ایک نابالغ غیر ملکی جو کسی کی سر پرستی میں نہ ہو(ایم ایس این اے) ایک ایسا غیر ملکی نوجوان ہوتا /ہوتی ہے جو اٹلی میں آیا /آئی ہوجو اٹھارہ سال سے کم ہو، جس
کے والدین نہ ہوں یا کسی بھی قانونی بالغ کی ذمہ داری میں نہ ہو۔ اگر آپ کسی کی سرپرستی کے بغیر ایک نابالغ غیر ملکی ہیں ، تو قانون یہ کہتا ہے کہ جب آپ
بارڈر پر پہنچ جاتے ہیں تو آپ کو واپس نہیں بھیجا جا سکتا، اور آپ کو اٹلی میں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ اس کے علاوہ اگر آپ اٹلی میں آتے ہیں تو آپ کے پاس یہ حق
ہے کہ آ پ کو استقبالیہ کے مرکز میں رکھا جائےآپ کو ہر قسم کی طبّی سہولت فراہم کی جائے گی اور آپ باقاعدگی سے سکول بھی جا سکتے ہیں۔
جب آپ اٹلی میں سمندری یا زمینی کے راستہ سے داخل ہوتے ہیں تو پولیس آپ کی شناخت کرتی ہے اور وہ آپ کی شناخت اور عمر کا تعین کر سکتے ہیں۔ جب
آپ کی شناخت کی جا رہی ہو اس دوران آپ کے پا س یہ حق ہے کہ آپ ثقافتی ثالث اور ترجمان کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کو ئی
دستاویزات ہیں (جیسے کہ پاسپورٹ ، شناختی ، اسکول کے کاغذات ، پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا کوئی اور کاغذات) چاہے ان کی معیاد ختم ہو چکی ہو، ان دستاویزات کو
ان آپریٹرز کے سامنے پیش کریں جو آپ کے ساتھ رابطے میں ہوں: ان دستاویزات کے ذریعے وہ آپ کی شناخت اور عمر کا تعین کر سکتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا
ہے کہ پولیس والے آپ کی شناخت کے لیے آپ کا پاسپورٹ لے لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کو اپنے دستاویزات دینے سے پہلے آپ ان کی ایک فوٹو
کاپی اپنے پاس بھی رکھیں۔
تو پھر آپ کا استقبالیہ کے مرکز کے آپریٹرز کے ساتھ اور ثقافتی ثالث کے ساتھ ایک انٹرویو ہو گا۔ اس انٹر ویو میں وہ آپ کی کچھ خاص معلومات حاصل کریں
گے (جیسے کہ آپ کس ملک سے آئے ہیں، عمر، خاندان ، آپ کی صحت کے بارے میں وغیر ہ وغیرہ)اور آپ کی ضرورت کے مطابق وہ آپ کی ہر ممکن مدد
کرنے کی کوشش کریں گے۔ جب یہ ثابت ہو جائے کہ آپ نا بالغ ہیں تو نابالغوں کی عدالت میں آپ کے بارے میں بتایا جائے گاکہ آپ ایک بنا سرپرستی کے
غیر ملکی نا بالغ ہیں(ایم ایس این اے)اور پھر آپ کے لیے ایک سرپرست /ٹیوٹر منتخب کیا جائے گا۔
سرپرست /ٹیوٹر ایک بالغ شخص ہوتا ہے جو عدالت کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے اور جس استقبالیہ کے مرکز میں آپ کو رہائش کے لیے بھیجا جاتا ہے وہ وہاں
سے نہیں ہوتا ۔ سرپرست /ٹیوٹر آپ کی قانونی طور پر عکاسی کرتا ہےاوراٹلی میں ثقاتی اور معاشرتی طور پر ماحول میں حصّہ لینے کے لیے قانونی طور پر کچھ خاص
کاموں میں آپ کی رہنمائی کرتا /کرتی ہے۔
خاص نوٹ: آپ کے پاس کسی سرپرست /ٹیوٹر کا ہونا آپ کے قانونی حق ہے اور اطالوی حکومت کا فرض ہے کہ وہ آپ کے لیے کسی کو منتخب کریں۔ قانون
کے مطابق اگر عدالت آپ کے لیے کسی سرپرست کا اہتمام نہیں کرتی تو پھر آپ جس استقبالیہ کے مرکز میں رہتے ہیں ان کو کسی سرپرست کا اہتمام کرنا ہو گا۔
آپ اپنے استقبالیہ کے مرکز کے آپریٹرز اور اپنے سرپرست/ٹیوٹرکے ساتھ مل کر مختلف آپشنز دیکھ سکتے ہیں :
-کم عمر والوں کے لیے رہائشی پرمٹ کی درخواست؛
-بین الاقوامی پناہ کی درخواست؛
-معاشرتی پناہ کے رہائشی پرمٹ کی درخواست؛
-خاندانی یا گود لینے کے حوالے سے رہائشی پرمٹ کی درخواست۔
کم عمر والوں کے لیے رہائشی پرمٹ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کی عمر 18سال سے کم ہوتی ہے۔ یہ درخواست براہراست امیگریشن کے دفتر میں نابالغ
درخواست دہندہ پیش کرے یا پھر کچھ خاص وجوہات کی بنا پر اپنے سرپرست /ٹیوٹر کے ساتھ، یا پھر جس استقبالیہ کے مرکز میں رہائش پذیر ہے۔ یہ رہائشی
پرمٹ اس کے بالغ ہونے تک کارآمد رہے گا۔
بین الاقوامی پناہ کی درخواست ان نوجوانوں کے لیے ہے جو کسی لڑائی جھگڑے ، تشدد، ظلم وستم یا دوسری قسم کے ناانسانی رویہ کی بنا پر اپنے ابائی ملک میں نہ جا
سکیں۔
آپ اپنے بین الاقوامی پناہ کی درخواست اپنے سر پرست /ٹیوٹر کے ہمراہ جو آپ کی اس پورے دورانیہ میں رہنمائی کرنے کے ساتھ امیگریشن کے دفتر (پولیس
سٹیشن)میں جمع کروا سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست ٹیریٹوریل کمیشن (سی ٹی) کے پاس بھیجی جائے گی جو آپ کو انٹرویو کے لے بلائیں گے۔ اس کے بعد
ٹیریٹوریل کمیشن یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کو ان میں سے کون سا رہائشی پرمٹ دیا جا سکتا ہے: ریفیوجی کا سٹیٹس، ریفیوجی کے ماتحت کا سٹیٹس، یا پھر سپیشل تحفظ
کا پرمٹ۔ اس پورے مرحلے میں کافی مہینے لگ سکتے ہیں۔
معاشرتی تحفظ کے حوالے سے رہائشی پرمٹ ان نابالغ نوجوانوں کو دیا جا تا ہے ہے جو تشدد، جسم فروشی ، غلامی یا اگر انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔
آپ اپنے سرپرست/ٹیوٹر کے ہمراہ امیگریشن کے دفتر میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ امیگریشن دفتر والے ساری چھان بین کے بعدشروع میں آپ کو چھ
ماہ کا رہائشی پرمٹ جاری کرے گاجس کی بعد میں ایک سال کے لیے معیاد بڑھائی جا سکتی ہے۔
خاندانی حوالے سے رہائشی پرمٹ مندرجہ ذیل صورتوں میں نابالغوں کو دیاجاتاہے:
-اگر وہ کسی اطالوی شہریت کے یا کسی غیر ملکی شہری جس کے پاس تمام کاغذات ہوں اور وہ اس کے سرپرست کے ہمراہ رہتا ہو کی سرپرستی میں ہو۔
-اگر آپ کو چوتھے درجے کی رشتہ داروں میں سے کسی کی سپردگی میں دیا گیا ہو(بہن/بھائی، نانا/نانی ، دادا/دادی، چاچا، ماموں، پھوپھو، خالہ، کزنز)۔
اس سارے مرحلے میں نابالغ کے ساتھ اس کا انتخاب احتیاط کے ساتھ کیا جاتا ہے اور دوسرے رہائشی پرمٹوں کی طرح اس کی درخواست بھی امیگریشن کے
دفتر میں جمع کروائی جاتی ہے۔
جب ایک بنا سرپرستی کے نابالغ اٹھارہ سال کا ہو جاتا ہے، تو اس کی نابالغ عمر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے 18سال کے ہونے سے پہلے اس کے سرپرست/ٹیوٹر اور
سوشل سروسز کی معاونیت کے ساتھ مندرجہ ذیل دو نکات میں سے چناؤ کرنا ہوتا ہے:
-انتظامی تسلسل کے ذریعے اس کے نابالغ والے حقوق کی معیاد 21سال کی عمر تک کر دی جاتی ہے۔ اگر اس کو یہ موقع میسر کیا جاتا ہے تو پھر اس کی ثقافتی اور
معاشرتی طور پر اطالوی ماحول میں حصّہ لینے کی مدد کی معیاد اور سہولیات میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
-اس کے نابالغ ہونے والے رہائشی پرمٹ کو تعلیمی پرمٹ یا پھر کام تلاش کرنے کے پرمٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں ، اس کے تعلیمی
سرٹیفیکیٹ یا پھر کام تلاش کرنے والے ادارے میں اندراج کے کاغذات کی ضرورت پڑے گی۔
جی ہاں ، آپ یورپ کے کسی اور ملک میں موجود اپنے رشتہ دار کے پاس جا سکتے ہیں۔ آپ کا سرپرست /ٹیوٹر اور استقبالیہ کےمرکز کے آپریٹرز مل کر آکے رشتہ
داروں کے ساتھ آپ کو ملانے میں آپ کی معاونت کریں گے۔ اس درخواست کے لیے آپ کو امیگریشن کے دفتر میں کچھ مزید کاغذات جمع کروانے ہوں
گے، جس میں اس بات کا اندازا لگایا جائے گا کہ ان رشتہ داروں کے ساتھ جو یورپ کے کسی اور ملک میں رہتے ہیں کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے اور کیا وہ آپ
کی دیکھ بھا ل کا بیڑا اٹھا سکیں گے یا نہیں۔
جی ہاں ! اسکول جانا آپ کے حقوقوں میں سے ایک ہے۔ آپ کا سرپرست/ٹیوٹر یا پھر استقبالیہ کے مرکز کے ذمہ دار آپ کو اسکول میں داخل کروانے میں
آپ کی مدد کریں گے۔
جی ہاں! طبّی سہولیات حاصل کرنا آپ کا حق ہے۔ آپ کا سرپرست /ٹیوٹر آپ کو لوکل طبّی ایجنسی میں لے کر جائے گا جہاں وہ آپ کو نیشنل طبّی سروسز میں
آپ کا اندراج کروا دے گا۔
اگر آپ حالیہ میں آئے ہوں اور آپ نے ابھی تک اپنے آپ کو احکام کے سامنے پیش نہ کیا ہوتو پھر بھی آپ کے پاس یہ حق ہے کہ آپ طبّی سہولیات حاصل
کر سکتے ہیں، آپ کا ایک کارڈ بنے گا جس میں ریجنل کوڈ ہوگا جس کو ایس ٹی پی (غیر ملکی کی عارضی حاضری) کہا جاتا ہے۔
پر اپنے قریبی طبّی مرکز کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ www.jumamap.it/mapآپ اس ویب سائٹ
پناہ گزیروں اور تارکین وطن کے لیے ٹول فری نمبر(اے ار سی ائی -یا این ایج سی آر کی مدد کے ساتھ)
یہ سہولت بلکل مفت ہے اور اس میں قانونی مدد اور اٹلی میں موجود دوسری سروسز کے بارے میں معلومات، جو 35سے زیادہ زبانوں میں میسر ہے۔ یہ
سہولت سوموار سے جمعہ تک صبح 9.30سے شام 5.30تک ہے۔
ٹول فری نمبر: 800905570
لائکا موبائل: 3511376335
نابالغ تارکین ِ وطن نوجوانوں کے لیے ہلپ لائن(سیو دی چلڈرن)
یہ سہولت ٹیلی فون کے ذریعے نابالغ تارکین وطن نوجوانوں کے لیے بلکل مفت ہے اور سوموار سے جمعہ تک صبح 10بجے سے شام 5بجے تک رابطہ کیا جا سکتا
ہے۔
ٹول فری نمبر: 800141016
لائکا موبائل: 3512202016
مینییلا آیپ(یورپ میں گم شدہ بچے)
https://miniila.com/کھانے پینے کی اشیأ ، اور قریبی طبّی مراکز کی نشاندہی کرنا ہے ۔ اس آیپ کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
یو -رپورت آن دی موو(اے ار سی ائی -یونی سیف کے تعاون کے ساتھ)
ایک ایسا پلیٹفارم جواٹلی میں موجود نابالغ اور نوجوان تارکین وطن کے لیے مندرجہ ذیل سروسز فراہم کرتا ہے: معلومات اور ایڈمنسٹریشن اور قانونی مدد ، ملکی
حدود میں موجودسروسز کی نشاندہی ، نفسیاتی اور معاشرتی مدد میں معاونت(ماہرین نفسیات اور ان سے وابسطہ ماہرین کے ساتھ بات چیت کی جگہ)۔
http://bit.ly/messageUROTMرابطہ کے لیے:
جمعہ میپ -ریفیوجییوں کے لیے سروسز(اے ار سی ائی -یون این ایچ سی آر کے تعاون کے ساتھ)
تارکین وطن ، پناہ گزیروں اور ریفیوجیوں کے لیے اٹلی میں موجود سروسز کی مختلف زبانوں میں معلومات ، جیسے کہ: قانونی اور طبّی مدد، نفسیاتی اور معاشرتی
مدد، اطالوی زبان کے کورسز، تشدد کے خلاف سینٹرز، معذور لوگوں کی معاونیت، کام کے بارے میں معلومات، کھانے کے مراکز اور کھانے کی اشیأکی تقسیم،
استقبالیہ۔
دوسرے کارآمد رابطے:
ٹیلی فونو آزورو
114 ایک ایسا ایمرجنسی کا نمبر ہے جب آپ بچوں یا نوجوانوں کو کسی خطرے میں دیکھیں اور آپ ان کے بارے میں اطلاع دینا چاہیں۔ یہ سروس 24گھنٹے اور
ہر روز کھلی رہتی ہے۔
ایمر جنسی کا نمبر: 114
بات چیت کا نمبر: 19696
گم شدہ نابالغوں کے لیے براہراست ٹیلی فون لائن
116000ایک ایسی مفت سروس ہے جس گمشدہ بچوں اور نوجوانوں کی رپورٹ کروائی جا سکتی ہے۔ اس سروس کے آپریٹرز 24گھنٹے میسر ہوتے ہیں اور
آپ کی شکائت اور بیان کردہ حقائق فوراً پولیس والوں کو بھیجتے ہیں جو اس کام میں ماہر ہیں۔ آپ اس نمبر پر اس چیز بات کی بھی معلومات دے سکتے ہیں اگر آپ
کو کوئی گمشدہ مل گیا ہو یا پھر اگر آپ نے کسی گمشدہ کو دیکھاہو۔