جی ہاں ! آپ شادی کر سکتے ہیں!
آپ کو سول سٹیٹ کے دفتر میں آپ کے پیدائشی ملک کے احکام کی جانب سے ، جس میں یہ بظاہر ہو کہ اس ملک کے قوانین کے مطابق آپ کی شادی ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے (جسے نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ -نولہ آؤستا کہا جاتا ہے)
خاص نوٹس: اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کے پیدائشی ملک کے احکام اس کے بارے میں کچھ بھی نہ جانیں ، تو جس جگہ آپ رہائش پذیر ہوں وہاں کی بلدیہ میں موجود شادی کے دفتر میں شادی کے علان کا اسٹام دستخط کے ساتھ جس کی معیاد چھ ماہ کی ہوتی ہے، جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ اسٹام پیپر مندرجہ ذیل دفاتر کر سکتے ہیں :
–عدالت میں دو گواہوں کے ہمراہ ذاتی طور پر اس بت کا اقرار کہ آج سے پہلے آپ کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔
–کسی پٹواری کے ذریعے دو گواہوں کی موجودگی میں جو اس بات کی گواہی دیں کہ آپ کے پاس وہ تما اختیارات ہیں جن کی وجہ سے آپ شادی کر سکتے ہیں۔
–سول سٹیٹ کے دفتر یا پھر کسی پٹواری سے اسٹام کے متبادل ایک ایسا سرٹیفیکیٹ بنوا سکتے ہیں جس میں آپ اس بات کا اقرار کریں کے آج س پہلے آپ کی شادی نہیں ہوئی اور آپ کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں ۔
جی ہاں ! آپ شادی کر سکتے ہیں!
سول سٹیٹ کے دفتر میں آپ اس بات کا اقرار کریں کے آج س پہلے آپ کی شادی نہیں ہوئی اور آپ کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں ، اور آپ کی شادی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ (نان ابجیکشن سرٹیفیکیٹ -نولہ آؤستا)
اٹلی میں یواین ایچ سی آر ارگنائزیشن اس بات کا جواز رکھتی ہے کہ بین القوامی پناہ یافتا کو یہ سرٹیفیکیٹ دے سکتی ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان کی شادی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔
1-عدالت یا پٹواری کی جانب سے ایک اسٹام پیپر جس پر دستخط چھ ماہ کے عرصہ کے دورانیہ میں ہوں اور یہ اصل ہو۔
یہ اسٹام پیپر آپ مندرجہ ذیل طریقہ اور جگہوں سے حاصل کر سکتے ہیں:
–عدالت میں دو گواہوں کے ہمراہ ذاتی طور پر اس بات کا اقرار کہ آج سے پہلے آپ کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔
–کسی پٹواری کے ذریعے دو گواہوں کی موجودگی میں جو اس بات کی گواہی دیں کہ آپ کے پاس وہ تما اختیارات ہیں جن کی وجہ سے آپ شادی کر سکتے ہیں۔
–سول سٹیٹ کے دفتر یا پھر کسی پٹواری سے اسٹام پیپر کے متبادل ایک ایسا سرٹیفیکیٹ بنوا سکتے ہیں جس میں آپ اس بات کا اقرار کریں کہ آج سے پہلے آپ کی شادی نہیں ہوئی اور آپ کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں ۔
2-بین القوامی پناہ یافتہ ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی۔
3-رہائشی پرمٹ کا کارڈ جس کی معیاد ابھی باقی ہوکی کاپی۔
4-شریک حیات جس سے شادی کرنی ہو کے کسی ذاتی قانونی دستاویز کی کاپی۔
Via Leopardi 24, 00185 Romaآپ اپنے دستاویزات پوسٹ کے ذریعے یو این ایچ سی آر کے مندرجہ ذیل پتہ پر ارسال کر سکتے ہیں،
پر بھیج سکتے ہیں۔(unhcr@pec.it)یا پھر آپ ان کی رجسٹرڈ ای میل ایڈریس
Largo Leopardi, 22, 00185 Romaاس کے علاوہ ، آپ براہراست یو این ایچ سی آر کے دفتر میں اپنے دستاویزات لے کر جا سکتے ہیں۔
(https://www.unhcr.org/it/chi-siamo/contatti/ )آپ ان کے اوقات کے بارے میں ان کی ویب سائٹ میں
معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپنا موبائل نمبر اور گھر کا پتہ جہاں آپ نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں بالکل ٹھیک ٹھیک لکھیں اور گھر کے
باہر جو گھنٹی کے بٹن کے اوپر نام لکھا ہوا ہے اس کو بھی ضرورتحریر کریں تا کہ وہ آپ تک ہی پہنچایا جا سکے۔
آپ عدالت میں اپیل کر سکتےہیں۔ جس میں جج آپ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے فیصلہ کر ے گا کہ آپ کی شادی میں کوئی رکاوٹ ہے یا نہیں اور اگر نہیں ہو گی تو سول سٹیٹ کے دفتر کو حکم دے گا کہ وہ آپ کی شادی کا علانیہ شائع کرے۔