یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو اطالوی حکومت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے،جس کی بنا پر غیر ملکی کے پاس اطالوی حدود میں قیام پذیر ہونے کی اجازت ہوتی ہے ۔ اس کی معیاد مختلف ہو سکتی ہے ۔
جب بھی کوئی اطالوی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اس کو آٹھ کام کے دنوں میں رہائش پرمٹ کی درخواست ڈالنی ہوتی ہے۔اگر اس میں تاخیر ہو جائے تو اس کی وجہ بڑی ہونی چاہیے ۔اگر آپ اٹلی میں صرف سیاحت، کاروبار، دعوت، یا پھر پڑھائی، جن کی مدت تین ماہ سے زائد کی نہ ہو تو پھر آپ کو رہائشی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، پھر صرف آپکو اپنی موجودگی اور حاضری کے بارے میں احکام کو مطلع کرنا ہو گا ۔
Come richiedere il primo permesso di soggiorno per motivi di lavoro o ricongiungimento familiare?
Se il cittadino straniero entra in Italia per motivi di lavoro o ricongiungimento familiare e sta richiedendo il primo rilascio del permesso di soggiorno, dovrà recarsi presso lo Sportello Unico Immigrazione (SUI) della Prefettura competente (qui la mappa), sempre entro otto giorni dall’ingresso. La richiesta di appuntamento può essere fatta tramite Posta Elettronica Certificata (PEC), allegando copia del visto e del timbro d’ingresso. Seguirà la convocazione della persona straniera al SUI per:
- presentare la documentazione originale richiesta;
- ritirare l’apposito kit postale;
- per cittadini tra i 16 e i 65 anni, firmare accordo d’integrazione (leggere Faq specifica)
اگر ایک غیر ملکی اٹلی میں کام یا خاندانی ملاپ کے لیے داخل ہوتا ہے اور وہ پہلے رہائشی پرمٹ کی درخواست کرتا ہے تو اس کو ایمیگریشن دفتر کے ون سٹاپ (ایس یو آئی) پر جانا ہو گا (ادھر آپ نقشہ دیکھ سکتے ہیں). ہمیشہ اٹلی میں داخلے کے آٹھ دن کے اندر۔ اس کی درخواست ڈالنے کی پیشی کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے ریجسٹرڈ ای میل (پی ای سی) بھیجی جا سکتی ہے ۔اس کے ساتھ ویزا کی کاپی اور اینٹری کی مہر والا صفحہ بھیجنا ضروری ہے ۔
ایس یو آئی میں غیر ملکی پیشی کے دوران مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروا سکتا ہے:
-تجویز کیے گئے اصلی دستاویزات ؛
-پوسٹل کٹ کی حصولی ؛
تمام وہ شہری جو 16سے 65 سال کی عمر کے ہیں اور وہ اطالوی ماحول میں حصہ لینا چاہتے ہیں ۔
(اس کے بارے میں مذید تفصیل سے پڑھیں)
مندرجہ ذیل کے حوالے سے اگر کوئی دوسری قسم کے رہائشی پرمٹ کی درخواست کرتا ہے:
–کام کے انتظار میں، شہریت حاصل کرنے کے انتظار میں، بین الاقوامی پناہ کے انتظار میں، رہائشی پرمٹ کے سٹیٹس کی تبدیلی کے انتظار میں، فیملی، ذاتی کام یا کاروبار، کسی کے ماتحت کام، کچھ خاص نوعیت کے کام کے لیے، موسمی ماتحت کام کے حوالے سے، مشن، مذہبی مقاصد، رہائشی مقاصد کے لیے، بنا ریاست کا سٹیٹس، پڑھائی (لمبے عرصے کے قیام کے لیے) ماہرانہ تربیت کے لیے، یورپین یونین کے بلو کارڈ کے لیے، رہائشی پرمٹ کے اپ ڈیٹ کے لیے (ایڈریس، پاسپورٹ، خاندانی صورتحال، بچوں کے اندراج)، مندرجہ بالا درخواستیں ایسے پوسٹ آفس میں جمع کروانے جا سکتے ہیں جن کے پاس ایمیگریشن کا اختیار ہوتا ہے، یہ درخواست ایک پوسٹل کٹ کے ذریعے بھیجی جاتی ہے جو تمام پوسٹ آفس، پاترونات کے دفاتر اور مخصوص بلدیاتی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔
تاہم مندرجہ ذیل رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست براہ راست امیگریشن کے پولیس اسٹیشن میں جمع کروا یاجاتا ہے:
–بین الاقوامی پناہ کے لیے، نجی بین الاقوامی پناہ کے لیے، بین الاقوامی پناہ کے پہلے رہائشی پرمٹ کے لیے، کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے، قانونی انصاف کے لیے، نابالغوں کی اطالوی ماحول میں حصہ لینے کے لیے، دعوت، نا بالغ، خاندان کے لیے (اگر کسی خاندان کے ایک فرد کے پاس بھی ایسا رہائشی پرمٹ ہو جس کی بنیاد پر اس کو ملک سے نہ نکالا جا سکتا ہو، ایکس آرٹیکل 19 ٹی یو)، انسانی ہمدردی، بنا ریاست کا سٹیٹس، تفریح اور کام، اور باقی تمام ایسے نقاط جن کا یہاں پر ذکر نہیں کیا گیا۔
یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے شناختی دستاویزات پیش کریں (مثال کے طور پر پاسپورٹ) اور تمام وہ کاغذات جو رہائشی پرمٹ کی نوعیت کے حوالے سے درکار ہوں۔ مذید واضح تفصیل کے لیے بہتر ہے کہ آپ اس سروس والے پوسٹ آفس، یا پھر ایمیگریشن دفتر، پاترونات کا دفتر ایسے بلدیاتی دفاتر میں رجوع کریں جہاں اس کی سہولت موجود ہو۔
امیگریشن آفس آپ کے تمام کاغذات کی کاپیاں رکھ لیتا ہے۔ آپ کو بھی ایک فوٹو کاپی دی جاتی ہے جو رسید کے طور پر ہوتی ہے۔
خیال کریں:جیسے ہی آپ پوسٹ آفس میں کٹ جمع کرواتے ہیں اسی دن آپ کو تاریخ بتائی جاتی ہے جب آپ نے ایمیگریشن آفس جا کرپیش ہونا ہوتا ہے اور اپنے ہمراہ اپنی تصاویر بھی لے کر جانی ہوتی ہیں اور اس دن وہاں آپ کا ڈیجیٹل اندراج بھی ہوتا ہے (جیسے کہ ڈیجیٹل فنگر پرنٹس)
مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروانے ہوتے ہیں:
-وہ بچے جو 18 سال سے کم عمر ہوں؛
-وہ نابالغ بچے جو شادی سے یا بنا شادی سے پیدا ہوئے ہوں۔
-جس کے پا علاج معالجہ کا رہائشی پرمٹ ہو۔
-وہ شہری جو پہلہ رہائشی پرمٹ یا دوبار نیا رہائشی پرمٹ بنوا رہے ہوں اور ان کے پاس بین الاقوامی پناہ کا سٹیٹس ہو۔
-وہ لوگ جن کے رہائشی پرمٹ کی معیاد ابھی باقی ہو اور وہ اپنےرہائشی پرمٹ کی نوعیت کو تبدیل کروا رہے ہوں۔
-وہ لوگ جو اپنے رہائشی پرمٹ کو اپ ڈیٹ کروا رہے ہوں۔
-یورپین یونین کے شہریوں کے گھر والوں کے لیے جو 2007/30 کے قانون کے مطابق رہائش پذیر ہیں ۔
رہائشی پرمٹ کی معیاد وہی ہوتی ہے جو اینٹری ویزا پر ہوتی ہے اس کا تعین ویزا کی نوعیت پر بھی ہوتا ہے:
ماتحت کام جس کے معائدے کی معیاد لا محدود ہو | زیاده سے زیاده 2سال کے لیے |
ماتحت کام جس کے معائدے کی معیاد کا تعین کیا گیا ہو | اس کی معیاد کام کے معائدے تک یا پھر زیاده سے زیاده ایک سال کی ہوتی ہے۔ |
ذاتی کاروبار یا کام | زیاده سے زیاده 2سال تک |
موسمی کام | زیاده سے زیاده 9ماه )اس کا تعین کام کی نوعیت کے حوالے )سے بھی ہوتا ہے |
کام کی تلاش کے انتظار میں | کم از کم ایک سال، یا پھر تمام وه عرصہ جس میں وه حکومتی مالی مدد سے استعفاده حاصل کر سکتا )ہے)قانون 2012/92 |
پڑھائی اور فارمیشن | ایک سال تک جو بعد میں نیا بھی کروایا جا سکتا ہے |
خاندانی | اس خاندان کے فرد کی طرح جس کے پاس رہائش کا حق ہے، یا پھر زیاده سے زیاده 2 سال کے لیے |
بین الاقوامی پناه کی درخواست | چھ ماه کے لیے، جو ہر چھ ماه کے بعد نیا بنوایا جا سکتا ہے جب تک کہ اس کی درخواست کا حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا |
بین الاقوامی پناه )مکمل ریفیوجی سٹیٹس یا پھر نجی نوعیت کا ریفیوجی )سٹیٹس | پانچ سال کے لیے |
خاص قسم کا تحفظ | دو سال کے لیے |
خاص وجوہات کی بنا پر تحفظ | چھ ماه کے لیے اور بعد میں ایک سال کے لیے نیا بنوایا جا سکتا ہے یا پھر اس سے بھی زیاده |
قدرتی آفات کی بنا پر رہائشی پرمٹ | چھ ماه کے لیے |
سول اہمیت کے قوانین کے تحت خاص رہائشی پرمٹ | دو سال کے لیے |
رضاکارانہ رہائشی پرمٹ | قانونی طور پر ایک سال یا پھر زیاده سے زیاده 18ماه کے لیے |
سائنسی تحقیق کا رہائشی پرمٹ | تحقیقات کی نوعیت کے مطابق )قانون )2008/17 |
رہائشی پرمٹ کو دوبارا نیا کروانے کے لیے درخواست کی جاتی ہے (پوسٹ آفس کے زریعے یا پھر امیگریشن آفس کے زریعے، اس کا انحصار رہائشی پرمٹ کی نوعیت پر ہوتا ہے)اس کی معیاد ختم ہونے سے 60دن پہلے ۔اس کے بارے میں یہ صرف ایک رائے ہے کیونکہ لازمی نہیں کہ اس کی فوری قانونی سزا دی جائے ۔ لیکن اگر اس کا دورانیہ اس کی معیاد ختم ہونے سے 60دن ہو جائے تو غیر ملکی کو ناجائز مانا جاتا ہے تاہم اگر اس نے نیا رہائشی پرمٹ بننے کے لیے جمع کروا دیا ہو تو پھر نہیں ۔
اگر کسی نے رہائشی پرمٹ کے حصول کی درخواست یاپھر اس کو دوبارہ بنوانے کے لیے دیا ہوا ہےتواس کے پاس ملک میں قیام کرنے کی مکمل اجازت ہےاور وہ مندرجہ ذیل شرائط پر کام بھی کر سکتا ہے:
-اگراس نے رہائشی پرمٹ اس کی معیاد ختم ہونے سے قبل جمع کروایا ہو یا پھر اس کی معیاد ختم ہونے کے 60دن کے اندر اندر نیا بنوانے کے لیے جمع کروایا ہو؛
-اگر اس کے پاس نئے رہائشی پرمٹ کے حصول یا پھر دوبارہ نیا رہائشی پرمٹ بنوانے کے حوالے سے منتظم دفتر کی رسید موجود ہو۔
تا ہم اس دورانیہ میں وہ قومی طبی سہولیات، شناختی کارڈ کو نیا بنوانے کے لیے جس کی معیاد ختم ہو چکی ہو، رہائشی ایڈریس کی تبدیلی، حکومتی مالی مدد، اور ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ حاصل کر سکتا ہے۔
رہائشی پرمٹ اس وقت نیا نہیں بنوایا جا سکتا یا اس میں توسیع نہیں ہو سکتی جب کوئی اٹلی میں قیام نہ کر رہا ہو، یا کسی اور ملک میں قیام پذیر ہو، اور اس نے اٹلی سے باہر یہ قیام 6ماہ سے زائد کیا ہویا پھر رہائشی پرمٹ کی معیاد کے آدھے عرصے تک وہ اٹلی سے باہر رہا ہو،جب تک کوئی بڑی وجہ نہ ہوئی ہو (جیسے کہ فوجی خدمات دیتے ہوئے یا پھر اس سے ملتی جلتی سروسز).
رہائشی پرمٹ کے دوبارہ بنوانے کا انکار اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی تمام قانونی درکار شرائط پر پورا نہ اترے ۔
پڑھائی، کام کی پریکٹس، یا فارمیشن فلوسی پروگرام کے تحت اس سے پہلے کہ رہائشی پرمٹ کی معیاد ختم ہو جس سیکٹر میں مہارت حاصل کی ہو۔ اگر اس کو تبدیل نہ بھی کیا گیا ہو پھر بھی اس کے بلبوتے پر کام کیا جا سکتا ہے لیکن 20 گھنٹے ہفتے میں۔ | |
موسمی کام فلوسی پروگرام کے تحت اینٹری کوٹہ کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی پرمٹ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے کام میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ | |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
| |
|
خیال کریں: وہ رہائشی پرمٹ جو بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروانے کے بعد ملتا ہے، اس کے دو ماہ پورے ہونے کے بعد وہ شخص کسی قسم کا بھی کام کر سکتا ہے، لیکن وہ اس رہائشی پرمٹ کو کسی دوسری نوعیت کے رہائشی پرمٹ میں تبدیل نہیں کروا سکتے ۔ |
جن کے پاس رہائشی پرمٹ ہوتا ہے وہ مندرجہ ذیل حقوق رکھتے ہیں:
–نوکری تلاش کرنے کے دفاتر میں اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، اور پروفیشنل سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
–حکومتی طبی سہولیات میں بھی اپنے آپ کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
–آئی این پی ایس میں بھی اپنا اندراج کروا سکتے ہیں (قومی سوشل امداد کا ارادہ)
–آئی این اے آئی ایل میں اندراج (کام کے دوران کسی بھی حادثے کا ادارہ)
–اپنی رہائشی بلدیہ میں اپنی شناخت کااندراج
–کسی بھی ایسوسیشن کا حصہ بننے یا اسے شروع کرنے کے حوالے سے۔
–ضلع کے کونسلر کے دفتر میں اندراج۔
-فارمیشن اور پڑھائی کی سہولیات
مندرجہ ذیل معملات میں ان کو رہائشی پرمٹ کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ یا پھر کوئی اور شناختی دستاویز پیش کرنا ہو گا۔
–حکومتی اداروں سے اگر انہیں کوئی اجازت نامہ یا لائسنس، کسی بھی قسم کا اندراج یا داخلہ وغیرہ کروانا ہو۔
–حکومتی تحفظ کے دفاتر اور سیکیورٹی افسران سے اگر کوئی بھی درخواست کی جائے؛ اگر کوئی اپنے کاغذات دینے سے انکار کرتا ہے تو اس کو سزا مل سکتی ہے، اس کو ایک سال کے لیے گرفتار کر کے جیل بھیجا جا سکتا ہے اور 2000 یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ حکومتی سیکیورٹی افسران جب ان کے پاس جائز جواز ہو تو وہ اس شخص کی آمدنی کی بھی چھان بین کر سکتے ہیں(اس کے کام کی جگہ سے یاپھر کسی بھی دوسرے ذرائع سے)، کہ غیر ملکی خود مختار ہے اور وہ اپنے گھر والوں کا بھی خیال رکھ سکتا ہےجو اس کے ساتھ اٹلی میں قیام پذیر ہیں۔
–ان پر یہ بھی عائد ہے کہ جب بھی وہ اطالوی حدود میں اپنے رہنے کی جگہ بدلیں تو وہ امیگریشن آفس یا دوسرے منسلک دفاتر کو اس کے بارے میں پندرہ دن کے اندر اندر آگاہ کریں۔ یہ خاص معلومات وہ مہمان نوازی کے سرٹیفکیٹ کہ وہ کس جگہ میں قیام پذیر ہیں کے زریعے جس کے بارے میں جو بھی قانون بنایا گیا ہے کے مطابق بھی کر سکتے ہیں۔
جی نہیں: رہائشی پرمٹ اس وقت تک جائز رہتا ہے جب تک اس کی معیاد ختم نہیں ہو جاتی، ماسوائے موسمی کام کرنے والوں کے، اس کی مکمل مدت ایک سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔اگر رہائشی پرمٹ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے کام نہیں ملتا تو پھر ایک سال کا کام کی تلاش کا رہائشی پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تو اس کو جرم تصور کیا جاتا ہے اس کی سزا بھی مل سکتی ہے اور 5000 سے10000 یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
اطالوی ماحول میں شامل ہونے کے معاہدے سے مراد ہے ایک ایسا دستاویز جس پر غیر ملکی دستخط کرتا ہےکہ وہ اٹلی کے ماحول میں شامل ہونے کے لیے خاص مقام پر پہنچنے کے لیے کوشش کرے گا، خاص کر وہ زبان، سماجی زندگی میں حصہ لینے کے حوالے سے، ان سب دستاویزات کو رہائشی پرمٹ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے جمع کروئے گا ۔
اس کی درخواست ڈالنے کی شرائط میں غیر ملکی کو 16 کریڈٹ دیے جاتے ہیں، جو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے سے حاصل کئے جا سکتے ہیں (جیسے کہ اطالوی زبان سیکھنے کا اے ٹو لیول، ملک کے بنیادی نظریات کی معلومات، اور اٹلی میں سماجی زندگی میں حصہ) اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ لینا۔ اگر وہ کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے کریڈٹ کم ہو جاتے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد ہوتا ہے کہ غیر ملکی اگر وہ اٹلی میں قیام پذیر رہنا چاہتا ہے تو اسے دو سال میں 30 کریڈٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔

زراع: پورتالے انتیگرازیونے میگراتی(وزارت کاماور سماجی آمور؛ وزارت برائے اندرونی امور؛ وزارت برائے ہدایات).
Leggi anche: