اکثر پوچھے جانے والے سوالات – معذوری کی قبولیت

یا آپ ایک ایسے شخص ہیں جو ایک ایس معذوری میں مبتلا ہیں جو آپ کو آج کی دنیا کی روزمرہ کی مصروفیات میں دقت کا باعث بنتی ہے؟

اٹلی میں آپ معذوری کی قبولیت کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں(قانون 104/1992)اور یا پھر اگر بینائی یا سننے کا مسئلہ درپیش ہو تو مختلف قسم کی مالی امداد حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس صفحے پر ہم آپ کو بیان کریں گے کہ آپ کس طرح سے درخواست پیش کر سکتے ہیں۔

ئیں ہم معذوری (یا اس کے بجائے: معذوری کی حالت) کے بارے میں بات کرتے ہیں جب ایک شخص، طویل عرصے تک، جسمانی، ذہنی، فنی، اعصابی ترقی یا حسی خرابی کا شکار ہو جس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی  میں کچھ سرگرمیاں انجام دینا زیادہ دشوار ہو جاتا ہے (مثلاً کام کرنا، حرکت کرنا یا اپنا خیال رکھنا)۔ یہ مشکلات مختلف نوعیت کی رکاوٹوں کے ساتھ تعامل کی وجہ سے ہیں (مثال کے طور پر تعمیراتی رکاوٹیں، سماجی رکاوٹیں…)۔

 

اٹلی میں، معذوری کو عوامی کمیشن کے ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے: ضرورتمند شخص کو اس کی درخواست پیش کرنی ہوتی ہے۔ 

 

ضرورتمند شخص کے لیے کمشن جسمانی، ذہنی یا حسی خرابیوں (سول معذوری،  نابینا پن، بہرا پن وغیرہ) کو مدنظر رکھتے ہوئے  کسی بھی امداد کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے اور اس بات  کا اندازہ کرتا ہےکہ اس فرد کو کس قسم کی ضرورت ہے(سماجی تشخیص، قانون 104/1992)۔

معذوری کی دو شناختیں، جو عام طور پر ایک ساتھ ہوتی ہیں، اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی اس میں شامل کرتی ہیں۔

معذوری کی دو شناختوں کی درخواست کرنا بہت اہم ہے کیونکہ یہ مختلف فوائد جیسے کہ معاشی مدد، دیگر امداد، صحت، اسکول یا کام پر مدد حاصل کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔

معذورلوگ اس کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں (قانون 104/1992) اور یا پھر معذوری، نابیناپن، یا بہرا گونگاپن:

 

اطالوی شہریت جو اٹلی میں رہائش پذیر ہوں۔

یورپین یونین کے شہری جو اٹلی میں رہائش پذیر ہوں اور انہوں نے اطالوی رہائش کی بلدیہ میں اندراج کروایا ہو۔

وہ غیرملکی جو یورپین یونین کے ممالک سے نہ ہوں لیکن ان کے پاس اٹلی کا رہائش پرمٹ ہو جس کو کم از کم ایک سال ہو چکا ہو۔

پ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکورٹی (آئی این پی ایس میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔جو کہ ایک اہم عوامی ادارہ ہے جو اٹلی میں کام کرنے والے یا اپنے آپ کو مشکل میں پانے والوں کے لیے پنشن، فوائد اور معاشی امداد سے متعلق ہے۔ اس کی درخواست آن لائن آئی این پی ایس کی ویب سائٹ پر پیش کی جا سکتی ہے، یا پھر پاتروناتو یا کسی ایسوسیشن کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔

 

درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار شروع کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ زیل مراحل پر عمل کرنا ہو گا:

 

1.سب سے پہلے آپ کو اپنے خاندانی ڈاکٹر کےپاس جانا ہو گا، اور اس کو آئی این پی ایس کو ایک تعارفی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھیجنا ہو گا۔ اس سرٹیفکیٹ میں وہ آپ کی ذاتی معلومات، ٹیکس نمبر، آپ کی بیماری کی تفصیل بیان کرے گا۔ آپ کا ڈاکٹر اس کو آنلائن پر کرے گا، اور آئی این پی ایس کے دفاتر کو بھیجے گا، اور آپ کو سرٹیفکیٹ ک رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ایک رسید دے گا۔

 

2-میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد، آپ کو اصل درخواست جمع کرانی ہوگی۔ آپ یہ دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:

 

-آن لائن آئی این پی ایس کی ویب سائٹ پر۔اس ویب سائٹ میں داخل ہونے کے لیے آپ کے پاس ایس پی آئی ڈی کی آئی ڈی (عوامی ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی سسٹم)، سی آئی ای (الیکٹرانک آئی ڈی کارڈ 0۔3) یا پھر سی این ایس(نیشنل سروس کارڈ)کا ہونا ضروری ہے۔ ان سروسز کے لیے یہاں کلک کریں۔

-پاتروناتو یا ایسوسیشن کے ذریعے (آن دفاتر کی فہرست کے لیے کلک کریں 

https://www.jumamap.it/wp-content/uploads/Sportelli-disabilita-JumaMap-8-aprile-2025.xlsx

 

یاد رکھیں کہ آپ خاص طبی دستاویزات یہاں اس کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔

 

توجہ فرمائیں:سوشل معذوری کی درخواست جمع کروانے کے لیے ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کی معیاد 90روز کی ہوتی ہے۔

 

3- جانچ پڑتال کرنے کے بعد کمشن فیصد کے حوالے سے معذوری (معذوری، نابینا پن یا بہرا گونگاپن)اور نابیناپن کی حالت (کم وبیش یا مکمل طور پر) یا پھر بہرا گونگاپن اور یا پھر اس کی معذوری کے حوالے سے اگر اس کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ کی ضرورت درپیش رہائی تفصیل کی رپورٹ مہیا کرتا ہے۔اس معذوری کی رپورٹ (قانون 104/1992)اس شخص کی معذوری کے ہونے اور اس کی حالت کی حد بھی لکھی جاتی ہے۔

کمشن آپ کو رپورٹ ارسال کرتا ہے لیکن آپ آئی این پی ایس کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

پ کام ڈاکٹر (چاہے وہ اس ڈاکٹر سے فرق ہو جس نے آپ کو سرٹیفکیٹ بنا کر دیا ہو)ان کو گھر پر آنے کی درخواست بھیج سکتا ہے۔ پانچ دن کے اندر وہ تاریخ اور وقت کی اطلاع دے دیتے ہیں کہ وہ کب آپ کے گھر آئیں گے۔

کچھ رپورٹس کی کچھ عرصے کے بعد دوبارہ جانچ پڑتال ہوتی ہے(ایک دویا تین۔۔۔ سال کے بعد)۔ رپورٹ میں لکھا جاتا ہے کہ معذوری کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی یا نہیں۔اگر معذوری کی نوعیت ایسی ہو جو وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہو تو اس رپورٹ میں دوبارہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے کی تاریخ لکھی ہوتی ہے۔

اس طرح کی نوعیت میں آئی این پی ایس آپ کو دوبارہ طلب کرنے کے لیے خود رابطہ کرتا ہے۔آپ کو علاج کرنے والے ڈاکٹر کے پاس سرٹیفکیٹ کے لیے نہیں جانا ہو گا۔سرٹیفکیٹ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے سارے طبی دستاویزات جمع کروانے ہوں گے، اور آپ کو نئی رپورٹ دی جائے گی۔

یاد رکھیں کہ جب تک نئی جمع کروائی گئی درخواست کی جانچ پڑتال کے دورانیہ میں آپ کا پہلے والا سرٹیفکیٹ قابل قبول رہے گا۔

گر وقت کے ساتھ آپ کی معذوری کی نوعیت سنگین ہونا شروع ہو جائے تو آپ ماہرین کی رپورٹ کے ساتھ دوبارہ جانچ پڑتال کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

اس کا طریقہ کار بلکہ پہلے والے مراحل کی طرح ہوتا ہے:

تعارفی سرٹیفکیٹ،  درخواست، جانچ پڑتال اور وزٹ۔

معذوری کی نوعیت کے مطابق مختلف قسم کی امداد فراہم کی جاتی ہیں لیکن کچھ معاملات میں کچھ مزید عناصر کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے (عمر، آمدنی۔۔۔) 

جہاں تک معذوری (سوشل معذوری، نابینا پن، بہرا پن) والوں کو پنشن، الاؤنسز اور معاوضے فراہم کیے جاتے ہیں۔

پینشن: اگر آپ کی معذوری 100فیصد ہےاور آپ 18 سال سے زائد کے ہیں، چاہے آپ جزوی یا مکمل نابینا بھی ہیں تو آپ کی ذاتی سالانہ آمدنی اس حد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے (تقریبا» 

19500 یورو)۔

الاؤنسز: اگر آپ کی معذوری 74سے 99 فیصد کے درمیان میں ہےاور آپ کی عمر 18 سال سے زائد ہےاور اگر آپ کی ذاتی سالانہ آمدنی 5400 یورو سے کم ہے۔

پرسنل اسسٹنٹ کا الاؤنس:عمر اور ذاتی سالانہ آمدنی کا تعین کیلئے بغیر اگر آپ خود سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں پھر آپ کو مکمل اسسٹنٹ کی ضرورت ہے۔ اگ آپ مکمل طور پر نابینا ہیں تو بھی آپ پر یہ لاگو ہوتا ہے۔

حاضری کا الاؤنس: یہ نابالغ بچوں کے لیے ہے جو معذورہوں اور وہ اسکول یا پھر اپاہجوں کے سینئر میں جاتے ہوں۔

 

جبکہ معزوری (قانون 104/1992) اگر ان کو سنگین حالت میں تسلیم کیا جائے تو مندرجہ زیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:

-ایک نابالغ کو اسکول کے لیے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؛

-کام کی جگہ پر فوائد حاصل ہو سکتے ہیں(کام سے جانے کی اجازت، دیگر فوائد، کام کرنے کی جگہ کا چناو، رات کے کام سے انکاری۔۔۔)

-ٹیکس میں کمی کا بھی دروازہ کھلتا ہے(جیسے کہ دوائیوں کی قیمت میں کمی، مختلف قسم کی امداد، اسیسٹینس، گاڑی)۔

معذوری کی نوعیت کو تسلیم کرنے کے لیے بلدیہ کی سوشل سروسز موجود ہوتی ہیں جو مختلف امداد میں پیش رفت رہتی ہیں۔

مددگار دستاویزات

ٹوٹوریل:سول معذوری کے طبی دستاویزات کو کیسے اٹیچ کیا ج سکتا ہے ٹوٹوریل۔
طبی دستاویزات کو اٹیچ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.

Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:

  • Ascolto e supporto da remoto
  • Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
  • Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)

JumaMap کیا ہے؟

JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔

آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it

ویلکم سینٹر

اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:

پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک

بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک

ڈیجیٹل مدد

منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30

پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں کے لیے ٹول فری نمبر

معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)

یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it

معذوری کے ساتھ مہاجر افراد کے لیے ٹول فری نمبر

NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome

نابالغ اور نوجوان مہاجرین کے لیے معاونت اور گفتگو کی جگہ

U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔