داخلے کے ویزا سے مراد ہے: وہ اجازت جو سفارت خانہ یا پھر متحدہ دفتر جاری کرتا ہے جس سےکوئی شنجن میں یا اطالوی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ویزا پاسپورٹ کے اوپر یا پھر کسی اس کے متبادل جائز دستاویز پر لگایا جاتا ہے ۔
تمام وہ شہری جو یورپین یونین کا حصہ نہیں ہیں یا پھر بنا ریاست کے لوگ، جو اٹلی میں داخل ہونا چاہتے ہیں مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے:
-گود لینے کے لیے، کاروبار، علاج معالجہ کے لیے ،سفارتی مقاصد ،خاندانی مقاصد ، کھیلوں اور مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ، دعوت کے طور پر ،ذاتی کاروبار کے لیے ، نوکری کے حوالے سے ، مشن کے لیے، مذہبی مقاصد کے لیے ، کانفرنس کے لیے ، رہائشی مقاصد کے لیے ، ریسرچ کے لیے، پڑھائی ، ایئرپورٹ ٹرانزٹ کے لیے، ٹرانزٹ ، ٹرانسپورٹ ، تفریح اور سیر، چھٹیوں اور کاروبار، اور رضاکارانہ کاموں کے لیے ۔
جو کوئی بھی اٹلی میں بنا ویزا کے داخل ہوتا ہے مندرجہ ذیل نقاط کی بنا پر اس کو واپس نہیں بھیجا جا سکتا:
-اگر اس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہو یا پھر اس کے فوائد حاصل کر رہا ہو؛
-اگر وہ 18 سال سےکم عمر ہیں، اور وہ ماں باپ اور رضائی والدین کی سرپرستی کے بغیر ہیں؛
-اگر اس کے پاس انسانی ہمدردی کا عارضی تحفظ موجود ہے؛
-اگر اس کے پاس خاص وجوہات کے حوالے سے عارضی تحفظ موجود ہے ؛
-اگر وہ حاملہ ہے، اور بچے کے جنم سے چھ ماہ تک
ایک بار جب کنٹرول مکمل ہو جاتا ہے تو، ایئرپورٹ پولیس والے اس کے پاسپورٹ پر ٹرانزٹ کی جگہ اور تاریخ کی مہر لگاتے ہیں ۔
خیال رکھیں: اگر کوئی غلط بیانی کرتا ہےیا پھر جعلی کاغذات پیش کرتا ہے تو اس کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس کی درخواست کو بھی منسوخ کردیا جائے گا ۔
