جی ہاں ۔ اٹلی میں حمل کے 90دنوں کے اندر اندر خواتین رضاکارنہ حمل کے خاتمے کی درخواست کر سکتی ہیں اگر ان کو طبی، معاشی ، سماجی یا خاندانی مسلۂ درپیش آ رہا ہو۔ 1978سے اس مداخلت کو قانون 194/78 کے ذریعے منظم کیا گیا ہے۔
پہلے 90 دنوں کے اندر، آپ کی آخری ماہواری کے پہلے دن سے حساب لگا یا جاتا ہے ، اور پھر آپ حمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ مداخلت ہمیشہ رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتی ہے، اوریہ مکمل طور پر مفت ہے۔
حمل کے ٹیسٹ کے مثبت نتائج کے ساتھ (آپ اسے ہر فارمیسی اور بہت سی سپر مارکیٹوں میں خرید سکتے ہیں) آپ فیملی کونسلنگ سینٹر یا ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں۔ آپ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر کلینکس کی فہرست بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Documento/certificato اس کے بعد ڈاکٹرآپ ایک دستاویز/سرٹیفکیٹ
جاری کرے گا جو آپ کی حمل کو ختم کرنے کی خواہش کی تصدیق کرےگا۔
براہ کرم نوٹ کریں: کوئی بھی ڈاکٹر یہ سرٹیفیکیشن بنا سکتا ہے: کلینک کا ڈاکٹر، فیملی ڈاکٹر، یا کوئی دوسرا ڈاکٹر جس پر آپ بھروسہ کرتے ہوں۔
ابتدائی انٹرویو میں، ڈاکٹر اسقاط حمل کے ممکنہ متبادل حل کی وضاحت کرتا ہے اور آپ کو آپ کے حقوق سے آگاہ کرتا ہے، پھر وہ دستاویز جاری کرتا ہے جو حمل کو ختم کرنے کی خواہشمندی کی تصدیق کرتا ہے اور جس پر آپ کے دستخط بھی ضروری ہیں۔ دستاویز/سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کوئی خاص ٹیسٹ (مثلاً الٹراساؤنڈ) ضروری نہیں ہوتا۔
ڈاکٹر کے ساتھ معلوماتی انٹرویو کے بعد، آپ کو اسقاط حمل کروانے سے پہلے 7 دن انتظار کرنا ہوتا ہے، جب تک کہ کوئی خطرے کی بات نہ ہو: اس صورت میں ڈاکٹر فوری طور پر سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے، جس کے ذریعے آپ اسقاط حمل کی تکمیل کے لیے فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اٹلی میں اسقاط حمل 1978 سے قانونی ہے۔ اس کے باوجود، اٹلی میں اسقاط حمل تک رسائی مشکل ہے کیونکہ ضمیر کی ملامت کرنے والے گائناکالوجسٹ، یعنی وہ لوگ جو حمل کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ اٹلی میں، ڈاکٹروں، اینستھیٹسٹ اور پیرا میڈیکس جواپنے ایمان کی وجہ سے اسقاط حمل کا اعتراض کرنے والے ہیں، مجموعی طور پر ان کی تعداد 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
، اپنی کثیر الضابطہ ٹیم (ماہی امراض کے ماہر ، سماجی کارکن، ماہر نفسیاتIl consultorio کلینک
دائی، نرس)کے ساتھ ایک ایسی ٹیم ہے جو سرٹیفکیٹ اور مشورہ فراہم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہے۔ اس کے علاوہ یہ کلینک عام طور پر متعلقہ سہولت کے لیے ہسپتال میں پہلے سے بکنگ اور مانع حمل مشورہ بھی فراہم کرتا ہے۔
آپ اس سائٹ https://obiezionerespinta.info/ اپنے قریب ترین کلینک پرتلاش کر سکتے ہیں جہاں آپ کو ان ڈھانچوں سے رابطہ کرنے کے لیے قیمتی تجاویز بھی ملیں گی جو ضمیر کو ملامت کرنے والوں سے پاک ہیں۔
جی ہاں، بین الاقوامی قانون واضح کرتا ہے کہ خود مختاری اور جسمانی سالمیت کے حق کی تعمیل میں فرد کو اپنے جسم کے بارے میں فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔
کسی کو اس کی مرضی کے خلاف حمل پر مجبور کرنا، یا اسے غیر محفوظ اسقاط حمل کروانے پر مجبور کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بشمول رازداری، خود مختاری اور جسمانی سالمیت کے حقوق۔
اسقاط حمل تک رسائی کے حصول کے لیے خواتین، لڑکیوں اور دیگر لوگ جو حاملہ ہو سکتے ہیں کے حقوق کے تحفظ اور احترام سے منسلک ہے جو ان کو سماجی اور صنفی انصاف تک پہنچاتا ہے۔
مزید جاننے کے لیے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اکثر پوچھے گئے سوالات پڑھیں
حمل کے پہلے 90 دنوں میں اسقاط حمل کی اجازت ہے، جسے آخری ماہواری کے پہلے دن سے شمار کیا جاتا ہے۔ اس مدت کے بعد، یہ صرف ان صورتوں میں ممکن ہے جب عورت کی زندگی یا صحت کو شدید خطرہ ہو۔
ABORTO TERAPEUTICO90دن کے بعد ائی وی جی کو اسقاط حمل کا علاج
کہا جاتا ہے اور اس کی اجازت صرف مندرجہ ذیل صورتوں میں ہوتی ہے:
-عورت کی زندگی یا صحت کے لیے سنگین خطرے کے حالات کی موجودگی میں: مثال کے طور پر زچگی کی سنگین بیماری۔
-یا بچے کے ابتدائی مراحل کی بے ضابطگیوں یا خرابیوں کی موجودگی میں جو عورت کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سنگین خطرہ کا باعث بنتی ہے۔ ان پیتھالوجیز کا پتہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو کنسلٹنٹس کے تعاون یا مزید تشخیصی ٹیسٹوں کا استعمال کر سکتا ہے۔
حمل کو رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کے دو طریقہ کار ہیں۔ اگر آپ 49 دن ( 7 ہفتے) سے کم عرصہ سے حاملہ ہیں تو آپ جراحی اور فارماکولوجیکل طریقہ کر کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔ فارماکولوجیکل طریقہ کار اٹلی میں حمل کے ساتویں ہفتے تک کیا جا سکتا ہے، جراحی طریقہ کارساتویں ہفتے کے بعد سے چودھویں سے سولہویں ہفتے کے درمیان کیا جا سکتا ہے(تاہم یہ اسقاط حمل یا پھر ائی وی جی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)
– فارماکولوجیکل طریقہ کار
فارماکولوجیکل طریقہ کار میں 48گھنٹے کے وقفہ کے دورانیے میں دو دوایاں استعمال کرنی ہوتی ہیں:
میفیپریستونے(آر یو 486) اور ایک پروستالیندینا( میسوپروستولو یا جیمیپروسٹ)۔
گولی آر یو 486، دوائی میفیجین (میفیپروسٹون ) جوکہ ایکس لیجن «Pillola Ru486»
کمپنی کا ہے ، اور اس کا تجارتی نام ہے، یہ ایک ایسی دوائی ہے جو اپریشن کے بغیر سقاط حمل میں مدد دیتی ہے اور یہ قانون 194کے مطابق ہے۔
– جراحی کا طریقہ
جراحی اسقاط حمل آپریشن کے ذریعے جاری حمل کے خاتمے پر مشتمل ہے۔ زیادہ تر ہسپتالوں میں ایک دن ہسپتال کی بنیاد پر اسقاط حمل کرنا ممکن ہے، جن میں اسی دن مریض کو ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، عام طور پر آپریشن کے چند گھنٹے بعد۔ سرجری عام یا مقامی اینستھیزیا کے تحت، مسکن دوا کے ساتھ یا اس کے بغیر کی جا سکتی ہے۔ سب سے زیادہ استعمال شدہ طریقہ نام نہاد «ہائیسٹرو سکشن» یا «سکشن » ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں: حمل کے رضاکارانہ خاتمے کا تجربہ ہر صوبے میں یا ایک ہی علاقائی علاقے میں بھی مختلف ہو سکتا ہے۔
اسقاط حمل کروانے کے لیے آپ کے ساتھ آپ کے والدین یا سرپرست (یا والدین کے اختیار کا استعمال کرنے والا کوئی اور) کا ہونا ضروری ہے جسے آپ کے ساتھ دستاویز پر دستخط کرسکے۔
اگر آپ اپنے والدین/سرپرستوں سے اس کے بارے میں بات نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے، تو سب سے آسان کام کلینک جانا ہے۔ کلینک میں آپ کا سماجی کارکن اور ممکنہ طور پر ماہر نفسیات کے ساتھ ایک انٹرویو ہوگا، جو آپ کے ساتھ ممکنہ حل کا جائزہ لے گا اور نابالغ عدالت میں سرپرستی کے جج کے لیے ایک رپورٹ لکھے گا۔ جج بدلے میں اسقاط حمل کی اجازت جاری کرے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں: کسی بھی صورت میں، کوئی بھی آپ کے علم کے بغیر آپ کے والدین سے رابطہ کرنے کا مجاز نہیں رکھتا ہے: نہ ہی مشاورتی مرکز، نہ سرپرستی جج، اور نہ ہی وہ ہسپتال جہاں آپ اسقاط حمل کریں گے۔
اگر آپ اٹلی میں مستقل رہائشی اجازت نامہ کے ساتھ غیر ملکی شہری ہیں تو آپ کو حکومتی طبعی .(SSN) Servizio sanitario nazionale سہولیات میں اندراج کروانا ہو گا
اگر آپ کا حکومتی طبی سہولیات میں اندراج ہو ا ہو تو پھر آپ اءی وی جی (سقاط حمل )کی مفت سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس رہاءشی پرمٹ نہیں ہے اور آپ قانونی طور پر رہاءش پذیر نہیں ہیں تو آپ ایس ٹی حاصل کر سکتے ہیں۔(Straniero Temporaneamente Presente)پی کارڈ
اس کی معیاد6ماہ ہوتی ہے اور یہ سارے ملک میں کارآمد ہو تا ہے۔ اور اس کا حصول (اے ایس ایل) طبی سہولت کے ادارے یا پھر ہسپتال سے کیا جا سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، مائیگرنٹ انٹیگریشن پورٹل سے رجوع کریں۔
آئی وی جی سقاط حمل کے لیے یہ بھی ممکن ہے کہ نابالغ ہونے کو جاننے کے لیے مزید دستاویزات مانگے جا سکیں: اس صورت میں ، ہو سکتا ہے کہ مزید ٹیسٹ کیے جائیں ، جیسے کہ کلائی کے ایکس رے تا کہ مزید چھان بین کی جا سکے۔
براہ کرم نوٹ کریں: صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے حکام کو رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اٹلی نے ایک ترمیم کی منظوری دی ہے (ڈی ایل پی این آر آر، آرٹ 44)جو مخالفتِ انتخاب کے گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں میں خاندانی مشاورتی خدمات کے اندر سہولت فراہم کرتی ہے۔
ترمیم درحقیقت یہ فراہم کرتی ہے کہ علاقوں میں ، کلینک کی خدمات کو منظم کرتے ہوئے، «عوامی مالیات پر نئے یا زیادہ بوجھ کے بغیر، تیسرے زمرےکی شمولیت کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جو زچگی کی معاونت میں اہل تجربہ رکھتے ہیں»۔
اس کا بنیادی مطلب یہ ہے کہ پرو لائف (اینٹی اسقاط حمل) ایسوسی ایشنز، جیسے پرو ویٹا اور فامیلیا، ایسے ڈھانچے میں داخل ہو سکتی ہیں جہاں خواتین حمل کو ختم کرنے کا عمل شروع کر سکتی ہیں۔
اگر آپ ان سے نہیں ملنا چاہتے ، تو واضح طور پر بتائیں کہ آپ صرف طبی عملے (نرس، دائی اور ماہر امراض ) سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آئی وی جی (اسقاط حمل) صر ف پہلے 90دنوں کے اندر آپ کا حق ہے: اپنے قریب ترین مرکز سے رابطہ کریں:
مزید معلومات:
–حمل کے خاتمے سے پہلے ، دوران اور بعد میں: خود مختار اور معلوماتی سقاط حمل کی واضح اور تجرباتی ہدایات (اطالوی پروچوائیس نیٹ ورک)
–اعتراض مسترد: مہم(ایک اور کم نہیں)
–اٹلی میں کلینیکوں کی فہرست (وزارت صحت)
JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔
آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it
اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:
پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک
بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک
ڈیجیٹل مدد
منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30
معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)
یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it
NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome
U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔