اٹلی میں غیر ملکی کارکنوں کے داخلے چاہے وہ ماتحت کام (موسمی کام) یا ذاتی کاروبار ہو اس کا تعین ‘اینٹری کوٹہ’جوکہ فلوسی قوانین کے تحت کیا جاتا ہے کہ کتنے غیر یورپی یونین کے افراد اٹلی میں کام کے لیے داخل ہو سکتے ہیں۔
اگر قانونی طور پر کچھ اور اصول بھی قائم کیے گئے ہوں تو پھر تعداد کے علاوہ بھی کام کے لیے داخلہ ہو سکتا ہے۔
اس قسم کا ویزا وہ لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو ان ممالک کی شہریت رکھتے ہوں جو وزرا کی کونسل(ڈی پی سی ایم) کے حکم سے تشکیل دی گئی فہرست میں ہو۔وہ فلوسی پروگرام کے مطابق سیاحی -ہوٹل اور زراعت سے وابستہ ہو: اس کے لیے کام کا نان ابجیکشن لیٹر (نولہ اوستا)کا حاصل کرنا ضروری ہے ، غیر ملکی کارکن اٹلی میں داخل ہو سکتا ہے اورموسمی کام کے پرمٹ کے کارڈ کے حصول کی درخواست کر سکتا ہے۔
ذاتی کام یا کاروبارکا ویزا غیر ملکی کو اٹلی میں داخلے کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنا ذاتی کام یا کاروبار کرسکے جو کسی کے ماتحت نہ ہو۔یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے ڈی پی سی ایم کے فلوسی پروگرام کے مطابق طے کردہ اینٹری کوٹہ کے مطابق، یا پھر اس کے علاوہ بھی لیکن اس میں کم مواقع کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو اپنی معاشی صورتحال کو بھی پیش کرنا ہو گا جو کام وہ کرنا چاہتے ہیں،یہ قوانین صرف اطالوی شہری یا صرف یورپین یونین کے شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں ۔
