یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے آپ اپنے خاندان کے افراد کو قانونی اور محفوظ طریقے سے بلا سکتے ہیں
مندرجہ ذیل خاندانی افراد کو خاندانی ملاپ کی دعوت دے سکتے ہیں:
ازدواجی رکن) شوہر یا بیوی( قانونی طور پر جن کی علیحدگی –نہ ہوئی ہو اور ان کی عمر اٹھارہ سال سے کم نہ ہویا پھر وہ قانونی طور پر ساتھی ہوں)اٹلی یا اٹلی سے باہر (, اطالوی شہریت نہ رکھتا ہو ،اور اٹلی میں رہائش پذیر نہ ہو ؛
-نابالغ أولاد، قدرتی ، لے پالک یا پھر زیر پرستی ، شادی بندھن یا اس کے بغیر بھی اور اس صورت میں کہ دوسرا سر پرست اس بچے /یا بچوں کو بھیجنے کے لیے رضامند ہو۔
بالغ اولادجو والدین کے خرچےپر ہواور اس کی کوئی جائز- وجہ ہو، یا پھر وہ خودکفیل نہ ہوں اور مکمل طور پر اپاہج ہوں۔
–والدین جو آپ کے خرچے پر ہوں، اور ان کی عمر 65برص تک ہو، اگر ان کے اور بچے نہ ہوں ،ان کے ملک میں یا پھر جس ملک میں وہ رہائش پذیر ہوں۔
-والدین جو آپ کے خرچے پر ہوں اور ان کی عمر 65سال سے زائد ہو، اگر ان کے اور بچے ہوں تو وہ اس چیز کا ثبوت دیں کہ وہ ان کی کفالت نہیں کر سکتے یا ان کو کوئی طبی مسلہ ہو۔
اگر آپ کی عمر 18سال سے کم ہے اور آپ تنہا ہیں، اور آپ اپنے والدین یا خاندان کے ان اراکین سے جدا ہو گئے ہیں جو آپ کا خیال رکھتے تھے، اور آپ کو اٹلی میں بین الاقوامی پناہ کا سٹیٹس مل گیا ہے، تو آپ اختیار رکھتے ہیں اپنے والدین کو خاندانی ملاپ کی دعوت دینے کا، لیکن اس کا تعین ان کی عمر اور طبی نوعیت پر ہے۔
جن لوگوں کے پاس بین الاقوامی پناہ کا سٹیٹس ہے ان کو خاندانی ملاپ کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت پڑتی
ہے:
رہائشی پرمٹ ۔جس کی معیاد باقی ہو یا وہ دوبارا نیا کروایا جا رہا ہو،اس صورت میں درخواست 60دن قبل جمع کروانا لازمی ہے ۔
پاسپورٹ یا پھر سفر کرنے کا اجازت نامہ(اگر ممکن ہو تو )
ایسے کاغذات جو دعوت دیے جانے والے سے اس کا رشتہ ثابت کر سکیں، یا پھر خاندانی سرٹیفیکیٹ(اگر ممکن ہو تو)
وہ لوگ جن کے پاس دوسری نوعیت کے رہائشی پرمٹ ہوں اور وہ اٹلی میں مقیم ہوں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سالانہ آمدنی اور رہایش کے قوانین کو پورا کریں۔
مختلف قسم کے رہائشی پرمٹ جو اپنے خاندان کے اراکین کو دعوت دے سکتے ہیں،اور ان کو کون سے دستاویزات کی ضرورت ہو گی، کی مزید معلومات کے لیے مندجہ ذیل لنک پر جائیں
یہ دو مراحل پر مشتمل ہے ۔۔۔ سب سے پہلے آپ کو امیگریشن دفتر سے نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروانی ہو گی، اور اس کے ملنے کے بعد
ویزا کی درخواست اس ملک میں اطالوی سفارتخانہ سے
جہاں سے اس فرد نے آنا ہو۔
نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ، آپ کے
پاس کیا :
ڈیجیٹل آئی ڈی جسے ایس پی آئی ڈی کہا جاتا ہے)وہ کسی-
بھی پوسٹ آفس کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہے)۔
-سولہ یورو کی ٹکٹ۔
-ایس پی آئی ڈی کی مدد سے مندرجہ ذیل ویب سائٹ میں داخل ہوں
www.nullaostalavoro.dlci.interno.it
آن لائن اس میں موجود فارم کو پر کریں اور پھر ٹکیٹ پر موجود کوڈ کو اس میں درج کریں جو آپ نے خریدا ہوا ہو۔
اس کے بعد اپ جس شہر میں مقیم ہیں اس کا ایمیگریشن دفتر آپ کو بلائے گا، اور آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات ساتھ لے کر جانا ہو گا۔
سولہ یورو کی ٹیکٹ جس کا نمبر اپ نے آن لائن دیا تھا درخواست بھجتے ہوئے
سولہ یورو کی ایک اور ٹیکٹ جو نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ کے اوپر کگایا جائے گا ۔
آپ کا رہائشی پرمٹ اور اس کی کاپی
اور ان لوگوں کے دستاویزات کی کاپیاں جن کو دعوت دی جا رہی ہو۔
اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ رشتہ ثابت کرنے کے لیے خاندانی سرٹیفکیٹ اور رہائشی سرٹیفکیٹ ہمرہ لائیں
یہ سرٹیفکیٹ آپ ذاتی طور پر خود سے بھی بنا کر لا سکتے ہیں۔
جب آپ کو نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ مل جائے ،تو آپ کو اصلی والا اپنے خاندان کے اراکین یا رکن کو بھیجنا ہو گا۔ جس کو وہ لے کر سفارتخانہ سے ویزا حاصل کرے گا۔ اس کی ڈیجیٹل کاپی امیگریشن آفس کی جانب سےپہلے سے سفارتخانہ کے پاس موجود ہوتی ہے۔
امیگریشن آفس کی جانب سے تحریری صورت میں اپ کو خاندانی رکن کو پیش کرنے کی تاریخ دی جائے گی
درحقیقت جب آپ کا خاندانی رکن اٹلی میں داخل ہوتا ہے تواٹھ دن کے اندر آپ کو اس کو امیگریشن آفس میں پیش کرنا ہوتا ہے اور اس کے رہائشی پرمٹ کی درخواست ڈالنی ہوتی ہے۔
اگرآپ نے درخواست ٹھیک طریقے سے پیش کی ہو اور اس میں کوئی مسلئہ نہ ہو تو عموماً نوے دن میں نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے ۔اگر کسی وجہ سے نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا تو اپ کے پاس اختیار ہے کہ آپ اپنی علاقائی عدالت میں اس کا مقدمہ جمع کروا سکتے ہیں ۔
قانونی طور پر تیس دن کے اندر ویزا دیا جاتا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ وقت لیا جا سکتا ہے۔
درخواست ڈالتے وقت تمام معلومات صحیح فراہم کریں، خاص کر نام اور تاریخ پیدائش ۔ نام اور تاریخ پیدائش وہی ہونی چاہیے جو پاسپورٹ کے مطابق ہے ۔
اپنے ملک کے بارے میں بتایں، اگر وہاں پر اطالوی سفارتخانہ نہیں ہے تو پھر دریافت کریں کہ آپ کہاں پر ویزا کی درخواست ڈال سکتے ہیں
بعد میں بھی ان کا ملک تبدیل ہونے کی درخواست کی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے امیگریشن آفس سے رابطہ کرنا ہو گا اور اس میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے ۔
جن کے پاس بین الاقوامی پناہ کا سٹیٹس ہوتا ہے ان کو سالانہ آمدنی ، رہائش اور طبی انشورنس کے کاغذات جمع نہیں کروانے پڑتے
نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے اس لیے لازمی ہے کہ اس کو چھ ماہ کے اندر اندر سفارتخانہ میں جمع کروادیا جائے۔اس بات کا خیال کریں کہ ویزا کی درخواست جمع کرواتے ہوئے تمام کاغذات مکمل ہوں، اور اگر سفارتخانہ آپ کو جواب نہ دے رہا ہو تو اے آر سی آئی کے ٹول فری نمبر، یا پھر علاقائی ایسوسیشنوں یاپھر کسی وکیل سے رابطہ کریں۔
کاریتاس کی سروسز جس کا الحاق یو این ایچ سی آر کے ساتھ ہےسے رابطہ کریں
Communitas e Unhcr – مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں: http://ricongiungimento.it/
کن دستاویزات کی ضرورت پڑتی ہے ؟ اطالوی سفارتخانہ دوسرے ممالک میں کے سیکشن سے معلومات حاصل کریں
جب آپ کو نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ مل جاتا ہے تو اس کے بعد اصلی والے کو اپنے خاندانی رکن کو ارسال کریں ۔ ایک دفعہ جب وہ اس کو حاصل کر لیتے ہیں تو پھر ان کو اس کے ساتھ ویزا حاصل کرنے کے لیے سفارتخانہ جانا ہو گا۔
اپ کے گھر والوں کے تمام دستاویزات کا ترجمہ اطالوی زبان میں ہو گااور ان کو لیگل کروایا جائے گا ۔
اگر اطالوی سفارتخانہ کو کسی بھی قسم کا دستاویز چاہیے تو وہ اس کا جواز رکھتے ہیں۔تما دستاویزات اصل اور ان کی کاپیاں ساتھ لے کر جائیں ۔ اصل دستاویزات آپ کو واپس کر دئیے جائیں گے جبکہ کاپیاں ویزا کے مقاصد کے لیے رکھ لی جائیں گی۔کسی قسم کی صرف فوٹو کاپیاں قبول نہیں کی جائیں گی ماسوائے اس شخص کے رہائشی پرمٹ اور پاسپورٹ کے جو اٹلی میں رہائش پذیر ہے ۔
اگر کسی کے اسم گرامی،نام کی فہرست، تاریخ پیدائش میں غلطی ، بیوی،شوہر،بچوں اور والدین کی پیدائش کی جگہ کی غلطیکی بنا پر نان ابجیکشن سرٹیفکیٹ تاخیر سے دیا جائے گا، اور یہ ایمیگریشن آفس کے ذریعے ہو گا۔ ویزا کی درخواست دیتے وقت اپنا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس صحیح والا دیں۔جع کوئی بھی اپنی درخواست بھیجتا ہے اسے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ای میل باقاعدگی سے دیکھتا رہے، کیونکہ سفارتخانہ تمام خط و کتابت اسی کے ذریعے کرتا ہے۔ اس بات کی بھی تاکید کی جاتی ہے کہ اگر آپ کے پاس موقع ہو تو آپ ریجسٹر میل بھی بھیج سکتے ہیں۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ مختلف قومی ایسوسیشنوں کو اور کسی وکیل کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر اپ ان اشخاصی کو رقم ادا کر رہے ہیں یا پھر کسی بھی ایجنسی کوپیسے دے رہے ہیں تو وہ ویزا حاصل کرنے کی گارنٹی نہیں ہے یا پھر اس سے خاندانی ملاپ کے مراحل کو کم کر دیا جائے گا ۔
ویزے کی معیاد ایک سال ہوتی ہے ۔
ڈی این اے کروانے کی صورت میں اے آر سی آئی کے ٹول فری نمبر یا پھر ایمیگریشن کی بین الاقوامی آرگنائزیشن او ایم آئی کے نمبر 003906441609.225
/233/260/210
اس ٹیسٹ کی لاگت 230 یوروفی کس ہے۔ اگر آپ اس ٹیسٹ کی قیمت ادا نہیں کر سکتے توآپ ان ایجنسیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں جو آپ اس قیمت کو ختم کرنے میں آپ کی ممد کریں گی۔
مزید معلومات کے لیے اور مدد حاصل کرنے کے لیے، اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہویا پھر آپ کے حقوق کو پامال کر ریا ہو، تو آپ اطالوی حدود میں موجود ایسوسیشنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر کسے وکیل کو پیسے دے کر بھی اس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
میں درخواست جمع کروانے اور معلومات کے لیے کس سے رابط کر سکتا ہوں ؟
بین الاقوامی پناہ کے متلاشی سے آر سی آئی کے ٹول فری نمبر پر رابط کر سکتے ہیں: 800905570
یا 00393511376335
یا پھر ای میل لکھیں
مزید معلومات کے لیے اور مدد حاصل کرنے کے لیے، اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہویا پھر آپ کے حقوق کو پامال کر ریا ہو، تو آپ اطالوی حدود میں موجود ایسوسیشنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر کسے وکیل کو پیسے دے کر بھی اس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کے خاندان کے اٹلی پہنچنے کے 48 گھنٹوں کے اندر، آپ کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں ان کی مہمان نوازی کی اطلاع دینی ہو گی۔
ان کی آمد کے آٹھ دنوں کے اندر، آپ کے خاندان کے اراکین کو امیگریشن ڈیسک پر خود کو ظاہر کرنا ہوگا جہاں انہیں خاندانی وجوہات کی بناء پر رہائشی اجازت نامہ کی درخواست کرنے کے لیے فارموں پر مشتمل کٹ دی جائے گی۔
یہ مواد اے آر سی آئی پالیرمو کے پورکو روسو کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔
JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔
آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it
اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:
پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک
بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک
ڈیجیٹل مدد
منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30
معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)
یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it
NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome
U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔