ بین الاقوامی پناہ کی درخواست ڈالتے ہیں تب سے لے کر فیصلے تک ایک مہینے کا وقت لگنا چاہیے۔ لیکن حقیقت میں اس سارے مرحلے میں کافی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، اور یقین یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنا وقت لگ سکتا ہے۔
خیال کریں
جب تک آپ کا بین الاقوامی پناہ کی درخواست کا کیس ختم نہیں ہو جاتا تب تک آپ کے عارضی پناہ کا رہائشی پرمٹ جائز رہتا ہے۔
اگر کمیشن کی جانب سے آپ کو نفی میں جواب ملتا ہے تو آپ عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں ۔ جب تک عدالت میں آپ کا کیس چلتا رہے گا ،آپ کے پاس پناہ کا عارضی رہائشی پرمٹ دوربارہ بنوانے کا حق رہے گاجس کی معیاد ہر بار چھ ماہ کی ہوتی ہے۔ عدالت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کو کس قسم کا رہائشی پرمٹ اور سٹیٹس دیا جائے(جیسے کہ مہاجر کا سٹیٹس، نجی مہاجر کا سٹیٹس، خاص قسم کے تحفظ کا پرمٹ، یا پھر طبی مقاصد کا پرمٹ)، عدالت نفی میں بھی جواب دے سکتی ہے۔ اگر عدالت نفی میں فیصلہ سنا دیتی ہے تو پھر آپ دوبارہ سے بین الاقوامی پناہ کی درخواست ڈال سکتے ہیں ، اسے دوبارہ سے درخواست دینا کہا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے اگر آپ کے پاس کچھ نئی ایسی وجوہات ہیں جن کی بنیادپر آپ کو بین الاقوامی پناہ کی درخواست دوبارہ جمع کروانے کا حق ہے۔آپ سپریم کورٹ میں بھی اپیل کر سکتے ہیں ۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے سے عدالت کا نفی کا فیصلہ خود بخود معطل نہیں ہوتا ، اس لیے اس میں اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ملک چھوڑنے کاحکم بھی دے سکتے ہیں!
اگر چہ آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو پھر بھی آپ ایک وکیل کی مدد سے اپیل کر سکتے ہیں، اس سروس کو مفت قانونی مدد کہا جاتا ہے، اس کی وجہ سے حکومت آپ کے وکیل کی فیس ادا کرتی ہے۔ اس طرح کی مدد میں آپ کا وکیل آپ سے کچھ کاغذات پر دستخط کروائے گا جس میں آپ اس بات کی نشاندہی کریں گے کے آپ کے پاس اس مقصد کے لیےمعاشی ذرائع نہیں ہیں۔
اگر آپ ذاتی طور پر کسی وکیل کو نہیں جانتے ، تو آپ اپنی قریبی عدالت کی مدد سے وہاں موجود فہرست میں سے دستیاب وکیل کو چن سکتے ہیں ، اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ اپنے شہر میں موجود اے آر سی آئی کی مدد لے سکتے ہیں ، وہ آپ کو آپ کے شہر میں قانونی مدد حاصل کرنے کے قریبی دفتر کی اگاہی دیں گے۔
میں آپ اپنے شہر میں موجود تمام قانونی سروسز کی فہرست حاصل کر (https://www.jumamap.it/ )کی ویب سائٹ پر بھی Jumamap.it