Categories
Asilo e immigrazione Evidenza

12 جون 2026 سے نافذالعمل تیز رفتار سرحدی طریقہ کار

سرحد پر تیز رفتار طریقۂ کار سرحد پر بین الاقوامی تحفظ (پناہ) کی درخواستوں کی جانچ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہاں آپ کو درخواست کے مراحل، مقررہ مدتوں، اور اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات ملیں گی۔ ان مراحل کو جاننا ضروری ہے تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ کیا کرنا ہے، آپ مقررہ ملاقاتوں میں حاضر ہوں اور تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات — سرحد پر تیز رفتار طریقۂ کار

۳ مراحل:

۱۔ بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینے کے ارادے کا اظہار

آپ کسی بھی وقت بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینے کے ارادے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

۱۲ جون ۲۰۲۶ سے ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶ تک، پولیس کے دفاتر (Questure) اور سرحدی پولیس کے دفاتر آپ کی درخواست دینے کے ارادے کا اظہار وصول کرنے کے مجاز ہیں۔

۲۔ درخواست کی رجسٹریشن

بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینے کے ارادے کا اظہار کرنے کے بعد ۵ دن کے اندر آپ کی درخواست رجسٹر ہونی چاہیے۔

اس مرحلے میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات کے ذریعے حاصل کی گئی آپ کی شناختی معلومات یوروڈاک (Eurodac) سسٹم میں درج کی جائیں گی۔ آپ کو آپ کے نام پر ایک دستاویز دی جائے گی جس میں ایک منفرد شناختی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ ہوگی۔

۳۔ درخواست کی باضابطہ تکمیل

رجسٹریشن کے ۵ دن کے اندر آپ کی درخواست کی باضابطہ تکمیل ہونی چاہیے۔

آپ کے پاس بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی حمایت میں جو بھی مفید دستاویزات موجود ہوں، آپ کو وہ سب جمع کرنی چاہئیں۔

درخواست کی باضابطہ تکمیل کے بعد آپ کو ایک دستاویز دی جائے گی (جو پہلے پناہ کی درخواست کے لیے کاغذی رہائشی اجازت نامہ ہوتی تھی)۔

اہم معلومات

  • اسکریننگ کے مرحلے کے دوران، جو آپ کی آمد کے فوراً بعد ہوگا، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی تمام طبی اور مخصوص ضروریات کے بارے میں بتائیں تاکہ کمزوری یا خصوصی مدد کی ضرورت کی صورت میں فراہم کردہ حفاظتی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکیں (مثلاً حمل، انسانی تجارت کا شکار ہونا، صنفی بنیاد پر تشدد کا شکار ہونا، جسمانی اور/یا ذہنی معذوری وغیرہ)۔
  • سرحدی طریقۂ کار کے پورے عرصے میں، قانون کی نظر میں آپ کو ابھی اٹلی کی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی ہے، اور آپ اپنی رہائش اور استقبال کے لیے مقرر کردہ علاقے سے باہر نہیں جا سکتے (قانونی طور پر یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ ابھی ملک میں داخل نہیں ہوئے)۔
  • اس طریقۂ کار کے دوران آپ کو آپ کے لیے مقرر کردہ استقبالیہ مرکز میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ اس بارے میں آپ کو پریفیکٹ (Prefetto) کا فیصلہ موصول ہوگا، جس میں آپ کی ذمہ داریاں بیان کی جائیں گی۔ آپ کو ہر صورت میں مرکز کے قواعد کی پابندی کرنی ہوگی۔
  • کچھ صورتوں میں، طریقۂ کار کے دوران آپ کو سرحدی علاقے یا حراست کے لیے مخصوص مرکز میں حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
  • سرحدی طریقۂ کار کا دورانیہ درخواست کی رجسٹریشن کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ ۱۲ ہفتے ہو سکتا ہے۔
  • ان ۱۲ ہفتوں میں درخواست کی باضابطہ تکمیل، علاقائی کمیشن (Commissione Territoriale) کے سامنے انٹرویو اور اس کا فیصلہ، ممکنہ اپیل، اپیل کے بنیادی معاملے پر فیصلہ، اور فیصلے پر عمل درآمد معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ شامل ہیں۔
  • اگر سرحدی طریقۂ کار ۱۲ ہفتوں کے اندر مکمل نہیں ہوتا، تو آپ کی درخواست عام طریقۂ کار کے تحت آگے بڑھے گی اور آپ کو اٹلی کی سرزمین میں داخل ہونے کا حق حاصل ہوگا۔
  • اگر آپ علاقائی کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو فیصلے کی اطلاع ملنے کے ۵ دن کے اندر اپیل کرنی ہوگی۔ اپیل فیصلے پر عمل درآمد کو خود بخود معطل نہیں کرتی۔ اس لیے، اگر آپ کی درخواست مسترد ہوئی ہے اور آپ اپیل کرتے ہیں، تو آپ کے وکیل کو منفی فیصلے پر عمل درآمد معطل کرنے کی درخواست بھی دینی ہوگی، ورنہ آپ کو پھر بھی آپ کے ملک واپس بھیجا جا سکتا ہے۔
  • ملک واپس بھیجنے کا طریقۂ کار ۱۲ ہفتوں کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے۔ یہ مدت علاقائی کمیشن کے منفی فیصلے کی اطلاع ملنے یا عدالت کی طرف سے اپیل مسترد ہونے کی اطلاع ملنے کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔
  • اگر ملک واپس بھیجنے کا طریقۂ کار ۱۲ ہفتوں کے اندر مکمل نہیں ہوتا، تو آپ کو ملک سے اخراج کا حکم نامہ موصول ہوگا۔
Categories
aiuti sociali Evidenza

معذوری کارڈ: ایک ایسا آلہ ہے جو نقل و حرکت اور امداد اور سروسز تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔

اگر آپ کی معذوری کو تسلیم کیا جاتا ہے تو پھر آپ معذوری کارڈ کے حق دار ہوتے ہیں۔ اس اقدام کا اہم مقصد معذور افراد کی آزادانہ نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرناہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رہائشیوں کو مختلف امداد، سروسز اور ، فوائد، ثقافتی سرگرمیوں ، کھیلوں کی سہولیات، آمدورفت، اور پارکنگ جو مختلف یوپین یونین کے ممالک میں مخصوص ہوتی ہیں ،تک رسائی مل سکے۔

 

 

 

اس کے بنیادی فوائد مندرجہ ذیل لوگوں کے لیے ہوتے ہیں:

 

-وہ لوگ جن کی سماجی معذوری 67فیصد یا اس سے زیادہ تصور کی جائے؛

-وہ لوگ جن کی معذوری کو قانون 104 (آرٹیکل 3، کومہ 3) کے تحت سنگین تسلیم کیا گیا ہو؛

-وہ نابالغ جو حاضری کے ساتھ الاؤنس حاصل کرتے ہیں؛

-وہ نابالغ جن کو کسی کے ساتھ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے؛

 

 

 

 

معذوری کے زمرے میں آنے والے دوسرے افراد بھی اس کارڈکی درخواست دے سکتے ہیں۔اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی مکمل فہرست کے لیے ، اے این ایف ایف اے ایس نیشنل کے ٹیبل معذوری کی حالت کی تسلیمی اور معذوری کارڈ  (صفحہ نمبر 51)  کو دیکھیں (یہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی دستیاب ہے)۔

https://www.anffas.net/dld/files/4%20Riconoscimento%20della%20condizione%20di%20disabilit%C3%A0%20invalidita%CC%80%20civile%20l_n_%20104_92%20e%20disability%20card.pdf

 

آئی این پی ایس کا دفترماضی کے دستاویزات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کی اہلیت کی تصدیق خود بخود کرتا ہے۔

 

معذوری کی شناخت اور متعلقہ سرٹیفیکیشن کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم اکثر پوچھے جانے والے سوالات سے رجوع کریں:

 

اکثر پوچھے جانے والے سوالات-معذوری کی حالت کی قبولیت-جمعہ مآپ

یکم مارچ 2026سے اٹلی کے کچھ صوبوں میں معذوری کی درخواست کے عمل میں ترمیم کے لیے ایک تجرباتی طریقہ اختیار کیا گیا ہے: اکثر پوچھے جانے والے سوالات – معذوری اور قانون 104 میں اصلاح: 2026 سے اس میں کیا تبدیلی آئے گی- جمعہ مآپ

اکثر پوچھے جانے والے سوالات – معذوری اور قانون 104 میں اصلاح: 2026 سے اس میں کیا تبدیلی آئے گی- جمعہ مآپ

معذوری کارڈ یا یورپی معذوری کارڈ، ایک ایسا آلہ ہے جو معذور لوگوں کو سماجی شمولیت، خودمختاری، فوائد اور سروسز تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ کارڈ یورپین ممالک میں جب کوئی معذور فرد اپنے رہائشی مملک میں موجود نہ ہو تو پھر بھی اس کی معذوری کی حالت کو تسلیم کرنے میں ، فوائد ، سروسز اور علاج میں ترجیحی تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔

 

معذوری کارڈ حکومتی دفترکی طرف سےمعذور شخص کی معذوری کی حثیت کی تصدیق کرتا ہے۔ تاہم ، یہ شناختی دستاویزات کی جگہ نہیں لیتا، اس لیے اس کو ہمیشہ کسی بھی حکموتی  منظورشدہ شناختی دستاویز کے ساتھ پیش کیا جانا چاہئے(غیر ملکی رہائشیوں کے لیے رہائشی پرمٹ یا اگر اس کو دوبارہ بنوایا جا رہاہو تو اس کی رسید ہمراہ رکھنا لازمی ہے)۔

 

معذوری کی حالت کے متعلق معلومات کیو آر کوڈ جو کارڈ کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے ، جو رازداری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف اور صرف متعلقہ فرد کی معذوری کے بارے میں جاننے کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

 

کارڈ کے سامنے والے حصے ایک مخصوص علامت کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے اس چیز کا پتہ چلتا ہے کہ آیا معذور شخص کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر کسی خاص مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اگر وقت کے ساتھ ساتھ معذور شخص کی حالت میں تبدیلی آتی ہے تو نیا کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ آئی این پی ایس کا دفتر اس کی معلومات کو خود بخود اپ ڈیٹ کر دیتا ہے جس کو کیو آر کوڈ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔تا ہم نئے کارڈ کی درخواست کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب معذور شخص کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہو یا اس کو خاص توجہ کی ضرورت ہو، کیونکہ اس صورت میں اس کے کارڈ کے سامنے والے حصے پر ایک  علامت کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

 

مندرجہ ذیل جگہوں اور صورتوں میں معذوری کے کارڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے:

 

۔اٹلی میں، حکومتی دفاتر میں معذوری کو ثابت کرنے کے لیے ، پرانے کاغذی دستاویزات کی جگہ اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

۔ان یورپین ممالک میں جہاں یورپی معذوری کے کارڈ کو تسلیم کیا جاتا ہے (اس وقت بیلجیم ، سپرس ، ایستونیا ، فِن لینڈ، مالٹا، رومانیہ اور سلووینیا شامل ہیں)اس کے ذریعے مقامی خدمات ، سرگرمیوں ، ضروریات کی اشیا اور فوائد تک رسائی کے لیے اس استعمال کیا جا سکتا ہے

سفر کرنے کی خود مختاری

 

معذوری کارڈ کے اہم فوائد میں سے ایک نقل و حرکت ہے۔

 

اٹلی کے بہت سے شہروں میں اس کارڈ کے ذریعے عوامی ٹرانسپورٹ احکام کی شرائط کے مطابق ، جیسے کہ لوکل بسوں ، ریجنل ٹرینوں اور سب ویز میں سفر کرنے میں کمی ، رعایت یا پھر مفت سفر کرنے جیسی  سہولتوں میں مدد ملتی ہے۔

 

سب سے اہم رعایتوں میں سے ایک ٹرین اطالیہ ہے، اگر معذور شخص کے کارڈ کے سامنے والے حصے میں خاص علامت(اگر اس پر اےلکھا ہو) جیسے کہ اس کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے ، اس صورت میں اس کے ساتھی کو بھی رعایت ملتی ہے، اس کو کم قیمت والی ٹکٹ کی بجائے پورے اٹلی کی حدود  میں سفر مفت ہو جاتا ہے۔ ٹرین اطالیہ کی شرائط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کو رعایت نیشنل اور ریجنل دونوں ٹرینوں میں ملتی ہے۔

 

ٹرین کی قسم اور علاقے کے لحاظ سے رعایتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس وجہ سے، ہمیشہ علاقے میں انفرادی سرکاری اور نجی اداروں کے ذریعے کیے گئے معاہدوں کی جانچ پڑتال کرنا  ضروری ہے۔

 

اگر آپ والے دوستا میں رہتے ہیں تو پھر مندرجہ ذیل لنک پر جائیں:

 

والے دوستا کا خودمختا ر ریجن ۔ آمدورفت

 

ثقافت، کھیل، اور تفریح

معذوری کارڈ کے ذریعے بہت سے ثقافتی مقامات اور سرگرمیوں میں مفت یا کم قیمت رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس میں عجائب گھر، آثارِ قدیمہ کے جگہیں، تھیٹر ، نمائشیں اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔

 

بہت سے کھیلوں اور تفریحی کے ادارے بہت سی خصوصی پیشکش اور رعایت بھی پیش کر تے ہیں۔

 

مختلف صوبوں میں دستیاب خدمات کی فہرست دیکھنے کے لیں ، اس لنک پر کلک کریں:

https://disabilita.governo.it/it/carta-europea-disabilita-ced/dove-utilizzarla/

معذوری کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست آئی این پی ایس کی آن لائن سروس (آئی این پی ایس کے آن لائن پورٹل ) یا پھر معذور لوگوں کی خدمت سے متعلق انجمنوں کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے:

https://www.inps.it/it/it/dettaglio-scheda.it.schede-servizio-strumento.schede-servizi.carta-europea-della-disabilit—disability-card-58828.carta-europea-della-disabilit—disability-card.html

۔اے این ایف ایف اے ایس(مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے آئی این پی ایس کے قومی سطح پر اے این ایف ایف اے ایس کی مجاز تنظیموں کا رابطہ تلاش کر سکتے ہیں http://www.anffas.net/it/news/16827/strutture-anffasaccreditate-al-rilascio-della-disability-card/(

۔اے این ایم آئی سی

۔یو آئی سی آئی

۔ای این ایس

 

نابالغو ں کے لیے درخواست وہ شخص پیش کر سکتا ہے جو نابالغ کے والدین یا  قانونی سرپرستی کا ذمہ دار ہو، یا پھر وہ خاندان جس نے اس کو گود لیا ہو(اس سارے دورانیہ میں جس میں نابالغ ان کے پاس رہ رہا ہو)۔

 

 

اس کی درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت پڑتی ہے:

 

۔پاس پورٹ سائز کی ایک حالیہ تصویر؛

۔2010سے پہلے والی تمام روپورٹیں جو ڈیجیٹل سسٹم میں موجود نہیں ہیں؛

۔معذوری کی تصدیق کے حوالے سے عدالتی کاغذات یا پھر اس کی معذوری کی حالت کے باقی سرٹیفیکیٹ۔

 

آئی این پی ایس کا دفتر خود بخود سسٹم میں موجود تاریخی دستاویزات کے ذریعے اس کی معلوما ت حاصل کرتاہے ۔اور جب اس کی تصدیق اور قبولیت ہو جاتی ہے تو حکومت کےاستی توتو پولی گرافیکو اور زیکا کی طرف سے کارڈ، جس نے اٹیلین پوسٹ آفس کے ذریعے درخواست کی ہو، کے گھر پر بھیج دیا جاتا ہے۔

تمام مطلوبہ معلومات اور دستاویزات کے جمع کروانے کے 60دن کے اندر اندر یہ عمل تعمیل تک پہنچنا چاہیے۔

معذوری کارڈ کی معیاد زیادہ سے زیادہ دس سال کی ہوتی ہے، لیکن اگر اس میں کوئی تبدیلی پیش آتی ہے تو آئی این پی ایس کا دفتر اس کو واپس بھی لے سکتا ہے۔ اگر یہ کارڈ گم ، ٹوٹ یاچوری ہو جاتا ہے تو اس کو دوبارہ آئی این پی ایس کے دفتر سے بنوایا جا سکتا ہے؛اس درخواست سے پرانا کارڈ خود بخودمنسوخ ہو جا تا ہے۔ یاد رکھیں کہ کارڈ کے گم یا چوری ہونے کی صرت میں آپ کو پولیس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی کاپی لگانا بھی ضروری ہے

دسمبر 2024سے آئی او ایپ کے ذاتی دستاویزات کے سیکشن میں معذوری کارڈ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ استعمال کرنے کے لیے، مندرجہ ذیل کی ضرورت ہوتی ہے:

-آپ کے پاس پہلے سے معذوری کارڈ ہونا چاہیے؛

-آپ کے پاس ایس پی آئی ڈی یا پھر اطالوی الیکٹرانک شناختی کارڈ (سی آئی ای)ہونا چاہیے؛

-آپ کے موبائیل میں آئی او ایپ موجود ہونی چاہیے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ میں فزیکل کارڈجیسی معلومات موجود ہوتی اور اس میں اس کی تصدیق کرنے کے لیے کیو آر کوڈ بھی موجود ہوتا ہے۔

 

ڈیجیٹل فارمیٹ کی اہیمت فزیکل کارڈ جیسی ہی ہوتی ہے لیکن یہ مکمل طور پر اس کی جگہ نہیں لیتا، فزیکل کارڈ کی اہمیت ہمیشہ رہتی ہے اور اس کو استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

نبیلا معذور اور کمزور تارکین وطن شہریوں کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک ہے، جو پورے ملک میں سماجی اور قانونی امداد، زبان کی ثالثی اور مقامی خدمات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

مفت فون نمبر 800 999 977 کے ذریعے، نبیلا فراہم کرتی ہے:

دور سے سننے اور مدد کی سہولت

JUMA MAP کے ذریعے مقامی خدمات کے بارے میں رہنمائی

ذاتی ملاقاتوں (ARCI Nazionale امیگریشن آفس میں) کا وقت طے کرنے کا آپشن

یہ منصوبہ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ‘آٹھ پر ہزار’ انکم ٹیکس الاٹمنٹ کے ذریعے فنڈ کیا گیا ہے۔

 

Categories
Asilo e immigrazione Evidenza

12جون 2026سے نیا یورپین قانون

بین الاقوامی پناہ اور ہجرت کے حوالے سے نئے یوپین قوانین نافذ العمل ہوں گے جن کو یورپین پیکٹ آن مائیگریشن اینڈ اسائلم کہا جاتا ہے۔ وہ یکجا یورپین اسائلم سسٹم میں اصلاحات  کریں گے اور بین الاقوامی تحفظ اور استقبالیہ نظام کے لیے درخواستوں کے انتظام کے لیے نئے طریقہ کار اور معیارات متعارف کریں گے ۔

کچھ پناہ کے متلاشیوں کے لیے ، تا کہ ان کی درخواستوں کی کاروائی کے اوقات کو تیز تر کرنے اور سرحدی کراسنگ پر ان کے قیام کے دوران مخصوص قواعد اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے کم ضمانتوں کے لیے ایک نیا سرحدی طریقہ کار متعارف کروایا جائے گا۔

ایسے ممالک کے درخواست دہندگان جن کی یورپیں یونین کے طے کردہ قوانین کے مطابق  بین الاقوامی پناہ کے لیے اوسط شناختی شرح بیس فیصد یا اس سےکم ہو۔  یہ طریقہ کار ان لوگوں پر بھی لاگو ہو گا جو اپنے بارے میں غلط معلومات فراہم کرتے ہیں یا شناخت سے بچنے کے لیے غلط دستاویزات  کا استعمال کرتے ہیں، نیز ان لوگوں پر بھی لاگو ہو گا جو امن عامہ کے لیے خطرہ کا باعث سمجھے جاتے ہیں۔ طریقہ کار کے ضابطے کے تحت محفوظ سمجھے جانے والے تیسرے ملک کے درخواست دہندگان بھی تیز رفتار طریقہ کار کے زمرے میں آئیں گے۔(آرٹیکل 42، پیراگراف 1، خط ای، 2024/1348 کے مطابق

قانونی طورپر سرحدی کاروائی کا دورانیہ بارہ ہفتے کا ہو گا، اور فوری ملک واپس بھیجنے کی صورت میں مزید بارہ ہفتے کا دورانیہ۔

س سے مراد یہ ہے کہ اگر درخواست دہندہ یوپین رک ملک میں چاہے جسمانی طور پر موجود ہے ، لیکن قانونی طور پر جب تک اس کی درخواست کی جانچ پڑتال نہیں ہو جاتی اس کو یورپین یونین کی حدود میں غیر حاضر تصور کیا جاتا ہے۔

جی نہیں! رکن ممالک یورپین قوانین کے طے کردہ قوانین کے مطابق ، آپ کی درخواست کی کاروائی کے دوران خاص کر سرحدی کاروائی کے دوران آپ کی آزادانہ نقل و حرکت کو کم کرنے کا اختیار رکھتےہیں۔

جی ہاں!یہ معاہدہ لازمی ابتدائی اسکریننگ متعارف کرواتا ہے، جس میں آپ کی شناخت، بائیو میٹرک ، طبی چیک اپ

اور سکیورٹی چیک شامل ہیں۔

رکن ممالک کو اپنے انتظامی اور عدالتی طریقہ کار کو نئی یورپی دفعات کے مطابق ڈھالنا ہو گااور نئے ضوابط اور نئی ہدایت کے ذریعے طے شدہ شرائط کو پورا کرنے کے لیے مناسب ڈھانچے اور وسائل کو یقینی بنانا ہوگا۔

Categories
Evidenza Faq Salute

اکثر پوچھے گئے سوالات – معذوری کی اصلاح اور قانون 104: 2026 سےاس میں کیاتبدیلی آئی ہے۔

یکم  مارچ 2026 کو نافذ ہوئیں معذوری کی اصلاحات، جو اس نظام میں ایک بڑی  تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے  اور اس کے ذریعے اٹلی میں معذوری اور سول معذوری کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

 

حکم نامہ 62/2024کی  قانون سازی کے ذریعہ فراہم کیا گیا  ایک نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس میں اس  کے طریقے کا ر  کو تبدیل کیا گیا ہے:

 

۔طبی تشخیصات

 

۔معذوری کی تشخیص

 

۔سول معذوری اور قانون 104 سے متعلق نتائج  کی تیاری

اس قانون میں  اصلاحات کا مقصد اس کے نظام کی ستاویزات کو کم کرنا ہے اور اس کا مقصد نہ صرف طبی تشخیص پر غور کرنا ہے بلکہ اس شخص کی روزمرہ زندگی پر معذوری کے حقیقی اثرات پر بھی غور کرنا ہے۔

نہیں، اصلاحات فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہیں۔

 

اس کا مطلب یہ ہے کہ:

۔تجرباتی مراحل  میں حصہ لینے والے صوبوں میں (اٹھویں نقطے کو دیکھیں)، نئی درخواستیں نئے

تشخیصی نظام کی پیروی کریں گی۔

 

۔دوسرے صوبوں میں پرانے تشخیصی نظام کی ہی پیروی کی جائے گی۔ 

(اکثر پوچھے گئے سوالات- معذوری کی حالت کی شناخت – جمعہ ماپ)۔

 

حکومت کا ارادا ہے کہ وہ یکم جنوری 2027سے ملک بھر میں اس ماڈل کو نافذ کر یں۔

اس وجہ سے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ اپنی درخواست کس صوبے میں جمع کروا رہے ہیں،کیونکہ ہر صوبے کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

یہ اصلاحات بتدریج کئی اطالوی صوبوں میں متعارف کرائی گئیں ہیں۔ ذیل میں اس وقت شامل صوبوں کی فہرست ہے:

الیزاندریا

انکونا

آریزو

اسکولی پی چینو

آستی

بیرگامو

بولونیا

بولزانو / بوزین

بریشا

برندیسی

کالیاری

کالتانیسیتا

کامپوباسو

کازیرتا

کاتانیا

کاتنزارو

کھیئتی

کومو

کوسینزا

کروتونے

کونیو

فیرینزے

فورلی چیزینا

فروسینونے

جینوا

ایزرنیا

لا سپیزیا

لیچے

ماچیراتا

مانتووا

ماسا کارارا

ماتیرا

میسینا

میلان

پالیرمو

پاویا

پیروجا

پیاچینزا

پوردینونے

پوٹینزا

راوینا

ریجو کالابریا

رمینی

روما

سالیرنو

ساساری

ساوونا

سوندریو

تیرامو

تیرنی

تورینو

تریویزو

تریئستے

اودینے

وینیزیا

ویرونا

ویبو والینتیا

ویچینزا

اگر آپ ان صوبوں میں رہتے ہیں اور آپ کو ایک نئی درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے، تو آپ کی صورت حال کا اندازہ نئے سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد نئے ماڈل کو یکم جنوری 2027 تک ملک بھر میں توسیع دینا ہے۔

1-ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

 

آپ کا بنیادی ڈاکٹر یا پھر ماہر ڈاکٹر ، ایک تعارفی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کا فارم پُر کرے گا اور ڈیجیٹل طریقے سے آئی این پی ایس (نیشنل سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ ) کو بھیجے گا۔ 

 

خاندانی ڈاکٹر سب کچھ آئی این پی ایس کو بھیجے گا۔ آپ کو صرف درج ذیل چیزیں کرنے کی ضرورت ہے:

-اپوائنٹمنٹ بک کروانی ہو گی

-دستاویزات ساتھ لانے ہوں گے

-اس کی رسید اپنے پاس رکھنی ہو گی

 

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا عمل خود بخود شروع ہو جا ئے گا، اور آئی این پی ایس خود اس کا عمل شروع کر دے گی، تاہم: یعنی کہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد اب آپ کو الگ سے اس کی درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 

 

اٹلی میں خاندانی ڈاکٹر کو تلاش کرنے کے بارے میں جاننے کے لیے رابطہ کریں اکثر پوچھے گئے سوالات-اٹلی میں صحت کے حقوق – جمعہ مآپ ۔ 

 

2-اپنی تشخیص کا وقت طے کریں۔

 

درخواست جمع کروانے کے بعد آئی این پی ایس آپ

سے مندرجہ ذیل طریقوں سے رابطہ کرتی ہے:

-ایس ایم ایس

-ای میل 

-خط (کچھ معاملات میں)

-آن لائن آئی این پی ایس کی ویب سائٹ کے ذاتی حصہ میں

 

عام طور پر وہ آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں بھیجتے ہیں:

 

-دورے کی تاریخ

-وقت

-جگہ  (یا طریقہ)

 

تشخیص مندرجہ ذیل پر مشتعمل ہوتی ہے:

 

-طبّی معائنہ (پہلے کی طرح، لیکن نئے طریقے کے ساتھ)

 

-کچھ معاملات میں، ایک دستاویزی جائزہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

 

تشخیص مندرجہ ذیل نقاط کا جائزہ لیتی ہے:

-صحت

-خودمختاری

-سماجی اور روزگارکی زندگی

 

اسی وجہ سے اس کو کثیر جہتی تشخیص کہا جاتا ہے: ایک ماہروں کی ٹیم نہ صرف بیماری کو مدِ نظر رکھتی ہے بلکہ زندگی کے سیاق و سباق، اس کی خواہشات اور اس کی روزمرہ کی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیتی جس کا اس شخص کو عموماً سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تشخیص صرف بیماری کی فیصد تک محدود نہیں ہوتی بلکہ زندگی کے دیگر پہلوں کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے اس وجہ سے  تشخصی عمل کثیر جہتی بن جاتا ہے۔ 

 

3-نتیجہ حاصل کرتے ہیں۔ 

پرانے معذوری کے فیصد کی بجائے، آئی سی ایف (انٹر نیشنل کلاسیفیکیشن آف فنکشننگ)کے بین الاقوامی معیا کی بنیاد پر مدد کی ضرورت کی شدت کو چار درجون میں تقسیم کرتا ہے

 

–ہلکا: کم سے کم مدد کی ضرورت ہے۔

–درمیانی: معتدل مدد کی ضرورت ہے۔

–شدید (زیادہ): خود مختاری کی  شدید حد کے حالات سے متعلق۔

–شدید (بہت زیادہ): غیر خود کفالت کے حالات جن میں مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اپاہج شخص کی حالت کی شناخت

 

حتمی سرٹیفکیٹ یہ ثابت کرتا ہے کہ آیا آپ ایک معذور شخص ہیں۔ یہ آپ کی شناخت کی ہوئی معذوری کی  شدت پر منحصر ہے (ہلکا، درمیانی ، زیادہ، یا بہت زیادہ)، اس کا نتیجہ آپ کے معذوری کے حقدار ہونے کی تصدیق کرتا ہے:

 

مالی فوائد: یہ پرانی پنشن اور الاؤنسز کی جگہ لے لیتے ہیں۔ اگر بنیادی تشخیص کسی معذوری کا تعین کرتا ہے جس میں مدد کی ضرورت «زیادہ » یا «بہت زیادہ» ہوتی ہے، تو فوائد اور الاؤنسز (جیسے کہ امدادی الاؤنس یاکی کسی دوسرے شخص کی موجودگی کا  الاؤنس) خود بخود ملنا شروع  ہو جاتے ہیں۔

 

–ٹیکس اور روزگار کے فوائد: ایک مثبت نتیجہ ورک پرمٹ تک رسائی کی ضمانت دیتا ہے (قانون 104 کے مطابق)، گاڑیوں یا تکنیکی امداد کے لیے ٹیکس میں کٹوتی میں کمی ، اورمعذوری کی امفادی چیزوں کی خریداری میں بچت دی جاتی ہے۔

تشخیص کا نتیجہ خود بخود آپ کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ایف ایس ای ) میں شامل ہو جاتا ہے،یہ ایک ایسا ڈیجیٹل ٹول ہے جو آپ کی پوری طبّی تاریخ (آپ کی صحت سے متعلق دستاویزات ) کو جمع کرتا ہے۔ آپ ان دستاویزات تک ایس پی آئی ڈی یا ڈیجیٹل شناختی کارڈ(سی آئی ای) کے ذریعے سے رسائی کر سکتے ہیں۔

طبی الیکٹرونک ریکارڈ تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں!

 

اصل میں آپ کو کیا ملے گا؟

 

آپ کو ایک ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ملے گا جو اس بات کی تصدیق کرے گا کہ آپ کے پاس واحدمعذوری کا سٹیٹس ہے۔ یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو مندرجہ ذیل کے لیے ضروری ہے:

 

1-اس سے آپ کو آئی این پی ایس سے مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ 

2-ٹیکس ایجنسی سے ٹیکس میں کمی یا معافی کے فوائد حاصل ہوں گے۔ 

3-رہائشی بلدیہ سے سوشل سروسز کے فوائد حاصل ہوں گے۔ 

قانون ساز حکمنامہ 62/2024 کا مقصد ہے:

 

1-اس مقصد سوشل معذوری اور معذوری کےدستاویزات کے  درمیان الجھنوں کو دور کرنا ہے:

 

–سول معذوری کا سرٹیفیکیٹ : یہ کام کرنے کی صلاحیت میں کمی کا اندازہ لگاتا ہے(اور اس کے فیصد کے بارے میں بتاتا ہے جیسے کہ 74فیصد ، 100فیصد)۔ اس سے بنیادی طور پر مالی مدد لی جاتی ہے  (پینشن یا مالی فوائد)یا پھر ٹیکس میں کمی یا معافی۔ 

 

معذوری کا سرٹیفکیٹ (قانون 104/92): جسمانی، ذہنی، یا حسی خرابیوں کو پہچانتا ہے اور اس کا اندازہ لگاتا ہے  (سول معذوری،  اندھا پن، بہرا پن، گونگا  بہرا پن) اور کسی بھی مدد کی ضرورت ، جس کی اس  فرد کو ضرورت ہو (سماجی تشخیص، قانون 104/1992)۔

 

2-دونوں سرٹیفیکیٹوں کو یکجا کرنا

 

اصلاحات 62/2024 کے ذریعے، اب علیحدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے، بلکہ ایک ہی سرٹیفکیٹ  ساری معذوری کی حیثیت کو بیان کرے گا۔

 

3-اس کے ذریعے نئی اصطلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔

 

اس حکم نامہ کے ذریعے تمام پرانی اصطلاحات «معذوری»، «معذور» یا «مختلف طور پر معذور»کو ختم کیا جائے گا اور ان کی جگہ «معذور شخص»کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔ 

 

4-«لائف پروجیکٹ «تک رسائی حاصل کر سکتےہیں۔ 

 

اس کو مثبت نتیجہ کے لیے حکمتی دفتر (بلدیہ اور لوکل ہیلتھ اتھارٹی) سے درخواست کرنے پر ، انفرادی لائف پروجیکٹ ، ایک ایسا ذاتی منصوبہ جو آپ کو درکار ضروریات(مالی ، سماجی اور طبی) میں مدد کرتاہے ۔

 

لائف پروجیکٹ اور مہاجرین کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات سے مشورہ کریں۔

صلاحات کے ظریعے تشخیصی نقطہ نظر میں تبدیلی آئے گی۔ 

 

ماضی میں، تشخیص بنیادی طور پر معذوری کے فیصد پر مبنی تھا، جس کو ایک چارٹ کے ذریعے ہر بیماری کے فیصد کے ساتھ منسلک کیا جاتا تھا۔ 

 

تاہم، نیا نظام ہر  شخص کی زندگی کے حالت کے اثرات کا بھی جائزہ لے گا، مثال کے طور پر:

 

-ذاتی خودمختاری

-کام کرنے کی صلاحیت

-سماجی شرکت

-روزمرہ کی سرگرمیوں میں دشواری۔

اس طریقہ کار کے ذریعے معذوری کو زیادہ حقیقت پسندانہ اور اس کی شخصی اہمیت کو پہچانا جائے گا۔

جی ہاں

 

نئے تشخیصی ماڈل کے ساتھ، تشخیص روزمرہ کی زندگی میں درپیش آنے والی  رکاوٹوں کو مدنظر رکھتا ہے۔

مثال کے طور پر ، ایک شخص جو خود مختا ر ہے لیکن اس کی بیماری ویسی ہی ہے جیسے ایک اور شخص کی لیکن اس دوسرے شخص کو اس سے زیادہ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے ، چاہے ان کی بیماری ایک جیسی ہی ہو۔

ان إصلاحات کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ معذوری کا واحد سرٹیفیکیٹ متعارف کروایا جائے۔

 

مستقبل میں، ایک ہی سرٹیفکیٹ مختلف فوائد کے لیے  حاصل کیا جا سکتا ہے، جیسےکہ:

-سول  معذوری۔

 

-قانون 104 میں شمولیت

 

-دیگر فلاحی یا امدادی اقدامات۔

 

اس کا مقصد معذور افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے عمل کو کم کرکے آسان بنانا ہے:

-بار بارطبی  دورے

 

-لمبا انتظار

 

-بیوروکریٹک طریقہ کار۔

اصلاحات فوائد کے لیے اہلیت کے تقاضوں کو خود بخود تبدیل نہیں کرتی ہیں۔

 

خاص طور پر:

 

-صحت کی حدیں کم نہیں کی جائیں گی۔

 

-مالیاتی حدوں کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

 

-زیادہ فیصد کی ضمانت نہیں دی گئی ۔

تاہم، تشخیص کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا

مقصد کسی شخص کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنا ہے۔

سول معذوری یا قانون 104 کے فوائد کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو:

 

1-حالیہ طبی دستاویزات اور تفصیلی طبی سرٹیفیکیشن حاصل کریں۔

 

درج ذیل کو اپنے ڈاکٹر کے پاس لائیں:

-ماہرین کی حالیہ رپورٹس

-درست تشخیص (بہتر ہے کہ وہ حالیہ ہوں)

-ہسپتال کے سرٹیفکیٹ

-ماضی کی تمام میڈیکل رپورٹس۔

 

تمام دستاویزات واضح، قابل فہم، اطالوی زبان میں ہونے چاہئیں، اوران میں یہ  بیان ہوناچاہیے کہ معذوری آپ کی روزمرہ کی زندگی کو کیسے متاثر کررہی ہے۔

 

2-اپنے ڈاکٹر سے واضح طور پر بات کریں، اپنی روزمرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات کو واضح طور پر بیان کریں، اور کسی بھی کام یا سماجی حدود کی اطلاع دیں۔

 

ڈاکٹر آپ کو (بنیادی یا ماہر)سرٹیفیکیٹ کو پُر کرے گا، اس لیے مندرجہ ذیل چیزیں لانا لازمی ہے:

 

-تمام طبی بیماریاں (چاہے اگرایک سے زیادہ ہوں )

 

-حقیقی علامات

 

–عملی مشکلات (چلنا، کام کرنا، خود مختاری ،

وغیرہ)

 

نوٹ فرمائیں : صورت حال کو کم نہ کریں؛ یہ بھی تشخیص کی بنیاد ہے۔

 

3-دفتری ضروریات کو چیک کریں۔

 

اس عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے مندرجہ ذیل کو یقینی بنائیں:

-آپ کے پاس کوڈیچے فیزکالے کا شناختی نمبر ہو اور اس کی معیاد ابھی تک باقی ہو۔ 

 

-آپ اٹلی میں مقیم ہوں۔

-آپ کے پاس ایس پی آئی دی یا سی آئی ای (جو اس کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں )موجود ہوں ۔)

 

4-اور  بھی اضافی دستاویزات تیار کریں۔

 

مختلف صورتوں میں:

 

-ملازمت کے سرٹیفکیٹ (اگر آپ کام کرتے ہوں)

 

-اسکول کا ریکارڈ (نابالغوں کے لیے)

-سماجی یا فلاحی ریکارڈ

 

اصلاح کے لیے درکار زیادہ «مکمل» تشخیص کے لیے خاص طور پر مفید ہیں۔

صلاحاتی عمل میں یہ تصور کیا گیا ہے کہ ، ایک دفع جب تجرباتی مرحلہ پورا ہو جائے گا تو یکم جنوری 2027سے پورے اٹلی میں اس کو نافذ کر دیا جائے گا۔ 

 

آنے والے مہینوں میں مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جائے گی، جس میں :

 

-دورے کے لیے بلاوا

 

-رپورٹوں کا مسودہ تیار کرنے کا طریقہ کار

 

-مالیاتی اور فلاحی فوائد پر اثر۔

اس سب کے بارے میں باخبر رہنا کیوں ضروری ہے؟

 

منتقلی کے مرحلے کے دوران، طریقہ کار ایک صوبے سے دوسرے صوبے کے لحاظ میں مختلف ہو سکتے ہیں۔

 

اصلاحات کی نئی خصوصیات کو جاننا اور دستاویزات کو صحیح طریقے سے تیار کرنا آپ کو اور آپ کے خاندان کو درخواست کے عمل تک زیادہ باخبر رہنے میں مدد کر سکتا ہے۔

چونکہ اصلاحات ابھی بھی لاگو ہو رہی ہیں، ہم اس کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی تجویز کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جنوری 2027 میں اصل میں نافذ ہو جائیں  گی۔

NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.

Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:

  • Ascolto e supporto da remoto
  • Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
  • Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)
Questo progetto è finanziato dalla Presidenza del Consiglio dei ministri con la quota Irpef dell’otto per mille
 
Categories
Evidenza Faq Minori

اکثر پوچھے جانے والے سوالات ۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن کا اظہارِرائے

Inizia alle ore 0:00 Mostra codice

یہ ایک اظہارِرائے ہے جو جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اور وزارت محنت اور سماجی پالیسیوں  کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

اس سے یہ  اندازہ  لگانے میں مدد ملتی ہے کہ آیا اٹلی میں بناسرپرستی کے  غیر ملکی نابالغ کا تجربہ مثبت رہا ہے، جیسے کہ:

 

۔آیا وہ اسکول گیاتھا؛1

 

۔آیا وہ کام کرتا رہا یا اس نے تربیتی کورسز کیے (انٹرن شپ، اپرنٹس شپ)2

 

۔آیا اس نے میزبان کمیونٹی کے قوانین کی تعمیل کی؛3

 

۔آیا اس شخص نے اطالوی قوانین  کی تعمیل کی؛4

 

۔آیا اس شخص نے مقامی سماجی زندگی میں حصہ لیا ۔5

جب آپ 18سال کے ہو جاتے ہیں تو آپ کے نابالغ ہونے کا رہائشی اجازت نامہ کی وقط ختم ہو جاتی ہے۔

اٹلی میں رہائش پذیر رہنے  کے لیے، آپ کو ایک اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

 

نیا رہائشی اجازت نامہ مندرجہ ذیل قسموں کا  ہو سکتا ہے:

 

۔روزگار؛

 

۔تعلیم حاصل کرنے کے لیے؛

۔کام تلاش کرنے کے انتظار کے لیے(مزید معلومات کے لیے، دیکھیں – اکثر پوچھے جانے والے سوالات- اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے منتظر افراد کے حقوق)

FAQ – Permesso di Soggiorno per Attesa Occupazione).

 

ڈائریکٹوریٹ کا اظہارِ راۓ امیگریشن دفتر کو نیا رہائشی پرمٹ دینے کے لیے  فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ایک مثبت اظہارِ رائے  امیگریشن دفتر کے لیے ایک مثبت فیصلہ لینے  میں  نمائندگی کرتی ہے: مثبت اظہارِرائے کے ساتھ، ڈائریکٹوریٹ ،امیگریشن دفتر  کو بتاتا ہے کہ اس کے رہنے کا دورانیہ بہت اچھا رہا ہے۔ اس  وجہ سے امیگریشن دفترکی جانب سے  مطالعہ، کام، کام کی تلاش  کے لیے رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کے  امکان زیادہ ہو جاتے ہیں۔

منفی اظہارِرائے کا مطلب یہ ہے کہ ڈائریکٹوریٹ، درخواست دہندہ کے رہائش پذیری سے مطمعن نہیں ہوا۔

 

براہ کرم نوٹ کریں:

۔منفی اظہارِرائے سے مراد کا خود بخود یہ مطلب نہیں ہے کہ رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

 

تاہم، امیگریشن دفتر صورتحال کا زیادہ  محتاط ہو کر  جائزہ لیتا ہے  اور رہائشی اجازت نامہ کی درخواست کو مسترد بھی کر سکتا ہے۔

اطالوی قانون کے مطابق، امیگریشن دفتر کو محتاط ہو کر  ساری  ذاتی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے، چاہے رائے منفی ہی کیوں نہ ہو۔

اگر امیگریشن دفتر  آپ کےرہائشی  اجازت نامے کو تبدیل کرنے سے انکار کرتا ہے، تو آپ اپیل  کر سکتے ہیں۔

اپیل کے ذریعے جج فیصلے پر نظر ثانی کرتا ہے۔ 

 

اپیل کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے؟

 

-اپیل پولیس ہیڈ کوارٹر کے انکار کے 60 دنوں کے اندر جمع کروائی جانی چاہیے ۔

 

-اس کے لیے وکیل سے رابطہ کرنا ضروری ہے (معلومات کے لیے جمعہ ماپ پر وکلاکے دفاتر کی فہرست دیکھ سکتے ہیں)۔

 

-اپیل کے دوران، آپ نئی دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں، مثال کے طور پر

 

۔پڑھائی کا ایک نیا کورس؛

 

۔حال ہی میں شروع کی گئی نوکری؛

 

۔ذاتی معلومات جس پر پہلے غوروخوص  نہیں کیا گیا تھا۔

یہ لازمی نہیں کہ تمام بنا سرپرستی کے غیر ملکی نابالغوں کو ڈائریکٹر یٹ کی اظہارِ رائے لینی پڑے۔

 

قانون کے مطابق کچھ ایسے معاملات میں اظہاررِاۓ کی ضرورت نہیں ہوتی(آرٹیکل 32قومہ 1 بِس، قانون 286/1998، قانون 47/2017، آرٹیکل 13)

 

کس کو اظہارِرائے لینے کی ضرورت نہیں ہوتی؟

 

جس نے سماجی ماحول میں بسنے کے لیے طویل عرصہ گزارا ہو اور اس کے پاس اس سارے دورانیہ کا ثبوت موجود ہو۔ 

 

مندرجہ ذیل لوگوں کو اظہارِ راۓ کی ضرورت نہیں ہوتی:

 

-جو اٹلی میں کم از کم 3 سال سے رہائش پذیر ہوں۔

 

-جس نے کم از کم 2سال تک سماجی ماحول میں بسنے کا عمل مکمل کیا ہو۔ 

 

مثال کے طور پر :باقاعدگی سے اسکول جانا؛ تربیتی کورسز ؛ ٹریننگ، باقاعدہ کام۔

 

ایسے معاملات میں قانون اس کو پہلے سے ہی سماجی ماحول میں شمولیت کے لیے سمجھتا ہے۔ 

 

جو رضاعی خاندانی سرپرستی میں ہوں۔

 

وہ نابالغ  جو رضاعی خاندانی سر پرستی میں رہے ہوں ان کو اظہارِ راۓ کی ضرورت  نہیں پڑتی:

 

–چوتھی ڈگری تک کا رشتہ دار (مثال کے طور پر چچا، خالہ، دادا دادی، کزن)۔

 

اس صورت میں، سماجی شمولیت کے منصوبے کی نگرانی خاندان کے رکن کرتے ہیں۔

 

وہ شخص جس کے پاس پہلے سے ہی نابالغوں کی عدالت کا حکم نامہ ہو۔

 

آپ کو اظہارِرائے کی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگرآپ:

-اگر آپ کے پاس نابالغوں کی عدالت کی طرف سے سماجی تحفظ کے تسلسل کا حکم نامہ یا فیصلہ کا دستاویز ہو (مزید معلومات کے لیےجمعہ ماپ کے  – اکثر پوچھے جانے والے سوالات- سماجی تحفظی  تسلسل سے کیا مراد ہے؟

اگر کسی کے پاس پہلے  سے ہی کسی اور قسم کا رہائشی اجازت نامہ موجود ہو۔

مندرجہ ذیل صورتوں میں اظہارِ راۓ کی ضرورت نہیں ہوتی:

 

-بین الاقوامی پناہ کی درخواست؛

 

-سیاسی پناہ؛

 

-ذیلی پناہ؛

 

-خصوصی پناہ؛

 

-خاص قسم کے مقدمات۔

 

یہ رہائشی اجازت نامے ہر شخص کی فردی صورت حال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔

 

اظہارِرائے کی درخواست جمع کروانے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکارہوتے ہیں:

 

– پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی ایک کاپی؛

 

-آپ کے رہائشی اجازت نامے کی ایک کاپی؛

 

–نابالغوں کی عدالت کے حکم نامے کی ایک کاپی (سماجی خدمات میں تعیناتی یا تقرری کا حکم)؛

–سماجی خدمات کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ

(رپورٹ مثال کے طور پر اس بات کی وضاحت کرے کہ اسکول؛ صحت؛ انٹرن شپ یا ملازمت؛ یا کمیونٹی میں رہتے ہوۓاس کا  رویہ)۔

اس قانون سے پہلے کیا ہوتا تھا؟

 

قانون 50/2023 سے پہلے، اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتاتھا ، تو خاموش رضامندی  کو مثبت قرار دیا جاتا تھا۔  اس سے یہ مراد  تھا کہ امیگریشن دفتر تحریری جواب کے بغیر بھی رہائشی اجازت نامہ جاری کر سکتا تھا۔

 

اب کیا ہوگا؟

قانون 50/2023 میں تبدیلی کے ساتھ:

 

-خاموش رضامندی اب مزید نہیں رہی ہے۔

 

-امیگریشن دفتر کو ڈائریکٹوریٹ کے تحریری جواب کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

-اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت جواب نہیں سمجھا جاۓگا ۔

اصل میں کیا ہوگا:

-امیگریشن دفتراس وقت تک رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کر سکے گا  جب تک کہ اسے جواب موصول نہ ہوجاۓ، چاہے وہ دیر سے ہی کیوں نہ پہنچے۔

براہ کرم نوٹ کریں: ڈائریکٹوریٹ کے لیے دو ماہ کی آخری تاریخ تک جواب دینا ابھی بھی برقرار ہے، لیکن ابھی بھی تحریری جواب درکار ہے۔

اس قانون سے پہلے کیا ہوتا تھا؟

 

قانون 50/2023 سے پہلے، اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتاتھا ، تو خاموش رضامندی  کو مثبت قرار دیا جاتا تھا۔  اس سے یہ مراد  تھا کہ امیگریشن دفتر تحریری جواب کے بغیر بھی رہائشی اجازت نامہ جاری کر سکتا تھا۔

 

اب کیا ہوگا؟

قانون 50/2023 میں تبدیلی کے ساتھ:

 

-خاموش رضامندی اب مزید نہیں رہی ہے۔

 

-امیگریشن دفتر کو ڈائریکٹوریٹ کے تحریری جواب کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

-اگر ڈائریکٹوریٹ دو ماہ کے اندر جواب نہیں دیتا ، تو خاموش رضامندی کو مثبت جواب نہیں سمجھا جاۓگا ۔

اصل میں کیا ہوگا:

-امیگریشن دفتراس وقت تک رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کر سکے گا  جب تک کہ اسے جواب موصول نہ ہوجاۓ، چاہے وہ دیر سے ہی کیوں نہ پہنچے۔

براہ کرم نوٹ کریں: ڈائریکٹوریٹ کے لیے دو ماہ کی آخری تاریخ تک جواب دینا ابھی بھی برقرار ہے، لیکن ابھی بھی تحریری جواب درکار ہے۔

اگر رائے دو ماہ کے اندر نہیں پہنچتی ہے تو اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر، تاخیر دو عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے:

 

1-آپ کی درخواست سے متعلق وجوہات

ڈائریکٹوریٹ بعض اوقات اظہارِرائے دینے سے قاصر ہوتا ہے کیونکہ اضافی دستاویزات یا معلومات کی ضرورت ہوتی ہے، مثال کے طور پر:

 

-اگر کویٔ اہم دستاویز پیش نہ کیا گیا ہو (جیسے پاسپورٹ یا قومیت کا سرٹیفکیٹ)؛

 

– اگر ڈائریکٹوریٹ آپ کی کمیونٹی یا سماجی کارکن سے اٹلی میں آپ کے تجربے کے بارے میں مزید معلومات بھیجنے کو کہتا ہے (اسکول، کام، سماجی اور ثقافتی انضمام)؛

 

ڈائریکٹوریٹ اس بارے میں جاننا چاہتا ہےکہ اب آپ کیا کرتے ہیں، جسے کہ اب آپ بالغ ہو ۓہیں تو وہ آپ کی سماجی شمولیت (پڑھایٔ، کام اور پرجیکٹس )کے بارے میں بہتر اندازہ لگانا چاہتے ہیں۔ 

 

جب تک یہ معلومات نہیں پہنچتی، دفتر میں زیادہ وقت لے سکتا  ہے۔

 

 

2-دفتر کی مصروفیات سے متعلق وجوہات

 

بعض اوقات تاخیر آپ کی وجہ سے نہیں ہوتی ہے۔

قانون 50/2023میں تبدیلی کے بعد، اظہارِ رائےکو  لازمی

قرار دے دیا گیا ہے، اور درخواستوں کی تعداد میں بھی  نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس کی وجہ سے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور درخواستوں کا جوواب دینے میں  زیادہ وقت لگتا ہے۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیے ہیں  ، تو آپ دو چیزیں کر سکتے ہیں:

 

1-یاد دہانی کے لیے تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی)بھیج سکتے ہیں

 

آپ اپنے سرپرست، سماجی کارکن، یا کمیونٹی کے سربراہ  سے انتظامیہ کو اظہارِراۓ کی رپورٹ کی یاد دہانی کے لیے ایک تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی) بھیجنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

یاد دہانی سے مراد ہے کہ آپ اپنی کاغذی کاروائی کے لیے ان کے اظہارِ خیال کی رپورٹ کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

 

براہ کرم نوٹ کریں: تصدیق شدہ ای میل (پی ای سی)ایک ایسی ای میل ہے جو حکومتی اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ 

 

2-ٹی اے آر میں اپیل

 

اگر انتظار کرنے کی مدت دو ماہ سے بہت زیادہ طویل ہو جاۓتو آپ ٹی اے آر(علاقائی انتظامی عدالت)میں اپیل کر سکتے ہیں۔ 

اپیل وکیل کی مدد سے کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو آپ مفت حکومتی مدد کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ 

 

اپیل کے لیے مندرجہ ذیل شامل ہونے چاہیے:

 

-پہلے سے بھیجے گئے تمام  دستاویزات ؛

 

-یاد دہانی کے لیے بھیجا گئی  ای میل پی ای سی۔

اظہارِ رائے پر اس وقت پابندی  نہیں ہے: اس سے مراد یہ ہے کہ اگر جج اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ آپ نے تمام دستاویزات وقت پر جمع کرواۓتھے لیکن دفتر کا قصور ہے کہ انہوں نے وقت پر جواب نہیں دیا، تو ٹی اے آر ، امیگریشن دفتر کو بنا اظہارِ راۓکی رپورٹ کے رہائشی اجازات نامہ جاری کرنے کا حکم دیتا ہے۔

ایس آئی  ایم ، یکم جولایٔ 2025سے نیا نیشنل انفرمیشن سسٹم فعال میں ہے ، جس کے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے اٹلی میں موجود بنا سرپرستی کےغیر ملکی  نابالغوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ 

 

یہ نظام طریقہ اس لیے متعارف کیا گیا ہے تا کہ تمام مراحل کو آسان بنایا جا سکے ، اور نابالغوں کے حقوق کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے اور مختلف کمیونٹیز اور مجاز حکام کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔ 

 

وزارت محنت اور سماجی پالیسیوں کی سرکاری ہدایات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مندرجہ زیل سے حاصل کر سکتے ہیں:

https://www.lavoro.gov.it/temi-e-priorita/immigrazione/focus-on/minori-stranieri/pagine/sim-sistema-informativo-minori

 

ایس آئی  ایم رہائشی اجازت نامے کی درخواست میں کس طرح مدد کرتا ہے؟

 

ایس آئی ایم آپ کو اظہارِ رائے کے لیے اپنی درخواست براہ راست آن لائن جمع کرانے اور اس کی تکمیلیت کو جاننے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل طریقہ درخواست کو تیز تر اور آسان بناتا ہے، اس کی تکمیلیت کے بارے میں جاننے کے عمل کو قابل بناتا ہے (آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا یہ موصول ہوا ہے، جاری ہے یا تکمیل تک پہنچ  گیا ہے)، اور اس پر کام  کیے جانے کے اوقات اور کاغذی دستاویزات کے کھو جانے کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔

 

ایس آئی  ایم  کے ذریعے کو ن اظہارِرائے مانگ سکتا ہے:

 

-دلچسپی رکھنے والا فریق (یعنی وہ نوجوان جو ابھی ابھی بالغ ہوۓہوں اور نابالغی میں ان کا کویٔ سرپرست نہ رہا ہو)

سماجی کارکن، استقبالیہ کمیونٹی آپریٹرز، سرپرست، یا وکیل۔

 

اس کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے:

1-ایس آیٔ ایم کے پورٹل پر نجی فرد کے طور پر ایس پی آئی ڈی یا سی آیٔ ای کے ذریعے رسایٔ حاصل کر سکتے  ہیں۔ اظہارِ راۓ کو منتخب کریں(18 سال کی عمر کو پہنچنے پر رہائشی اجازت نامہ کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے)۔

 

2-یہاں پر تمام ضروری دستاویزات ، اور تمام وہ معلومات تو آپ نے تعلیمی اور سماجی  انضمام کے عمل  کے دوران حاصل کیے تھے اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔

 

مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں:

/https://integrazionemigranti.gov.it/en-gb

S.O.L.E.I.L. (Servizi di Orientamento al Lavoro ed Empowerment Interregionale Legale) è un progetto che si propone di favorire l’integrazione socio-lavorativa, sanitaria, abitativa di cittadini di paesi terzi, vittime e potenziali vittime di sfruttamento lavorativo. 

NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.

Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:

  • Ascolto e supporto da remoto
  • Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
  • Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)
Questo progetto è finanziato dalla Presidenza del Consiglio dei ministri con la quota Irpef dell’otto per mille
 
Categories
Evidenza Faq

اکثر پوچھے جانے والے سوالات – جو لوگ رہائشی پرمٹ کے حصول یا پھر اس کو دوبارہ بنوانے کا انتظار کر رہے ہوں ان کے حقوق

اگر آپ اپنے رہائشی پرمٹ کو دوبارہ بنوانے کا یا اس کے حصول کا انتظار فرما رہے ہوں تو آپ کے پاس اٹلی کی سرزمین پر رہنے کا حق ہے اور باقی تمام حقوق بھی حاصل ہیں۔ 

 

وزارت داخلہ کے جاری کردہ ہدایت 11050/ایم نمبر پانچ میں کہا گیا ہے کہ: جب تک آپ کے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کا عمل جاری ہے، آپ کو اٹلی میں رہنے اور آپ کے درخواست کردہ رہائشی اجازت نامے سے وابستہ تما م حقوق کو حاصل کرنے کا حق ہے۔ 

 

تمام وہ غیر ملکی جو رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کر رہے ہوں یا اس کے حصول کا انتظار کر رہے ہوں جب وہ اس کی درخواست جمع کرواتے ہیں تو ان کو ایک رسید  یا چیدولینو دی جاتی ہے، اس کی حثیت وہی ہوتی ہے جو ایک رہائشی اجازت نامے کی ہوتی ہے : یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو عارضی طور پر حتمی رہائشی پرمٹ کو حاصل کرنے سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فرق صرف یہ ہوتا ہے:

 

–رسید پوسٹ آفس (سپورتیلو آمیکو ) کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔ 

-جبکہ چیدولینو  براہ راست پولیس کے دفتر کی جانب سے دی جاتی ہے۔ 

 

آئیے غور فرماتے ہیں کہ یہ کیا ہیں، انہیں کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے، اور یہ آپ کو کیا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

رسید ایک ایسا دستاویز ہے ، جب آپ پوسٹ آفس میں سپورتیلو آمیکو میں اپنے رہائشی اجازت نامے کے اجراء، تجدید، یا تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرواتے ہیں۔

یہ آپ کو اس وقت دیا جاتا ہے جب اصلی رہائشی اجازت نامہ کو حاصل کرنے کے لیے کافی لمبا وقت درکار ہوتا ہے، اگر چہ قانونی طور پر یہ بیس دن میں دیا جانا  چاہئے(ڈی ۔ پی۔آر1999/394)

 

رسید کے ساتھ آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آپ نے رہائشی اجازت نامے کے حصو ل کی درخواست دی ہوئی ہے اور یہ آپ کو رہائشی پرمٹ سے منسلک حقوق کو حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

 

رسید مندرجہ ذیل رہائشی اجازت ناموں کے حصو ل کے لیے دی جاتی ہے:

-موسمی یا کسی کے ماتحت کام کے لیے

-گود لینے یا سر پرستی کے لیے 

-مذہبی مقاصد کے لیے

-پڑھائی کے لیے

-سیاسی اقاما یا بین الاقوامی پناہ  یا نجی پناہ کے لیے

-کام کی ٹریننگ یا فارمیشن کے لیے

-کام کی تلاش یا شہریت کے حصول کے لیے

-پرمننٹ رہائشی پرمٹ(جس  کو آج ای یو کا لونگ ٹرم رہائشی پرمٹ کہا جاتا ہے)

-ذاتی کاروبار کے لیے۔

-خاندانی مقاصد کے حوالے سے۔

-اپڈیٹ  کے لیے (جیسے کہ بچوں کا اندراج، نام کی تبدیلی یا )دیگر وجوہات کے حوالے سے۔

1مرحلہ- پوسٹل کٹ

پوسٹ آفس جائیں اور پیلے رنگ کی کٹ لیں: اس میں درخواست جمع کروانے کے فارم ہوتے ہیں۔

 

2مرحلہ-فارم پُر کرنا

فارم کو پُر کریں اور پوسٹ آفس کے سپورتیلو آمیکو کو لفافہ بند کئے بغیر پیش کریں، اگر آپ کو پُر کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہوتو پتروناتو ،سی اے ایف کے دفتر یا سپیشل ایسوسی ایشن کے اداروں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

 

3مرحلہ-امیگریشن پولیس کے دفتر میں حاضری

آپ کو امیگریشن پولیس کے دفتر میں فنگر پرنٹس کے لیے تاریخ دی جائے گی۔ 

 

4مرحلہ-دستاویز کی تیاری کا کنٹرول

آپ مندرجہ ذیل پر اپنے دستاویز کی نتائج کو کنٹرول کر سکتے ہیں:

PortaleImmigrazione.it

یا پولیس کی ویب سائٹ پر

چیدولینو اس وقت دی جاتی ہے جب درخواست پوسٹ آفس کی بجائے براہ راست امیگریشن پولیس کے دفتر میں جمع کروائی جائے۔

 

اس پر درخواست دہندہ کی ذاتی معلومات (جیسے کہ نام ، تاریخ پیدائش ، تصویر، اور امیگریشن پولیس آفس کی مہر )۔

 

اس کی حثیت وہی ہوتی ہے جو ایک رسید کی ہوتی ہے: اس سے آپ اٹلی میں مقیم رہ سکتے ہیں اور باقاعدہ کام بھی کر سکتے ہیں جب تک آپ کو حتمی دستاویز نہیں مل جاتا۔ 

 

اکثر یہ مندرجہ ذیل درخواست دہندگا ن کا دیا جاتا ہے:

 

-بین الاقوامی پناہ گزینوں کے لیے(پیلا رہائشی پرمٹ  جس کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے)

-اقاما والوں کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے

-نجی بین الاقوامی پناہ کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے

-سپیشل کیسز کے پہلے رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے

-نابالغوں کے رہائشی پرمٹ کے لیے

-علاج معلاجہ کے رہائشی پرمٹ کے لیے

 

اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو امیگریشن پولیس کے دفتر جانا ہو گا یا پھر اگر آپ کسی ریفیوجی کیمپ میں مقیم ہوں تو قانونی رہنمائی کے اپریٹر کے ذریعے۔ کئی شہروں میں امیگیشن پولیس کا دفتر آن لائن تایخ لینے کے لیے کہتا ہے۔

جی ہاں ، چیدولینو اور رسید کی قانونی حثیت ہوتی ہے (ڈی پی آر کے 28 دسمبر 2000 کے آرٹیکل 1 نمبر 445 کے مطابق): یہ دستاویزات اطالوی حکومتی دفاتر سے دیے گئے ہیں، اس کے اوپر تصویر بھی موجود ہے اور اس کی حثیت عارضی طور پر رہائشی پرمٹ کے برابر ہوتی ہے۔ 

اس بات کا خیال کریں: جب تک آپ کو حتمی رہائشی پرمٹ نہیں مل جاتا اس وقت تک رسید اور چیدولینو کی

اہمیت وہی ہوتی ہے جو باقاعدہ ایک رہائشی پرمٹ کی ہوتی ہے۔ تمام وہ حقوق جو رہائشی پرمٹ کے ذریعے دیے جاتے ہیں وہ تمام حقوق برقرار رہتے ہیں جب تک حتمی رہائشی پرمٹ نہیں مل جاتا۔ یہ حقوق صرف اس صورت میں منسوخ ہوتے ہیں جب رہائشی پرمٹ کا  انکار ہوجائے یا پھر اس کو ختم کر دیا جائے۔

چیدولینو یا رسید جو رہائشی پرمٹ کے حصول کے لیے ہوتی ہے کے ساتھ آپ  بہت سی ایسے کام کرسکتے ہیں جو آپ رہائشی پرمٹ کے ساتھ کر تے ہیں۔ جب تک آپ کے رہائشی پرمٹ کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک آپ اٹلی میں رہائش پذیر رہ  سکتے ہیں۔ تاہم باقی حقوق کی حصولی آپ کے رہائش پرمٹ کی قسم پر منحصر ہوتی ہے۔ 

تاہم آپ:

-باقاعدہ کام کر سکتے ہیں

اس بات کا خیال کریں: اگر آپ نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کے ساٹھ دن کے بعد کام شروع کر سکتے ہیں۔

-اسکول اور یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

خیال کریں: کچھ یونیورسٹیاں ان لوگوں کو جنہوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے کو مکمل یونیورسٹی کا داخلہ نہیں دیتیں جبکہ وہ صرف چند مخصوص مختصر کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ 

-کرائے کے گھر کا کانٹریکٹ کر سکتے ہیں۔

-ڈرائیونگ لائسنس لے سکتے ہیں۔ 

-بینک اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔ 

-بلدیہ میں اندراج کروا کر شناختی کارڈ حاصل کر سکت ہیں۔

-(ایس ایس این )نیشنل ہیلتھ سروسز میں اندراج کروا سکتے ہیں۔

-کام کی تلاش کے دفتر میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ 

-ائی این پی ایس کے دفتر میں بے روز گاری کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

-آپ اپنے آبائی ملک جا سکتے ہیں اگر آپ یورپین یونین کے ملکوں سے نہ گزریں تو۔ 

اس بات کا خیال کریں: جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے وہ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتا۔ اگر آپ کو بین الاقوامی پناہ مل گئی ہو(ریفیوجی سٹیٹس یا نجی ریفیوجی سٹیٹس) اور آپ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہوں تو جب آپ واپس آتے ہیں تو اطالوی احکام آپ کے وہاں جانے کی وجہ کی تحقیق کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو وہاں خطرہ درپیش نہ ہو تو وہ آپ کا سٹیٹس بھی ختم کر سکتے ہیں۔ 

–آپ خاندانی ملاپ کی درخواست بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ 

خیال کریں: اس کا انحصار آپ کے رہائشی پرمٹ پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے وہ خاندانی ملاپ کی درخواست جمع نہیں کروا سکتا۔ 

 

ریفرنس: آرٹ 5، قومہ 9بِس ، ڈی ایل جی  ایس ۔ 1998/286(امیگریشن یونیق ٹیسٹ)، انٹیریر منسٹری کے  17اکتوبر 2006کے دستاویز کے مطابق۔

جی ہاں!

قانون(امیگریشن یونیق ٹیسٹ کے آرٹیکل 5، قومہ 9بِس مطابق)یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کے پاس چیدولینو یا رسید ہو جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ نے تجدید کا عمل

شروع کیا ہوا ہے تو آپ حتمی رہائشی پرمٹ کے انتظار کے دورانیہ میں باقاعدہ کام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے رہائشی پرمٹ کا انکار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد آپ مزید کام نہیں کر سکتے۔ 

 

جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے کیا وہ فیصلہ کے دوران کام کر سکتا یا سکتی ہے؟

جی ہاں ، لیکن ساٹھ دن کے بعد۔ جس نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہوتی ہے وہ درخواست کے ساٹھ دن کے بعد اگر ابھی تک اس کی درخواست کا فیصلہ نہ ہوا ہو۔ 

چیدولینو یا  سرٹیفیکیٹ (فارم سی 3)جس میں بین الاقوامی پناہ کی درخواست ہو عارضی رہائشی پرمٹ کے طور پر قبول کیا جاتاہے۔ 

 

ریفرنس: ڈی ۔ ایل جی ایس 201/142کے آرٹیکل 4، قومہ 3 کے مطابق

جی ہاں!

بلدیہ میں اندراج کے ذریعے آپ مستقل پتا  ، شناختی کارڈ اور نیشنل ہیلتھ سروسز تک رسائی کر سکتے ہیں۔ 

بلدیہ میں اندراج کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:

 

-کارآمد پاسپورٹ (بین الاقوامی پناہ گزینوں یا جن کو پناہ کا سٹیٹس مل چکا ہو کو پاسپورٹ پیش نہیں کرنا پڑتا)۔

-اینٹری ویزا(بین الاقوامی پناہ گزینوں یا جن کو پناہ کا سٹیٹس مل چکا ہو کواس کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا)۔

-رسید یا چیدولینو اگر آپ نے رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہو۔

-نان اوبجیکشن لیٹر کی کاپی(اگر آپ کام یا خاندانی مقاصد کے اجازات نامہ سے آئے ہوں)۔

 

ریفرنس: 2اگست 2007 کے انٹیریر منسٹری کے دستاویز کے نمبر 43کے مطابق

جی ہاں!

رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید یا چیدولینو(چاہے وہ پہلی بار کے حصول یا تجدید کے لیے ہو)کےذریعے آپ ایس ایس این میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سے آپ ڈاکٹر ، علاج اور ہیلتھ سروسز کا حق حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

جمعہ ماپ کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات -اٹلی میں صحت کے حوالے سے حقوق پر رابطہ کریں۔ 

جی ہاں!

رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید یا چیدولینو اور کوڈیچے فزکالے کافی ہوتے ہیں اگر آپ بینک میں یا پوسٹ آفس میں اکاونٹ کھلوانا چاہتے ہیں ۔ اس کے لیے ریزیڈنس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جن لوگوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے وہ بھی رسید یا چیدولینو کے ذریعے اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں(اس پر تصویر اور معلومات ہونی چائے)۔

 

ریفرنس : 19اپریل 2019کے اے بی آئی کے دستا ویز کے مطابق۔

جی ہاں!

آئی این پی ایس  نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ (25جولائی 2022 کا پیغام اور 22اپریل 2024کا پیغام نمبر 1589)جس کسی نے بھی رہائشی پرمٹ کی تجدید کی درخواست کی ہو اس کے پاس ایکنومک امداد کا حق ہوتا ہے جیسے کہ این اے ایس پی ائی ، ڈیس کول، نرسری سکول کا بونس، بچوں کا بونس وغیرہ وغیرہ۔ یہحقوق اس وقت تک رہتے ہیں جب تک اس کے رہائشی پرمٹ کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ NASpI, Dis-Coll, bonus asilo nido, assegno unico, ecc

جی ہاں !

رہائشی پرمٹ کی رسید کے ساتھ : 

 

-پریکٹیکل اور تھیوری کا ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ 

-کسی اور ملک کے لائسنس کو تبدیل کروانا یا لائسنس کی تجدید کروانا

-گاڑی کے کاغذات حاصل کرنا یا ان کی نقل نکلواناْ

 

ریفرنس: 6نومبر 2023کے وزارتِ ٹرانسپورٹ اور انفا سٹرکچر کے دستاویز کے مطابق۔

اس کے قوانین  کا انحصار رہائشی پرمٹ کی قسم پر ہوتا ہے کہ کون سی قسم کی درخواست جمع کروائی گئی ہے (یا حاصل کیا گیا ہے):

-جس کسی نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست جمع کروائی ہو وہ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتایا سکتی۔ 

-جس کسی کے پاس ریفیوجی سٹیٹس یا نجی ریفیوجی سٹیٹس ہو اس کو اپنے ابائی ملک جانے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے:کیونکہ اس کے ذریعے اس کی پروٹیکشن رسک میں آسکتی ہے۔ 

جس کے پاس باقی قسم کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے وہ اپنے ابائی ملک میں جا سکتا ہے لیکن اس

بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ ڈائریکٹ فلائٹ کے ذریعے جا ئے تا کہ اس کو دوسرے یورپین یونین کے ممالک میں رکنے یا پار کرنے کی اجازات نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر آپ اٹلی سے یا اٹلی میں کسی اور یورپین یونین کے ملک میں رُکے بغیر آ یا جا سکتے ہیں۔ 

تاہم یورپین یونین کے ممالک کے باہر جہاں آپ پاسپورٹ کے ذریعے جا سکتے ہیں کی اجازات ہوتی ہے۔ 

اس بات کا خیال کریں : کہ رہائشی پرمٹ یورپین یونین میں ویزے کے طور پر استعمال ہوتا ہے ، جبکہ رسید یا چیدولینو کو یورپین یونین میں ویزے کی حثیت نہیں دی جاتی۔ 

سفر کرنے کے دوران اپنے ہمراہ مندرجہ چیزیں رکھیں: 

-کارآمد پاسپورٹ

-پرانا رہائشی پرمٹ 

-پوسٹ آفس کی رسید یا امیگریش پولیس کی رسید (چیدولینو)، جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ رہائشی پرمٹ کے حصول یا اس کی تجدید کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

آپ اتنی دیر تک یورپین یونین کے باقی ممالک میں سیاحت ، کام یا کاروبار اور دوسرے مقاصد کے لیے نہیں جا سکتے جب تک آپ کے پاس حتمی نیا رہائشی پرمٹ نہیں آ جاتا، یا پھر اگر آپ کے پاس کوئی خاص قسم کا اجازت نامہ ہو۔ بہت زیادہ سخت ضرورت یا ایمرجنسی کی صورت میں امیگریشن پولیس آپ کو عارضی کاغذی رہائشی پرمٹ بنا کر دے سکتی ہے، آپ کے حتمی رہائشی پرمٹ سے پہلے ، تاکہ آپ کچھ وقت تک یورپین یونین میں سفر کر سکیں۔ 

اگر آپ پہلی بار والے رہائشی پرمٹ کے حصول کے انتظار میں ہوں:

اگرآپ کے پاس لانگ ٹرم (ڈی ٹائپ ) ویزا ہو، تو آپ 90دن کے لیے ہر 180دن بعد لیکن صرف ویزے کی معیاد کے دورانیے میں تو آپ یورپین یونین کے باقی ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ویزے کی معیاد ختم ہو جائے اور ابھی تک آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہ ہو تو پھر آپ اٹلی کی حدود سے باہر نہیں جا سکتے ۔

 

قانونی ریفرنس: 5اگست 2006کے انٹیریر منسٹری کے دستاویز ، یورپین یونین کے ممالک میں آمد ورفت، اطالوی امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق۔

یہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات اے آر سی آئی نے تیار کیئے ہیں جو اس نے مایگریشن انٹیگریشن کے پورٹل سے لیے ہیں

https://www.integrazionemigranti.gov.it/it-it/Ricerca-news/Dettaglio-news/id/3501/Quali-sono-i-diritti-dello-straniero-nellattesa-del-rilascio-rinnovo-o-conversione-del-permesso?utm_source=chatgpt.com

S.O.L.E.I.L. (Servizi di Orientamento al Lavoro ed Empowerment Interregionale Legale) è un progetto che si propone di favorire l’integrazione socio-lavorativa, sanitaria, abitativa di cittadini di paesi terzi, vittime e potenziali vittime di sfruttamento lavorativo. 

Categories
Evidenza Faq Minori

اکثر پوچھے گئے سوالات – سماجی تحفظ کاتسلسل کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ بنا سر پرستی کے غیر ملکی نا بالغ ہیں اور آپ کے پاس نا بالغوں کا رہائشی اجازت نامہ ہے ، تو آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ سماجی تحفظ کا تسلسل ایک ایسا آلہ ہے جو آپ کو اٹھارہ سال کے ہو جانے کے بعد بھی اضافی طور پر زیادہ سے زیادہ اکیس سال تک کے لیے ، جب تک وہ خود کفیل نہ ہوجاۓ کو تحفظ اور مدد حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان اکثر پوچھے گئے سوالات میں ، ہم وضاحت کریں گے کہ بالغ ہونے سے کیا مراد ہے اور سماجی تحفظ کا تسلسل کی درخواست کون جمع کروا سکتا ہے اور اس کا طریقہ کا ر کیا ہوتاہے۔

بالغ ہونے کا مطلب ہے 18 سال کا ہونا اوراس عمر کو  اطالوی قانون کے تحت بالغ تصور کیا جاتا ہے۔

 

-ایک نابالغ ہونے کی وجہ سے ، میونسپلٹی اور سماجی ورکر، آپ کا  سرپرست، اور استقبالیہ مرکز کا عملہ آپ کو تحفظ  فراہم کرتا تھا: آپ کو رہائش، سماجی اورتربیتی  مدد، تعلیم حاصل کرنے، تربیتی کورسز میں حصہ لینے اور سماج میں شامل ہونے کے  مواقع فراہم کیے گئے۔

 

-جب آپ 18 سال کے ہوجاتے ہیں، تو  یہ تحفظ نظریاتی طور پر خود بخود ختم ہو جاتا ہے، کیونکہ آپ کو بالغ تصور کیاجاتا ہے۔

-تاہم، سماجی تحفظ کے تسلسل کے ساتھ، یہ تحفظ جاری رہ سکتا ہے اور آپ کو خود مختار ہونے  اٹلی میں اپنا خواب پورا کرنے  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سماجی تحفظ کا تسلسل ، نابلغوں کی عدالت کا ایک ایسا حکم ہے جو ان نوجوانوں کو جو حالیہ میں اٹھارہ سال کے ہونے والوں کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ جس کمیونٹی میں رہ رہے ہوں یا  پھر استقبالیہ کےپرگرام میں پہلے والی امداد حاصل کر سکتا ہےجو اسے نابالغ ہونے کے دورانیہ میں میسر تھیں۔ 

 

کا مطلب ہے جاری رکھنا یا تسلسل۔»Prosieguo»-

سے مراد سماجی تحفظ ہے جو حکومت انتظامیہ کے ذریعے «Amministrativo»

فراہم کرتی ہے(میونسپل سوشل سروسز)۔

عملی طور پر، اگر ایک نابالغ ہونے کے طور پر آپ کو میونسپلٹی کی طرف سے مدد ملی ہے — رہائش، تربیت کرنے والے ، اور تعلیمی مدد — سماجی تحفظ کے تسلسل کے ساتھ آپ اس وقت تک تحفظ حاصل کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ مکمل طور پر خود مختا ر ی (زیادہ سے زیادہ 21 سال کی عمر تک) تک  نہ پہنچ جائیں، تا کہ اٹلی میں قدم بہ قدم آپ اپنے مستقبل کو تعمیر کرسکیں۔

مندرجہ ذیل لوگ درخواست جمع کروا سکتے ہیں:

 

–آپ کا سرپرست،ایک ایسا شخص ہے جو  اٹلی میں آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کو نافذ کرنے کا ذمہ دار ہے۔

–آپ کا سماجی کارکن، میونسپلٹی کا وہ شخص جو آپ کے مستقبل کی منصوبہ بندی  اور محفوظ طریقے سے زندگی گزارنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

 

آپ کا سرپرست یا سماجی کارکن آپ کو اس کے طریقہ کار کی وضاحت کرے گا اور درخواست تیار کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔

اگر سماجی خدمات اور آپ کا سرپرست آپ کی مدد کرنے سے قاصر ہیں، تو آپ خود بھی سماجی تحفظ کےتسلسل کی درخواست جمع کر سکتے ہیں

 

-ایک وکیل کی مدد سے (اس لنک سے آپ وکیلوں کے دفاتر کی فہرست حاصل کر سکتے ہیں:

https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg&des=min

 

-استقبالیہ مرکز کے عملے کی مدد سے

 

HERE4U-ایسے ادارے جو نابالغوں کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں ( 

ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو اٹلی میں نابالغ غیر ملکیوں کے لیے خدمات سر انجام دیتا ہے ، آپ ان کے واٹس اپ نمبر یا پھر فیس پھر فیس بک پر رابطہ کر سکتے ہیں)

نابالغوں کی عدالت ایک ایسی جگہ ہے بہت زیادہ ماہر جج ، ایسے نوجوانوں کے لیے جو اٹھارہ سال سے کم عمر کے ہوں (یعنی کہ نابالغ)کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ اس وقت متحرک ہوتے ہیں جب ایک نابالغ محفوظ نہ ہو یا اس کو سر پرستی کی ضرورت ہو۔ مثال کے طور پر اگر آپ تنہا رہ رہے ہوں ، اگر آپ کا خاندان اٹلی میں موجود نہ ہو، یا پھر وہ آپ کی دیکھ بھال نہ کر رہے ہوں، یا پھر آپ پر ظلم کرتے ہوں یا آپ کو اور سنگین  حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ 

 

اگر آپ نابالغ ہیں، تو عدالت آپ کی، آپ کے خاندان کی(اگر وہ اٹلی میں موجود ہوں)، آپ کے سرپرست اور سماجی کارکنوں کی بات سنتی ہے، اور یہ فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کی ترقی اور بھلائی کے لیے کیا بہتر ہے۔

 

1-سرپرست یا سماجی کارکن آپ (اسکول، اطالوی زبان کے کورسز، انٹرن شپس، رضاکارانہ کام، وغیرہ) کے بارے میں ایک رپورٹ منسلک کرتے ہوئے اور آپ کی مسلسل مدد کی ضرورت کے لیے وضاحت کرتے ہوئے، نابالغوں کی عدالت میں درخواست جمع کراتا ہے۔

 

2-عدالت آپ کی صورت حال کا جائزہ لیتی ہے اور آپ کو سماعت کے لیے طلب کر سکتی ہے۔

3-اگر جج درخواست منظور کرتا ہے، تو رہائشی اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے اور اٹلی میں آپ کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے مدد کی جاتی ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 21 سال کی عمر  تک ہے۔

اگر آپ پہلے سے ہی 18 سال کے ہیں، لیکن فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ہے، قانون اس چیز کو مدِ نظر رکھتا ہے کہ آپ عارضی طور پر جوواب کا انتظار کرتے ہوئے  ایس اے آئی کےسینٹر میں رہ سکتے ہیں، تا کہ آپ کے اس سارے مرحلے میں خلل نہ پڑے۔

سماجی تحفظ کے  تسلسل کی درخواست دیتے وقت پاسپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی 

ہے۔

تاہم ، مشورہ دیا جاتا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اس کا پاس ہونا بہتر ہے۔ پاسپورٹ کی ضرورت بعد میں پڑتی ہے، جب سماجی تحفظ کے  تسلسل کا دورانیہ ختم ہوتا ہے، مثال کے طور پر جب رہائشی اجازت نامہ کو تبدیل کرنا ہو جیسے کہ پڑھائی ، کام یا  ملازمت کی تلاش کے لیے۔ 

 آپ طریقہ کار کے بارے میں معلومات کے لیے اپنے ملک کے قونصل خانے سے رابطہ کر

سکتے ہیں:

https://www.esteri.it/wp-content/uploads/2025/08/LDC_07082025.pdf

اٹلی میں موجود دوسرے ملکوں کے کونصل خانے۔

 

توجہ فرمائیں :

اگر آپ نے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی ہے یا پہلے سے ہی بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے (مثال کے طور پر، سیاسی پناہ یا ذیلی تحفظ کے لیے رہائشی اجازت نامہ)، آپ کو اپنے اصل ملک کے قونصل خانے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اگر آپ نابالغ ہیں اور کسی سنگین صورتحال سے فرار ہو کر آئے ہیں، تو بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دینے کے امکان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ لہذا، قونصل خانے جانے سے پہلے، ایک لمحے کے لیے رکیں اور اپنے آپ سے پوچھیں: کیا کوئی وجہ ہے کہ میں خطرے میں پڑ سکتا ہوں اگر میرے ملک کے حکام کو معلوم ہو کہ میں آج کہاں ہوں؟

اگر جواب ہاں میں ہے، یا اگر آپ کو یقین نہیں ہے، تو بہتر ہے کہ قونصل خانے نہ جائیں اور اس کی  بجائے بین الاقوامی تحفظ کے لیے اپنی درخواست کا جائزہ لینے میں مدد حاصل  کریں۔

جی ہاں، دونوں طریقہ کار ہم آہنگ ہیں۔

اسے دو طرفہ پٹری  کہا جاتا ہے: آپ دونوں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں دونوں کی اپنی اپنی وقط ہے۔

جی ہاں ، یہ ممکن ہے۔ 

یہ دو طرفہ پٹری تصور کے تحت بھی آتا ہے: آپ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی تعلیمی یا کام کی ضروریات کے مطابق اپنے رہائشی اجازت نامے کی

تبدیلی کی درخواست کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ تبدیلی کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔

یہ 3 سال تک چل سکتا ہے (جب تک کہ آپ 21 سال کے نہ ہو جائیں)، لیکن ہر صورت حال کا اندازہ جج کرتا ہے۔

-اس مدت کے دوران، آپ کی سماجی خدمات کی مدد کو بڑھایا جاتا ہے۔ آپ استقبالیہ نظام میں رہ سکتے ہیں، مطالعہ جاری رکھ سکتے ہیں، تربیت حاصل کر سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، اور اٹلی میں اپنے منصوبے کی تعمیر جاری رکھ سکتے ہیں جب تک کہ آپ خود مختا ر نہ ہو جائیں۔

 

جب آپ خود مختار ہو جاتے ہیں تو سماجی تحفظ کے  تسلسل کی مدت ختم ہو جاتی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو، جج آپ کے 21 سال کی عمر تک اس کی معیادکو بڑھا سکتا ہے۔

آپ اپنے سرپرست ، سماجی کارکن یا وکیل سے بات کرسکتے ہیں۔ 

 

(اے آر سی آئی نیشنل ) کے نمبر 00393202480863 HERE4Uآپ 

پر ربطہ کر سکتے ہیں بناسرپرستی کے غیر ملکی نابالغوں اور 24سال تک والے بالغ نوجوانوں کو قانونی اور نفسیاتی مدد مفت فراہم کی جا تی ہے۔ 

اپنے علاقے میں خدمات، ہیلپ ڈیسک اور مفید رابطے تلاش کرنے کے لیے جمعہ ماپ سے مشورہ کریں۔

قانونی حوالہ جات اور ذرائع

–قانون نمبر۔ 47/2017 (زامپا قانون) – بنا سر پرستی کے  غیر ملکی نابالغوں کا تحفظ

 

–ڈی پی آر۔ 4 اکتوبر 2022 کا 191 نمبر– تحفظ اور اجازت نامے سے متعلق دفعات

 

–وزارت داخلہ کا 3 جنوری 2019 کا سرکلر – عملی ہدایات

مندرجہ بالہ اکثر پوچھے گئے سوالات اے آر سی آئی کی جانب سے سماجی تحفظ کے تسلسل کی فائیل ایے ایس جی آئی – ایسوسیشن فار لیگل اسٹیز آن امیگریشن پر حقائق کی بنیاد پھر بنائے گئے ہیں۔

S.O.L.E.I.L. (Servizi di Orientamento al Lavoro ed Empowerment Interregionale Legale) è un progetto che si propone di favorire l’integrazione socio-lavorativa, sanitaria, abitativa di cittadini di paesi terzi, vittime e potenziali vittime di sfruttamento lavorativo. 

NABILA è un Help Desk per cittadini migranti con disabilità e vulnerabilità che assicura assistenza socio legale, mediazione linguistica e orientamento ai servizi sul territorio nazionale.

Attraverso la linea telefonica gratuita 800 999 977, NABILA fornisce:

  • Ascolto e supporto da remoto
  • Orientamento ai servizi sul territorio grazie a JUMA MAP
  • Possibilità di richiedere appuntamenti in presenza (nella sede dell’Ufficio Immigrazione di ARCI Nazionale)
Questo progetto è finanziato dalla Presidenza del Consiglio dei ministri con la quota Irpef dell’otto per mille
 
Categories
corsi Evidenza

UniTrento: 10 borse di studio per studenti da zone di conflitto

Loading

Categories
Salute

ارثک وپےھچ اجےن واےل وساالت – ایلٹ ںیم یبط وقحق

اٹلی میں طبی حقوق کی ضمانت اطالوی آئین کے ذریعہ
دی گئی ہے، خاص طور پر آرٹیکل 32، جو اس بات کی
وضاحت کرتا ہے کہ ، جمہوریہ طبی حقوق کو انفرادی
اور اجتماعی طور پر سب کو تحفظ فراہم کرتی ہے، اور
غریبوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر تی ہے۔ خاص کر
ایسے لوگ جو بہت ہی غربت کی حالت میں ہوں اور ان
کے پاس طبی وسائل نہ ہوں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام لوگ جو اٹلی کی سر زمین پر
موجود ہیں ،ان کی شہریت ، قانونی حثیت اور معاشی
حالت کو دیکھے بغیر ان کے پاس طبی سہولیات کو
حاصل کر نا ایک بنیادی حق ہے ۔ یہ ایک عالمی حق ہے
اور سب لوگوں پر لاگو ہوتا ہے۔

اس بنیادی حق کی ضمانت کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس
(ایس ایس این )بنایا گیا ہے ، ایک ایسا عوامی سسٹم جو
پورے اٹلی میں طبی سہولیات میسر کرتا ہے۔ مقامی ہیلتھ
اتھارٹیز(اے ایس ایل )اور آزاد ہسپتال مقامی طور پر طبی
سہولیات کی ضمانت دیتے ہیں۔تنظیمی اور رسائی کے
طور طریقے مختلف علاقوں کے حوالے سے فرق ہو
سکتے ہیں، اس لیے لازمی ہے کہ جس شہر میں آپ
رہتے ہوں وہاں کے مقامی ہیلتھ اتھارٹی (اے ایس ایل )
میں اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں۔

براے کرم نوٹ کریں: لوکل ہیلتھ اتھارٹیز (اے ایس ایل )
کی اصطلاح عام ہے اور یہ کافی صوبوں میں استعمال کی
جا تی ہے جیسے کہ کامپانیا، لازیو اور ساردینیا۔ تاہم اٹلی
کے دوسرے صوبوں میں ان طبی اداروں کی اصطلاح
مختلف ہو سکتی ہے ۔

مثال کے طور پر:

-اے ٹی ایس(ایجنزیا دی توتے لا دیلاسالوتے) لومباردیا
میں استعمال کیا جاتا ہے۔
-اے ایس ایس ٹی (ازیندا سوچو سانی تاریا تیری
توریالے) یہ بھی لومباردیا میں استعمال ہو تا ہے۔
-اے ایس پی (ازیندا سانی تاریا پرووینچالے) یہ سسلی
میں استعمال ہو تا ہے۔
-یو ایل ایس ایس (اونیتالوکالی سوچو -سانی تاریا) یہ
وینے تو میں استعمال ہوتا ہے۔
-یو ایس ایل ایجنسی (ازیندا اونیتا سانی تاریا لوکالے)یہ
توسکانا ، ایمیلا رومانیا اور اومبریا میں استعما ل ہوتا
ہے۔

طبی سہولیا ت کی رسائی کے لیے لازمی ہے کہ اپنے آپ
کو ایس ایس این نیشنل ہیلتھ سسٹم میں درج کرویا جائے
اور طبی کارڈ حاصل کیا جائے(یا پھر ایس ٹی پی – ایک
ایسا کوڈ کا کارڈ جو ان لوگوں کے لیے ہےجو یورپین
یونین کے شہری نہیں ہیں اور ان کے پاس رہائیشی پرمٹ
نہ ہو)۔ خاندان کے ہر فرد اور بچوں کے پاس بھی طبی
کارڈ یا ایس ٹی پی کا ہونا ضروری ہے۔

جیسے ہی آپ نیشل ہیلتھ سسٹم میں درج ہوتے ہیں تو آپ
کو طبی کارڈ فراہم کیا جاتا ہے، اس کی معیاد اتنی ہوتی
ہے جتنی آپ کے رہائشی پرمٹ کی ہوتی ہے۔ اور جب
رہائشی پرمٹ کو دوبارہ بنوایا جاتا ہے اس کے بعد اس کو
بھی دوبارہ بنوایا جا سکتا ہے۔ یہ کس لیے استعما ل ہوتا
ہے؟
-ڈاکٹر کے پاس مفت جانے کے لیے۔

-ڈاکٹر کے نسخے سے ادوایات خریدنے کے لیے۔
-طبی ٹیسٹ یا طبی ماہرین کے پاس جانے کے لیے(کلینک
میں عام طبی دورے، ماہر طبی دورے، گھریلو طبی
دورے، ویکسینیشن، خون کے ٹیسٹ، ایکس رے،
الٹراساؤنڈ)۔

-ہسپتال میں علاج کروانے کے لیے۔
-یورپین یونین کے دوسرے ممالک میں علاج کروانے کے
لیے۔ اس کے لیے آپ کو اے ایس ایل سے درخواست
کرنی پڑتی ہے تا کہ وہ آپ کو یہ والا کار ڈ دے سکیں
تیسرا یورپیو دی اسیکو رازیونے مالاتیا – ٹی ای اے ایم

اگر آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہیں ہے، تو آپ ایس ٹی
پی کارڈ(سترانیریو تیمپورامینٹا مینتے پریزینتے) اےایس
ایل کے طبی اداروں سے حاصل کر سکتے ہیں(آپ کے
قریب اس کے دفاتر کی تفصیل مندرجہ ذیل ویب سائٹ
سے حاصل کر سکتے ہیں
https://www.jumamap.it/map/litemap.php?s
er=san
ایس ٹی پی کارڈ (کوڈیچے فیزکالے پروویزوریو) ایک
ایسا دستاویز ہے، جو آپ کو ضروری طبی ضروریات کو
مفت فراہم کر تا ہے۔ یہ کارڈ اے ایس ایل کے دفتر سے
حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ مفت ہوتا ہے اور اس کی معیاد
چھ ماہ کے لیے ہوتی ہے، اگر آپ کی قانونی کاروائی
ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو تو پھر بھی آپ اس کو دوبارہ
سے بنوا سکتے ہیں۔

قومی طبی سہولیات کی سروسز (ایس ایس این) کی
رجسٹریشن ایسے لوگوں کے لیے لازمی ہے جن کے پاس
مندرجہ ذیل کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے:
-کسی کے ماتحت کام کرنا،
-ذاتی کاروبار،
-خاندانی مقاصد ،
-بین الاقوامی پناہ،
-نجی بین الاقوامی پناہ،
-سپیشل کیسز
-سپیشل پروٹیکشن
–طبی علاج(خاص قسم کی بیماریوں کے حوالے سے جن
کا پیدائشی ملک میں علا ج ناممکن ہو)،
-بین الاقوامی پنا ہ کے متلاشی (بین الاقوامی پناہ کے
متلاشی جب وہ اٹلی میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے چھ ماہ
کے لیے اس کی قیمت بھی ادا نہیں کرتے)،
-کسی کو گود لینے کے انتظار میں،
-کسی کی سپردگی کے لیے،
-جب کسی کو شہریت مل جاتی ہے۔

ایسے غیر ملکی نابالغ جن کے ساتھ کوئی بالغ یا سر
پرست نہ ہو ان کو کمزور گروہ تصور کیا جاتا ہے اور ان
کی نیشنل طبی سروس میں ریجسٹریشن لازمی اور مفت
قرا ر دی جاتی ہے۔ اگر چہ نا بالغ رہائشی اجازت نامہ کا
انتظار کر رہا ہو تو پھر بھی اس کو طبی سہولیات میسر
ہوتی ہیں۔

اگر آپ کے پاس مندرجہ بالا رہائشی پرمٹ میں سے کوئی
بھی نہ ہو لیکن کسی اور نوعیت کا ہو (مثال کے طور پر
پڑھائی یا پھر اس سے ملتا جلتا)، تو بیماریوں ، حادثات
اور زچہ بچہ کے لیے مندرجہ ذیل نقاط پرغور کریں:

-تو آپ کو پرائیویٹ انشورنس (اطالوی یا کسی اور ملک
کی جو اٹلی میں مانی جاتی ہو)؛
-ایس ایس این میں رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے اگرآپ
اس کی سالانہ قیمت ادا کریں (ہمیشہ خوشخبری یا بچت
کے لیے انفرمیشن حاصل کرتے رہیں)۔

 

خیا ل کریں! انتخابی رہائشی اجازات نامہ (اکثریہ ان غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جو کسی معذوری کا شکار ہوتے ہیں) ان کے پاس مفت میں ایس ایس این میں رجسٹریشن کا حق نہیں ہوتا۔ جن کے پاس یہ والا  رہائشی پرمٹ ہوتا ہے وہ فوری اور لازمی علاج کے حوالے سے ،بنا  رہائشی پرمٹ والوں کے  گروہ میں بھی اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کروا سکتے۔ ایسی صورت حال میں ان کو متبادل کوریج کی ضرورت ہوتی ہے(انشورنس ، رضاکارانہ رجسٹریشن ، جہاں ممکن ہو سکے)۔



معلومات کے لیے، ٹول فری نمبر 800999977 NABILA،، تارکین وطن کے معذور اور کمزور شہریوں کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں (جمعہ کے نقشے کا صفحہ دیکھیں

 https://www.jumamap.it/it/disabilita

رجسٹریشن کے لیے آپ کو اے ایس ایل (لوکل ہیلتھ ایجنسی) کے دفتر مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ،جو آپ کے شہر میں موجو د ہو سے ربطہ کرنا ہوتا ہے:

 

–رہائشی پرمٹ (یا اس کی رسید اگر آپ اس کو حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہوں)۔

 

-ایک ایسا دستاویز جو اس بات کی عکاسی کرے جہاں آپ رہائش پذیر ہوں (کرائے کے گھر کا کانٹریکٹ ، یا پھر مہمان نوازی کا سرٹیفیکیٹ ، وغیرہ)۔







مثال کے طور پر اگر آپ روم میں رہائش پذیر ہوں تو آپ کو اپنے محلے کے اے ایس ایل کے دفتر کے ساتھ مندرجہ بالا دستا ویزات کے ساتھ رابطہ کرنا ہو گا۔ 


رجسٹریشن اور کارڈ مفت ہوتے ہیں ، لیکن اس کے حصول کے لیے آپ کو کوڈیچے فزکالے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ اٹلی میں عارضی طور پر یا بغیر رہائشی پرمٹ کے رہ رہے ہیں تو:

 

-اگر آپ غیر ملکی ہیں اور یورپین یوننین کے شہری نہیں ہیں اور آپ کے پاس رہائشی پرمٹ نہیں ہے (مثال کے طور پر امریکہ ، گامبیہ، أفغانستان)، تو آپ کو ضروری اور اہم طبی علاج کا حق ہے۔اگر آپ کے پاس علاج کے لیے پیسے نہ بھی ہوں تو بھی عوامی ہسپتالوں کا فرض ہے کہ وہ آپ کا علاج کریں۔ 


علاج کروانے کے لیے آپ ایس ٹی پی کارڈ (سترانیرو تیمپورانیا مینتے پریزینتے)طلب کر سکتے ہیں،ایک دستاویز(عارضی کوڈیچے فیزکالے)آپ کو اس چیز کی اجازات دیتا ہے کہ آپ مفت میں فوری لازمی علاج کروا سکیں(کہ ایسے علاجوں میں تاخیر نہیں کی جا سکتی اگر وہ زندگی اور صحت کے لیےخطرہ ہوں) اور لازمی (پیتھالوجیز سے متعلق تشخیصی اور علاج معالجے کی خدمات جو مختصر مدت میں خطرناک نہیں ہیں، لیکن جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی ہیں یا اس شخص کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتی ہیں)۔



چند مثالیں کہ کون ایس ٹی پی حاصل کر سکتا ہے:



کوئی بھی شخص جس کو طبی علاج کی ضرورت ہو اور اس کے پاس اٹلی میں رہنے کا اجازات نامہ نہ ہو۔ مثال کے طور پر:



– سیاحت کے حوالے سے اٹلی میں موجود لوگ جو کچھ مدت کے لیے آئے ہوں اور ان کو فوری طبی مدد درپیش آئے۔ 

 

–بین الاقوامی پناہ کے متلاشی، جو رہائشی پرمٹ کے حصول کا انتظار کر رہے ہوں ۔ 

 

-کچھ صوبوں میں ایسے نابالغ جن کے ساتھ کوئی سرپرست نہ ہو اور وہ ابھی ابھی اٹلی میں آئے ہوں اور رہائشی پرمٹ کا انتظار کر رہے ہوں۔ 

 

–غیرملکی غیر قانونی صورتِ حال کا شکارہوں تو بھی وہ ایمرجنسی علاج کے لیے جا سکتے ہیں۔ 








-اگر کوئی شخص یورپ سے باہر سے آتا ہے اور اس کے پاس چھ ماہ سے کم کے لیے رہائشی اجازت نامہ ہے، تو اسے ایک عارضی کاغذی صحت کارڈ ملتا ہے۔ اس کارڈ کے ساتھ، آپ اب بھی طبی دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں، لیکن صرف اپنےرہائشی اجازت نامے کی معیاد تک۔

ذاتی جنرل ڈاکٹر(یا خاندانی ڈاکٹر) ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو بنیادی طبی مدد فراہم کرتا ہے، اور اگر ضرورت پڑے تو وہ آپ کو خاص ڈاکٹروں کے پاس بھی بھیج سکتا ہے۔

ذاتی جنرل ڈاکٹر کیا کرتا ہے؟

 

-وہ عام بیماروں میں آپ کا معائنہ کرتا ہے(جیسے نزلہ زکام، سر درد، بخار وغیرہ)۔

 

-وہ آپ کو ادویات لکھ کر دے سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو خاص ڈاکٹروں کے پاس بھی بھیج سکتا ہے۔ 

 

-وہ آپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنا کر دے سکتا ہے۔ 



اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو کوئی بڑا طبی مسلہ ہو رہا ہے تو پھر بھی آپ اپنے ذاتی جنرل ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہیں،آپ فورا ہسپتا ل میں نہیں جاتے ۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر کی سروس مکمل طور پر مفت ہوتی ہے۔

نیشنل طبی سروس (ایس ایس این)پر ریجسٹریشن کرنے کے بعدآپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں اور یا پھر وہ خودبخود دیا جاتا ہے۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر کا انتخاب کرنے کے لیے آپ کو اے ایس ایل (لوکل طبی ادارہ)جو آپ کی رہائش گاہ کے علاقے میں ہو۔ یہ دفتر آپ کو اس علاقے میں موجود ڈاکٹروں کے ناموں کی فہرست مہیا کرتا ہے اور آپ کو ان میں سے ایک کو چننے کے لیے کہتاہے (یہ دفتر خود آپ کے لیے ڈاکٹر نہیں چنتا)۔

آپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کے کلنک میں فون کر سکتے ہیں یا خود سے ادھر جا سکتے ہیں جن أوقات میں وہ کھلا ہو۔آپ کو کلنک کے کھلنےکے دن اور وقت کودیکھنا ہو گا۔ کچھ ڈاکٹر بغیر مقررہ وقت کے بھی جب ان کا کلنک کھلا ہو مریضوں کو چیک کر لیتے ہیں۔ 







اس بات کا خیال کریں: اگر آپ صحیح طریقے سے اطالوی زبان نہ بولتے ہوں تو آپ ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے اپنے ہمراہ کوئی ترجمان بھی لے کر جا سکتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر اور ترجمان کے ساتھ اچھے طریقے سے ہم کلامی کریں: ترجمان کی مدد سے آپ اپنے آپ کو بہتر طور پر بیان کر سکیں گے اور وہ علاج میں آپ کی زیادہ مدد کر سکے گا۔

نیشنل طبی سسٹم میں غیر ملکیوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خاص کر ان کے دستاویزات اور قانونی قوائد کی وجہ سے۔





یہ مسائل خاص کر ان لوگوں کو بھی ہوتے ہیں جو اپنے رہائشی پرمٹ کے حصول کے انتظار میں ہوتے ہیں:



-جس کسی نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے ان کے پاس صرف اس کی رسید ہوتی ہے(ایک ایسی رسید جو صرف یہ بتاتی ہے کہ اس شخص نے صرف درخواست جمع کروائی ہوئی ہے)، لیکن اس کے پاس رہائشی پرمٹ موجود نہیں ہوتا۔ 

 

-رہائشی پرمٹ کی غیرموجودگی میں حتمی کوڈیچے فیزکالے کا حصول مشکل ہوتا ہے، جو کہ ایس ایس این میں اندراج کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ 



-کچھ لوگ جنہوں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست دی ہوتی ہے ان کو ہندسی کوڈیچے فزکالے ملتا ہے جس کو طبی سسٹم قبول نہیں کرتا۔

 

اس کے ممکن حل: وکیل یہ مشورہ دیتے ہیں رسید ایک قابل ِ قبول دستاویز ہے جو کوڈیچے فزکالے کے حصول کے لیے کافی ہے اور عارضی کوڈیچے فزکالے کے لیے کافی ہے(یعنی کہ ایس ٹی پی کارڈ – سترانیریو تیمپورانیو پریزینتے)۔ 

 کسی وکیل یا قانونی امداد کی خدمت سے مشورہ کریں۔

 

https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg


شروع میں نابالغ غیر ملکی جن کا کوئی سر پرست نہ ہو بھی مختلف مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے کاغذات کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ تاہم یہ جاننا لازمی ہے کہ ان کے پاس یہ حق ہے کہ وہ نیشنل طبی سسٹم میں اپنی رجسٹریشن کروائیں اور یہ بلکل مفت ہوتی ہے ، اور ان کے پاس بھی اٹلی میں موجود باقی تمام نابالغوں والے طبی حقوق ہیں۔

-عام بیماریوں کے لیے ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جانا ہوتا ہے (سر درد، بخار یا عام دردیں وغیرہ)۔ ذاتی جنرل ڈاکٹر خاص قسم کے ڈاکٹروں کے پاس بھیجنے یا طبی ٹیسٹ کروانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔ 



-اگر رات کے وقت ، یا ہفتہ کے اخری دنوں میں یا چھٹی والے دن جب ذاتی ڈاکٹر کا کلنک بند ہے تو میڈیکل گارڈ کے پاس جایا جا سکتا ہے۔ 

–ایمرجنسی جب شدید قسم کی ایمرجنسی پیش آئے، جسیے کہ سانس لینے میں دقت ہو رہی ہو، یا پھر چھاتی وغیر میں شدید قسم کا درد ہو رہا ہو یا اس سے ملتی جلتی علامتوں کی صورت میں۔ 







ایمرجنسی کے کوڈ کے بارے میں دھیان کریں: جب آپ ہسپتال پہنچتے ہیں، تو ایک نرس آپ کا معائنہ کرتا یا کرتی ہے اور آپ کو ایک رنگ کا کوڈ دیتی یا دیتا ہے:

 

–لال: یہ زندگی کے خطرہ کو ظاہر کرتا ہے ، اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس کو فوری علاج کیا جائے۔ 

–پیلا: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کافی مسلہ ہے اور جلد اس مریض کو دیکھا جائے۔ 

–سبز: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے اور اس صورت میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ 

–سفید: یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاملہ سنگین نہیں ہے اور ایمرجنسی کی بات نہیں ہے ، اس کے لیے بہت لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے، یا پھر اس کو ذاتی جنرل ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے کہا جاتا ہے۔ 








اگر آپ کی صورتِ حال سنگین نہیں ہے تو ہو سکتا ہے آپ کو بہت گھنٹے انتظار کرنا پڑے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ہسپتال کے ایمرجنسی میں جانے سے پہلے اپنے ذاتی جنرل ڈاکڑ یا پھر میڈیکل گارڈ سے رجوع کریں۔

گر آپ کا ذاتی جنرل ڈاکٹر بات کی تصدیق کرے کہ آپ کو خاص قسم کے کنٹرول کی ضرورت ہے تو پھر وہ آپ کو خاص قسم کے ڈاکٹر کے پاس بھیجتا ہے، یعنی کہ ایک ایسا ڈاکٹر جو صرف خاص قسم کے طبی مسائل کو حل کرتا ہے (جیسے کہ آنکھوں کے مسائل کے لیے آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس، پٹھوں کے مسائل کے حوالے سے فیزشن کے پاس، دل کے مسائل کے لیے دل کے ڈاکٹر کے پاس وغیرہ )۔ 






بعض اوقات مسلے کو مذید غور سے دیکھنے کے لیے سپیشلسٹ کچھ خاص قسم کے ٹیسٹ بھی کہہ سکتا ہے جئسے کہ ایکسرے کروانا (آر ایکس)۔ تاہم اس قسم کے ٹیسٹ کروانے کے لیے کافی لوگوں کو ضرورت پیش آتی ہے اور یہ ٹیسٹ کروانے کے لیے لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ 




ترجیح کس طرح سے دی جاتی ہے؟

 

سپیشل قسم کے ڈاکٹرکے پاس جانے کے حوالے سے ذاتی جنرل ڈاکٹر ایمرجنسی کی تصدیق کا کوڈ دیا جاتا ہے:

 

-یو (ارجنٹ)یہ دورہ چند روز میں ہونا چاہئے۔ 

 

-بی (ان قریب)یہ دورہ دس دن کے اندر ہونا چاہئے۔ 

 

-ڈی(بنا جلد بازی کے) یہ دورہ تیس سے ساٹھ دن کے اندر ہونا چاہیے۔ 

 

-پی (جب بھی ممکن ہو): یہ ارجنٹ نہیں ہے ۔ اس کے لیے کافی لمبا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ 




جب انتظار کافی لمبا ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل راستہ اختیار کا جا سکتا ہے:

1-مختلف ہسپتالوں میں جگہ تلاش کی جائے، قریبی شہروں میں، جہان پر کم انتظار کر نا پڑے۔ 

 

2-پرائیویٹ طبی ادوروں سے رابطہ کر کے ٹائم لیا جائے، جہاں پر سرف ٹیکٹ کی قیمت ادا کی جائے (اگر ممکن ہو سکے)۔ 



3-طبی اسسٹینٹ کے اداروں سے رابطہ کر کے ایمرجنسی بتائی جائے تا کہ اس دورہ کو پہلے کیا جا سکے۔

اگر آپ کو اطالوی زبان صحیح سے نہیں آتی تو پہلے سے ہی طبی عملے کو اس سے اگاہ کریں تا کہ دورہ کے دوران وہ آپ کے لیے کسی ترجمان کا اہتمام کر سکیں۔

ماہر اطفال وہ ڈاکٹر ہوتا ہے جو بچوں اور نابالغ لوگوں کا علاج کرتا ہے۔ 

وہ بچوں کے برھنے پر توجہ دیتا ہے، بیماریوں اور مسائل کا علاج کرتا ہے، ان کی عمر اور صحت کے مطابق ان کو ادوایات دیتا ہے، چھوٹے بچوں کے حوالے سے ان کو ویکسین کے بارے میں اگاہ کرتا ہے(خوراک کے حوالے سے مسائل، نیند، اور وہ روزمرہ زندگی سے کیسے پیش آتے ہیں۔۔۔)۔ اٹلی میں ہر بچے کو ماہر أطفال کا حق ہے۔ 







اٹلی میں ماہر أطفال کو ڈھونڈنےکے لیے آپ اپنے علاقے کے اے ایس ایل لوکل طبی اسسٹینٹ کے دفتر میں جاتے ہیں۔ یا پھر اپنے دوستوں ، رشتہ داروں یا وہ لوگ جو آپ کے علاقے میں رہتے ہیں سے رائے لے سکتے ہیں

– 112پر کال کریں (یہ نمبر ایمرجنسی کا ہے اور پورے ملک میں ہے اور بلکل مفت ہے)




-اپنے قریبی ہسپتال کے ماہر أطفال کی ایمرجنسی سے رابطہ کریں۔ 




-پورے طور پر اور دھیان سے طبی عملے کو ایمرجنسی کی صورت میں ساری صورتِ حال کو بیان کریں۔ 



-اپنے ماہر أطفال کا نمبر ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھیں۔

مریضوں کو مندرجہ ذیل حقوق حاصل ہوتے ہیں:

 

-ان کی صحت کے حوالے سے ان کو بیان کیا جائے۔ 

 

-علاج کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کریں (باخبر رضامندی)،

 

-طبی ڈیٹا کی رازداری۔

 

-اپنے میڈیک ریکارڈ سے باخبر رہنا۔ 



مزید جاننے کے لیے، آپ اپنی مقامی ہیلتھ اتھارٹی یا مریضوں کی انجمنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔



طبی اسسٹینٹ کے نقشہ سے فائدہ لیں 

 

https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=san

 

یہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات اے ار سی آئی نے تیار کیے ہیں جو اس نے انفو میگرانتی کے مواد سے حاصل کیے ہیں۔

 

https://www.infomigranti.org/services/salute/

Categories
Evidenza Faq Lavoro

اکثر پوچھے جانے والے سوالات – کام کے حقوق: مفید سوالات اور جوابات

کام کی جگہ پر حفاظت سے مراد وہ تمام وہ أصول اور
آلات کا مجموعہ ہے جو کام کرنے کی جگہ پر درپیش
آنے والے حادثات کو روک سکتے ہیں( جیسے کہ حادثات
، کارکنوں کو جانی نقصانات، کاروباری بیماریوں کا پیدا
ہونا یا بڑھ جانا)، اس لیے کام کی جگہ کو محفوظ بنانے
کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ ضروری ہے کہ آپ حفاظتی تدابیر، صفائی ، خطرناک
واقعات سے کنارہ کشی ، حفاظتی تربیت حاصل کرنااور
کام کے حوالے سے حفاظتی آلات کا استمعال (جیسے کہ
جوتے، ہیلمٹ، دستانے وغیرہ)یہ سب چیزیں کام کے
مالک کو مہیا کرنی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ضروری
ہے کہ خطرناک اور غیر معمولی حالات کے بارے میں
اطلاع دی جائے۔

اٹلی میں،عام طور پر ایک ہفتے میں کام کرنے کے لیے 40 گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں، لیکن یہ آپ کے کام کے کانٹریکٹ پر منحصر ہوتا ہے۔کچھ کانٹریکٹ ایسے بھی ہوتے ہیں جس میں غیر معمولی کام بھی شامل ہوتا ہے (کام کے گھنٹوں میں اضافہ)، لیکن اس کی اجازات کام کے ملک سے لی جاتا ہے، خاص طور پر یہ لکھا ہوا ہو اور اس کی وضاحت بھی ہو۔ 

ایک کارکن کا حق ہے کہ اس کوگیارہ گھنٹے کا آرام ملے ہر چوبیس گھنٹے کے کام کے بعد اور اسی طرح چوبیس گھنٹے کا آرام بھی جو قانونی طور پر اتوار کو دیا جاتا ہےیعنی کہ ہر سات دن بعد۔ کارکن کو سالانہ ادا کردہ چار ہفتے کی چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں جن کو لینا لازمی ہوتا ہے۔

جی نہیں، اٹلی یورپین یونین کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن میں کم از کم مقررہ معاوضہ کا قانون نہیں ہے۔ ایک قریبی سروے کے مطابق کم از کم معاوضہ سات سے نو یورو کے درمیان ٹیکس سمیت ہے۔

ام پر زیادتی کو اس وقت تصور کیا جاتا ہے ، جب ایک شخص ضرورتمند ہو یا پھر مجبور ہواور اس کو مجبوری میں کام کی شرائط کو قبول کرنا پڑے۔ جو اس کو کام پر رکھتا ہے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اکثر جس کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہو اس کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ 





اطالوی قوانین کے مطابق مندرجہ ذیل صورتوں میں کام پر زیادتی کو تصور کیا جا تا ہے:

 

-جب معاوضہ یا کام کے گھنٹے حکومت کی جانب سے تہہ کردہ معیار سے کمترہوں ۔

-جب کوئی بہت زیادہ کام آرام، چھٹیاں کے بغیر اور بیماری میں بھی کام کرتا رہے۔ 

-جب کام کی جگہ پر حفاظتی تدابیر کا خیا ل نہ رکھا جا رہا ہو۔ 

-نگرانی کے دوران اگر کارکن سے عزت سے پیش نہ آیا جائے۔ 

-جب رہائش کی فراہمی کی جگہ نہ رہنے کے قابل ہو۔ 




مندرجہ ذیل صورتوں میں جرم زیادہ سنگین ہوتا ہے:

 

-اگر اس حالت میں تین سے زیادہ کارکن ملوث ہوں۔

-اگر اس حالت میں ایسے نابالغ جوکام کرنے کی عمر نا رکھتے ہوں۔ 

-اگر کارکنوں سے خطر ناک کام لیا جائے۔

 

اگر کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہو یا ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہوں تو مالک کو ایک دم گرفتار کرنا لازم ہوتا ہے، کیونکہ اس کو کام پر زیادتی کی سنگین نوعیت تصور کیا جاتا ہے۔ 



کام پر زیادتی دیگر سنگین جرائم کا سبب بن سکتی ہے:

 

–غلامی

–انسانی اسمگلنگ (مزدوری، جسم فروشی، بھیک مانگنے، اعضاء کی اسمگلنگ)

–غلاموں کی خرید و فروخت

اٹلی میں قوانین ان کے لوگوں کے لیے جو غلامی یا انسانی اسمگلینگ کا شکار ہوں کے حقوق کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔ خاص طور پر آرٹیکل 18 اس بات کی حمائت کرتا ہے کہ وہ غیر ملکی جو انسانی اسمگلنگ یا پھر کام پر زیادتی کی سنگین صورت میں ایسے حالات کے شکار لوگوں گو ایک خاص قسم کا رہائشی پرمٹ دیا جاتا ہےجسے سپیشل کیسز کا رہائشی پرمٹ کہا جاتا ہے۔

جی ہاں، لیکن حالات کی نوعیت کے مطابق ردوبدل ہو سکتا ہے:

 

-اگر سوال انسانی اسمگلنگ، ظلم و تشدد اور سنگین کام کی زیادتی کا ہو تو وہ شخص ’کازی سپیچالی‘ یعنی کہ خاص قسم کی صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ (آرٹیکل 18 ایمیگریشن کا یونیق دستاویز) اس کو حاصل کرنے کے دو طریقہ کار ہوتے ہیں:

 

-رپورٹ کیئے بغیر لیکن سوشل پروٹیکشن میں داخلے کے ذریعے (انسانی تشدد کے خلاف اداروں کے ذریعے ، طبعی اورسماجی خدمات کےادارے اور دیگر اسی قسم کے اداروں کے ذریعے)؛

-رپورٹ کرنے کے زریعے یا پھر قانونی مقدمہ چلانے کے ذریعے۔







اس رہائشی پرمٹ کی معیاد 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے اور اس کے بعد اگر انصافی مقاصد کی بنا پر  اس کو ایک سال یا اس سے زاید کی معیاد بڑھائی جا سکتی ہے۔ 

 

–اگر بنیادی طور پر جرم کام پر زیادتی کا ہو اور اس شخص کے کنٹرول اور تفشیش کے دوران ثابت ہو جائے تو اس کو خاص صورتِ حال کے حوالے سے رہائشی پرمٹ – آرٹیکل 18 کے تہت دیا جاتا ہے جس کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے اور اس کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ 


جس شخص کے ساتھ زیادتی پیش آئی ہو ، اٹلی میں موجود اس کے گھر والوں کو بھی خاندانی مقاصد کا رہائشی پرمٹ مل سکتا ہے تاکہ ان کو مشکل صورتِ حال سے باہر نکالا جا سکے۔

جی نہیں، خصوصی حالات کے لیے رہائشی اجازت نامہ کی درخواست کے بعد، جج کارروائی کو معطل کر دیتا ہے اور، رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی صورت میں، «کوئی کیس نہیں» کو آگے بڑھنے کا حکم دیتا ہے، اس عمل کی تکمیل کر دیتا ہے۔

اگر پولیس کی تفتیش کے دوران یا پھر کانونی کاروائی کے دوران کام پر زیادتی کی صورتِ حال ثابت ہو جائے تو یہ ضروری نہیں کہ اس کا شکار شخص اس کے بارے میں پرچہ کروائے، لیکن اس کے زمہ دار اشخاص کی شناخت کے لیے اس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ 

 

اگر کام کا انسپیکٹر (ایسا عوامی ادارہ جو کارکنوں کے حقوق کے قوانین کا خیال رکھتا ہے) کام پر زیادتی کی تصدیق کر دے اور وہ صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رہائشی پرمٹ کی اجازات دے سکتا ہے۔

جی نہیں ، اس قسم کے رہائشی پرمٹ کے لیے قانون اس کے بارے میں نہیں پوچھتا۔ لیکن ابھی تک اس چیز کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اس کے گھر والوں کو رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کے لیے رہائش گاہ کے بارے میں اگاہ کرنا ہو گا کہ نہیں۔ تاہم خاص صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے لیے آرٹیکل 18 ٹیر کے مطابق یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی رہائش پذیری کے بارے میں اگاہ کرے جدھر وہ رہنا چاھتا ہے۔ 

 

اگر پولیس ہیڈ کواٹر – ایمیگریشن دفتر رہائش گاہ کے مطالبےکا اسرار کرے تو ان سے لکھوائیں کہ وہ کس وجہ سے اس کا مطالبہ کر رہے ہیں ور پھر اپنے وکیل سے رابطہ کریں۔ 

 

قانونی مدد کے دفاتر کی فہرست کے لیے مندرجہ ذیل پر کلک کریں:

https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg



مقامی لیبر انسپیکٹریٹ کے نقشے کا رابطہ:

 

https://www.ispettorato.gov.it/lagenzia/struttura-organizzativa/le-sedi-inl/cerca-le-sedi-territoriali/

خاص صورتِ حال کے رہائشی پرمٹ کے ذریعے سے تمام سوشل سروسز اور پڑھائی، میونسیپل میں رجسٹریشن ، کام کے اداروں تک رسائی اور کام کرنے کی اجازت چاہے وہ کسی کے متحت ہو یا ذاتی کاروبار ہو۔

جی ہاں، جس نے رہائشی پرمٹ کی درخواست جمع کروائی ہو وہ اس دورانیے میں کام شروع کر سکتے ہیں۔ جس کے پاس رہائشی پرمٹ حاصل کروانے کی رسید ہو تو وہ اطالوی حدود میں رہ سکتا یا سکتی ہے اور وہ عارضی کام بھی کر سکتے ہیں، اگر چہ ان کا رہائشی پرمٹ نہ بھی بنا ہو۔

آرٹیکل 18ٹیر کے مطابق کام کے چھٹ جانے سے رہائشی پرمٹ ختم یا نااہل نہیں ہو جاتا۔ 



غیر ملکی کارکن جو کام پر زیادتی کا شکا ہو کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ایس ائی ائی ایس ایل اینفورمیٹیو سیسٹم آف سوشل انکلوژن اینڈ لیبر میں اندراج کروا سکت ہیں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہ اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں جس میں ان کو کام اور فارمیشن کی مختلف پیشکش بھیجی جاتی رہتی ہیں۔ ایس آئی آئی ایس ایل پر ریجسٹریشن آئی این پی ایس کے پلیٹ فارم یا پھر پاتروناتو کے دفاتر کے ذریعے کی جا سکتی ہے دونوں صورتوں میں ڈیجیٹل شناخت کے لیے سی آئی ای یا ایس پی آئی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔

جی ہاں ، جن کے پاس خاص صورتِ حال کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے ان کو مندرجہ ذیل حقوق حاصل ہیں:

 

–سماجی مدد کا الاؤنس(رہائشی صورتِ حال ، معاشی حالت اور اثاثوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے)

–یونیق اور یونیورسل خاندانی مدد کاالاؤنس بچوں کے لیے جب کا دارومدار آپ پر ہوتا ہے۔ 


ان امداد کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے اگر آپ کے پاس رہائشی پرمٹ کے حصول کی رسید ہی ہو تو کافی ہے۔

پورے ملک میں امداد کے مختلف دفاتر کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔ مفت میں آپ اپنی شناخت دیئے بغیر (اپنا نام بتائے بغیر) ٹول فری نمبر 800290290پر کال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ اپنی بلدیہ کی مختلف انجمنوں اور یونین سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ 



کام پر زیادتی کے خلاف دفاتر کی فہرست مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کریں:

https://www.jumamap.it/it/soleil/

قانونی مدد حاصل کرنے کے دفاتر کی فہرست مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کریں https://www.jumamap.it/map/litemap.php?ser=leg

 

جی ہاں ، اس کی اطلاع دینا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر کام کے مالک کو آئی این اے آئی ایل کے دفتر کورپورٹ کرنا ہوتا ہے اگر کارکن تین دن سے زائد کام پر نا آئے(جس دن حادثہ پیش آیا ہو اس دن کو نکال کر)۔ پیشہ وارانہ بیماریوں (جو کام کی وجہ سے لگتی ہیں) ان کی روپورٹ کرنا بھی لازمی ہے، کارکن اور مالک دونوں کا فرض ہے کہ وہ آئی این اے آئی ایل کو مطلع کریں۔ 


اگر کام کی جگہ پر حادثہ پیش آتا ہے تو آپ کو:



– اپنے مالک کو فوری طور پر مطلع کریں، چاہے چوٹ معمولی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو آپ کو حادثہ کی اطلاع دینے سے پہلے کے دنوں کے لیے اپنا معاوضہ (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کھونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ 



– آپنے کام کے مالک کو میڈیکل سرٹیفکیٹ (شناختی نمبر، تاریخ اورصحت کی بحالی کی متوقع مدت) اور اس کے بعد کے کسی اور بھی سرٹیفکیٹ کی معلومات فراہم کریں۔


اگر آپ کو پیشہ ورانہ بیماری ہے تو پھر:


بیماری کے رونما ہونے کے 15 دنوں کے اندر اپنے کام کے مالک کو اس کی اطلاع دیں۔ اگر آپ بعد میں ایسا کرتے ہیں، تو آپ اس کی اطلاع دینے سے پہلے کے دنوں کے اپنے معاوضے (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کے کھونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔


-اس صورتِ حال میں بھی بیماری کے ابتدا اور بعد کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروانا بھی ضروری ہے۔ 



کام کے مالک کولازمی طور پر میڈیکل سرٹیفیکیٹ وصول ہونے کے بعد دوبارہ دن کے اندر آئی این اے آئی ایل کی ویب سائٹ پر الیکٹرانک رپورٹ جمع کروانی ہوتی ہے جس میں ڈاکٹر نے تین دن سے زائد کی غیر موجودگی کی نشاندہی کی ہوتی ہے۔  اگر کام کا مالک اس پر عملدرآمد نہ کرے تو کارکن خود سے بھی اس کی رپورٹ کر سکتا ہے۔

ارکنوں کو کسی حادثے یا پیشہ ورانہ بیماری کی صورت میں فوری طبی دیکھ بھال اور معاوضہ (یعنی کہ اخراجات کی واپسی) کا حق ہے۔ کام کے مالکان پر یہ فرض ہے کہ وہ کام کی جگہ کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں اور انہیں پر ایک محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا لازمی ہے ۔

گر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے کام کا مالک آپ کے معاہدے اور یونین کے حقوق کا احترام نہیں کر رہا ہے، تو آپ غیر منصفانہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے کسی ٹریڈ یونین یا وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں اوروہ اس کی وجہ سےآپ کو پہنچنے والے نقصانات کے لیے معاوضہ بھی طلب کر سکتے ہیں۔

یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنے کام کے مالک یا کام کی جگہ کے حفاظتی مینیجر کو ہراساں کیے جانے یا امتیازی سلوک کی فوری طور پر اطلاع دیں، یا قانون نافذ کرنے والے اداروں (پولیس، کارابینیری، وغیرہ) یا مقامی لیبر انسپکٹوریٹ جیسے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں، رابطہ کرنے کے لیے مجاز تنظیمیں اور حکام موجود ہیں۔





اپنے آپ کو کام کی جگہ پر نسل پرستی، جنس پرستی، ہومو فوبیا، یا صحت کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر کلک کریں:

https://www.jumamap.it/it/faq/discriminazioni/


تعاقب، ایذا رسانی اور تشدد کا شکار خواتین — نہ صرف کام کی جگہ پر — قومی ٹول فری نمبر 1522 پر مکمل گمنامی کے ساتھ کال کر سکتی ہیں۔ یہ سروس آپ کی مدد کے لیے قریب ترین تنظیم کے پاس بھیج سکتا ہے۔ جمعہ ماپ کےصنفی بنیاد پر تشدد کے ویب سائٹ پر جا کر اپنے قریب ترین تنظیم کے بارے میں جانئے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اٹلی میں مزدوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے نمٹنے کے لیے کئی منصوبے سرگرم ہیں؟


پیئمونتے،فریولی وینیزیا جولیا، ایمیلیا رومانیا، لیگوریا ، وینیتو

کامن گراؤنڈ 

https://www.piemonteimmigrazione.it/lp/commonground


لازیو، توسکانا، اومبریا،مولیزے، مارکے

ایس۔او۔ایل۔ای۔آئی۔ایل۔

https://www.jumamap.it/it/soleil/

اومبریا 

اومبریا لیگالے اے سیکورا

https://www.regione.umbria.it/-/umbria-legale-e-sicura-interventi-di-supporto-all-integrazione-sociale-sanitaria-abitativa-e-lavorativa


سیسلی، باسیلیکاتا، کالابریا، کامپانیا، پولیا

سو۔پر۔ایمے 

https://www.supremeitalia.org/focus/helpdesk-anticaporalato/



ساردےنیا

سی۔اے۔ایس۔ایل۔آئی۔ایس

https://www.sardegnaimmigrazione.it/index.php?xsl=2420&s=49&v=9&c=95961&es=6603&na=1&n=100&esp=1&tb=15026


ان تمام منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے جو متحرک ہیں:

https://integrazionemigranti.gov.it/it-it/Altre-info/e/2/o/18///id/32/Azioni-e-progetti



یہ تمام اکثر پوچھے جانے والے سوالات  اے آر سی آئی کی جانب سے  انفو میگیشن کے حوالے سے تیار کئے گئے ہیں 

https://www.infomigranti.org/services/lavoro/

JumaMap کیا ہے؟

JumaMap – Services for Refugees ایک نقشہ ہے جو آپ کو قریب ترین مفید خدمات جلدی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ سونے کی جگہ، کھانے کی جگہ، اطالوی زبان سیکھنے کے مواقع، اور طبی، قانونی یا نفسیاتی مدد حاصل کرنے کی سہولیات—ساتھ ہی مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے دیگر بہت سی خدمات—ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
آپ اوپر موجود مینو سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ زبانیں درج ذیل ہیں:
البانوی، امہری، عربی، بنگالی، چینی، دری، فارسی، فرانسیسی، انگریزی، پشتو، پنجابی، روسی، صومالی، ہسپانوی، تیگرینیا، یوکرینی، اردو، وولوف۔

آپ اپنے موبائل فون پر بھی JumaMap استعمال کر سکتے ہیں: www.jumamap.it

ویلکم سینٹر

اگر آپ کو بالمشافہ مدد درکار ہے، تو آپ Welcome Center آسکتے ہیں:

پیر
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

منگل
10:00 – 14:00 — نفسیاتی مدد (18–26 سال)
14:00 – 17:00 — طبی امداد کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
14:00 – 18:00 — قانونی معاونت کا ڈیسک

بدھ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعرات
10:00 – 14:00 — قانونی معاونت (18–26 سال)
14:00 – 18:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک

جمعہ
10:00 – 14:00 — سماجی رہنمائی کا ڈیسک
16:30 – 19:30 — قانونی معاونت کا ڈیسک

ڈیجیٹل مدد

منگل 9:30 – 14:00
بدھ 10:00 – 15:00
جمعرات 9:30 – 16:30

پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں کے لیے ٹول فری نمبر

معلومات اور فون پر مدد حاصل کرنے کے لیے Arci کے ٹول فری نمبر پر کال کریں:
800 905 570 (اٹلی کے اندر)
+39 351 1376335 (WhatsApp، Lycamobile اور بیرون ملک سے)

یہ لائن پیر سے جمعہ تک 9:30 سے 17:00 تک دستیاب ہے۔
کثیر لسانی آٹو میسج سروس ہمیشہ فعال رہتی ہے، اور 35 زبانوں میں جواب دینے والے زبان و ثقافت کے ثالث موجود ہیں۔
آپ ہمیں اس ای میل پر بھی لکھ سکتے ہیں: numeroverderifugiati@arci.it

معذوری کے ساتھ مہاجر افراد کے لیے ٹول فری نمبر

NABILA ایک خدمت ہے جو معذوری یا دیگر کمزوریوں کے حامل مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سماعت، مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
آپ مفت نمبر 800 999 977 پر کال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بالمشافہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Arci Nazionale کے امیگریشن دفتر میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں:
Via dei Monti di Pietralata 16 – Rome

نابالغ اور نوجوان مہاجرین کے لیے معاونت اور گفتگو کی جگہ

U-Report On The Move ایک محفوظ جگہ ہے جہاں آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی جذباتی کیفیت، مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے بات کر سکتے ہیں۔
ایک ماہر آپ کی بات سنتا ہے اور آپ کو آپ کے لیے موزوں مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ خدمت پیر سے جمعہ تک 9:00 سے 18:00 تک دستیاب ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے، بس Facebook Messenger کے ذریعے پلیٹ فارم U-Report On The Move پر پیغام بھیجیں۔
ماہر نفسیات پر مشتمل ایک ٹیم آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہے اور ذاتی اور محتاط معاونت فراہم کرتی ہے۔