جی ہاں، آپ رہائش کی بنا پر شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں (فطرتی طور پر)
تقاضے:
-اٹلی میں کم از کم پانچ سال سے رہائش پذیر ہوں۔
-مہاجرین کا رہائشی اجازت نامہ کا کارڈ جس کی معیاد باقی ہو (یا پھر اگر وہ دوبارہ بنانے کے لیے جمع کروایا ہو تو پرانہ کارڈ اور نیابنوانے کی رسید پاس ہو)
-مہاجر تسلیم ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی
– کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، دستخط کی تصدیق کے ساتھ اور ٹِکٹ کے بغیر،عدالت یا بلدیہ سے، جو پیدائشی سرٹیفیکیٹ اور آپ کے پیدائشی ملک میں جرائم کے سرٹیفیکیٹ کی جگہ لے گا۔
-پچھلے تین سال کی آمدن اور ٹیکس کے کاغذات
جی ہاں، آپ رہائش کی بنا پر شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں (فطرتی طور پر)
تقاضے:
-اٹلی میں کم از کم دس سال سے رہائش پذیر ہوں۔
-ذیلی مہاجرین کا رہائشی اجازت نامہ کا کارڈ جس کی معیاد باقی ہو (یا پھر اگر وہ دوبارہ بنانے کے لیے جمع کروایا ہو تو پرانہ کارڈ اور نیابنوانے کی رسید پاس ہو)
-ذیلی مہاجر تسلیم ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی
– کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، دستخط کی تصدیق کے ساتھ اور ٹِکٹ کے بغیر،عدالت یا بلدیہ سے، جو پیدائشی سرٹیفیکیٹ اور آپ کے پیدائشی ملک میں جرائم کے سرٹیفیکیٹ کی جگہ لے گا۔
-پچھلے تین سال کی آمدن اور ٹیکس کے کاغذات
شہریت کی درخواست پیش کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مراہل سے گزرنا ہو گا:
ایس پی آئی ڈی کی آئی ڈی ہونی چاہئے۔ ایس پی آئی ڈی کی ایکٹیویشن مفت ہے، اٹیلین ڈیجیٹل ایجنسی کی ویب سائٹ میں موجود فہرست میں دیے گئےواجب پرووائڈر کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے (https://www.agid.gov.it/it/piattaforme/spid )
رجسٹر ہونے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کا ہونا لازمی ہے:
ایک ای میل ایڈرس، ایک موبائل نمبر ، ایک شناختی دستاویز، طبی کارڈ جس پر فیزیکل کوڈ موجود ہو۔
پورٹل میں داخل ہونے کےلیے
http://www.libertaciviliimmigrazione.dlci.interno.gov.it/it/servizi-online
‘کے Accedi con Spidمندرجہ بالا ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں’
بٹن کو دبائیں
کمپیوٹر میں دیا گئے فارم میں موجود تمام سوالوں کو پُر کریں:
-شناختی دستاویز
-پیدائش کا سرٹیفیکیٹ اور اپنے پیدائشی ملک سے احکام کی جانب سے جاری کردہ نامجرمانہ سرٹیفیکیٹ۔
لیول سے کم کا نہیں ہونا چاہیے۔B1-اطالوی زبان کا سرٹیفیکیٹ جو
-250یورو کی ادائیگی کی رسید۔
-16یورو کی پوسٹل ٹِکٹ۔
اس پوئنٹ پر آپ کی درخواست پریفیکچر تک پہنچے گی جو آپ کو ایک ملاقات کے لیے بلائیں گے۔
جی ہاں، اگر آپ کے پاس کسی بھی قسم کا رہائشی اجازت کا کارڈ (چاہے آپ نے بین القوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہو یا آپ کو مل چکی ہو )ہو تو آپ شادی کی بنا پر اطالوی شہریت کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
تقاضے:
-آپ اگر دو سال سے اطالوی سر زمین میں رہائش پذیر ہیں اور یا پھر اگر اٹلی سے باہر رہتے ہیں لیکن آپ کی شادی کو تین سال ہو چکے ہیں ۔
نوٹ: جس مدت کا بالاتر ذکر کیا گیا ہے وہ آدھی ہو جاتی ہے اگر شادی شدہ لوگوں کی اولاد ہو یا پھر انہوں نے بچوں کو گود لیا ہو۔
لیول سے کم تر نہیں ہونا چاہئے)B1-اطالوی زبان سیکھنے کا سرٹیفیکیٹ (جو
ایک بے وطن شخص(جو کہ یونانی لفظ آ-پولیس جس کا مطلب ہے بنا شہر کے) ایک ایسا شخص ہوتا ہے جس کے پاس کسی بھی ملک کی شہریت نہیں ہوتی۔ چند بے وطن اشخاص مہاجر بھی ہوتے ہیں ، لیکن تمام مہاجرین بے وطن نہیں ہوتے اور بہت سے بے وطن اشخاص نے کبھی بھی کوئی بارڈر پار نہیں کیا ہوتا۔
بے وطن ہونا کسی کی آپنی مرضی یا فیصلہ نہیں ہے ۔ ایک شخص مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک یا زیادہ کی وجہ سے بے وطن قرار دیا جا سکتا ہے:
-اگر کوئی بے وطن ماں باپ کی اولاد ہے یا پھر کسی ایسی وجہ کی بدولت وہ اپنے والدین کی شہریت نہیں حاصل کر سکتا یا سکتی ۔
-یا پھر کوئی ایک ایسے معاشرتی گروہ کا حصہ ہے جہاں امتیازی سلوک کی بنا پر اس کو شہریت نہیں دی جاتی۔
-یا پھر کوئی ایسا پناہ گزین شخص جس نے جنگ دیکھی ہو یا پھر فوج کی غلامی میں رہا یا رہی ہو۔
-یا پھر ایک ایسے سیاسی معاملے کی وجہ سے جس میں اگر ایک شخص کے پاس وہاں کی شہریت ہو لیکن اس ملک کا وجود ختم کر کے وہاں نئی قومی قوت قائم ہو جائے(جیسے کہ سابقہ یو ایس ایس آر اور سابقہ یوگو سلاویا)
-جب مختلف ریاستوں میں شہریت کے قوانین میں تضادات اور خامیاں پائیں جائیں۔
اٹلی میں دوطریقوں سے بےوطن شخص کے بارے میں فیصلہ ہوتا ہے۔
ایڈمنیسٹریشن کے طریقہ کار میں وزارت ِ داخلہ کو ایک رجسٹرد خط بھیجا جاتا ہے جس میں اس بات کی درخواست کی جاتی ہے کہ اس شخص کو بے وطن تسلیم کیا جائے مندرجہ ذیل دستاویزات کی بنا پر:
-پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
-رہائشی سرٹیفیکیٹ اور حکام سے منظور شدہ رہائش کی اجازات کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی
-ہر وہ دستاویز جو اس بات کی عکاسی کرتی ہو کہ یہ شخص بےوطن ہے(جیسے کہ قونسل اتھارٹی کی جانب سے دیئے گئے مستند کاغذات ، اور اگر ضروری ہو جس ملک میں وہ سب سے آخر میں رہائش پزیر ہوا ہو وہاں کے کاغذات کہ اس کے پاس وہاں کی شہریت نہیں ہے)۔
اگر آپ کے کاغذات کسی اور ملک سے آ رہے ہوں تو ان کا ترجمہ اور احکام سے ان کی منظور ی بہت ضروری ہے۔
ایڈمنسٹریشن صرف اسی صورت میں بے وطن ہونا تسلیم کرتی ہے جب ایک شخص نے تمام کاغذات قانون کے مطابق پیش کیے ہوں۔
اکژ اس سارے عمل کا دورانیہ دو سال کا ہوتا ہے۔
اگر ایڈمنسٹریشن آپ کی درخواست رد کردیتی ہے تو پھر آپ عدالت میں جج کے سامنے آپنا کیس پیش کر سکتے ہیں (پھر یہ عدالتی کاوائی کے زمرے میں آ جاتا ہے)
عدالتی کاروائی میں وکیل کا ہونا لازمی ہے۔ جو شخص وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتا وہ حکومت کے خرچے سے حکومتی وکیل کی مدد حاصل کر سکتا ہے۔
وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری ۔
یہ کیس ’خاص امیگیرشن ، بین القوامی پناہ ، اور یورپین یونین میں عام نقل حرکت ‘ کے حوالے سے خاص عدالت میں جو ان کیسز کو ہاتھ میں لیتا ہےاس شہر میں جہاں درخواست دہندہ رہائش پزیر ہو تا ہے ، میں جمع کروایا جاتا ہے۔
قانون رہائشی اجازت نامہ صرف اس درخواست دہندہ کے حق میں فراہم کرتا ہے جس کے پاس رہائشی پرمٹ موجود ہو۔ تاہم ، کچھ پولیس ہیڈ کوارٹرز ، ایک ایسی تشریح کی بنیاد پر جو ظاہر ہوتا ہے کہ بے وطن افراد کی حیثیت سے متعلق نیو یارک کنونشن کی تعمیل کرتے ہیں اور غیرمتحدہ افراد کے تحفظ سے متعلق یو این ایچ سی آر کی شمارہ میں موجود اشارے بھی ، کو رہائشی پرمٹ جاری کرتے ہیں وہ لوگ جن کے پاس اس وقت تک قیام نہیں ہے جب تک کہ آپ بےوطن ہونے کا پتہ لگانے کا مقصد زیر التواء طریقہ کار کا مظاہرہ کرسکیں ۔
اٹلی میں ، باضابطہ طریقہ کار کے ذریعے تسلیم کیے گئے بے وطن افراد کی تعلیم ، صحت ، کام اور ریٹائرمنٹ تک رسائی ہے۔اس کے علاوہ ان کا یہ حق بھی ہے:
-بے وطن ہونے کا 5سالہ رہائشی اجازت نامہ کا کارڈ
-سفر کرنے کے کاغذات