اس گائیڈ کا مقصد اٹلی میں صنفی منتقلی (یا «صنف کی تصدیق») کے بارے میں واضح اور جامع معلومات فراہم کرنا ہے، ٹرانسجینڈر لوگوں کے حقوق اور متعلقہ طریقہ کار پر، ایک جامع اور تنوع کے تناظر میں احترام کا خیال رکھتے ہوئے۔ گائیڈ استنبول کنونشن کا حوالہ دیتا ہے، جو صنف کو «معاشرتی طور پر بنائے گئے کرداروں، طرز عمل، سرگرمیوں اور صفات کے مجموعہ کے طور پر بیان کرتا ہے جنہیں کوئی معاشرہ مردوں اور عورتوں کے پورٹل Info Trans لیے مناسب سمجھتا ہے۔ اس صفحہ پر موجود معلومات کو
سے تیار کیا گیا ہے۔
ہر فرد کی اپنی ایک جنسی شناخت ہوتی ہے، جو مختلف اعناصر پر مشتمل ہوتی ہے: صنفی شناخت، صنفی اظہار، جنسی رجحان اور حیاتیاتی جنس۔
حیاتیاتی جنسی
حیاتیاتی جنس کی تعریف مختلف عوامل پر مبنی ہوتی ہے: جینیاتی ورثہ، جینیاتی اعضاء اور ہارمون کی پروفائل۔ پیدائش کے وقت مشاہدہ کردہ ان معیارات کی بنیاد پر، بچے کو مرد یا عورت کی جنس تفویض کی جاتی ہے۔ کچھ لوگ جینیاتی خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوسکتے ہیں جن کی وضاحت صرف مرد یا عورت کے طور پر نہیں کی جاسکتی ہے اور ایسے معاملات میں ہم انٹر جنس لوگوں کی بات کرتے ہیں۔
جنسی واقفیت
دوسری طرف، جنسی رجحان کسی شخص کی طرف جسمانی اور/یا جذباتی کشش کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنسی رجحان کی بہت سی قسمیں ہیں اور سب مناسب ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم جنس پرست رجحان سے مراد مخالف جنس کے لوگوں کی طرف پر کشش ہونا ہے، ہم جنس پرست (گے) رجحان ایک مرد کو دوسرے مردوں کی طرف راغب ہونے کی وضاحت کرتا ہے، جبکہ لیسبین دوسری عورتوں کی طرف راغب ہونے والی
عورت ہے۔بی جنسی رحجان والا شخص متعدد جنسوں کی طرف راغب ہوتا ہے ، جبکہ پان جنسی رحجان والا شخص جنس سے قطع نظر لوگوں کی طرف راغب ہو تا ہے۔
صنفی اظہار
صنفی اظہار وہ طریقہ ہے جس سے کوئی شخص روزمرہ کی زندگی میں رویے، ظاہری شکل، لباس، بالوں، میک اپ، جسمانی زبان اور آواز کے ذریعے اپنی جنس کا اظہار کرتا ہے۔ یہ اظہار ثقافت، جگہ اور وقت کی بنیاد پر مختلف ہوتا ہے۔
صنفی شناخت
صنفی شناخت سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے آپ کو اس صنف کے حوالے سے کس طرح بیان کرتا ہے جسے وہ محسوس کرتا ہے کہ وہ اس سے تعلق رکھتا ہے: کوئی شخص اپنے آپ کو مرد، عورت یا دونوں کے طور پر، یا ان دونوں کے علاوہ کسی اور جنس سے تعلق کے طور پر بیان کر سکتا ہے۔ تمام صنفی شناختیں فطری (عام) ہوتی ہیں۔
ٹرانس جینڈر سے مراد وہ لوگ ہیں جن کی جنس اور حیاتیاتی صنف کے درمیان مخالفت کا تجربہ کرتے ہیں۔ یعنی کہ جو صنفی شناخت اور/یا صنفی اظہار پیش کرتے ہیں جو پیدائش
کے وقت تفویض کردہ صنف سے مختلف ہوتی ہے،(اس کی تعریف جنسی تضادیا چس جنڈر کے طور پر کی جاتی ہے)۔چس جنڈر اس شخص کو کہا جاتا ہےجب اس کی صنف اس کی حیاتیاتی صنف سے مختلف ہوتی ہے: مثال کے طور پر ، وہ شخص جو عورت کی طرح محسوس کرتا ہے اور وہ خواتین کی جمسانی خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔
ٹرانس جینڈر ہونا کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک عام حالت ہے۔ کچھ ٹرانس جینڈر لوگ، لیکن سبھی نہیں، ایک مشتق حالت کے طور پر ایک غیر آرام دہ صورت حال کا تجربہ کر سکتے ہیں، اور ہارمونل علاج اور/یا جراحی مداخلتوں کے ساتھ، اپنے جسم پر مداخلت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تا کہ وہ اسے ایسا ہی محسوس کریں ، جیسا کہ وہ محسوس کرہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں: ٹرانسجینڈر کی اصطلاح جنسی کشش یا صنفی واقفیت کی نشاندہی نہیں کرتی ہے۔
کچھ ٹرانس جینڈر لوگ ہارمونل اور/یا جراحی جنس کی تصدیق کا عمل کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب کروانا ان کے لیے لازمی نہیں ہے۔ مزید برآں، اس کا طریقہ کار ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے، لیکن انفرادی ضروریات کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کا ہوتا ہے۔
ورلڈ ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ کی جانب سے (کئیر کے (WPATH)
معیارات) تجویز کردہ ہدایات موجود ہیں جو اس حوالے سے کام کرنے ولوں کے لیے عالمی معیارات کے مطابق ہارمون کے بارے میں ہدایات لیتے ہیں۔
صنفی منتقلی کے عمل کے دوران غیر لازمی نفسیاتی مدد بھی فراہم کی جا سکتی ہے جو صنفی شناخت کی اصطلاح کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں(اگر اسے کے بارے میں پیچیدگی پیش آ رہی ہو تو)۔
اس عمل کا دورانیہ ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے، جیسا کہ اخراجات، جوکہ کاسمیٹک کے طریقہ کار، ادویات اور قانونی مدد پر منحصر ہوتے ہیں۔
وہ شخص جو صنفی تصدیق کا طبی علاج کروانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ خصوصی مراکز سے رابطہ ویب سائٹ پر ایک فہرست موجو دہے جو تمام قومی طبی Infotrans.itکر سکتا
اداروں کی سہولیات کےبارے میں معلومات فرہم کرتی ہے، جو اٹلی میں موجود ہیں۔ اس کے حوالے سے تمام معلومات معلوم کرنے کے لیے اس سیکشن پر جائیں:
ہارمون تھراپی ایک ذاتی نوعیت کا صنفی تصدیق کا طریقہ کارہے۔
مردانہ علاج
مردانہ ہارمون کے علاج میں خواتین کی جنسی خصوصیات کو کم کردیا جاتا ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھا دیا جاتا جس کے ذریعے مرد انگی بڑھتی ہے۔ پہلی تبدیلیاں 3-6 ماہ کے بعد ظاہر ہوتی ہیں اور ان میں ماہواری کا بند ہوجاتی ہے ، آواز کی پیچ کم ہوتی ہے اور بالوں کی نشوونما شامل ہے۔
ڈی-مسکولینائزنگ تھراپی
یہ تھراپی اینٹی اینڈروجن ادویات کا استعمال کرکے مردوں کی جنسی خصوصیات کو کم کرتی ہے، جو ٹیسٹوسٹیرون کے اثرات کو روکتی ہیں۔ تھراپی میں بالوں کو کم کرنے میں کئی مہینے لگتے ہیں اور اس کے لیے الیکٹرولائسز جیسے متبادل طریقہ کار کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
نسائی تھراپی
نسوانی ہارمون کا علاج ایسٹروجن کیے طریقہ کار کے ذریعے خواتین کی جنسی خصوصیات کو ابھارتا ہے۔ ایسٹروجن جسم کی چربی کو دوبارہ تقسیم کرتے ہیں، چھاتیوں کو بڑھاتے ہیں اور اینٹی اینڈروجن کے ساتھ مل کر جلد کو ملائم بناتے ہیں۔
کے مطابق ، ہارمون کے علاج تک رسائی کے لیے مندرجہ ذیل WPATH
معیارات کو پورا کرنا ضروری ہے:
-نشان زد اور مستحکم صنفی تضاد؛
-علاج کے لیے باخبر رضامندی فراہم کرنے کی اہلیت؛
-اگر طبی اور/یا نفسیاتی صحت کے مسائل ممکنہ طور پر تھراپی کے نتائج میں مداخلت کر رہے ہیں، تو ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
-زرخیزی پر ہارمون تھراپی کے اثرات کو سمجھنا اور زرخیزی کے تحفظ کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا۔
صنفی اثبات کی سرجریوں میں جنسی خصوصیات کو تبدیل کرنے پر مشتمل ہوتا ہے جس کا مقصد اس شخص کی جسمانی شکل کو اس کی صنفی شناخت کے مطابق ڈھالنا ہوتا ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں: اٹلی میں آپ کو اپنی رہائش کے نزدیک کی عدالت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے (ایک استثناء ان لوگوں میں چھاتی بڑھانے کی سرجری ہے جنہیں پیدائش کے وقت مردانہ جنس تفویض کی گئی تھی)۔
3نومبر 1989کے وزارتی حکم نامہ کے مطابق بیرون ملک سرجری کروانے پر اگر وہ سرجری اٹلی میں نہ ہو سکتی ہو پر 80فیصد معاوضے کی درخواست کرنے کی اجازات ہوتی ہے۔ معاوضے کی درخواست کو قبول کرنا اے ایس ایل (لوکل ہیلتھ اتھارٹی) کے پاس ہوتا ہے۔ اور وہ اس کا جواب نفی میں دیں تو پھر عدالت میں اپیل کرنا لازمی ہوتا ہے۔
جی ہاں! بد قسمتی سے ، دنیا کے بہت سے ممالک میں ایل جی بی ٹی کیو ائی اے پلس کو تشدد، ظلم و ستم اور نا امتیازی سلوک کا شکار بنایا جاتا ہے، اور ان کے حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔
اٹلی میں آپ کو بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔ مزید جاننے کے لیے، اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔
مزید معلومات کے لیے:
-اے ار سی آئی کے پناہ گزینون اور اس کے متلاشیوں کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں
ٹول فری نمبر 800 905 570 / +39 351 137 63 35
(ووٹس آئپ یا لائکاموبائل) ان نمبروں پر پیر سے جمعہ تک صبح 10سے شام 5بجے تک جواب دیا جاتا ہے۔
numeroverderifugiati@arci.it آپ ای میل بھی بھیج سکتے ہیں
-ایل جی بی ٹی کیو ائی اے پلس لوگوں کے لیے وقف قانونی دفاتر کے نقشے سے مشورہ کریں(دفاتر کی فہرست)
براہ کرم نوٹ کریں: ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ امیگریشن دفاتر جانے سے پہلے کسی تحفظاتی ادارے (تنظیموں، انجمنوں) سے رابطہ کریں۔
جی ہوں، اٹلی میں ہر فرد کو قانون نمبر 1982/164 کے تحت ذاتی دستاویزات میں (رجسٹری ریٹی فیکیشن ) ترمیم کا حق حاصل ہے۔ رجسٹری ریٹی فیکیشن ذاتی ڈیٹا میں تبدیلی کی اجازت دیتی ہے، جیسے کہ نام اور جنس، اور خاص دستا ویزات میں صنف کی تبدیلی وغیرہ۔ پرائیوسی اور اصل صنفی شناخت کو ظاہر نہ کرنے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔
دستاویزات میں ترمیم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوبارہ تفویض کی درخواست کے ساتھ جنس کی تصدیق کے ساتھ ساتھ نفسیاتی تشخیصی ،طبی دستاویزات اور پیدائش کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جائے۔
ٹرانس جینڈر لوگ جنہوں نے بیرون ملک سرجری کروائی ہو وہ بھی اٹلی میں اپنے دستاویزات کی اصلاح کروا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کو امتیازی سلوک یا تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو آپ انسداد
امتیازی کےہیلپ ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کرونیکا دی اوردیناریو رازیسمو نے پورے اٹلی کے دفاتر سے رابطہ کیا ہوا ہے جو کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کا شکار ہونے والے لوگوں کی رپورٹنگ اور تحفظ کرتے ہیں۔درحقیقت ، امتیازی سلوک اور جبر کے واقعات اکثر با ر بار پیش آتے رہتے ہیں۔
Per saperne di più:
JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔
آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it
اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:
پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک
بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک
ڈیجیٹل مدد
منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30
معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)
یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it
NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome
U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔